[you] ! ہنسیے اور ہنسائیے

فرینڈ نے 'لطائف' میں ‏جون 19, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    بیٹا بولا “ڈیڈی آج ہمارے کالج میں فنکشن ہو رہا ہے اور میں موٹر سائیکل کی بجائے آپ کی آٹھ لاکھ کی کار پر کالج جاؤں گا”۔

    باپ “بیٹا وہ کیوں؟”۔

    بیٹا “تاکہ میں دوسروں پر رعب جما سکوں”۔

    باپ نے دس کا نوٹ نکال کر بیٹے کے ہاتھ میں تھما دیا

    بیٹا بولا “یہ کیا”۔

    باپ بولا “تم نے ہی کہا تھا کہ آٹھ لاکھ کی کار میں جا کر رعب جماؤ گے، یہ لو دس روپے اور تم بیس لاکھ کی بس میں چلے جاؤ”۔
     
  2. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    ایک شخص نے اپنے کنجوس پڑوسی سے پوچھا “ارے کیا ہو گیا آج اتنے پریشان کیوں ہو؟”۔

    پڑوسی بولا “ننھے نے آج نیا جوتا پہنا تھا، میں نے اسے کہا سیڑھیاں چڑھتے وقت دو دو سیڑھیاں چڑھنا تاکہ جوتا کم گھسے۔ اس کم بخت نے تین تین سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کی، نتیجہ یہ ہوا کہ اس کی پینٹ پھٹ گئی”۔
     
  3. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    وہ نیا نیا پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور اس کی ڈیوٹی جیل میں لگائی گئی۔

    ایک دن ایک قیدی فوت ہوا اور تھانیدار نے اسے کہا “لاش کو ورثا کے گھر پہنچا آؤ اور چائے پانی بھی لیتے آنا”۔

    بھولے سپاہی نے لاش ورثا کے حوالے کرتے ہوئے کہا “اوئے اس قیدی کی سزا ختم ہونے میں تین مہینے باقی تھے، سزا پوری کرنے کیلیے اپنا آدمی دے دو یا پھر چائے پانی کا بندوبست کرو”۔
     
  4. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    ایک ٹھیکیدار صاحب کسی محکمہ میں اپنا کام نکلوانے کیلیے ایک افسر کو کار کی پیشکش کر رہے تھے۔ افسر نے متانت سے کہا “جناب یہ رشوت ہو گی اور میرا ضمیر اس کی اجازت نہیں دے سکتا”۔

    لیکن سنئیے تو! ٹھیکیدار صاحب نے لجاجت سے کہا” میں یہ کار آُپ کو مفت نہیں دے رہا، آپ مجھے اس کار کے عوض دس روپے دے دیں۔ اب تو یہ کار رشوت نہیں ہو گی۔ یہ تو خریدوفرخت کا سیدھا سادہ معاملہ ہے”۔

    افسر نے چند لمحے غور کیا اور پھر یوں گویا ہوا۔ “ایسی صورت میں تو میں دو کاریں خریدوں گا”۔
     
  5. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    واہ بھئی واہ!:00001:
    مزہ آگیا:00032:۔۔۔۔راضی بہنا بہت بہت زبردست لطائف شئیر کیئے ہیں آپ نے۔۔۔!:00032:
     
  6. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    شکریہ!:00009:
     
  7. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    شُکریہ سسٹر
     
  8. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    ma urdu ma pagam likhna chahta ho magar likha nahi jat akhir q ?????????????????
     
  9. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    hi danyal

    kia ap mari mosh kil hal kar sakta ho
     
  10. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    shokria

    or ap b sada kosh raho
     
  11. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524

    کینڈا میں ایک شخص ایک نوجوان کا انٹرویو لے رہا تھا جو ان کی بیٹی کا رشتہ مانگنے آیا تھا۔ نوجوان کے ضروری کوائف حاصل کرنے کے بعد اس شخص نے اسے مطلع کیا۔
    ‘میری تین بیٹیاں ہیں اور میں چاہوں گا کہ جب وہ یہاں سے بیاہ کر جائیں تو خوشحال زندگی گزرایں۔

    اس مقصد کے لئے میں نے اپنے دامادوں کو تحفے میں دینے کے خاطر کچھ رقم مختص کر رکھی ہے۔ میری چھوٹی بیٹی جو ٢٥ سال کی ہے، جو اس سے شادی کرے گا اسے تحفے میں پانچ ہزار ڈالرز ملیں گے۔

    دوسری جو ٣٥ سال کی ہے، جو اس سے شادی کرے گا اسے دس ہزار ڈالرز ملیں گے۔ تیسری جو ٤٥ سال کی ہے، اسے جو اپنائے گا اسے بیس ہزار ڈالرز ملیں گے۔ اب انتخاب تم کو کرنا ہے‘
    نوجوان نے للچا دینے والا بیان سن کر خلا میں گھورنے لگا۔
    ‘بڑے میاں نے اس سے پوچھا۔ ‘کیا سوچ رہے ہو؟‘
    نوجوان نے جواب دیا۔ ‘سر! میں سوچ رہا ہوں کہ ۔۔۔۔آپ کے ہاں کوئی55 برس کی نہیں ہو گی؟‘:00026:​
     
  12. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    وہ اپنی خُو نہ چھوڑیں گے۔۔

    ایک عورت کو فیشن کا بہت شوق تھا۔ ایک دفعہ اس نے کانوں میں پہننے کے لئے سونے کی بھاری وزن کی بالیاں بنوائیں اور پورے محلے کو دکھاتی پھرتی رہی۔ ‘بہن رضیہ دیکھو میں نے سونے کی بالیاں بنوائی ہیں۔‘
    ‘اچھی ہیں۔‘ رضیہ نے منہ بسورتے ہوئے کہا۔
    اس عورت کو تسلی بخش توصیفی جواب نہ ملا تو وہ پریشان ہوئی، جسے وہ سونے کیا بالیاں دکھاتی تو کوئی بھی اس کی تعریف نہ کرتا۔ رات بھر وہ اسی پریشانی میں رہی کہ میں نے اتنی رقم سے سونے کی بالیاں بنوائی ہیں لیکن کسی نے بھی تعریف نہیں کی۔ حتٰی کہ بعض نے دیکھنا تک گوارا نہ کیا۔ اس کے ذہن میں ایک ترکیب آئی، صبح ہوئی تو اس نے پورے گھر کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور خود صحن میں چارپائی پر بیٹھ کر بین کرنے لگی۔
    کچھ ہی دیر بعد پورا محلہ اکٹھا ہو گیا۔ محلے کی عورتیں آئی اور ہمدردی جتانے لگیں۔ ایک نے کہا ‘بہن تمھارا سارا مکان جل گیا ہے تمھاری کوئی چیز بھی نہیں بچی؟‘
    اس پر اس عورت نے ٹھنڈی آہ بھری اور کانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ ‘بس یہ سونے کی بالیاں بچی ہیں۔‘:00002:
     
  13. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    آپریشن کے بعد ہوش میں آنے پر ادھیڑ عمر مریض نے نرس سے کہا۔ ‘ابھی تھوڑی دیر پہلے میرا خیال تھا کہ میں مر چکا ہوں، مگر کچھ غور کرنے پر مجھے پتا چلا کہ میں زندہ ہوں۔‘
    ‘آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ آپ زندہ ہیں؟‘ نرس نے پوچھا۔
    ‘مجھے اپنے پیر یخ محسوس ہورہے تھے‘ مریض نے جواب دیا۔ ‘میں نے سوچا کہ اگر میں جہنم میں ہوں تو میرے پاؤں ٹھنڈے نہیں ہونے چاہئیں۔ پھر تھوڑی دیر بعد مجھے اپنی بیوی کی آواز سنائی دی تو میں نے سوچا کہ بیوی یہاں موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ میں جنت میں بھی نہیں ہوں۔ بس ثابت ہوا کہ میں زندہ ہوں۔‘ :00038:
     
  14. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    ہممممممم۔۔۔۔اچھے لطیفے ہیں۔۔۔۔
     
  15. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بہت اچھے لطیفے شئیر کئے ہیں
     
  16. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    شُکریہ سسٹر
     
  17. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    یہاں میں بھی ہوں


    ایک مقدمے میں بحث کے دوران دو وکیلوں نے آپس میں لڑنا شروع کر دیا
    ایک بولا: “دنیا میں تم جیسا بیوقوف کوئی نہ ہو”گا۔
    دوسرے نے طیش میں آکرکہا:”اور تم سے زیادہ احمق اور گھٹیا انسان کوئی نہ ہوگا”۔

    یہ سن کر جج نے کہا:آرڈر۔آرڈر!”تمہیں معلوم نہیں کہ یہاں میں بھی موجود ہوں”۔
     
  18. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    شُکریہ بھیا
     
  19. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    ہممم۔۔۔نائس لطیفے ہیں راضی بہن۔
     
  20. AATISH.MALIK

    AATISH.MALIK -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    792
    ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہاہاہاہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہاہاہاہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہاہاہاہا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں