عریانی کے فضائل اور پرہیزگاری کی مذمت میں جاوید چوہدری کی لفاظی سرقہ نکل آئی

عائشہ نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏جون 11, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    اللہ سبحانہ وتعالی کی شان ہے کہ بعض لوگ رمضان المبارک میں ہر برا کام چھوڑ کر نیکیاں کماتے ہیں، اور بعض نام نہاد"دانش ور" عین رمضان میں عریانی کے فضائل اور پرہیزگاری کی مذمت میں لفاظی کرنے لگتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ اللہ عزوجل برائی کی حمایت میں گھڑی گئی باتوں کا جال برے لوگوں پر ہی الٹ دیتا ہے۔
    یہی کچھ جاوید چوہدری کے ساتھ نصف رمضان میں ہوا۔ بڑی محنت سے جناب نے برہنگی، موسیقی اور نجانے کس کس برائی کی حمایت میں قصہ گھڑا، پرہیزگاروں، نمازیوں اور روزے داروں کے لیے اپنی نفرت کا جواز گھڑا لیکن جناب یہ بھول گئے کہ ابھی اشفاق احمد کی تحریروں کے قارئین اس دنیا میں موجود ہیں جنہوں نے فورا پہچان لیا کہ اس قصے کا مرکزی خیال زاویہ سے سرقہ کیا گیا ہے۔ اس تحریر کو اس ربط پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ http://www.urdumajlis.net/threads/بدگمانی-سے-بچیں.37762/ جب کہ جاوید چوہدری کا سرقہ شدہ کالم یہاں موجود ہے۔ https://www.express.pk/story/842858/
    قصہ تو اشفاق احمد نے بھی بڑی محنت سے گھڑا تھا، لیکن اس میں مسالہ اتنا تیز نہیں تھا۔ کالم نگار صاحب نے اس میں اتنا مبالغہ کیا کہ کینسر کی روح بھی تڑپ گئی ہو گی۔ صوفیوں کے ایسے "روحانی واخلاقی قصے" زیادہ تر شریعت اور عقل سے پیدل ہوتے ہیں۔ شریعت نے مریض اور بیمار کے لیے ایسی بہت سی آسانیاں دی ہیں جو ہر مسلمان کو معلوم ہیں اور مسلم معاشروں کے معالج بھی اپنے مریضوں کو اس سے آگاہ کر دیتے ہیں۔ میں نے آج تک ایسے کوئی کینسر کے مریض نہیں دیکھے جن کی چیخوں کو چھپانے کو تیز موسیقی چلانی پڑے، یا وہ برہنہ حالت میں بھاگ نکلتے ہوں یا ان کی تکلیف کم کرنے کو افیون دینی پڑے۔ کینسر کے مریض کی اچھی دیکھ بھال کے دوسرے بہت اچھے طریقے موجود ہیں۔ بہرحال کسی کی تحریر چرا کر اس میں مسالہ تیز کرنے کو کالم نگاری نہیں کہتے۔ خدا اردو صحافت کو ان افیونی کالموں سے باہر آنے کی توفیق عطا فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    547
    جزاک اللہ خیرا
    جاوید چوہدری یہ کون ہے اور یہ کہاں کا ہے ؟
    آمین
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں