واٹس ایپ گروپ" اسلامیات" کے سوالات اور ان کے جوابات

مقبول احمد سلفی نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جولائی 26, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    رمضان المبارک 2018 کے چند اہم سوالات وجوابات
    جوابات از شیخ مقبول احمد سلفی

    1/ نیند میں دانت کا خون لعاب کے ساتھ حلق میں چلا گیا اور اسی طرح جسے دانت سے خون آئے وہ کیا تھوک کی طرح گھونٹ سکتا ہے ؟
    جواب : آدمی نیند میں مرفوع القلم ہے اس وجہ سے بحالت نیند جو خون حلق سے نیچے اترگیا اس پہ کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بیداری کی حالت میں دانتوں سے خون نکلنے پر باہر پھینکنا ہوگا۔ عمدا اسے گھونٹنے سے روزہ فاسد ہوجائے گا ۔ تھوک کا معاملہ الگ ہے کہ اس کے گھونٹنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔

    2/ بیوی کے ساتھ مستی کرتے ہوئے منی خارج ہوجائے توروزہ باقی رہے گا یا ٹوٹ جائے گا؟
    جواب : روزہ کی حالت میں اسی شخص کو بیوی سے مستی کرنی چاہئے جسے یقین ہو کہ جماع میں واقع نہیں ہوگا یا منی کا اخراج نہیں ہوگا ۔ اگر کسی نے بیوی سے مستی کرتے ہوئے منی خارج کرلیا (بغیر جماع کے)تو اس کا روزہ فاسد ہوگیا۔ اس شخص کو اس روزے کے بدلے قضا کرنا ہوگا۔

    3/ فطرانہ کی رقم بتلاکر دینا ضروری ہے ؟
    جواب : ضروری نہیں ہے کہ فطرانہ بتلاکر ہی دیا جائے ،بغیر بتلائے بھی دے سکتے ہیں اس بات کی جانکاری کے ساتھ کہ بلاضرورت فطرانہ میں رقم دینا جائز نہیں ہے۔

    4/ روزہ کی حالت میں بیوی سے بات کرتے ہوئے مذی نکل جائے تو اس سے روزہ پر کیسا اثر پڑتا ہے ؟
    جواب : مذی لیس دار پتلا مادہ ہے جو شہوانی خیالات کے وقت شرمگاہ سے نکلتا ہے اس کے نکلنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہے ۔یہ ناقض وضو ہے ۔

    5/ بہار ویوپی کے بہت سے افراد روزہ میں بھی گل منجن کا استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟
    جواب : گل تمباکو سے تیار کیا ہوا ایک قسم کا منجن ہے ۔ اس کا وہی نقصان ہے جو سورتی، گٹکھا اور سگریٹ وغیرہ کا ہے ۔ بالفاظ دیگر اگر سگریٹ دھوئیں والا تمباکو ہے تو گل منجن بغیر دھوئیں والا تمباکوہے۔
    یہ روزہ اور بغیر روزہ کے ہمیشہ حرام ہے اور جو چیز حرام ہے اس کا ارتکاب روزہ کی حالت میں کرنا اشد گناہ کا باعث ہے۔ اگر کوئی لاعلمی میں عام منجن سمجھ کر اس کا استعمال کیا کرتا تھا تو وہ آئندہ کے لئے توبہ کے ساتھ ترک کرنے کا پختہ ارادہ کرے ۔

    6/ میں ہرسال رمضان میں سونے چاندی کی زکوۃ نکالتا تھا اس سال میری تنخواہ نہیں آئی میں بہت پریشان ہوں اوپر سے قرض بھی ہے میرے لئے کیا حکم ہے ؟
    جواب : زکوۃ کے لئے رمضان خاص نہیں ہے ، آپ کے خیال سے محسوس ہوتا ہے کہ آپ رمضان میں ہی زکوۃ نکالنا ضروری سمجھتے ہیں ۔ جب سونا چاندی پر سال گزرے تب زکوۃ ہے ۔ اگر ہمیشہ رمضان میں ہی ان کی زکوۃ دیتے آئے ہیں تو امسال بھی رمضان میں زکوۃ نکالیں بشرطیکہ آپ کے پاس 85 گرام سونا اور 595گرام چاندی ہو۔ اس سے کم میں زکوۃ فرض نہیں ہے۔ سونا اور چاندی کی زکوۃ نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ڈھائی فیصدنفس سونا اور چاندی زکوۃ میں ادا کردیں یا اسے بیچ کر اس کی قیمت زکوۃ کے طور پر ادا کریں یا پھر دوسرے مال سے ۔ ان تین صورتوں میں سے جو ممکن ہو کرلیں ۔ آپ روزگار والے ہیں اور قرض چکانا آسان ہو تو قرض بھی لے کر زکوۃ ادا کرسکتے ہیں۔

    7/ پوتا پوتی اور نواسہ نواسی کو زکوۃ دینا کیسا ہے ؟
    جواب : پوتا ،پوتی، نواسہ اور نواسہ کو زکوۃ کے مال سے مدد نہیں کرسکتے ہیں۔شیخ الاسلام نے کہا کہ آباءواجداد سے لیکر اولاد وپوتے تک زکوۃ اس صورت میں دے سکتے ہیں جب وہ زکوۃ کے مستحق ہوں اور زکوۃ دینے والا ان کے اخراجات برداشت کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو۔

    8/ ایک شخص تراویح کی نماز پڑھا رہاتھاکہ دوسری رکعت کے بعد تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہوگیااور قرات کرنے لگا ایسی صورت میں کیا کیا جائے گا؟
    جواب : مقتدی کو چاہئے کہ امام کو یاد دلائے اور امام قرات چھوڑکرلازمی طورپر بیٹھ جائے کیونکہ رات کی نماز دودو رکعت ہے۔تشہد کرے اور سلام پھیرکر سجدہ سہوکرے۔

    9/ ہمارے ساتھ کمپنی میں غیرمسلم بھی رہتے ہیں ، کیا ہم اپنی افطاری کے وقت انہیں افطار کی دعوت دے سکتے ہیں ؟
    جواب : افطار اس کے لئے ہے جو روزہ رکھتا ہے اس لئے اصلا روزہ دار کو ہی مدعو کیا جائے،یہ بڑے اجر کا کام ہے لیکن جو روزہ دار نہ ہو اسے مدعو نہیں کیا جائے البتہ اگر کوئی غیرمسلم افطار کی دعوت میں شریک ہوجائے تو اسے نہیں اٹھایا جائے اور وہ غیر مسلم جو اسلام کی طرف مائل ہو یا اسے دعوت دینا مقصد ہو تو اسلامی حکمت کے تئیں افطار پہ غیرمسلم کو بلاسکتے ہیں ورنہ نہیں۔

    10/ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ کسی غیرمسلم کو خون دینے کی نوبت آگئی، ڈاکٹر نے روزہ توڑ کر خون دینے کو کہا ایسی صورت میں کیا کسی کافر کے لئے مسلمان اپنا روزہ توڑ سکتا ہے ؟
    جواب : ضرورت پڑنے پر مسلمان آدمی کافر کو اپناخون عطیہ کرسکتا ہے ،اس میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے یہ انسان ہونے کے تئیں اس کے ساتھ اسلام کا حسن تعامل ہے ۔اگر کسی کافر کو ایمرجنسی میں خون کی ضرورت ہو اور ڈاکٹر کا مشورہ روزہ توڑنے کا ہو تو وہ اپنا روزہ توڑ کر خون عطیہ کرسکتا ہے ۔ ویسے علم میں یہ بات رہے کہ بعض علماء حجامہ کو مفسد صوم نہیں خیال کرتے اس صورت میں محض خون کے عطیہ سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔یہ بات ضرور ہے کہ زیادہ مقدار میں خون نکلنے سے کمزوری محسوس ہوگی ۔ اس بناپر وہ اپنا روزہ توڑنے کے لئے معذور ہے ،بعض میں اس کی قضا کرے گا ۔

    11/ مجھے دعائے قنوت میں امام کے پیچھے بلند آواز سے آمین کہنے کی شریعت سے کوئی دلیل چاہئے ۔
    جواب : عنِ ابنِ عبَّاسٍ قالَ : قنتَ رسولُ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ شَهرًا متتابعًا في الظُّهرِ والعصرِ والمغربِ والعشاءِ وصلاةِ الصُّبحِ في دبرِ كلِّ صلاةٍ إذا قالَ سمعَ اللَّهُ لمن حمدَهُ منَ الرَّكعةِ الآخرةِ يدعو على أحياءٍ من بني سُلَيمٍ على رِعلٍ وذَكوانَ وعُصيَّةَ ويؤمِّنُ مَن خلفَهُ(صحيح أبي داود:1443)
    ترجمہ: سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے کہ رسول اللہﷺ مسلسل ایک مہینہ تک ظہر ، عصر، مغرب، عشاءاور صبح کی نماز کی آخری رکعت میں سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بعد بنو سلیم کے قبائل رعل ، ذکوان، عصیہ کے لیے بددعا کرتے اور لوگ آپ کے پیچھے آمین کہتے۔
    قنوت نازلہ کی طرح قنوت وتر بھی دعا ہے ،اس میں قنوت نازلہ کی طرح دعاؤں کا اضافہ کرسکتے ہیں لہذا جب امام زور سے دعائیں کرے تو مقتدی بلند آواز سے آمین کہے گا۔

    12/ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ کوئی معتکف اپنے رشتہ دار کی وفات پر اس کے جنازہ میں شریک ہوسکتا ہے ؟
    جواب : ایسی کوئی مرفوع صحیح حدیث نہیں ہے جس سے پتہ چلے کہ معتکف جنازہ میں شریک ہوسکتا ہے، ابن ماجہ کی یہ روایت موضوع ہے۔
    المُعْتَكِفُ يَتْبَعُ الجِنازَةَ ، ويَعُودُ المريضَ.(ضعيف ابن ماجه:351)
    ترجمہ: اعتکاف کرنے والا جنازہ کے پیچھے چل سکتا ہے اور مریض کی عیادت کرسکتا ہے۔
    البتہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحیح اثر میں مذکور ہے کہ معتکف کا جنازہ میں شریک نہ ہونا ہی سنت ہے۔
    عن عائشةَ قالت السُّنَّةُ على المعتَكفِ أن لا يعودَ مريضًا ولا يشهدَ جنازةً ولا يمسَّ امرأةً ولا يباشرَها ولا يخرجَ لحاجةٍ إلَّا لما لا بدَّ منهُ ولا اعتِكافَ إلَّا بصومٍ ولا اعتِكافَ إلَّا في مسجدٍ جامِعٍ(صحيح أبي داود:2473)
    ترجمہ: ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا نے فرمایا کہ معتکف کے لیے سنت یہ ہے کہ مریض کی عیادت کو نہ جائے ‘ جنازے میں شریک نہ ہو ‘ عورت سے مس نہ کرے اور نہ اس سے مباشرت ( صحبت ) کرے اور کسی انتہائی ضروری کام کے بغیر مسجد سے نہ نکلے ۔ اور روزے کے بغیر اعتکاف نہیں اور مسجد جامع کے علاوہ کہیں اعتکاف نہیں ۔
    کچھ آثار سے بعض صحابہ کا جنازہ میں شرکت معلوم ہوتی ہے اس لئے ساری روایات وآثار کو جمع کرکے یہ رائے قوی معلوم ہوتی ہے کہ اپنے قریبی رشتہ دار یا جن کا حق ہے معتکف پر ان کے جنازہ میں شریک ہوسکتا ہے ورنہ نہیں۔

    13/ میں سوچتا ہوں کہ گھر کے افراد کی طرف سے فطرانہ میں کسی کی جانب سے گیہوں،کسی کی جانب سے چاول، کسی کی جانب سے نمک ، کسی کی جانب سے تیل ، کسی کی جانب سے گوشت اس طرح نکال کر جمع کروں پھر انہیں الگ الگ شخص کو ساری چیزوں میں سے تھوڑا تھوڑا دینے کے لئے تقسیم کروں کیا اس طرح فطرانہ ادا ہوگا؟
    جواب : کھانے والی ہرشی فطرانہ میں دی جاسکتی ہے اس لحاظ سے آپ کی سوچ درست معلوم ہوتی ہے بلکہ ایک اچھی سوچ کہی جاسکتی ہے اس طرح ہرمسکین جو فطرانہ لینے سے کتراتے ہیں اور رقم کا مطالبہ کرتے ہیں ان سب کے لئے نعم البدل ہے۔شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں کہ صحيح يہى ہے كہ جو چيز بھى خوراک ہو خواہ وہ دانے کی شکل میں ہو يا پھل اور گوشت وغيرہ کی شکل میں تو وہ فطرانہ ميں كافى ہو گى۔(الشرح الممتع :6 / 183).
    یہاں ایک بات مزید بتلانا چاہوں گا کہ صرف ایک شخص کی طرف سے یعنی ایک صاع کے بدلے تھوڑا گیہوں ،تھوڑا چاول ،تھوڑی دال اس طرح نہیں نکال سکتے ہیں۔

    14/ غیر رمضان میں اعتکاف کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
    جواب : حقیقت تو یہی ہے کہ نبی ﷺ نے غیررمضان میں اعتکاف نہیں کیا ہے سوائے اس کے کہ رمضان میں جب کبھی اعتکاف نہ کرسکے تو شوال میں کیا ۔ اس وجہ سے اعتکاف اصلا رمضان میں ہی مشروع ہے لیکن اگر کوئی غیررمضان میں اعتکاف کرے تو بھی اہل علم کے اقوال کی روشنی میں جائز ہے۔

    15/ کیا روزے کا فدیہ زکوۃ کے مستحقین کو دے سکتے ہیں اور فدیہ میں قیمت ادا کرسکتے ہیں ؟
    جواب : زکوۃ کے آٹھ مصارف ہیں جبکہ روزہ کے فدیہ کا مصرف فقراء و مسکین بتلایا گیا لہذا ہم صرف فقیرو مسکین کو ہی فدیہ دیں گے اور طعام یعنی مسکین کو کھانا دینا ہے نہ کہ اس کی قیمت کیونکہ اللہ کا فرمان ہے : وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ(البقرۃ:184) ۔
    ترجمہ: اوروہ لوگ جوطاقت رکھتے ہيں وہ بطور فدیہ مسکین کوکھانا کھلائیں۔
    اگر ہم اپنے من سے مسکین کو فدیہ کی قیمت دیتے ہیں تو اللہ کے فرمان کے خلاف کرتے ہیں ۔

    16/وضو کرتے ہوئے حلق سے پانی اتر گیا ایسی صورت میں روزہ باقی ہے یانہیں ؟
    جواب : اللہ تعالی بندوں سے بھول چوک معاف کردیا ہے اس وجہ سے کلی کرتے وقت پانی کا حلق سے نیچے اتر جانا روزہ کو فاسد نہیں کرے گا۔ چونکہ بحالت روزہ ناک میں پانی ڈالتے وقت احتیاط کا حکم ہے اس وجہ سے روزہ دار کلی کرتے وقت اور ناک صاف کرتے وقت احتیاط کرے ۔

    17/ ایک شخص کو فجر کے بعد قے آیا اس نے پھر دوا کھالی اور پانی وغیرہ پی لیا اس کے روزے کا حکم ہے ؟
    جواب : اس صورت میں اس کا روزہ ٹوٹ گیا ،رمضان کے بعد وہ ایک روزہ قضا کرے گا۔

    18/ مجھے رات میں حیض آیا ہے اس سے بیحد تکلیف محسوس کررہی ہو ں اب کیاعبادت کا کوئی کام نہیں کرسکتی اور کیا مجھے بھی دن میں بھوکا رہنا پڑے گا جیساکہ میں سنی ہوں ؟
    جواب : بحالت حیض روزہ اور نماز منع ہے لیکن ذکر قلبی اور ذکر لسانی منع نہیں ہے ۔ دعاواستغفار کریں، ذکرواذکار کریں اور مصحف کو کسی چیز سے پکڑ کر تلاوت کریں ،موبائل سے تلاوت کریں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے،کتب بینی اور مواعظ حسنہ سے مستفید ہوں ۔اس سے متعلق میرا تفصیلی مضمون میرے بلاگ پر مطالعہ کریں۔دن میں آپ کو بھوکا رہنے کی ضرروت نہیں ہے ۔

    19/ زکوۃکے پیسے سے قبرستان کی تعمیرکی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
    جواب : زکوۃ کے پیسے سے قبرستان کی تعمیر نہیں کی جاسکتی ہے۔

    20/ ران کو بغیر پردے کے چھونے سے وضوٹوٹ جاتا ہے کیو نکہ یہ بھی ستر میں داخل ہے ؟
    جواب : بغیر حائل صرف اگلی اور پچھلی شرمگاہ کو چھونے سے وضو ٹوٹے گا ،ان کے علاوہ کسی ستر کو چھونے سے وضو لازم نہیں آئے گا ۔

    21/ ہم لوگوں نے کئی روز تک اونٹ کے گوشت سے بنے سموسے کھائے اور نماز پڑھ لی ایسی نمازوں کا کیا حکم ہے ؟
    جواب : اونٹ کا گوشت ناقض وضو ہے ، جو نماز اونٹ کے گوشت سے بنے سموسے کھاکر پڑھی گئی گویا وہ بغیر وضو کے پڑھی گئی نماز ہوئی ۔ایسی نمازہوئی ہی نہیں ۔لہذا ان نمازوں کا اعادہ کرنا پڑے گا۔

    22/ ایک شخص کانپور کے حساب سے سحری کھایا وہ بہار پہنچ کر اب کانپور کے حساب سے افطار کرےیا بہار کے حساب سے ؟
    جواب : روزہ دار کے لئے جب اور جس جگہ سورج غروب ہوجائے اس وقت اور اس جگہ کے اعتبار سے افطار کرے ۔ اگر جہاز میں رہتے وقت سورج غروب ہورہاہے تو جہاز میں افطار کرے اور جہاز سے اتر کر ایرپورٹ یا گاؤں ، سڑک ، بستی میں سورج ڈوب رہاہے تو وہاں افطار کرے۔

    23/ کیا رمضان میں عبادت صرف طاق راتوں میں ہی مشروع ہے یا جفت راتوں میں بھی کرسکتے ہیں؟
    جواب : لوگوں کا یہ خیال غلط ہے کہ ہم صرف طاق راتوں میں ہی عبادت کریں ۔ میں تو لوگوں کو کہتا ہوں کہ شب قدر پانے کے لئے سنت نبوی اپنائی جائے ۔ آپ ﷺ آخری عشرہ کی مکمل راتوں میں شب بیداری فرماتے یہی وجہ ہےکہ صحابہ کرام سے لیکر آج تک کے بہت سارے اہل علم طاق وجفت دونوں راتوں میں بیدار ہوکرخوب خوب عبادت کرتے اور شب قدر تلاش کیا کرتے ۔ ہمیں بھی اس سنت پر عمل کرنا چاہئے اس سے نہ صرف عبادتوں پہ اجر عظیم کا اضافہ ہوگا بلکہ شب قدر بھی فوت نہیں ہوگی ۔

    24/ آخری عشرہ کی طاق رات اگر جمعہ کی شب ہوجائے تو وہ شب قدر ہے، اس کی کیا حقیقت ہے ؟
    جواب : یہ ایک مجرد قول ہے جس کی کتاب وسنت میں کوئی دلیل نہیں ہے ۔ زیادہ سے زیادہ یہ کہا جاسکتا ہے قائل کو اپنی زندگی میں کبھی شب جمعہ لیلۃ القدر ہونے کا احساس ہوا ہو اس بنیاد پر یہ بات کہی ہو۔ دلائل سے ہمیں یہ معلوم ہے کہ شب قدر آخری عشرہ میں ہے اور اہل علم کا کہنا ہے کہ یہ رات ہرسال منتقل ہوتی رہتی ہے ۔ اس وجہ سے ہمیں اس رات کو پانے کے لئے مکمل آخری عشرہ اجتہاد کرنا چاہئے ۔

    25/ ایک رات آنکھ لگ گئی، فجر کی اذان سے آنکھ کھلی۔ جلدی سے کلی کرکے ایک گلاس پانی پی لیا کیا وہ روزہ میرا ہوگیایا اس کی قضا کرنی پڑے گی ؟
    جواب : شیخ ابن باز رحمہ اللہ نے جواب دیا کہ اگر کسی نے اذان کے وقت معمولی سا کھالیا یا پی لیا تو بظاہر اس میں کوئی حرج نہیں ہے ،اس بات کے ساتھ کہ اسے صبح ہونے کا علم نہ رہاہو۔

    26/ ناپاکی کی حالت میں سحری کھانا کیسا ہے ؟
    جواب : ہاں، ناپاکی کی حالت میں سحری کھاسکتے ہیں ۔

    27/ اگر ہم خلیجی ملک میں رہنے والے اپنے ملک میں فطرانہ دیں تو دے سکتے ہیں یا نہیں اور ہم کس ملک کے حساب سے فطرانہ دینا چاہئے ؟
    جواب : خلیجی ممالک میں کام کرنے والے ضرورت کے تحت فطرانہ اپنے ممالک میں بھی دے سکتے ہیں اور ہر ملک کے مسلمانوں کے لئے فطرانہ یکساں ہے وہ تقریبا ڈھائی کلو فیکس اناج ہے۔

    28/ ختم قرآن پر مٹھائی تقسیم کرناکیسا ہے ؟
    جواب : ختم قرآن پر مٹھائی تقسیم کرنے کا عمل کتاب وسنت میں موجود نہیں ہے اس لئے اس سے بچنا اولی وافضل ہے ۔اگر کہیں تکلف اور کسی خاص رسم ورواج سے بچتے ہوئے یونہی سادہ انداز میں کسی نے نمازیوں کے درمیان مٹھائی تقسیم کردی تواس میں کوئی حرج نہیں ۔بعض جگہوں پر ختم قرآن پہ تقریب، کھانے پینے میں افراط اور مختلف قسم کےطور طریقے رائج ہیں ،ان چیزوں کی شرعا گنجائش نہیں ہے ۔

    29/ جمعہ کے دن عید آجائے تو نماز جمعہ کا کیا حکم ہے ؟
    جواب : اگر جمعہ کے دن عید کی نماز پڑجائے تو اس دن جمعہ کی نمازبھی پڑھ سکتے ہیں یاپھر ظہر ہی ادا کرنا کافی ہوگا۔
    اجتمعَ عيدانِ على عَهدِ رسولِ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ فصلَّى بالنَّاسِ ثمَّ قالَ من شاءَ أن يأتيَ الجمعةَ فليأتِها ومن شاءَ أن يتخلَّفَ فليتخلَّف(صحيح ابن ماجه:1091)
    ترجمہ : ابن عمر رضي الله عنهما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک ساتھ دو عید پڑگئیں (یعنی عید اور جمعہ)، تو آپ نے عید کی نماز پڑھانے کے فرمایا کہ: جو شخص جمعہ پڑھنا چاہے توپڑھ لے، اور جو نہیں پڑھنا چاہتا ہے تو وہ نہ پڑھے۔

    30/ بعض خواتین کا خیال ہے کہ روزہ کی حالت میں بے پردہ ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیاایسا خیال درست ہے ؟
    جواب : روزہ ایک پاکیزہ عمل ہے ، اور خالص اللہ کی خشنودی کے لئے ہے، اس لئے روزہ کا شمار عظیم عبادتوں میں ہوتا ہے ۔ روزہ تقوی کا عظیم مظہر ہے ۔ روزہ ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس حالت میں گناہ کا کوئی کام نہ کریں، تاکہ اللہ کی رضا حاصل ہو۔ اگر کوئی خاتون روزہ کی حالت میں بے پردہ ہوگئی تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹتا ، مگر بے پردگی اسلام میں حرام ہے ، اور پردہ میں چہرہ بھی داخل ہے ، بلکہ لوگوں کی توجہ کا اصل مرکز چہرہ ہی ہے ، اسے اجنبی مردوں سے چھپائے رکھنا عورت پر لازم ہے ۔
    روزہ مسلم خاتون سے مطالبہ کرتا ہے کہ روزے کی حالت میں بے پردہ باہر نہ نکلیں۔ بازار میں بلاضرورت اور بے پردہ گھومنا باعث گناہ ہے ۔ اجنبی مردوں کے سامنے چہرہ کھلے آناجاناحرام ہے ۔ اور یہ بات بھی ذہن نشیں کرلیں کہ یہ کام صرف روزہ کی حالت میں ہی نہیں عام حالات میں بھی ممنوع ہیں۔ روزے کی حالت میں یہ گناہ اور بھی شدید ہوجاتا ہے ۔ کتنے عیب کی بات ہے کہ ایک طرف خاتون روزہ رکھ کر اللہ کو راضی کرنا چاہتی ہے اور دوسری طرف بے پردہ ہوکر رب کو ناراض بھی کر رہی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    عیدسے متعلق سوالوں کے جواب

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    امید کہ آپ سب مشائخ حضرات اللہ کے فضل و کرم سے بخیر و عافیت سے ہوں گے،عید کے دن کے تعلق سے کچھ سوالات ہیں برائے مہربانی دلائل کی روشنی میں جواب دیکر شکریہ کا موقع مرحمت فرمائیں گے۔
    (1) کیا ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرنا چاہئے یا نہیں؟
    (2) سبح اسم ربک الاعلی جب امام پڑھتا ہے تو مقتدی بھی کچھ کلمہ پڑھتے ہیں کیا ایسا کچھ پڑھنا چاہئے؟
    (3) سورہ غاشیہ کی آخری آیت جب امام پڑھتا ہے تو مقتدی بھی "اللهم حاسبنی حسابا یسیرا "پڑھتے ہیں کیا یہ درست ہے؟
    (4) کیا عید گاہ میں پکّا یا کچّا ممبر کی کوئی گنجائش ہے؟
    (5) کیا عید کے دن گلے ملنا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم یا صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے ثابت ہے؟
    (6) تکبیریں جو کہ چاند دیکھنے کے بعد سے نماز ادا کرنے تک پڑھتے ہیں کیا نماز کے بعد بھی پڑھنی چاہیے؟
    (7) ایک امام جو خود ایک نماز پڑھا چکا ہو دوسرے عالم کے ہوتے ہوئے کیا دوبارہ امامت کرا سکتا ہے یعنی ایک ہی امام دو مرتبہ جماعت کرایاکیااس طرح درست ہے؟
    دراصل مجھے ایک نئی جگہ نماز پڑھنے کا موقع ملا جو میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھا تھا وہ سب وہاں دیکھا اور یہ سوالات میرے ذہن میں آئے برائے مہربانی جواب ضرور دیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔
    سائل : اشرف نذیر، جامتاڑا۔جھارکھنڈ(ممبر اسلامیات گروپ واٹس ایپ)

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    الحمدللہ:
    آپ کے تمام سوالوں کے جواب بالترتیب مندرجہ ذیل ہیں ۔

    جواب (1) : عیدین کی زائد تکبیرات پہ رفع یدین کرنا رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے ۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اپنی مسند میں بیان کرتے ہیں ۔
    ويرفعُهما في كلِّ تَكبيرةٍ يُكبِّرُها قبلَ الرُّكوعِ حتَّى تنقضيَ صلاتُهُ(صحيح أبي داود:722)
    ترجمہ: آپ ہر رکعت میں رکوع سے پہلے ہر تکبیر میں رفع یدین کرتے، یہاں تک کہ آپ کی نماز پوری ہوجاتی۔
    یہ حدیث دلیل ہے کہ آپ ﷺ رکوع سے پہلے تمام تکبیر پر دونوں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے ۔ اس کو مندرجہ ذیل روایت سے بھی تقویت ملتی ہے۔
    عن وائل بن حُجْر قال:رأيتُ رسول الله - صلَّى الله عليه وسلَّم - يرفع يدَيْه مع التكبير۔(رواه أحمد :4/ 316 والطيالسي :1021والدَّارِمي :1/ 285).
    ترجمہ: وائل بن حجر سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو تمام تکبیرات پر رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا۔
    حکم : اس کی سند کو شیخ البانی نے حسن کہا ہے۔(إرواء الغليل:3/113)

    جواب (2): سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى(سورہ الاعلی:1)
    اس کے جواب میں "سبحان ربی الاعلی "کہنے کی دلیل ملتی ہے،روایت دیکھیں :
    أنَّ النَّبيَّ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ كانَ إذا قرأَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى قالَ سبحانَ ربِّيَ الأعلى۔
    ترجمہ: نبی ﷺ جب "سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى" کی تلاوت کرتے تو آپ کہتے "سبحانَ ربِّيَ الأعلى"۔
    اس کو شیخ البانی نے صحیح قرار دیا ہے ۔ (صحیح ابوداؤد: 883)
    گوکہ یہ روایت صحیح ہے مگر سورہ فاتحہ کے آخر میں آمین کہنےکے سوا مقتدی کے لئے فرض نماز میں قرآن کی کسی آیت کا جواب دینا ثابت نہیں ہے۔ جن بعض صحیح روایات سے قرآن کی بعض آیات کا جواب دینا ثابت ہے وہ سب امام کے لئے ہے۔ہاں نفل نماز میں امام یا مقتدی بھی قرآنی آیات کا جواب دے سکتا ہے جيساکہ نبی ﷺ سے ثابت ہے لیکن فرض نماز میں ایسا کرنا صحیح نہیں کیونکہ فرض نماز میں اگرآپ ﷺ قرآنی آیات کا جواب دیتے تو صحابہ کرام سے حرف حرف وہ باتیں منقول ہوتیں مگرایسا نہیں ہے ۔

    جواب (3): سورہ غاشیہ کے آخر میں" اللهم حاسبني حساباً يسيراً "پڑھنے سےمتعلق کوئی روایت نبی ﷺ سےمجھے نہیں ملی ، ایک روایت اس طرح آتی ہے :
    سیدہ عائشہ رضى الله عنها فرماتی ہیں :كان النبي، صلى الله عليه وسلم ، يقول في بعض صلاته: "اللهم حاسبني حساباً يسيراً".فقالت عائشة رضي الله عنها:ما الحساب اليسير؟قال:أن ينظر في كتابه فيتجاوز عنه (رواه أحمد وقال الألباني : إسناده جيد)
    ترجمہ : نبی کریمﷺ اپنی بعض نمازوں میں"اللهم حاسبني حساباً يسيرا" پڑھا کرتے تھے۔سیدہ عائشہ نے دریافت کیا کہ آسان حساب سے کیا مراد ہے؟ تو آپ نے فرمایا:اللہ اعمال نامہ کو دیکھے اور بندے سے درگزر کردے۔
    اس حدیث سے بس یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک دعا ہے جسے نبی ﷺ اپنی بعض نمازوں میں پڑھا کرتےتھے، اسے سورہ غاشیہ یا اس کی آخری آیت" إن إلينا إيابهم، ثم إن علينا حسابهم"سے خاص کرنا صحیح نہیں ہے ۔

    جواب (4): شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ عید کی نماز میں امام کے لئے منبر پر خطاب کرنا مسنون ہے؟
    تو شیخ نے جواب دیا کہ کچھ علمائے کرام اس بات کے قائل ہیں کہ یہ سنت ہے وہ اس وجہ سے کہ جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے : نبی ﷺ نے لوگوں کو عید کے دن خطاب کیا اور پھر نیچے اتر کر خواتین کے پاس گئے۔
    اس حدیث کی روشنی میں ان کا کہنا ہے کہ نیچے اترنے کا عمل کسی اونچی جگہ سے ہی ممکن ہے چنانچہ اسی پر عمل جاری و ساری ہے۔
    دیگرعلماء کہتے ہیں کہ عید گاہ میں منبر نہ لیکر جانا زیادہ بہتر ہے مگر عید گاہ میں منبر لے جانے یا نہ لے جانے ہر دو صورت کی گنجائش ہے ان شاء اللہ۔
    (مجموع فتاوى ورسائل ابن عثيمين:16 /350) .

    جواب (5): شيخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے دريافت كيا گيا:نماز عيد كے بعد مصافحہ اور معانقہ كرنے كا حكم كيا ہے ؟
    توانہوں نے جواب دیا:ان اشياء ميں كوئى حرج نہيں، كيونكہ لوگ اسے بطور عبادت اور اللہ تعالى كا قرب سمجھ كر نہيں كرتے، بلكہ لوگ يہ بطور عادت اور عزت و اكرام اور احترام كرتے ہيں، اور جب تك شريعت ميں كسى عادت كى ممانعت نہ آئے اس ميں اصل اباحت ہى ہے۔ اھـ(مجموع فتاوى ابن عثيمين : 16 / 208- 210 )

    جواب (6): شب عید یعنی 29 کا چاند دیکھا گیا تو انتیس کی رات یا رمضان کا 30 دن پورا کرکے جب سورج غروب ہوجائے اس وقت سے عید الفطر کی تکبیر کا وقت شروع ہوجاتا ہے اور جب امام نمازعید شروع کردے اس سے پہلے ختم ہوجاتا ہے۔

    جواب (7): ایک شخص کو ایک مرتبہ ہی عید کی نماز پڑھنا ہے خواہ وہ امام ہو یا مقتدی ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    لا تصلُّوا صلاةً في يومٍ مرَّتينِ(صحيح أبي داود:579)
    ترجمہ: تم کسی نماز کو دن میں دو مرتبہ نہ پڑھا کرو۔
    نسائی نے کتاب العيدين ، باب الصلاة قبل الإمام يوم العيد میں ذکر کیا ہے:
    أنَّ عليًّا استخلَفَ أبا مَسعودٍ على النَّاسِ فخرجَ يومَ العيدِ ، فقالَ : يا أيُّها النَّاسُ ، إنَّهُ ليسَ منَ السُّنَّةِ أن يصلِّيَ قبلَ الإمامِ(صحيح النسائي:1560)
    ترجمہ: حضرت علی نے ابو مسعود کو لوگوں پر خلیفہ بنایا، تو آپ عید کے دن باہر آئے اور فرمایا:اے لوگوں: امام سے پہلے نماز پڑھنا سنت نہیں ہے۔
    اس سے معلوم ہوتاہے کہ علی رضی اللہ عنہ عیدگاہ جاتے وقت ابومسعود رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے خلیفہ بنادیا تاکہ وہ لوگوں کو مسجد میں نماز پڑھائیں اور حضرت علی رضي الله عنہ نے ان لوگوں کو دوبارہ نماز نہیں پڑھائی۔
    اس لئے امام کے ہوتے ہوئے دوسری مرتبہ ایک امام کا نماز عید پڑھنا خلاف سنت ہے۔


    واللہ اعلم بالصواب
    کتبہ
    مقبول احمد سلفی
    مشرف واٹس ایپ گروپ "اسلامیات"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    واٹس ایپ گروپ اسلامیات میں کئے گئے سوالوں کے جواب
    ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    جواب از مقبول احمد سلفی

    سوال (1): میرا ایک سوال ہے جورمضان میں بھی پوچھا گیا تھالیکن اس کاجواب آیانہیں ,سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ حج یاعمرہ کرنے کے لئے سائیکل پر سوار ہوکر ایک ملک سے دوسرا ملک ہوتے ہوئے مکہ پہونچتے ہیں، جبکہ آج کے دور میں آسانیاں موجود ہیں ۔اور پھر ہوتایہ ہیکہ مختلف مقامات کے لوگ ان کا استقبال بھی کرتے ہیں ۔ کیاآج کے دور میں آسانیاں ہونے کے باوجود سائیکل پر یا پیدل چل کر حج یا عمرہ کے لئے جانا درست ہے ، برائے مہربانی جواب دیں ؟
    سائل :محمد مدثر بھوپال ایم پی
    جواب : اسلام ترقی کے مخالف نہیں ہے ، آج کے دور کی جو سفری سہولیات اور ایجادات ہیں ان سے شرعی حدود میں رہ کر فائدہ اٹھانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ترقی یافتہ زمانے میں پیدل یا سائیکل سے حج کرنا واقعی تعجب خیز امر معلوم ہوتا ہے جبکہ پہلے والوں نے پیدل اور جانوروں پر سفر کرکے ہی حج کیا کرتے تھے ۔ بعد میں بس، گاڑی ، پانی اور ہوائی جہاز کی ایجاد ہوئی ۔ ان سب سہولیات کی باوجود آج بھی کہیں کہیں سے خبریں آتی ہیں کہ فلاں نے سائیکل سے حج کا سفر کیا ، فلاں نے پیدل حج کے لئے سفر کیا۔ اور آج سوشل میڈیا کی وجہ سے یہ لوگ جہاں جہاں پہنچتے ہیں وہاں وہاں کی ساری خبریں لوگوں میں عام ہوتی رہتی ہیں ۔دیکھیں حج کے لئے سفر پیدل ہو یا سوار کوئی حرج نہیں ہے تاہم ایک بات کی توجہ ضروری ہے کہ حج عبادت ہے اور عبادت کے لئے اخلاص اور اتباع رسول ضروری ہے ۔ لہذا ایسے امور سے ہمیں بچنا ہے جن سے اخلاص ختم ہوتا ہے ۔ بہت سے لوگ حج کی تمنا رکھتے ہیں مگر سب کووافر مالی طاقت نصیب نہیں ہوتی ایسے قسم کے بعض لوگ کم سے کم خرچ والا سفر کرتے ہیں ، خلوص وللہیت کا جاننے والا اللہ ہے ،ہمیں کسی کے نیک عمل پہ بدظنی کا بھی شکار نہیں ہونا چاہئے بلکہ ایک مسلمان کے لئے ہمارے دل میں حسن ظن ہو۔

    سوال (2):کچھوا، کیکڑا اور گھونگا کھا نا شریعت میں حرام ہے یا حلال؟
    سائل : خورشید ، دربھنگہ، بہار
    جواب : سعودی کی فتوی کمیٹی بنام "اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء" کے فتوی نمبر (11126) میں بحری کچھوے کو حلال کہا گیا ہے۔
    کیکڑا جسے انگریزی میں کریب اور عربی میں سرطان کہتے ہیں اسے شیخ محمد صالح منجد نے سمندری جانور کی فہرست میں فتوی نمبر 1919 کے تحت کھانا جائز کہا ہے ۔
    گھونگھا جسے انگریزی میں Snail اور عربی میں حلزون کہتے ہیں۔ دو قسم کے ہوتے ہیں ایک بری اور دوسری بحری شیخ محمد صالح منجد نے دونوں قسم کےگھونگھوں کو جائز کہا ہے ۔ دیکھیں فتوی نمبر 114855، حکم اکل الحلزون۔

    سوال (3)سوال ہے کہ "عالج نفسک بماء زمزم"(مصنف دکتور خالد جاد)نامی کتاب زیر مطالعہ ہے جس میں زمزم کی فضیلت کے ضمن میں امام سیوطی کا قول لکھا گیا ہے کہ زمزم آب کوثر سے افضل ہے اس لئے کہ اس پانی سے نبی علیہ السلام کے قلب اطہر کو دھویا گیا تو کیا واقعی زمزم کوثر سے زیادہ افضل ہے ،قران و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔
    سائل :محمد یوسف اصلاحی، ضلع سیونی مدھیہ پردیس
    جواب :اس بات کا کئی جگہوں پر ذکر ملتا ہےمگر کوثر جنت کی ایک نہر ہے اور جنت کی اشیاء کا دنیاوی چیزوں سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور زمزم کے بارے میں یہ کہا جائے گا روئے زمین پر سب سے اچھا پانی ہے جیساکہ صحیح حدیث میں اس کا ذکر ہے ۔ (دیکھیں سلسلہ صحیحہ : 1056)

    سوال (4): کیا اجماع بھی دلیل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے ؟
    جواب : شیخ ابن باز رحمہ اللہ نے لکھاہے کہ اجماع یقینی ،قطعی طورپر حجت ہے اور یہ تین اصول میں سے ایک ہے ۔ وہ تین اصول قرآن، سنت صحیحہ اور اجماع ہیں۔ اجماع کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ نبی ﷺ کے اصحاب کا اجماع ہے ۔(مجموع فتاوى ومقالات الشيخ ابن باز: 427/8).

    سوال(5): کیا موقوف روایات حجت ہیں؟
    جواب : صحابہ کے اقوال وافعال اور تقاریر کو موقوف روایت کہتے ہیں ۔ اس کے کئی اقسام ہیں ۔ وہ موقوف روایات جن میں اجتہاد کی گنجائش نہ ہو مثلا غیبی امور ہوں تو وہ مرفوع حدیث کے حکم میں ہیں ان سے استدلال کیا جائے گا۔ اور وہ موقوف روایات جن میں اجتہاد کیا گیا ہو اور وہ کسی نص (قرآنی آیات وسنت صحیحہ) کے خلاف نہ ہو ، نہ ہی کسی صحابی کا اختلاف مروی ہو تو اس سے دلیل پکڑیں گے البتہ مختلف فیہ روایات میں ترجیح کے قابل روایت کو اخد کیا جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    پلاٹ کی زکوۃ کے متعلق سوال

    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
    زکوٰۃ کے حوالے سے کچھ سوالات ہیں...
    1. زید سعودی عرب میں ایک کمپنی میں ملازم ہےوہ اپنی جمع پونجی سے منافع حاصل کرنے کی نیت سے کچھ پلاٹس اپنے ملک میں خریدے، کچھ سستی قیمت کے ہیں تو کچھ مہنگی، کسی پلاٹ پر اگر سال گزر جائے تو اس کی مالیت کے اعتبار سے زکوٰۃ ادا کر دیتا ہے۔
    امسال چند ماہ قبل اس نے ایک بیس لاکھ کا پلاٹ خریدا ہے، اب وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ اگر اس پلاٹ پر بھی ایک سال گزر جائے اور زکوٰۃ کی ادائیگی کا وقت آن پہنچے تو اس پلاٹ کی قیمت کے اعتبار سے پچاس ہزار روپے کی زکوٰۃ بنتی ہے جبکہ اگر وہ پلاٹ بیچنے پر منافع بھی اتنا ہی آنے والا ہے یعنی پچاس ہزار روپے۔ اب اس کا سوال یہ ہے کہ اگر وہ زکوٰۃ ادا کرتا ہے تو منافع سے محروم رہے گا اور اگر زکوٰۃ ادا نہ کرے تو گنہگار ہوگا۔ اب اس کا شرعی حکم جاننا چاہتا ہے۔
    2. پلاٹس اور زمینوں پر زکوٰۃ کب نکالی جائے گی ہر سال یا پھر جب بِک جائے تب؟
    3. بچیوں کی شادی کے لئے کچھ پلاٹس خرید کر رکھ دئیے جاتے ہیں کیا ان پر بھی ہر سال زکوٰۃ واجب ہے؟
    ان سوالات کے شرعی جوابات مدلل انداز میں مطلوب ہیں۔جزاکم اللہ خیرا
    سائل : عبادالرحمن دکن، حیدرآباد


    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    الحمد للہ :
    اللہ تعالی نے ہمارے اوپر زکوۃ کو فرض قرار دیا ہےاور زکوۃ سے سماج کے بہت سارے مسائل حل ہوتے ہیں ۔ یہ زکوۃ صرف انہیں لوگوں کو دینا ہوتا ہے جن کے پاس ضرورت سے زائد مال ہواس لئے مالدار میں اپنے مالوں کو پاک کرنے اور اپنے مال سے غریب ومحتاج کی مدد کرنے کا مخلصانہ جذبہ کارفرما ہو۔

    جن چار چیزوں میں زکوۃ ادا کرنی ہے ان میں سے ایک مال تجارت ہے ۔گوکہ اموال تجارت میں زکوۃ نکالنے کے متعلق اختلاف ہے مگر صحیح بات یہی ہے کہ ان میں بھی زکوۃ نکالنا ہے ۔ ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ اور احمد وغیرہ میں ہے ۔
    كنَّا في عَهْدِ رسولِ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ علَيهِ وسلَّمَ نُسمَّى السَّماسِرَةَ فمرَّ بِنا رسولُ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ علَيهِ وسلَّمَ فسمَّانا باسمٍ هوَ أحسَنُ منهُ، فقالَ: يا معشرَ التُّجَّارِ، إنَّ البيعَ يحضرُهُ اللَّغوُ والحلفُ، فَشوبوهُ بالصَّدقةِ(صحيح أبي داود:3326)
    ترجمہ: ہمیں (تاجرکو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سماسرہ کہا جاتا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے تو ہمیں ایک اچھے نام سے نوازا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سوداگروں کی جماعت! بیع میں لایعنی باتیں اور (جھوٹی) قسمیں ہو جاتی ہیں تو تم اسے صدقہ سے ملا دیا کرو یعنی صدقہ کرکے اس کی تلافی کرلیا کرو۔
    سمرہ بن جندب سے مروی ایک روایت اس طرح کی آتی ہے ۔
    إنَّ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلم كان يأمرُنا أن نُخرِجَ الصَّدقةَ من الذي نُعِدُّ للبيعٍ(سنن أبي داود:1562)
    ترجمہ:رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ جو سامان ہم نے تجارت کی غرض سے رکھا ہوا ہے اس سے زکوٰۃ ادا کریں۔
    اس کی سند کو شیخ البانی سمیت کئی محدثین نے ضعیف کہا ہے تاہم شیخ ابن باز نے اسے مشہور کہا ہے اور اس کے لئے شاہد ہے یہ بھی کہا ہے ۔دیکھیں : (فتاوى نور على الدرب لابن باز:15/253، مجموع فتاوى ابن باز: 167/14)
    نافع مولی ابن عمر سے صحیح سند کے ساتھ مروی ہے جسے حافظ ابن حجر عسقلانی نے درایہ میں، امام شافعی نے الام میں ، بیہقی نے السنن الکبری میں، ابن حزم نے المحلی میں اور امام نووی نے المجموع میں ذکر کیا ہے ۔
    عنِ ابنِ عمرَ ليسَ في العُروضِ زَكاةٌ إلَّا ما كانَ للتِّجارةِ.
    ترجمہ: نافع مولی ابن عمر سے روایت ہے کہ سامان میں زکوۃ نہیں ہے الا یہ کہ وہ تجارت کے لئے ہو۔
    (الدراية:1/261, السنن الكبرى للبيهقي:4/147 , المحلى:5/234, المجموع:6/48, الإمام الشافعي: 2/46)

    اس سے بات صاف ہوجاتی ہے کہ مال تجارت میں زکوۃ ہے اور یہ بھی معلوم رہے کہ مال تجارت اور اس کے منافع دونوں کو جوڑ کر زکوۃ دی جائے گی جب یہ نصاب کو پہنچ جائے اور اس پر ایک سال کی مدت گزرجائے ۔

    مال تجارت میں ہر وہ چیز داخل ہے جس سے تجارت کی جاتی ہےخواہ پرچون کی دوکان ہو، گاڑیوں کا شوروم ہو یا پلاٹوں کی خریدبکری ۔

    ہم میں سے بعض لوگ پلاٹ کے سلسلے میں خرید تے وقت یہ نیت کرلیتے ہیں کہ جب اس کی قیمت بڑھے گی تب بیچ دیں گے ۔ اس نیت سے خریدے گئے پلاٹ کا حکم مال تجارت کی طرح ہے ۔ جس طرح مال تجارت میں زکوۃ دیتے ہیں اسی طرح اس نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر بھی زکوۃ دیں گے ۔دو شرطوں کے ساتھ کہ اس کی قیمت نصاب زکوۃ تک پہنچتی ہو اور اس پر ایک سال گزرجائے ۔

    پہلے سوال کا جواب یہی ہے کہ بیس لاکھ کے پلاٹ پر ایک سال گزرجانے کے بعد پچاس ہزار زکوۃ کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔ جہاں تک منافع سے محرومی کی بات ہے تو اللہ تعالی نے مالداروں کے مال میں ضرورتمندوں کا حق رکھا ہے ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
    وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ (الذاريات:19)
    ترجمہ: اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا۔

    دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ بیچنے کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ کی ہرسال زکوۃ دینی ہوگی۔

    تیسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ بچیوں کی شادی کے لئے خریدے گئے پلاٹ شادی میں بیچنے کی نیت سے ہو تو اس پر بھی سالانہ زکوۃ ہے ۔


    واللہ اعلم بالصواب
    کتبہ
    مقبول احمد سلفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    جوابات از شیخ مقبول احمد سلفی


    1/ کتے کے جھوٹے کو دھونے کا حکم ہے تو کیا شکاری کتے کا جھوٹا بھی دھویا جائے گا؟
    جواب : کسی چیز کو نجس یا حرام ماننے کے لئے دلیل چاہئے ، چونکہ اس بات کی دلیل ہے کہ جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات بار دھوئیں لیکن اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ شکاری کتے کا شکار دھویا جائے ۔ اس وجہ سے شکاری کتا جس جگہ شکار کو کاٹے اسے دھونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اللہ کا فرمان ہے : فَكُلُوا مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ (المائدة:4)
    ترجمہ: پس جس شکار کو وہ تمہارے لئے پکڑ کر روک رکھیں تو تم اس سے کھالو اور اس پر اللہ کے نام کا ذکر کر لیا کرو۔
    اللہ نے ہمیں معلم (سکھائے ہوئے ) جانور کے شکار کو کھانے کا حکم دیا ہے ، اگر دھونا ضروری ہوتا تو اللہ تعالی یا اس کے پیغمبر ضرور ہمیں اس بات کا حکم دیتے ۔ حافظ ابن حجر نے تو شکاری کتے کے جھوٹا کو پاک قرار دیا ہے ۔

    2/ ایک جگہ حدیث میں جو غالبا مسند احمد میں ہے قرآن سے مت کھاؤ اور دوسری جگہ بخاری میں ہے کہ قرآن سے جو تم لیتے ہو وہ سب سے بہتر ہے ان دونوں میں صحیح کیا ہے کیا قرآن کی تعلیم پر اجرت لینی ہے یا نہیں ؟
    جواب : صحیح بخاری کی حدیث سے بالکل واضح ہے کہ قرآن پر اجرت لینا جائز ہے اس لئے صحیح بخاری کی جامع شرح فتح الباری میں اس حدیث کی شرح میں مذکور ہے کہ اس حدیث سے جمہور نے دلیل پکڑی ہے کہ قرآن کی تعلیم پر اجرت لینا جائز ہے ۔ جہاں تک ان نصوص کامعاملہ ہے جن میں قرآن سے اجرت لینا منع ہے ان کی روشنی میں یہ کہا جائے گا کہ افضل اور اولی یہی ہے کہ جن کو اجرت کی ضرورت نہیں وہ بغیر اجرت کے قرآن کی تعلیم دے البتہ جنہیں اجرت لینے کی ضرورت ہے ، جن کے پاس اپنے اور گھروالوں کی ضروریات کی تکمیل کا دوسرا ذریعہ نہ ہو تو ان کے لئے قرآن کی تعلیم پر اجرت لینا جائز ہے ۔ تو تعلیم قرآن پر اجرت لینے کا مسئلہ محض جواز کا ہے افضل نہ لینا ہے۔

    3/ بسم اللہ پڑھ کر فائر کرنے سے شکار کرنے سے ذبیحہ شمار ہوگا؟
    جواب : سوال کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر بندوق سے شکار کیا جائے تو وہ شکار کھایا جاسکتا ہے کہ نہیں ؟ اس سوال کے جواب میں کئی پہلو ہیں ۔ ایک پہلو تو یہ ہے کہ اگر بندوق کی گولی تیز دھار والی ہے ،اس طرح کہ شکار کو کاٹ کر اندرجسم میں داخل ہوجائے تو بسم اللہ پڑھ کر ایسے بندوق سے کئے گئے شکار کو کھایا جائے گا اگرچہ زخم لگنےسے مرجائے اور یہ زخم جسم کے کسی حصہ پر بھی لگا ہو۔ اس کی دلیل تیر سے شکار کرنے والی حدیث ہے ۔
    ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر گولی تیز دھار دار نہ ہو بلکہ اس سے شکار کو قوت سے چوٹ لگے اور مر جائے تو پھر وہ شکار حلال نہیں ہے ، ہاں اگر شکار چوٹ لگنے سے نہیں مرے اور جلدی سے اسے اسلامی طریقہ سے ذبح کرلیا جائے تو پھر کھا سکتے ہیں ۔
    ایک تیسر ا پہلو یہ بھی ہے کہ اگرتیز دھار والی کسی چیز سے شکار کرتے وقت بسم اللہ نہیں پڑھا اور شکار مرگیا تو اس کا کھانا حلال نہیں ہے کیونکہ اس پر اللہ کا نام نہیں لیا گیا ہے ۔

    4/ میرے گاؤں میں ایک بلی ہے جو چوزے کو کھا جاتی ہے اسے مارنا کیسا ہے ؟
    جواب : بلی عموما گھروں میں آتی جاتی رہتی ہیں مگر گھروں کو نقصان نہیں پہنچاتی سوائے کھانے پینے کی چیزوں کو جھوٹا کرنے کے اس لئے رسول اللہ ﷺ نے اس کے جھوٹے کو پاک قرار دیا ہے ۔ بعض بلياں نقصان پہنچاتی ہیں ۔ کبوتروں کو کھاجاتی ہیں یا مرغیوں کو ماردیا کردیتی ہیں ، ایسی صورت میں پہلے بلی کو اس کام سے روکنے کی کوشش کی جائے گی اور بچاؤ کا راستہ اختیار کیا جائے گا تاکہ بلی کو قتل نہ کرنا پڑے لیکن پھر بھی کوئی فائدہ نہ ہو تو ضرررساں بلی کو قتل کرسکتے ہیں ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ نہ کسی کو نقصان پہنچاؤ اور نہ ہی خود نقصان اٹھاؤ۔

    5/ ایک شخص باہر ملک گیا وہاں جاکر معلوم ہوا کہ داڑھی کٹائے بغیر کوئی کام نہیں ملے گا اس نے داڑھی کٹائی اس کا کیا گناہ ہے اور ایسا کرنا چاہئے کہ نہیں ؟
    جواب : نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں کی جائے خواہ وہ وقت کا حاکم ہوکفیل ہو یا والدین ۔ اسی طرح معصیت کا کام کرکے روزی کمانا بھی جائز نہیں ہے ۔ داڑھی رکھنا اسلام میں فرض ہے جواس فریضہ کو روزی کے لئے ترک کرتا ہے وہ گنہگار ہے اسے چاہئے کہ گزشتہ گناہوں کی اللہ سے معافی مانگے اور فرمان رسول کے مطابق داڑھی کو معاف کرے چاہے اس کو نوکری چھوڑنا پڑے ۔ اللہ نے بہت وسیع دنیا بنائی اور ہزاروں حلال ذرائع معیشت ہمارے مہیا فرمائے ہیں ۔ اللہ کا فرمان ہے کہ جو تقوی اختیار کرتا ہے اس کے لئے نجات کا راستہ پیدا کرتا ہے ۔ اللہ پر اور اس کے کلام پر کامل توکل کریں اور اس کی زمین میں تقوی کے ساتھ حلال روزی تلاش کریں وہی اکیلا سب کی روزی کا مالک ہے یقینا اپنے متقی بندوں کے لئے روزی کا دروازہ کھول دے گا۔

    6/ کیا عورت زور سے آمین کہہ سکتی ہے ؟
    جواب : عورتوں کے لئے جس طرح اجانب کی موجودگی میں نماز میں آواز پست رکھنا ہے اسی طرح آمین بھی سرا کہنا ہے لیکن اگر اجانب موجود نہ ہوں تو جہری نمازوں میں یا عورتوں کی جماعت میں یا اپنے گھر (جہاں اجنبی نہ ہو) میں بلند آواز سے آمین کہہ سکتی ہے۔

    7/ جس مکان کا کرایہ ادا کیا جارہاہو اس کو ہیوی ڈپازٹ پہ لینا کیسا ہے ؟
    جواب : ڈپازت امانت کے درجہ میں ہے جو عموما سوسائٹی میں رائج رقم کی طرح ہو مگر ہیوی ڈپازٹ کے نام پر مکان مالک کرایہ دار سے خطیر رقم وصول کرتا ہے اور اسے اپنے کام میں صرف کرتا ہے جو قطعا درست نہیں ہے ۔ اس کا ایک صحیح بدل یہ ممکن ہے کہ مکان مالک کرایہ دار سے چند مہینوں کا کرایہ اڈوانس میں لے لے مگر اپنی ضرورت پوری کرنے کے لئے کرایہ دار سے موٹی رقم وصول کرنا جائز نہیں ہے۔

    8/ کھڑے ہوکر کھانا کھانا کیسا ہے ؟
    جواب : ایک طرف احادیث میں کھڑے ہوکر کھانے پینے کی ممانعت ہے تو دوسری طرف کھڑے ہوکر کھانے پینے کی دلیل بھی ملتی ہے۔ ان دونوں اقسام کی حدیثوں میں تطبیق یہ ہے کہ ممانعت والی حدیث کراہت پر محمول ہوگی یعنی کھڑے ہوکر کھانا پینا بکراہت جائز ہے اور بیٹھ کر کھانا پینا افضل واحسن ہے۔

    9/ سجدے میں قرآن پڑھنا منع ہے تو کیا ہم اس میں قرآن کی دعا بھی نہیں پڑھ سکتے ہیں ؟
    جواب : صحیح مسلم میں وارد ہے کہ نبی ﷺ نے رکوع اور سجدہ میں تلاوت کرنے سے منع کیا ہے اس لئے رکوع اور سجدہ میں قرآن کی تلاوت نہیں کریں گے لیکن سجدہ میں دعاکی ترغیب آئی ہے اس لئے سجدہ میں قرآنی دعاؤں کو تلاوت کی نیت سے نہیں بلکہ دعا کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں ۔

    10/ ایک شخص پردیس سے اپنا ملک لوٹ کر گیا اور اس نے اپنی بیوی سے پچھلی شرمگاہ میں مباشرت کرلی ،اب اس کو دوست واحباب نے بتلایا کہ اس کا نکاح ٹوٹ گیا قرآن وحدیث اس سلسلے میں کیا کہتا ہے ؟
    جواب : یہ بات صحیح نہیں ہے کہ بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں وطی کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے یونہی لوگوں میں پھیلی ایک غلط فہمی ہے البتہ یہ کام بہت ہی گھناؤنا ہے اس کی وجہ سے آدمی ملعون قرار پاتا ہے ۔ جس نے بھی ایسا لعنتی کام کیا ہے اسے چاہئے کہ سچے دل سے اللہ سے توبہ کرے اور آئندہ اس سے پرہیز کرے ۔

    11/ کسی کو ویزا فری میں ملتا ہے وہ آگے پیسا لیکر بیچتا ہے ایسا کرنا کیسا ہے ؟
    جواب : اگر کسی شخص کو فری میں ویزا ملا یہ کہہ کر کہ مجھے عامل چاہئے تو اس ویزا کو بیچنا جائز نہیں ہے لیکن اگر ویزا کے حصول میں محنت اور پیسے صرف ہوئے ہوں تو اس کے بقدر پیسہ لے سکتا ہے ۔ یہاں یہ بات بھی معلوم رہے کہ ویزا کی فیس سعودی حکومت کے قانون کے مطابق کفیل کو برداشت کرنا ہے۔ ویزا کی ایک نوعیت یہ بھی ہے کہ کسی کفیل کو عامل نہیں چاہئے ہوتا ہے بلکہ اسے ویزا سے زیادہ پیسہ کمانا مقصود ہوتا ہے اور عامل کو آزاد چھوڑ دیتا ہے۔ کفیل ویزا مثلا دوہزار ریال میں حکومت سے حاصل کرتا ہے تو اسے کئی کئی ہزار ریال میں آگے فروخت کرتا ہے پھر اس کے خریدار اس میں اضافہ کے ساتھ آگے بیچتے ہیں۔ اس قسم کے ویزا کی خرید بکری سراسر ناجائز اورحکومت کے ساتھ دھوکہ ہے کیونکہ حکومت کے نزدیک نہ اس عمل کی اجازت ہے اور نہ ہی حکومت کے قانون کے حساب سے ویزا بیچنے کی اجازت ہے۔ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے سوا ل کیا گیا کہ بعض لوگ مثلا تین ہزار ریال میں ویزا نکالتے ہیں پھر اسے آٹھ دس ہزارریال میں بیچ دیتے ہیں تاکہ وہ دوسرے کے نزدیک کام کرے اس کا کیا حکم ہے ؟ توشیخ نے جواب دیا کہ ویزا لائسنس ہے یعنی منسٹری سے لائسنس لیتا ہے تاکہ عامل منگائے پھر وہ دوسرے کے ہاتھ لائسنس بیچ دیتا ہے تاکہ دوسرا شخص عامل بلائے یہ سراسر حرام اور ناجائز ہے۔ میرا کہنا ہے کہ اگر تمہیں عامل کی ضرورت ہے تو ویزا تمہارے ہاتھ میں ہے اور عامل کی ضرورت نہیں ہے تو جہاں سے ویزا لیا تھا وہاں لوٹا دو اس کا بیچنا تمہارے لئے حلال نہیں ہے۔

    12/ کیا ایسی حدیث ثابت ہے کہ عشاء کے بعد چار رکعت نفل پڑھنے سے شب قدر کے قیام کا اجر ملتا ہے ؟
    جواب : کئی مرفوع روایات میں اس کا ذکر ہے کہ عشاء کے بعد چار رکعت لیلۃ القدر کے برابر ہے مگر کوئی روایت صحیح سند سے ثابت نہیں البتہ بعض آثار صحیح سند سے مروی ہیں ۔ مثلا
    عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن مسعود رضي الله عنه قَالَ : مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا بَعْدَ الْعِشَاءِ لَا يَفْصِلُ بَيْنَهُنَّ بِتَسْلِيمٍ، عَدَلْنَ بِمِثْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ .( المصنف :2/127)
    ترجمہ: ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ جو عشاء کے بعد ایک سلام سے چار رکعت پڑھے تو یہ لیلۃ القدر کے برابر ہے۔
    عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال : مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا بَعْدَ الْعِشَاءِ كُنَّ كَقَدْرِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ.( المصنف :2/127))
    ترجمہ: ابن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جس نے عشاء کے بعد چار رکعت پڑھی اس کا اجر لیلہ القدر کی طرح ہے۔
    عَنْ عَائِشَةَ رضي الله عنها قَالَتْ : أَرْبَعٌ بَعْدَ الْعِشَاءِ يَعْدِلْنَ بِمِثْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ.(( المصنف :2/127))
    ترجمہ: عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ عشاء کے بعد چار رکعت لیلۃ القدر کے برابر ہے۔
    شیخ البانی نے ان آثار کے متعلق کہا ہے کہ گویہ یہ موقوف روایات ہیں مگر مرفوع کے حکم میں ہے کیونکہ یہ بات اجتہاد سے نہیں کہی جاسکتی ہے جیساکہ ظاہر ہے۔

    13/ والدین کو بیٹا زکوۃ دے سکتا ہے اور اسی طرح والدین بیٹے پر زکوۃ صرف کرسکتے ہیں ؟
    جواب : نہ باپ بیٹے پر زکوۃ کا مال صرف کرسکتا ہے اور نہ ہی بیٹا باپ پر ۔

    14/ دادا کے مال میں یتیم پوتے کا حصہ ہے یا نہیں؟
    جواب : اگر دادا کا انتقال ہوجائے اور اپنے پیچھے اولاد چھوڑ جائے تو پوتا پوتی کا حصہ نہیں بنتا۔

    15/ رمضان کے قضا روزے اور شوال کے چھ روزے ایک نیت سے رکھے جاسکتے ہیں کہ نہیں ؟
    جواب : چونکہ شوال کےچھ روزوں کا اجررمضان کے روزوں کی تکمیل کے بعد ہے اس لئے ایک نیت سے قضا اور نفلی روزے نہیں رکھے جاسکتے ۔ جیسے قضا روزوں کی تکمیل سے پہلے شوال کے چھ روزے نہیں رکھ سکتے ویسے ہی ایک نیت سے قضا اور شوال کے نفلی روزوں کو جمع نہیں کرسکتے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    جواب از شیخ مقبول احمد سلفی


    1/ کیا دینی کام کے لئے جمعیت بنانا یا مدرسہ کھولنا ضروری ہے جبکہ سماج کی خدمات کے لئے دینی ادارے موجود ہیں ؟
    جواب : دینی خدمات انجام دینے کے لئے نہ مدرسہ قائم کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کوئی ٹرسٹ بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت اکثر وبیشتر جگہوں پر کئی کئی مدارس اور ادارےقائم ہیں ۔ جوادارہ مخلصانہ طور پر سماجی خدمات انجام دے رہاہو اس ادارے سے جڑ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اکثر لوگوں میں کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا جذبہ نہیں ملتا ،سبھی چاہتے کہ ان کا اپنا ادارہ ہو، وہ ادارے کا رئیس کہلائیں ۔ کام ہو نہ ہو نام اونچا رہے ۔ اسی سبب آج ہماری جماعت میں انتشار ہے۔ جہاں ضرورت ہو دینی خدمات انجام دینے کے لئے ادارہ قائم کرنا کوئی معیوب نہیں ہے لیکن بلاضرورت مالی منفعت کے حصول ، شہرت طلبی، دوسرے ادارے یا ذاتی رنجش کی وجہ سے ادارہ والوں کو نیچا ثابت کرنے کے لئے ادارے کا قیام خدمت نہیں فساد امت ہے ۔ جہاں جہاں ایسا فساد برپا ہو اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    2/ کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟
    "علماء سے بغض رکھنے پر چار قسم کے عذاب "حضرت علیؓ فرماتےہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ: جب میری امت اپنے علماء سے بغض رکھنے لگے گی اور بازاروں کی عمارتوں کو بلند اور غالب کرنے لگے گی تو اللہ تبارک وتعالیٰ ان پر چار قسم کے عذاب مسلط فرمادیں گے۔①قحط سالی ہوگی ②حاکم وقت کی طرف سے مظالم ہوں گے③حکام خیانت کرنے لگیں گے④دشمنوں کے پےدرپے حملے ہوں گے۔ (فتاوی رحیمیہ 2/82-83، کتاب الایمان ، معاصی اور توبہ کا بیان )
    جواب : یہ روایت مستدرکم حاکم میں بایں الفاظ موجود ہے ۔
    إذا أبغضَ المسلِمونَ علماءَهُم ، وأظهَروا عمارةَ أسواقِهِم ، وتناكَحوا علَى جمعِ الدَّراهمِ ، رماهمُ اللهُ عزَّ وجلَّ بأربعِ خصالٍ : بالقَحطِ منَ الزَّمانِ والجَورِ منَ السُّلطانِ والخيانَةِ مِن ولاةِ الأحكامِ ، والصَّولةِ من العدوِّ(مستدرک حاکم : 7923)
    اسے شیخ البانی نے منکر کہا ہے ۔ ( السلسلة الضعيفة:1528)

    3/ کیا حاملہ اور مرضعہ پر روزوں کی قضا نہیں ہے ؟
    جواب : دودھ پلانے والی عورت اور حاملہ عورت کو جب اپنے لئے یا بچے کےلئے روزہ کے سبب خطرہ لاحق ہو تو روزہ چھوڑ سکتی ہے ۔ بلاضرر روزہ چھوڑنا جائز نہیں ہے ۔ نبی ﷺ کے اس فرمان کا یہی مطلب ہے ۔
    إنَّ اللَّهَ عزَّ وجلَّ وضعَ للمسافرِ الصَّومَ وشطرَ الصَّلاةِ ، وعنِ الحُبلَى والمُرضِعِ( صحيح النسائي:2314)
    ترجمہ: اللہ تعالی نے مسافر کے لئے آدھی نماز معاف فرما دی اور مسافر اور حاملہ اور دودھ پلانے والی کو روزے معاف فرما دیئے۔
    جب عذر کی وجہ سے عورت روزہ چھوڑدے تو بعد میں اس کی قضا کرے۔حاملہ اور مرضعہ کے تعلق سے بعض اہل علم بوڑھےعاجز شخص پر قیاس کرکے چھوٹے روزوں کے بدلے مسکین کو کھانا کھلانا کہا ہے مگر حقیقت میں مریض و مسافر کا اعتبار کرکے روزوں کی قضا کرنی ہے یہی قوی موقف ہے جیساکہ اوپر والی حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ والی روایت حاملہ اور مرضعہ کی جانب سے کھانا کھلانے کے متعلق مرجوح قرار پائے گی۔

    4/ کیا صحاح ستہ کے علاوہ مارکیٹ میں ایسی کوئی حدیث کی کتاب ہے جو تخریج شدہ ہو؟
    جواب : آپ کا سوال سوشل میڈیا کے ذریعہ ہے اس لئے اسی مناسبت سے میرا جواب ہے کہ موبائل میں پلے اسٹور سے اسلام 360 لوڈ کرلیں ، اس میں صحاح ستہ کے علاوہ مسند امام احمد اور مشکوۃ کی تحقیق وتخریج کے ساتھ شیخ البانی ؒ کا سلسلہ صحیحہ بھی شامل ہے ۔

    5/ کیا زندہ آدمی کی جانب سے عمرہ کرسکتے ہیں؟
    جواب : زندہ آدمی کی طرف سے عمرہ اس صورت میں کر سکتے ہیں جب کسی کو عمرہ کرنے کی مالی طاقت ہو مگر جسمانی طور پر معذور ہو تو اس کی جانب سے عمرہ کرسکتے ہیں ، اور اسی طرح عورت کا محرم نہ ہو جو سفر میں ساتھ رہے تو اس کی جانب سے اور اس کے مال سے کرسکتے ہیں ۔ عمرہ بدل کے لئے ضروری ہے کہ آدمی پہلے اپنا عمرہ کرچکا ہو۔ لوگوں میں مشہور زندہ کی طرف سے طواف کرنا چاہئے غلط ہے۔

    6/ قرآن میں مکمل پندرہ سجدے ہیں ۔ پارہ نمبر سترہ میں دو سجدے ہیں امام شافعی ؒ کے نزدیک جبکہ امام ابوحنیفہ ایک ہی مانتے ہیں اس وجہ سے احناف کے یہاں صرف چودہ سجدے ہیں اس کی کیا حقیقت ہے ؟
    جواب: احناف کی طرح شافعیہ کے نزدیک بھی چودے سجدے ہیں البتہ سورہ حج میں شافعیہ کے نزدیک دو سجدے اور امام ابوحنیفہ کے نزدیک ایک سجدہ ہے ۔
    اہل الحدیث پندرہ سجدے مانتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ابوداؤد میں حدیث ہے ۔
    ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرَأَهُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَجْدَةً فِي الْقُرْآنِ، ‏‏‏‏‏‏مِنْهَا ثَلَاثٌ فِي الْمُفَصَّلِ، ‏‏‏‏‏‏وَفِي سُورَةِ الْحَجِّ سَجْدَتَانِ (سنن ابی داؤد: 1401)
    ترجمہ: عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو قرآن مجید میں (۱۵) سجدے پڑھائے: ان میں سے تین مفصل میں اور دو سورۃ الحج میں ۔
    اس حدیث کو امام نووی نے الخلاصہ میں حسن ، ابن الملقن نے تحفۃ المحتاج میں صحیح یا حسن ، ابن القیم نے اعلام الموقعین میں صحیح اور صاحب تحفۃ الاحوذی نے حسن کہا ہے۔
    حنفی کے مشہور عالم علامہ بدرالدین عینی نے بخاری کی شرح عمدۃ القاری میں مندرجہ ذیل روایت کو نقل کرکے صحیح کہا ہے۔
    عن عمرِو بنِ العاصِ أنَّ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ أقرأَهُ خمسَ عشرةَ سجدةً في القرآنِ العظيمِ مِنْهَا ثلاثةٌ في المُفَصَّلِ(عمدة القاري:7/139 )
    ترجمہ: عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو قرآن مجید میں (۱۵) سجدے پڑھائے: ان میں سے تین مفصل میں۔
    گویا حنفی عالم سے پندرہ سجدوں کا ثبوت مل رہا ہے اور سورہ حج میں دو سجدے ہونے کا صحیح حدیث سے ثبوت ملتا ہے ۔
    ان عقبة بن عامر حدثه ، قال : قلت لرسول الله صلى الله عليه وسلم : افي سورة الحج سجدتان ؟ قال : " نعم ، ومن لم يسجدهما فلا يقراهما ".
    ترجمہ: عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا سورۃ الحج میں دو سجدے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں اور جو یہ دونوں سجدے نہ کرے وہ انہیں نہ پڑھے۔
    اس حدیث کو شیخ البانی نے حسن کہا ہے ۔( صحيح أبي داود: 1402)

    7/ بعض اہل علم سے مروی ہے کہ وہ کہتے ہیں:جب مجلس میں آدمی ایک بار رسول اللہ ﷺ پر درود بھیج دے تواس مجلس میں چاہے جتنی بار آپ کانام آئے ایک بار درود بھیج دینا ہر بار کے لیے کافی ہوگا؟ کیا یہ درست ہے؟
    جواب : کسی طویل مجلس میں اگر بیٹھا جائے تو ایک بار کم ازکم نبی ﷺ پر درود پڑھنا ہی چاہئے خواہ آپ ﷺ کا اسم گرامی آئے یا نہ آئے ۔نبی ﷺ کا فرمان ہے:
    أيُّما قومٍ جَلَسُوا ، فَأَطَالوا الجُلوسَ ، ثُمَّ تَفَرَّقُوا قبلَ أنْ يَذْكُرُوا اللهَ تعالى ، أوْ يُصلُّوا على نبيِّهِ كانَتْ عليهم تِرَةٌ مِنَ اللهِ ، و إنْ شاءَ عَذَّبَهُمْ ، و إنْ شاءَ غفرَ لهُمْ(صحيح الجامع:2738)
    ترجمہ: جو لوگ کافی دیر کہیں بیٹھیں اور پھر اللہ کا ذکر کیے اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے بغیر منتشر ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر حسرت رہے گی۔ اگر اللہ چاہے تو انہیں عذاب کرے گا اور چاہے تو انہیں معاف کر دے گا۔
    اور مستحب ہے کہ آپ ﷺ کاجب جب نام لیا جائے ﷺ کہنا چاہئے اس کے بے شمار اجر ہیں ، جو اس میں بخیلی کرتا ہے وہ خیرکثیر سے محروم رہتا ہے۔ چونکہ آپ کے ذکر پر درود وسلام پڑھنا مستحب ہے اس لئے بسااوقات چھوٹ جائے یا بکثرت نام آنے پر کبھی کبھار پڑھ لے اور کبھی ترک ہوجائے کوئی حرج نہیں ہےتاہم ہماری کوشش یہی ہو کہ جب جب اسم نبی آئے درود پڑھیں ۔

    8/ کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ اللہ کا اتنا ذکر کرو کہ لوگ تمہیں دیوانہ کہیں ؟
    جواب : ہاں ایسی حدیث موجود ہے" أَكثِروا ذكرَ اللهِ حتى يقولوا : مجنونٌ"
    ترجمہ: اللہ کا ذکر اتنی کثرت سے کرو کہ لوگ یوانہ کہنے لگیں ۔
    تخریج : (مسند أحمد:3/ 68 ، صحیح ابن حبان:3/ 99،مستدرك حاکم:1/ 677).
    حکم : اس روایت کو شیخ البانی نے منکر کہا ہے۔ (السلسلة الضعيفة:7042)

    9/ غربت کی وجہ سے جس کے والدین نے بچپن میں عقیقہ نہیں کیا تو کیا وہ شخص اپنا عقیقہ خود سے جوانی یا بڑھاپا میں کر سکتا ہے ؟
    جواب : عقیقہ بعد میں بھی کر سکتے ہیں اس وجہ سے جب عقیقہ کرنے کی استطاعت ہوجائے کیا جاسکتا ہے ۔ جس کے والد نے اس کی طرف سے عقیقہ نہ کیا ہو وہ خود بھی اپنا عقیقہ کرسکتا ہے گوکہ یہ کام والد کے ذمہ تھا مگر ان کے پاس اس کی استطاعت نہیں تھی ۔

    10/ حاجی حج کے دوران کب تک نماز قصر کرے گا؟
    جواب : حاجی ایام حج میں منی ، مزدلفہ اور عرفات میں قصر کے ساتھ نماز ادا کریں گے یعنی یوم الترویہ سے لیکر ایام تشریق تک قصر کرنا ہے۔

    11/ جو لوگ باہری ملک سے حج پہ آئے ہیں وہ ایک عمرہ کرنے کے بعد دوسرا عمرہ کے لئے مسجد عائشہ جائیں گے یا میقات پر؟
    جواب : حج میں ایک ہی عمرہ ہوتا ہے جس حاجی نے اپنے حج کے لئے ایک عمرہ کرلیا ہے اسے دوبارہ عمرہ نہیں کرنا چاہئے ۔وہ حج شروع ہونے تک انتظار کریں اور اپنے اوقات طواف ، نفلی عبادات ، تلاوت واذکار اور دعاو استغفار میں گزاریں ۔

    12/ حضرت علی کا بتلایا دماغ تیز کرنے کا وظیفہ یا علیم یااللہ کیسا ہے ؟
    جواب : انٹرنیٹ پہ بڑے پیمانے پر یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ ایک سائل حضرت علی کی خدمت میں آیا اور بھولنے کی شکایت کیا تو آپ نے اس سے کہا رزق حلال کھاؤ اور اس پر ایک مرتبہ یاعلیم یااللہ کہو تمہارا دماغ تیز ہوجائے گا اور فجرکی نمازکے بعد آسمان کی طرف دیکھ کے یاعلیم یااللہ کا ورد کرکے دعا کرو باتیں کبھی نہیں بھولو گے ۔ اس قصہ کو بیان کرکے پھر ایک وظیفہ تیار کیا جاتا ہے اول وآخر سات بار درود شریف پڑھا جائے اور 33 بار یاعلیم یااللہ کا ورد کیا جائے ۔ دس دن تک یہ عمل ہو تاکہ 330 کی تعداد مکمل ہوجائے ۔ کوئی چاہے تو یہ عمل ایک دن یا پانچ دن میں بھی کرسکتا ہے لیکن 330 کی تعداد مکمل کرنی ہے۔ بچوں کو بھی مٹھائی وغیرہ پہ پڑھ کر کھلاسکتے ہیں ۔
    اس وظیفہ کا قرآن وحدیث سے کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ بناوٹی ہے اور بدعتی کام ہے ۔ اس سے بجائے قوت حافظہ تیز ہونے کے گناہ ملے گا کیونکہ ہمیں اللہ تعالی نے اور اس کے پیغمبر محمد ﷺ نے ایسا کوئی وظیفہ نہیں بتلایا ہے ۔ دین نام ہے جو کچھ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ میں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    جوابات از شیخ مقبول احمد سلفی

    1/ اس کلام کی کیا حقیقت ہے "جب تمہیں ہچکی لگے تو پہلی ہچکی پر کلمہ طیبہ پڑھ لو ان شاءاللہ ہچکی رک ہو جائے گی اور اس عمل کو اپنی عادت بنا لو اور جب موت آئے گی جو برحق ہےتو موت سے پہلے ایک ہچکی آئے گی اور تماری عادت کی وجہ سے تمہاری زبان سے کلمہ طیبہ جاری ہو جائے گا ان شاءاللہ "۔
    جواب : ہچکی انسانی فطرت ہے جسے بعض اطباء نے بیماری کی علامت یا کھاتے پیتے وقت کسی خرابی کے سبب آتی ہے اس سے نجات پانے کے لئے بہت سے نسخے ہیں جسے عمل میں لاکر اسے بند کیا جاسکتا ہے۔ذکر تو ہروقت مشروع ہے لیکن اگر کوئی ہچکی کے وقت کلمہ پڑھنے کو خاص کرتا ہے تو اس سے بدعت ظاہر ہوتی ہے کیونکہ ایسی کوئی تعلیم رسول اللہ ﷺ سے ثابت نہیں ہے۔ بہتر یہ ہے کہ طبی نسخہ اختیار کیا جائے اور عافیت ملنے پر اللہ کی حمد بیان کی جائے ۔

    2/ فرض نمازوں کے بعد آیۃ الکرسی اور معوذات پڑھنے کی کیا فضیلت ہے ؟
    جواب : فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے سے متعلق رسول اللہ کا فرمان ہے :
    مَنْ قرأَ آيةً الكُرسِيِّ دُبُرَ كلِّ صلاةٍ مكتوبةٍ ، لمْ يمنعْهُ من دُخُولِ الجنةَ إلَّا أنْ يمُوتَ (صحيح الجامع:6464)
    ترجمہ: جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے تو اسے جنت میں داخل ہونے سے موت کے علاوہ کوئی چیز نہیں روکتی ۔
    اور معوذات یعنی سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس یہ تینوں عظیم سورتیں ہیں ۔ پہلی سورت رحمن کی صفات پر مشتمل ہے تو بقیہ دوجن و شیطان اور شروحسد سے پناہ مانگنے پر البتہ فرض نمازوں کے بعد انہیں پڑھنے کی خاص فضیلت وارد نہیں ، رسول اللہ ﷺ کی تعلیم ہے کہ انہیں پڑھی جائے۔

    3/ بچے کو دو سال سے زائد دودھ پلانے کا کیا شرعا کیا حکم ہے ؟
    جواب : مدت رضاعت دوسال ہے جو اللہ کے اس فرمان میں موجودہے :
    وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ ۖ لِمَنْ أَرَادَ أَن يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ(البقرۃ :233)
    ترجمہ : مائیں اپنی اولاد کو دو سال کامل دودھ پلائیں جن کا ارادہ دودھ پلانے کی مدت بالکل پوری کرنے کا ہو۔
    دو سال سے زیادہ دودھ پلانا جائز ہے اگر اسے ماں کے دودھ کی حاجت ہو۔ اس کی متعدد مثالیں ہوسکتی ہیں مثلا بچہ لاغر ہو اور ماں کے دودھ سے اسے فائدہ پہنچتا ہویا اسی طرح دانہ پانی نہ کھاتا پیتا ہو وغیرہ ۔ اللہ کا فرمان ہے : لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ (البقرة:279 )۔
    ترجمہ: نہ تم کسی پر زیادتی کرواور نہ ہی تم پر کوئی زیادتی کرے ۔

    4/ اگر جمعہ کے دن خطیب نہ ہو تو کیا جمعہ کے بدلے ظہر کی نماز پڑھ لی جائے ؟
    جواب : اگر کسی دن رسمی خطیب جمعہ کو حاضر نہ ہوسکے اور مسجد میں کوئی عالم دین بھی موجود نہ ہو تو عوام میں سے ہی کوئی جمعہ کا مختصر خطبہ دے جس میں حمدوثنا کے بعد معمولی سی نصیحت کردے اور درود پڑھ کر خطبہ ختم کردے کفایت کرجائے گاپھر دو رکعت جمعہ کی نماز پڑھادے۔ آج تو تقریبا تمام مساجدمیں خطبات کی کتابیں رکھی ہوتی ہیں اسے دیکھ کر پڑھ لیا جائے اور پھر جمعہ کی نماز پڑھی جائے یاقریب کی کسی جامع مسجد میں چلے جائیں مگر جمعہ چھوڑ کر اس کے بدلے میں ظہر پڑھنا صحیح نہیں ہے ۔

    5/ ووٹ دینے کی شرعا کیا حیثیت ہے ؟
    جواب : جمہوریت اپنی جگہ بلاشبہ اسلام سے متصادم ہے ساتھ ہی ووٹنگ کا مروجہ طریقہ جس ادنی اور اعلی سب برابر ہوں سوفیصد غلط ہے مگر چونکہ جمہوری نظام کے تحت رہنے والوں پر حکمرانی کرنے والاووٹنگ سے ہی چنا جاتا ہے ایسے میں ہمارا حق بنتا ہے کہ ووٹ کا صحیح استعمال کرکےاور رشوت ودباؤ سے بالاتر ہوکر مفاد عامہ کی خاطر کام کرنے والے نمائندہ کا انتخاب کریں اور زیادہ نقصان پہنچانے والے عناصر سے قوم کو بچائیں۔

    6/ اٹیچ باتھ روم میں وضو کرنا کیسا ہے ؟
    جواب : اٹیچ باتھ روم میں وضو کرسکتے ہیں اور وضو کرتےوقت بسم اللہ کہنا چاہئے اور بیت الخلاء میں اللہ کانام لینا منع ہے اس وجہ سے اللہ کانام زبان سے نہ لے بلکہ دل میں پڑھ لے اور وضو کرکے وضو کی دعا باہر آکر پڑھے ۔ ویسے شروع میں بسملہ کہنے کے متعلق اختلاف ہے بعض نے واجب اور بعض نے سنت کہا ہے۔

    7/ جمعہ کے دن خطیب کو ممبر سے اترنے کے بعد مقتدی کھڑا ہو یا اقامت کے دوران ہی؟
    جواب : اقامت کے دوران کسی بھی وقت مقتدی کھڑا ہوسکتا ہے ، کھڑا ہونے کاکوئی وقت متعین نہیں ہے۔

    8/ کیا خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
    جواب: خون بہنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب زخمی ہوئے اور خون بہہ رہاتھا تو اسی حالت میں نماز پوری کی ۔

    9/ قربانی کا گوشت غیر کو دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
    جواب : غیرمسلم دوست، پڑوسی ، نرم اخلاق والوں، مانگنے والوں، اسلام کی طرف میلان رکھنے والوں یا مسلمانوں کی مدد کرنے والوں یعنی جو کافر ہمارے احسان وسلوک کے حقدار ہیں کو قربانی کا گوشت دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    10/ اگر امام کے پیچھے مقتدی سے ایسی کوئی غلطی ہوجائے جس سے سجدہ سہو کرنا پڑتا ہے تو کیا نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرنا ہوگا؟
    جواب : مقتدى بھول جائے تو اس كى كئى ايک حالتيں ہيں:
    1-اگر مقتدى اپنى نماز ميں بھول جائے اور وہ مسبوق بھى نہ ہو يعنى اس نے سب ركعات امام كے ساتھ ادا كى ہوں، مثلا ركوع ميں سبحان ربى العظيم بھول جائے تو اس پر سجدہ نہيں ہے كيونكہ اس كى جانب سے امام متحمل ہے، ليكن فرض كريں اگر مقتدى سے ايسى غلطى ہو گئى جس سے كوئى ايك ركعت باطل ہو جاتى ہو، مثلا سورۃ فاتحہ پڑھنا بھول گيا تو اس حالت ميں امام كے سلام پھيرنے كے بعد وہ ركعت ادا كرنا ضرورى ہے جو باطل ہوئى تھى پھر تشھد پڑھ كر سلام كے بعد سجدہ سہو كرے.
    2- اگر مقتدى نماز ميں بھول جائے اور وہ مسبوق ہو يعنى اس كى كوئى ركعت رہتى ہو تو وہ سجدہ سہو ضرور كرے گا چاہے وہ امام كے ساتھ نماز ادا كرتے ہوئے بھولا ہو يا باقى مانندہ نماز ادا كرتے ہوئے بھول جائے؛ كيونكہ اس كے سجدہ كرنے ميں امام كى مخالفت نہيں ہوتى اس ليے كہ امام اپنى نماز مكمل كر چكا ہے.(رسالۃ فى احكام سجود السھو تاليف شيخ ابن عثيمين بحوالہ الاسلام سوال وجواب فتوی رقم :72290)

    11/ سالی کی بیٹی سے شادی کا حکم بتائیں ۔
    جواب : جس طرح بیوی کے ہوتے ہوئے سالی سے نکاح حرام ہے اسی طرح سالی کی بیٹی سے بھی نکاح حرام ہے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    أن يجمعَ الرجلُ بين المرأةِ وعمَّتِها ، وبين المرأةِ وخالتِها .(صحيح مسلم:1408)
    ترجمہ: کسی عورت اور اس کی پھوپھی کو، اور کسی عورت اور اس کی خالہ کو (نکاح میں) اکٹھا نہ کیا جائے۔
    جب بیوی کی وفات ہوجائے یا طلاق ہوجائے تو عدت گزرنے کے بعد سالی کی بیٹی سے شادی کرسکتے ہیں۔

    12/ ہمارے علاقے میں حجاج حج پر نکلنے سے پہلے کسی عالم کو گھر بلاکر ان سے دعا کرواتے ہیں ، اس عمل کا کیا حکم ہے؟
    جواب : کسی زندہ نیک آدمی سے دعا کروانا جائز ہے لیکن دعا کروانے کا کوئی مخصوص طریقہ رائج کرلیا جائے تو پھر غلط ہے مثلا حج پر جانے سے پہلے لوگ اپنے گھر عالم بلابلاکر دعا کروانے لگے تو پھر اس صورت میں یہ کام ممنوع ہوگا۔

    13/ دوران حج وعمرہ صفا ومروہ پر جو دعائیں کرنی ہے ان میں ہاتھ اٹھانا ہے یا بغیر اٹھائے دعا کرنی ہے ؟
    جواب : صفا ومروہ پر یہ دعا بغیر ہاتھ اٹھائےتین تین دفعہ پڑھنی ہے" لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو على كل شيء قدير، لا إله إلا الله وحده أنجز وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب وحده۔" اوردرمیان میں ہاتھ اٹھاکر قبلہ رخ ہوکر جو جی میں آئے تین دفعہ دعا کرے ۔
    اور کنکری مارتے وقت جمرہ اولی کی رمی کے بعد اس سے ہٹ کر قبلہ رخ ہوکر ہاتھ اٹھا کر دعا کرے اور ایسا ہی جمرہ وسطی کی رمی کے بعد بھی کرے مگر جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد دعا کے لئے نہ ٹھہرے ۔

    14/ لڑکی کے والد نہیں ہیں ،والدہ ہے مگر وہ شادی کے لئے راضی نہیں ہے جبکہ لڑکی اور لڑکا نیز لڑکا کے گھروالے راضی ہیں ۔ کیا اس صورت میں ماں ولی بن سکتی ہے یا اس کی جگہ کوئی دوسرا ولی بن سکتا ہے ؟
    جواب : نکاح میں ماں کی ولایت قبول نہیں ہے ، مردوں کو یہ حق حاصل ہے اور حقیت کے اعتبار سے ولایت کی ترتیب ہے ۔ پہلے باپ پھر دادا، پھر بیٹا، پھر سگے بھائی ،، اس طرح سوتیلا بھائی (باپ کی جانب سے)، پھر سگے اور سوتیلے بھائی کی اولاد ، پھر حقیقی چچا ،پھر باپ کی طرف سے سوتیلا چچا ۔اس ترتیب کے ساتھ ان میں سے جو زندہ ہو اس کی ولایت میں لڑکی کی شادی ہوگی ۔

    15/ہم طالب علم جامعہ کے اندر جس روم میں رہتے ہیں اس میں پیسے کی چوری کثیر تعداد میں ہوتی ہے اورکسی کا کہنا ہے کہ کوئی آدمی ہے جو جن کے ذریعہ سے پتہ لگا لیتا ہے تو کیا اس پر عمل کرنا صحیح ہوگا ؟
    جواب : گم شدہ سامان کی برآمدگی کے لئے جنات کی مدد لینا جائز نہیں ہے ، آپ کے لئے یہی کافی ہے کہ اللہ سے اس کی واپسی کی دعا کریں، پوچھ تاچھ کریں اور قانونی کاروائی کریں ۔

    16/زید نے پانچ لاکھ موٹی رقم حامد کو بطور قرض دیا اور ادائیگی کی مدت دو سال مقرر کی اور زید نے دوسال تک اس مال کی زکاۃ دی ، اب ادائیگی وقت ہو گیا مگر حامد قرض کی ادائیگی کی طاقت نہیں رکھتا ٹال مٹول کرتے ہوئے مزید ایک سال ہوگیا تو کیا زید پر اس دیے ہوئے مال کی زکاۃ اس سال واجب ہے؟
    جواب : ہاں تیسرے سال کی بھی زکوۃ ادا کرے گا۔

    17/کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟*** فیضانِ حدیث *** قیامت کے روز اللہ کریم کے عرش کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا، تین شخص اللہ پاک کے عرش کے سایے میں ہوں گے (1) وہ شخص جو میرے امتی کی پریشانی دُور کرے (2) میری سنت کو زندہ کرنے والا (3) مجھ پر کثرت سے درود پڑھنے والا.( البدور السافرہ حدیث 366 )
    جواب : ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت ملتی ہے مگر اس کی کوئی اصل نہیں ہے ۔
    "ثلاثةٌ تحت ظلِّ عرشِ اللهِ يومَ القيامةِ ، يومَ لا ظلَّ إلَّا ظلُّه . قيل : من هم يا رسولَ اللهِ ! قال : مَن فرَّج على مكروبٍ من أمَّتي وأحيَا سنَّتي ، وأكثر الصَّلاةَ عليَّ"
    سخاوی نے کہا کہ اس کی معتمد اصل پہ مجھے اطلاع نہیں مل سکی ۔( القول البديع:181)

    18/ یوسف علیہ السلام کو ان کے بھائیوں نے سجدہ کیا تھا یہ کون سا سجدہ تھا؟
    جواب : یوسف علیہ السلام نے بچپن میں خواب دیکھا کہ گیارہ ستارے او ر چاند وسورج انہیں سجدہ کررہے ہیں ،یہی خواب اس وقت تعبیر بن کر حقیقت میں تبدیل ہوگیا جب انہیں مصر کی بادشاہت ملی کہ ان کے والدین اورسارے بھائی بطور سلام وتکریم سجدہ ریز ہوگئے ۔ دراصل یہ یوسف علیہ السلام کی شریعت میں جائز تھا جبکہ امت محمدیہ میں کسی قسم کا سجدہ غیراللہ کے لئے جائز نہیں ہے ۔

    19/ میاں بیوی میں جھگڑا لڑائی ہونے کی وجہ سے تقریبا تیس سال تک دوری رہی اب وہ دونوں اکٹھا ہونا چاہتے ہیں اس کے لئے کیا نکاح تجدید کرنے کرنے کی ضرورت ہے ؟
    جواب : جھگڑا لڑائی سے میاں بیوی میں دوری ہوجانے پر نکاح نہیں ٹوٹتا ہے خواہ کتنے بھی سال ہوگئے ہوں البتہ اس طرح دوری نہیں اختیار کرنی چاہئے تھی اس پہ اللہ تعالی سے توبہ واستغفار کریں۔ وہ دونوں ابھی بھی میاں بیوی ہیں لہذا نکاح کی ضرورت نہیں ہے بغیر نکاح کے اکٹھے ہوسکتے ہیں ۔

    20/ دربار پر چڑھائے ہوئے بکرے منڈی یا قریبی بازار میں اس کے متولیان بیج دیتے ہیں ایسے بکرے کا گوشت یا قیمہ خریدنا کیسا ہے ؟
    جواب : دربار پر چڑھایا ہوا جانور غیراللہ کے لئے ہے جس کا کھانا ، خریدنا، بیچنا کچھ بھی جائز نہیں ہے۔

    21/ میں ایک مسجد میں امام ہوں وہاں لوگوں نے رمضان میں تراویح اور وتر کی نماز کے بعد جنازہ کی نماز پڑھی جبکہ حدیث میں وتر کو آخری نماز بنانے کا حکم ہے ؟
    جواب : صحیحین کی روایت سے ثابت ہے کہ رات کی آخری نماز وتر کو بنانا چاہئے لیکن نبی ﷺ سے وتر کے بعد بھی دو رکعت نماز پڑھنا ثابت ہےجیساکہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ وتر کے بعد رسول اللہ ﷺ بیٹھ کردو رکعت ادا کیا کرتے تھے (مسلم:738) اس لئے وتر کے بعد بھی نوافل یا دوسری نماز (نماز جنازہ) پڑھ سکتے ہیں ۔

    22/ تکافل مروجہ کی شرعی کیا حیثیت ہے ؟
    جواب : مروجہ تکافل بھی بیمہ کی طرح ناجائز ہے کیونکہ یہ بھی بیمہ ہی کی ایک شکل ہے ۔
     
  10. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبر کاتہ

    شیخ میرے کچھ سوالات ہیں جن کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں چاہئے ۔

    1/جو دو رکعت یا ایک رکعت والی نماز ہے اس میں تورک کیا جائے گا یا نہیں ؟

    2/فجر کی سنت کے بعد مسجد میں لیٹ سکتے ہیں یا نہیں اور فجر کی نماز کے بعد سونے کا حکم بھی بتادیں؟

    3/مسجد میں کسی بیمار کی شفایابی کے لئے دعا کا اعلان کر سکتے ہیں کہ نہیں ؟

    4/ناپاکی کی حالت میں اگر پورے دن کی نماز بھول کرپڑھ لئےاور آخر میں ناپاک ہونے کا علم ہوا تو کیا ان نمازوں کو لوٹائیں گے،ناپاکی کپڑے میں نجاست لگنے کی صورت میں ہو یا اور کوئی دوسری وجہ سے ہو؟

    شیخ ان سوالوں کاجواب مطلوب ہے ،اللہ آپ کے علم و عمل اور صحت و تندرستی میں برکت عطا فرمائے۔

    سائل : حمید اللہ سلفی ایس نگر یوپی، واٹس ایپ گروپ "اسلامیات " کا ادنی ممبر


    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    جواب (1): اس موقف میں علماء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے اور دلائل کی رو سے ہر نماز کے آخری قعدہ میں تورک کرنا مسنون معلوم ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے دو رکعت یا ایک رکعت والی نماز کے قعدہ میں بھی میں تورک کرنا چاہئے ۔

    جواب (2):

    فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت سنت کی ادائیگی کے بعد رسول اللہ ﷺ سے اپنے گھر میں تھوڑی دیر آرام کے لئے لیٹنا ثابت ہے ، اس لئے کوئی اس پر عمل کرنا چاہے تو اپنے گھر میں عمل کرسکتا ہے مسجد میں نہیں ۔ مسجد میں اس عمل کا ثبوت نہیں ہے ۔ ایک اور بات یہ ہے کہ دورکعت سنت کے بعد لیٹنا دراصل تہجد سے تھکاوٹ کی بناپر ہو اس شرط کے ساتھ کہ اس پر نیند غالب ہونے کا گما ن نہ ہو۔

    اورفجر بعد سونے کی ممانعت کے ثبوت میں کوئی صحیح حدیث نہیں ہے ، بعض ضعیف روایت میں ذکر ہے کہ فجر کے بعد سونے سے رزق سے محرومی ہوتی ہے مگر صحیح حدیث میں ممنوع نہ ہونے کے سبب فجر کے بعد سونے میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ دو باتوں کا خیال کیا جائے ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھ کے سویاجائے اور دوسری بات یہ ہے کہ رات میں نیند پوری ہوگئی ہوتو بلاضرورت فجر کے بعد نہ سوئے ۔ زیادہ سونے سےسستی پیدا ہوتی ہے اور صبح کے وقت میں برکت ہے اس سے مستفید ہوا جائے ۔ کوئی یہ نہ سوچے کہ اس وقت میرے پاس کوئی کام نہیں ہے تو سوناہی افضل ہے ۔ نہیں، بہت سارے کام ہیں، تدبر کےساتھ قرآن کی تلاوت،حفظ قرآن وحدیث اورحفظ ادعیہ، ذکرواذکار، دینی کتابوں کامطالعہ ، مسجد، مدرسہ، ادارہ یا گھر میں لوگوں کے درمیان وعظ ونصیحت وغیرہ۔ کتنی عجیب بات ہے دنیاکے کاموں کے لئے ہمارے پاس کافی وقت ہےمگر دین کے لئے کوئی وقت نہیں ۔کم از کم اس وقت کو تو دین کے لئے نکال لیں ہوسکتا ہے اسی کی برکت سے دنیا بھی مزید سنور جائے اور آخرت تو ان شاء اللہ سنور ے گی ہی۔

    جواب (3): مریض کی شفایابی کے لئے مسجد میں اعلان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، یہ اپنےمریض مسلمان بھائی کے ساتھ تعاون ہے، اس اعلان کے سبب بہت سے لوگ دعائیں دیں گے ، بہت سے عیادت کو جائیں گے اور بہت سے مادی اور معنوی طور پر مدد بھی کریں گے ۔ تاہم نماز کے بعد امام کا دعا کرنا اور سارے مقتدی کا آمین کہنا اس بات کی دلیل نہیں ہے ، انفرادی طور پر دعا کی جائے ۔

    جواب (4): اگر ناپاکی کپڑوں میں لگی تھی اور بھول کر اس کپڑے میں پورے دن کی نماز ادا کر لی گئی پھر بعد میں معلوم ہوا کہ کپڑے میں نجاست لگی تھی تو ان نمازوں کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے ، نماز صحیح ہے ۔ اور اگر طہارت کی ضرورت تھی مگر یاد نہیں رہا اور بغیر غسل کے دن بھر کی نماز ادا کر لی تو ان ساری نمازوں کو دہرانا ہوگا کیونکہ نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ بغیر طہارت کے نماز قبول نہیں ہوگی ۔

    واللہ اعلم بالصواب

    کتبہ

    مقبول احمد سلفی​
     
    Last edited: ‏اگست 4, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    جوابات از شیخ مقبول احمد سلفی

    1/ اکہری اذان دیکر دہری اقامت کہہ سکتے ہیں کہ نہیں ؟
    جواب :اذان اکہری نہیں ہوتی ،اقامت اکہری ہوتی ہے اور یہی اصل ہے جیساکہ حکم رسول ﷺ موجود ہے۔
    عن أنسٍ قال : أُمِرَ بلالٌ أن يَشْفَعَ الأذانَ ، وأن يُوتِرَ الإقامةَ ، إلَّا الإقامةَ .(صحيح البخاري:605)
    ترجمہ: حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: حضرت بلال ؓ کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ اذان میں جفت (دو دو مرتبہ) کلمات کہے اور تکبیر میں قد قامت الصلاة کے علاوہ دیگر کلمات طاق (ایک ایک مرتبہ) کہے۔
    نبی کریم ﷺ کی یہی سنت آپ ﷺ کے زمانے میں معمول بہ تھی جیساکہ سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں:
    إنما كان الأذانُ على عهدِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم مرتين مرتين والإقامةُ مرةً مرةً غيرَ أنه يقولُ قد قامتِ الصلاةُ قد قامتِ الصلاةُ فإذا سمِعنا الإقامةَ توضأنا ثم خرجنا إلى الصلاةِ.(صحيح أبي داود:510)
    ترجمہ: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اذان کے کلمات دو دو بار کہے جاتے تھے اور اقامت ( تکبیر ) کے ایک ایک بار ۔ سوائے اس کے کہ مؤذن «قد قامت الصلاة قد قامت الصلاة» کہا کرتا تھا ( یعنی دو بار ) تو جب ہم اقامت سنتے تو وضو کر کے نماز کے لیے نکل پڑتے ۔
    چونکہ ابومحذورہ والی روایت جو کہ سنن ابن ماجہ، سنن نسائی، سنن ابی داؤداور صحیح ابن حبان وغیرہ میں ہے اور صحیح درجہ کی ہے اس وجہ سے کوئی دہری اقامت کہے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں ہے ۔

    2/ کیا جس کے پاس روپئے نہیں ہوں مگر زمین یا گھر میں سامان ہوں تو اسے لازمی طور پر زمین بیچ کر یا گھر کا سامان بیچ کر قربانی دینا چاہئے ؟
    جواب : قربانی کسی مسلمان کے اوپر لازم نہیں ہے خواہ وہ مالدار ہو یا اس سے نیچے ۔ یہ سنت موکدہ ہے یعنی ایسی سنت ہے جس کی زیادہ تاکید آئی ہے اس لئے اس مسلمان کو جسے قربانی کے وقت جانور خریدنے کی طاقت ہو اسے قربانی دینا چاہئے لیکن قربانی کے وقت کسی کے پاس وقتی طور پر پیسہ نہیں تو ادھار وغیرہ کرکے بھی قربانی دے سکتا ہے بشرطکہ قرض ادا کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔ اور وہ مسلمان جس کے پاس جانور خریدنے کی طاقت نہیں ہے مگر اس کے پاس زمین ہے تو اسے زمین بیچ کر قربانی دینے کی ضرورت نہیں ہے ، نہ ہی قربانی دینے کے لئے گھر کا سامان بیچے کیونکہ یہ چیزین ضروریات زندگی ہیں ان کی انسان کو اپنے ضروریات کی تکمیل کے لئے ضرورت ہے ۔ ہاں اگر ضرورت سے زائد زمین ہے اسے بیچنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا یا گھر میں زائد سامان ہو اسے ہٹادینے سے حرج نہیں ہے تو ایسی صورت میں سامان یا زمین بیچ کر قربانی خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ یہ یاد رہے کہ محض قربانی کے لئے ضرورت کی زمین یا گھر کا ضروری اثاثہ نہیں بیچنا چاہئے ۔

    3/ حج کرنے والے کے نام کے آگے حاجی لگانا درست ہے ؟
    جواب : حج ایک عظیم عبادت ہے اور اسی کا قبول ہوتا ہے جو مبرور ہو یعنی جو لغوورفث سے پاک، ایمان وعمل سے مزین اور سنت رسول اللہ سے معطر ہو۔ یہ عبادت کسی مسلمان کو نصیب سے زندگی میں ایک بار ادا کرنے کی سعادت ملتی ہے ، اس عبادت کی انجام دہی کے بعد آدمی رب سے بکثرت دعائیں کرے تاکہ اس کا حج مقبول ہو اور اس حج پہ جس عظیم بشارت کا وعدہ کیا گیاہے اس کا مستحق ہوسکے ۔ جس مسلمان کو ایسی فکرہوگی وہ کبھی اپنے نام کے ساتھ حاجی نہیں لگائے گاکیونکہ اس سے ریاکاری جھلکتی ہے۔عباد ت کا تعلق اللہ سے ہے اس کی نسبت سے خود کو عابد ، نمازی، حاجی وغیرہ کہنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ اس بندے کو اپنی عبادت کی قبولیت کا یقین ہے اور اس نے اس عبادت سے رب کی رضا نہیں اپنی ناموری کا ذریعہ بنانا مقصود ہے۔ نبی یا صحابہ سے بڑھ کر اس وقت کسی کا ایمان نہیں ، انہوں نے اپنے نام کے ساتھ حاجی نہیں لگایا تو ہم کس شمار وقطار میں ہیں ؟ ہاں دوران حج کسی کو نام نہ معلوم ہونے کی وجہ سے حاجی کہہ دیا تو یہ الگ بات ہے ،یہ وقت بھی مناسک حج کاہے لیکن حج کو زندگی بھر کے لئے اپنی ذات وصفات کے تعارف کا ذریعہ بنالینا سراسر ریاونمود ہےجس کی بیحد مذمت آئی ہے ، اس کا اثر دوسرے اعمال پر پڑتا ہے بلکہ اس سبب آدمی جہنم رسید بھی ہوسکتا ہے ۔

    4/ شرابی کی نماز جنازہ اور اس میں شرکت کاکیا حکم ہے ؟
    جواب : شراب پینا حرام اور گناہ کبیرہ ہے ، اس کا مرتکب بڑےسزا کا مستحق ہے البتہ وہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہے ۔ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہونے کی وجہ سے فاسق وفاجر کہیں گے ۔ ایسے مسلمان کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور عام لوگ اس کے جنازہ میں شریک ہوں گے تاہم دوسروں کی نصیحت کے لئے علماء اور صالح افراد اس میں شرکت نہ کریں ۔

    5/ بیوٹی پارلر میں جاب کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟
    جواب : بیوٹی پارلر میں غیر شرعی امور سے بچنا بہت مشکل ہے مثلا ابرو تراشنا، سر کے بال چھوٹا کرنا، بلاضرورت عورتوں کی مقامات ستر کو دیکھنامحض زیبائش کے لئے، کسی عورت کا حرام کام گانے بجانےیا شوہر کے علاوہ دوسرے اجنبی مردوں کے لئے سنگار کرنا وغیرہ ۔ ان کے علاوہ کہیں پر مردوں سے اختلاط ہے تو کسی خاتون کو اس نوکری کے لئے تنہا گھر سے باہر آمدرفت کرنی پڑتی ہے۔ ان تمام مفاسد و ناجائز کاموں سے بچ کراور شرعی حدود میں رہ کر اگر کوئی عورت بیوٹی پارلر کا جاب کرسکتی ہے تو پھر کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر غیرشرعی امور سے نہیں بچ سکتی ہے تو اس صورت میں یہ جاب کرنا جائز نہیں ہوگا۔ ایک لفظ میں یہ کہیں کہ بناؤسنگار کا کام فی نفسہ جائز ہے اور اس کا پیشہ اختیار کرکے اس پہ اجرت حاصل کرنا بھی جائز ہے لیکن اس پیشے میں ناجائز کام کرنا پڑے تو وہ کمائی جائز نہیں ہے۔

    6/ حجامہ پہ اجرت لینا منع ہے مگر کیا کوئی اسے آج کے ترقی یافیہ دور میں جہاں حجامہ سائنسی آلات کے ذریعہ ہوتا ہے اسے پیشہ کے طور پر اپنا سکتا ہے ؟
    جواب : نسائی ،ابن ماجہ اور مسند احمد وغیرہ کی صحیح حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی ﷺ نے حجامہ کی اجرت لینے سے منع کیا ہے مگر صحیحین میں سینگی لگانے پر رسول اللہ ﷺ نے خود اجرت دی ہے اس کا ذکر ہے ۔ دونوں قسم کی احادیث موجود ہیں ،ان دونوں کی روشنی میں یہ کہا جائے گاکہ سینگی پراجرت لینا کراہت کے ساتھ جائزوحلال ہے ۔

    7/ قرانی تعویذ کا بھی وہی حکم ہے جو شرکیہ امور پر مشتمل ہو یا قرآن پر مشتمل تعویذ کا حکم جواز کے قبیل سے ہے ؟
    جواب : نبی ﷺ نے مطلقا تعویذ سے منع کیا ہے فرمان رسول ہے : من علَّق تميمةً فقد أشركَ(صحيح الترغيب:3455)
    ترجمہ: جس نے کسی قسم کی تعویذ لٹکائی اس نے شرک کیا۔
    جن لوگوں نے قرآنی تعویذ کو جائز کہا ہے اور جن چند دلائل سے استدلال کیا ہے وہ قوی نہیں ہے۔ قرآنی آیات ویسے بھی دیوارودر یا جسم وغیرہ پر لٹکانا اہانت کے زمرے میں آتا ہے۔مجھے سب سے زیادہ حیرت ان لوگوں پر ہے جنہوں نےقرآن کی تعظیم میں حد سے زیادہ غلو کیا اور پھر قرآنی آیات لٹکاکر اس کی توہین بھی کرتے ہیں بلکہ اس کی کمائی کھاتے ہیں۔ایک طرف قرآن کا ادب تو دوسری طرف اس کی توہین،معاذاللہ۔ قرآن کا نزول پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے ہواہے لہذا قرآن کے نزول کے مقصد کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا چاہئے۔

    8/ حدیث میں قبلہ رخ تھوکنا منع ہے مگر کسی مسجد میں قبلہ کی جانب ہی وضو خانہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
    جواب : بلاشبہ قبلہ کی جانب تھوکنا منع ہے مگر قبلہ کی جانب وضو کرنا منع نہیں ہے۔ وضو کے عمل میں تھوکنا پایا نہیں جاتا ہے ، ایک عمل کلی اورایک عمل ناک کی صفائی بھی ہے،قبلہ رخ ان عملوں کی انجام دہی میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ اگر کسی کو وضو کے وقت تھوکنے کی ضرورت پڑجائے تو دائیں بائیں تھوک سکتا ہے۔

    9/ اگر کسی انسان کو دوسرے انسان کا مال یا حسن وجمال اور صحت وتندرستی دیکھ کراپنے اندر کمی کا احساس کرے تو صبر کرے یا اپنے رب سے اس چیز کا سوال کرے ؟
    جواب : اللہ تعالی نے ہمیشہ سے سماج میں دو طبقہ اونچ نیچ کا بنایا ہے۔ اس فرق کو قیامت تک کو ئی مٹا نہیں سکتا۔ اشتراکیت والوں نے مساوات کا نعرہ لگایا اور اپنی موت آپ مرگیا۔ جس کمی کا احساس آپ کے دل میں کسی کے مال ، حسن وجمال اور صحت وتندرستی سے پیدا ہوتا ہے اس کا علاج نبی ﷺ نے اس حدیث میں بتلایا ہے ۔
    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:إِذَا نَظَرَ أَحَدُكُمْ إِلَى مَنْ فُضِّلَ عَلَيْهِ فِي المَالِ وَالخَلْقِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْهُ(صحيح البخاري:6490)
    ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:جب تم میں کوئی شخص کسی ایسے آدمی کو دیکھے جو مال ودولت اور شکل وصورت میں اس سے بڑھ کر ہے تو اس وقت اسے ایسے شخص کو بھی دیکھنا چاہیئے جو اس سے کم درجے کا ہے۔
    اس حدیث سے پتہ چلا کہ کسی کا مال ، جاہ وجلا ل ،حسن وجمال آپ کو اپنی کمی کا احساس دلائے تو اس سے کم درجہ کے گرے پڑے لوگ ہیں ان کی طرف بھی دیکھا کروخاص طور سے اس آدمی کو جس پر تمہیں کسی وجہ سے برتری حاصل ہے ۔
    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نَظَرَ أَحَدُكُمْ إِلَى مَنْ فُضِّلَ عَلَيْهِ فِي الْمَالِ وَالْخَلْقِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْهُ مِمَّنْ فُضِّلَ عَلَيْهِ(صحیح مسلم : 7428)
    ترجمہ:حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص اس کی طرف دیکھے جسے مال اور جمال میں فضیلت حاصل ہے تو اس کو بھی دیکھے جو اس سے کمتر ہے ، جس پر ( خود ) اسے فضیلت حاصل ہے ۔
    اس طرح سے انسان کی احساس کم مائگی ختم ہوجائے گی اور اللہ کی نعمتوں کی ناقدری نہیں ہوگی۔
    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْظُرُوا إِلَى مَنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ فَهُوَ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ (صحيح مسلم:7430)
    ترجمہ:حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اس کی طرف دیکھو جو ( مال ور جمال میں ) تم سے کمتر ہے ، اس کی طرف مت دیکھو جو تم سے فائق ہے ، یہ لائق تر ہے اسکے کہ تم اللہ کی نعمت کو حقیر نہ سمجھو گے ۔

    10/ میرے پاس اردو میں ایک امیج ہے جس میں سات آسمانوں کے رنگ اور ان کے الگ الگ نام ہیں اس کی کیا حقیقت ہے ؟
    جواب : لوگوں میں اس طرح سے سات آسمانوں اور ان کے رنگوں کے نام مشہور ہیں ۔
    (1)رقیعہ :پہلے آسمان کا نام رقیعہ ہے اور یہ دودھ سے بھی زیادہ سفید ہے۔(2)فیدوم یا ماعون :دوسرے آسمان کا نام فیدوم یا ماعون ہے اور یہ ایسے لوہے کا ہے جس سے روشنی کی شعاعیں پھولتی ہیں۔(3)ملکوت یا ہاریون :تیسرے آسمان کا نام ملکوت یا ہاریون ہے اور یہ تانبے کا ہے۔(4)زاہرہ: چوتھے آسمان کا نام زاہرہ ہے اور یہ آنکھوں میں خیرگی پیدا کرنے والی سفید چاندی سے بنا ہے۔(5)مزینہ یا مسہرہ :پانچوں آسمان کا نام مزینہ یا مسہرہ ہے اور یہ سرخ سونے کا ہے۔(6)خالصہ : چھٹۓ آسمان کا نام خالصہ ہے اور یہ چمکدار موتیوں سے بنا ہے۔(7)لابیہ یا دامعہ : ساتویں آسمان کا نام لابیہ یا دامعہ ہے اور یہ سرخ یا قوت کا ہے اور اسی میں بیت المعمور ہے۔
    اس طرح کی بات ضعیف وموضوع روایات میں مذکور ہےجو غالبا اسرائیلیات سے درآئی ہے ۔ اس پر اعتماد نہیں کیا جائے گا۔ کسی صحیح حدیث میں سات آسمان کے نام اور رنگوں کا ذکر نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  12. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    نماز سے متعلق چند سوالوں کے جواب

    جواب از شیخ مقبول احمد سلفی

    (1)اگر چار رکعات فرض نماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہد میں بیٹھنا بھول جائیں اور سیدھے کھڑے ہو جائیں تو کیا سجدہ سہو ادا کرنے سے نماز درست ہوجائےگی؟
    جواب : نماز کا پہلا تشہد واجب ہے اور واجب چھوٹنے پر سجدہ سہو لازم آتا ہے ۔ اس میں تھوڑی تفصیل ہے وہ یہ ہے کہ اگرکوئی تشہد بھول کر کھڑا ہونے لگے اور بالکل سیدھا ہونےسے پہلے یاد آجائے کہ وہ تشہد نہیں کیا ہے تو تشہد میں لوٹ جائے ایسی صورت میں سجدہ سہو نہیں ہے لیکن اگر سیدھا کھڑا ہوچکا ہو یا تیسری رکعت کے لئے قرات شروع کردیا ہو تب تشہد بھولنے کا خیال آئے تو اب تشہد میں واپس نہیں لوٹنا ہے بلکہ نماز مکمل کرنی ہے اور سلام پھیرنے سے قبل دوسجدے سہو کے واسطے کرنے ہیں ۔ ان باتوں کی دلیل ملاحظہ فرمائیں :
    عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:إِذَا قَامَ الْإِمَامُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ, فَإِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَوِيَ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ، فَإِنِ اسْتَوَى قَائِمًا فَلَا يَجْلِسْ، وَيَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ(صحيح أبي داود:1036)
    ترجمہ: سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :جب امام دو رکعتوں پر کھڑا ہو جائے اور صحیح سیدھا کھڑا ہونے سے پہلے ہی اسے یاد آ جائے تو چاہیئے کہ بیٹھ جائے ( اور تشہد پڑھے ) اور اگر سیدھا کھڑا ہو جائے تو نہ بیٹھے بلکہ سہو کے دو سجدے کرے ۔
    عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ، أَنَّهُ قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَجْلِسْ، فَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، وَانْتَظَرْنَا التَّسْلِيمَ, كَبَّرَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ, وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ، ثُمَّ سَلَّمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.(صحيح أبي داود:1035)
    ترجمہ: سیدنا عبداللہ ابن بحینہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں اور کھڑے ہو گئے ‘ بیٹھے نہیں ۔ پس لوگ بھی آپ ﷺ کے ساتھ کھڑے ہو گئے ، جب آپ ﷺ نے اپنی نماز مکمل فرمائی اور ہمیں آپ ﷺ کے سلام کہنے کا انتظار تھا ‘ آپ نے تکبیر کہی اور دو سجدے کیے جبکہ آپ ( تشہد میں ) بیٹھے ہوئے تھے ‘سلام سے پہلے ۔ ان کے بعد سلام پھیرا ۔

    (2)اگر چوتھی رکعت کے بعد بیٹھنا بھول گئے پانچویں کے لئےکھڑے ہوگئے اور پھر یادآ گیا تو بیٹھ سکتے ہیں یا رکعت پوری کریں گے؟اس سلسلے میں سجدہ سہو کا کیا حکم ہے ؟
    جواب: اگر کوئی جہل یا نسیان کی وجہ سے چار رکعتوں والی نماز میں آخری قعدہ میں نہ بیٹھ کر پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوجائے تو اس کی ایک صورت تو یہ ہےکہ اسے اس زیادتی کا علم دوران نماز ہی ہوجائے مثلا قرات یا رکوع کے درمیان تو فورا قرات یا رکوع چھوڑ کر واپس قعدہ میں بیٹھ جائے اور پھر سلام کے بعد سجدہ سہو کرے اور دوسری صورت یہ ہےکہ نماز مکمل کرنے کے بعد زیادتی کا علم ہو تو بھی سلام کے بعد سجدہ سہو کرے ۔
    عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ وَمَا ذَاكَ قَالَ صَلَّيْتَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ(صحيح البخاري:1239)
    ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دفعہ ظہر کی پانچ رکعات پڑھیں۔ آپ سے عرض کیا گیا: آیا نماز میں کچھ اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ نے فرمایا: "وہ کیا؟" عرض کیا گیا: آپ نے پانچ رکعات پڑھی ہیں۔ تو آپ نے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کیے۔
    نماز میں زیادتی سے متعلق ایک بات یہ یاد رکھیں کہ عمدا زائد رکعت ادا کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے، مقتدی کو معلوم ہوکہ امام زائد رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا ہے تو سبحان اللہ کے ذریعہ متنبہ کرے اور دوسری بات یہ ہے کہ نماز میں زیادتی کا شک ہوجائے یا واقعی زیادتی ہوگئی ہو جو عمدا نہ ہو بلکہ جہل اور نسیان کی وجہ سے ہو تو سلام کے بعد سجدہ سہو ہوگا۔

    (3)چاررکعات کی نماز میں دوسری رکعت میں غلطی سے پورا درود اور دعا پڑھ کر سلام مکمل پھیرا ہی تھا کہ یاد آیا چاررکعات پوری نہ ہوئی تو بعد از سلام کھڑے ہو کر بقیہ دورکعتیں پڑھ سکتے ہیں یا پوری نماز ادا کریں گے؟
    جواب : اگر کوئی بھول کر چار رکعتوں والی نماز میں دو رکعت پر ہی سلام پھیردے اورمعلوم ہو کہ ابھی ہم نے دو ہی رکعت پڑھی ہے تو پھر سے صرف دو ہی رکعت پڑھے اور سلام پھیرنے سے قبل سجدہ سہو کرے ۔
    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ أَوْ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَقَصَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ أَحَقٌّ مَا يَقُولُ قَالُوا نَعَمْ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَالَ سَعْدٌ وَرَأَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّى مِنْ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ فَسَلَّمَ وَتَكَلَّمَ ثُمَّ صَلَّى مَا بَقِيَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَقَالَ هَكَذَا فَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ(صحيح البخاري:1240)
    ترجمہ: حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی۔ جب آپ نے سلام پھیرا تو ذوالیدین نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا نماز میں کمی کر دی گئی ہے؟ نبی ﷺ نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: "آیا ذوالیدین صحیح کہتا ہے؟" انہوں نے عرض کیا: ہاں (صحیح کہتا ہے)۔ اس کے بعد آپ نے دو رکعتیں مزید پڑھیں، پھر دو سجدے کیے۔ (راوی حدیث) سعد بن ابراہیم کہتے ہیں: میں نے عروہ بن زبیر ؓ کو دیکھا، انہوں نے نماز مغرب کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا، پھر گفتگو بھی کی، اس کے بعد بقیہ نماز ادا کی اور دو سجدے کیے اور فرمایا کہ نبی ﷺ نے بھی ایسے کیا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    جوابات از شیخ مقبول احمد سلفی


    1/میں نے سنا ہے کہ خواب کا اثر چالیس سال تک رہتا ہے ایسی کوئی حدیث ہے ؟
    جواب : سورہ یوسف کی سو نمبر(100) کی آیت میں یوسف علیہ السلام کے لئے والدین اور گیارہ بھائیوں کا سجدہ کرنا مذکور ہے جو یوسف علیہ السلام کےبچپن کے خواب کی تعبیر تھی ۔آپ نے بچپن میں خواب دیکھا تو اسے اپنے والد سے بیان کیا کہ میں نے گیارہ ستارے اور چاندوسورج کو اپنے لئے سجدہ کرتے دیکھا ہے تو والد گرامی نے کہا کہ اس خواب کو کسی سے بیان نہ کرنا ۔ جب برسوں بعد گھروالوں نے انہیں سجدہ کیا تو بچپن کے خواب کی تعبیر پوری ہوئی ۔ یہ خواب شرمندہ تعبیر کب ہوا اس سلسلے میں علامہ ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں پانچ اقوال ذکر کئے، ایک قول اٹھارہ سال، دوسراقول چالیس سال، تیسراقول ترپن سال، چوتھا قول اسی سال اور پانچواں قول تراسی سال ہے ۔ سلیمان کی طرف منسوب یہ قول ہے کہ خواب دیکھنے اور اس کی تاویل کے ظاہر ہونے میں چالیس سال کا وقفہ تھا اوراس کے بعد یہ بھی مذکور ہے کہ عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ خواب کی تعبیر کے واقع ہونے میں اس سے زیادہ زمانہ لگتا بھی نہیں ،یہ آخری مدت ہے ۔ اسی بنیاد پر بعض علماء نے کہا ہوگا کہ خواب کا اثر چالیس سال تک رہتا ہے مگر چونکہ اس بات کی کوئی دلیل نہیں ہے اس لئے ہم اس قول کو بنیاد نہیں بنا سکتے اور ویسے بھی ہم نے دیکھا کہ یوسف علیہ السلام سے اہل خانہ کی جدائی کے وقفہ میں اختلاف ہے ۔

    2/ اگر کوئی کسی رکعت میں اما م کے پیچھے یا اکیلے نماز پڑھتے ہوئے سورہ فاتحہ بھول جائے تو سجدہ سہو کرنا ہوگا؟
    جواب : نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنا رکن ہے خواہ وہ مقتدی ہو یا امام / منفرد ۔نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ سورہ فاتحہ کے بغیر نہیں ہوتی۔ اگر کوئی دوران نماز سورہ فاتحہ بھول جائے تو اس کی وہ رکعت شمار نہیں کی جائے گی کیونکہ اس رکعت میں نماز کارکن(فاتحہ) چھوٹنے سے وہ رکعت باطل ہوگئی، اس وجہ سے وہ اس رکعت کے بدلے مزید ایک رکعت ادا کرے گا اور سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کرے گاحتی کہ وہ امام کے پیچھے نماز پڑھ رہاہو تو بھی امام کے سلام پھیرنے کے بعد ایک رکعت ادا کرے گا اور سلام کے بعد سجدہ سہو کرے گا۔

    3/ بسا اوقات ہم ضرورت کے لئے بنک سے لون(قرض) لیتے ہیں کیا ہمیں اس لون پر بھی زکوۃ دینی ہوگی ؟
    جواب : سب سے پہلے میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ لین دین میں سودی بنک کا سہارا نہ لیں الا یہ کہ اضطراری حالت ہو۔ جہاں تک آپ کے سوال کا جواب ہے تو زکوۃ قرض لینے والے کے ذمہ نہیں ہوتا بلکہ قرض دینے والے کے ذمہ ہوتا ہے اس وجہ سے لون پر زکوۃ نہیں ہے۔

    4/ ایک شخص قرض میں ڈوبا ہوا ہے وہ کپڑوں کا کاروبار کرتا ہے ، کاروبار بروقت کافی مندا ہے کیا اس شخص کو اپنی تجارت میں زکوۃ دینا پڑے گا؟
    جواب : اگر کوئی شخص قرضدار بھی ہے اور تاجر بھی ہے تو اسے زکوۃ دینی ہوگی اگر اس کی مالیت تجارت نصاب تک پہنچتی ہواور اس پر سال گزرگیا ہو۔ ہاں اگر وہ چاہے تو پہلے قرض ادا کردے ، قرض کی ادائیگی کے بعد جو مال بچتا ہے نصاب تک پہنچنے کی صورت میں اس کی زکوۃ دے اور نصاب تک نہ پہنچے تو زکوۃ نہیں ہے ۔

    5/ کیا کسی کے لئے اپنا نکاح خود سے پڑھا نا جائز ہے ؟
    جواب : کوئی حرج نہیں ہے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے :إذا خطبَ إليكم مَن ترضَونَ دينَه وخلقَه ، فزوِّجوهُ إلَّا تفعلوا تَكن فتنةٌ في الأرضِ وفسادٌ عريضٌ(صحيح الترمذي:1084)
    ترجمہ:اگر تمہارے ہاں کوئی ایسا آدمی نکاح کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ (اپنی ولیہ) کی شادی کر دو اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو زمین میں بہت بڑا فتنہ اور فساد پھیلے گا۔
    اس میں نکاح کا طریقہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ کوئی آدمی اپنی شادی کا پیغام کسی لڑکی کے والد/سرپرست کو دے کہ میں فلانہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور لڑکی کے والد لڑکے میں دین واخلاق پائے تو اس سےلڑکی کی شادی کردے یعنی لڑکی کا ولی لڑکے سے کہے کہ میں اپنی بیٹی کی شادی تم سے کرتا ہوں کیا تمہیں قبول ہے ، لڑکا کہے ہاں مجھے قبول ہے ۔ شادی ہوگئی ۔
    سعودی عرب کی فتوی کمیٹی لجنہ دائمہ سے سوال کیا گیا کہ کوئی خود سے اپنا نکاح پڑھا سکتا ہے تو جواب دیا گیا کہ ہاں آدمی کا خود سے عقد نکاح کرنا جائز ہے مثلا لڑکی کا ولی اس آدمی سے کہے کہ میں اپنی فلاں بیٹی کا نکاح تم سے کرتا ہوں تو وہ کہے مجھے قبول ہے ، عقد ہوگیا بشرطیکہ دوعادل گواہ موجود ہوں۔ (اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء،الفتوىرقم ‏:11045‏)‏

    6/ بعض بے دین یا مغربی تہذیب سے متاثر عورت طلاق کی عدت نہیں گزارتی ہے اسلام میں ایسی عورت کی کیا سزا ہے؟
    جواب : اگر کسی مسلمان عورت نے شوہر کے طلاق دینے کے بعد عدت نہیں گزاری تو وہ اسلام کی اہم تعلیم کی خلاف ورزی کرتی ہے ایسی صورت میں سچے دل سے اللہ تعالی سے توبہ کرے ورنہ آخرت میں اس کی پوچھ ہوگی ۔ ہاں بھول سے یا عمدا چند ایام عدت کے نہیں گزارے تو اللہ اپنی رحمت سے معاف کردے گا اور اس کی قضا بھی نہیں ہے بلکہ عدت کے ایام گزرجانے کے بعد اس کی کوئی قضا نہیں ہے ۔
    یہاں ایک اہم معاملہ ہے کہ اگر کسی عورت کو طلاق کی عدت (تین حیض) گزارنی تھی ، اس نے عدت نہ گزارکر اسی دوران کسی دوسرے مرد سے شادی کرلی تو یہ شادی حرام اور باطل ہے ۔ اللہ کا فرمان ہے : وَلا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ(البقرة:235)
    ترجمہ:اور عقد نکاح جب تک کہ عدت ختم نہ ہوجائے پختہ نہ کرو۔
    ایسے جوڑے کا اکٹھا رہنا حرام کاری اور زنا شمار ہوگا ، مسلمان قاضی /ذمہ دار کو چاہئے کہ ان دونوں کے درمیان تفریق کردے ۔ پھر عورت پہلے شوہر کی بقیہ عدت پوری کرے اور مزید دوسرے باطل نکاح کی بھی عدت پوری کرے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایسوں کو کوڑے لگاتے ۔

    7/ جب دم کرانا شرعا جائز ہے تو پھر دم کرانے والے لوگ ستر ہزار اہل توحید میں سے کیوں نہ ہوں گے جو بلاحساب وعذاب جنت میں جائیں گے؟
    جواب : دم کرنا شرعا جائز ہے، اس کی ممانعت نہیں ہے مگر جو دم نہیں کرواتے ہیں وہ اللہ پر زیادہ بھروسے والے ہیں جیساکہ سبعون الف والی حدیث سے واضح ہوتا ہے اور ایسے لوگ توحید کے اعلی تقاضے کو پورا کرتے ہیں ، اس لئےہم کہہ سکتے ہیں جائز دم توکل کے منافی تونہیں ہے البتہ کمال توکل کے منافی ہے۔ اسی سبب جو دم نہیں کرتے یا کراتے انہیں اکراما ایسے لوگوں میں شامل کیا گیا ہے جو بلاحساب وعذاب جنت میں داخل ہوں گے ۔ دم کے علاوہ مزید تین اور صفات ہیں جن کی بدولت بلاحساب وعذاب جنت نصیب ہوگی ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے : كانوا لا يكتوُون ، ولا يستَرْقون ، ولا يتطيَّرون ، وعلى ربِّهم يتوكَّلون (صحيح البخاري: 6541)
    ترجمہ: یہ لوگ بدن کو نہیں داغتے، نہ دم جھاڑ کراتے ہیں اور نہ بد شگونی ہی لیتے ہیں بلکہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔
    شیخ ابن باز رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہاں دم سے مراد دوسروں سے کہنا کہ دم کردو ، شیخ کے قول کی روشنی میں خود سے دم کرنے والے اس گروہ میں شامل ہوں گے ۔

    8/ کیا نومولود کی تحنیک کرنایعنی گٹھی پلانا مسنون ہے ؟
    جواب : بعض اہل علم نے کہا ہے کہ نومولود کی تحنیک (کسی چیز کا چباکربچہ کے منہ میں دینا)کرنا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خاص ہے کیونکہ یہ تبرک ہے جبکہ اکثر اہل علم نے نومولود کے لئے تحنیک کرنا مستحب لکھا ہے بلکہ امام نووی رحمہ اللہ نے شرح مسلم میں تحنیک کے استحباب پر علماء کا اتفاق ذکر کیا ہے ۔ لہذا ہمیں بچوں کی ولادت پرکھجور یا کسی میٹھی چیز سے تحنیک کرنا چاہئے ۔
    عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «وُلِدَ لِي غُلاَمٌ، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمَّاهُ إِبْرَاهِيمَ، فَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ، وَدَفَعَهُ إِلَيَّ»، وَكَانَ أَكْبَرَ وَلَدِ أَبِي مُوسَى(صحيح البخاري:5510)
    ترجمہ: سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میرے یہاں لڑکا پیدا ہوا تو میں اسے لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور کھجور کو چبا کر اس کی گھٹی دی نیز اس کے لیے خیر وبرکت کی دعا فرمائی پھر وہ مجھے دے دیا یہ سیدنا ابو موسیٰ ؓ کے سب سے بڑے لڑکے تھے۔
    اس حدیث سے معلوم ہواکہ صحابہ کرام اپنے بچوں کو نبی ﷺ کے پاس خیروبرکت کی دعا کے لئے لاتے ، آپ بچے کا نام بھی رکھتے اور تحنیک بھی کرتے تو جس طرح نومولود کا نام رکھنا عام ہے اسی طرح تحنیک بھی عام ہے اسے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خاص نہیں مانا جائے گا ۔

    9/ کیا بغیر قدم چھپائے عورتوں کی نماز نہیں ہوگی ؟
    جواب : ابن ابی شیبہ کی روایت ہے جسے شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے ۔
    قال ابنُ عمرَ إذا صلت المرأةُ فلتصلِّ في ثيابِها كلِّها : الدرعِ والخمارِ والملحفةِ(تمام المنة:162)
    ترجمہ: ابن عمر رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب عورت نماز پڑھے تو مکمل لباس میں نماز پڑھے یعنی قمیص ، دوپٹہ اور قمیص کے اوپر چادر۔
    عورت کا یہ لباس سلف کے یہاں معروف ہے اس لئے بحالت نماز جہاں عورت کو بالوں سمیت مکمل جسم چھپانا ہے(سوائے چہرے کے لیکن اجانب ہوں تو چہرہ بھی واجب السترہے) وہیں دبیز کپڑے سے اچھی طرح دونوں قدموں کو بھی ڈھکنا ہے ۔بعض اہل علم نماز میں دونوں قدموں کا ڈھکنا واجب قرار دہتے ہیں ،مالک بن انس کہتے ہیں کہ اگر عورت نے نماز پڑھی اس حال میں کہ اس کے بال کھلے تھے یا اس کے قدموں کا ظاہری حصہ کھلا تھا تو اپنی نماز دہرائے گی اگر وہ نماز کے وقت میں ہی ہو۔
    بعض اہل علم عدم وجوب کے قائل ہیں بہر کیف ! احتیاط کا تقاضہ ہے کہ عورت نماز میں اپنے دونوں پیروں کو ڈھک کر نماز پڑھے ۔

    10/ نماز کے بعد کے اذکار کیا نوافل کے بعد بھی مسنون ہیں ؟
    جواب :نماز کے بعد کے جو اذکارہیں وہ فرض نماز کے فورا بعد ہی ادا کرنا ہے کیونکہ وہی اس کا مقام ہے جیساکہ نبی ﷺ کے اقوال وافعال سے معلوم ہوتا ہے ۔ رسول اللہ کا فرمان ہے : مُعَقِّبَاتٌ لَا يَخِيبُ قَائِلُهُنَّ - أَوْ فَاعِلُهُنَّ - دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ، ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ تَسْبِيحَةً، وَثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ تَحْمِيدَةً، وَأَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ تَكْبِيرَةً(صحیح مسلم:1373)
    ترجمہ: (نماز کے یا ) ایک دوسرے کے پیچھے کہے جانے والے ایسے کلمات ہیں کہ ہرفرض نماز کے بعد انھیں کہنے والا ۔۔یا ان کو ادا کرنے والا۔کبھی نامراد و ناکام نہیں رہتا ، تینتیس بار سبحان اللہ ،تینتیس بار الحمد اللہ اورچونتیس با ر اللہ اکبر ۔
    اس حدیث میں تسبیح کا ذکر فرض نماز کے بعد ہے ، اسی طرح دوسرے اذکار بھی فرض نماز کے بعد پڑھے جائیں گے ۔ یہی طریقہ مسنون ہے ، ہاں اگر کوئی فرض نماز کے بعد نہیں پڑھ سکا ، سنت کی ادائیگی کے بعد پڑھتا ہے تو ان شاء اللہ ماجور ہوگا۔

    11/ عمرہ میں کسی نے سعی چھوڑدیا اور بال منڈاکر حلال ہوگیا؟
    جواب : عمرہ میں سعی کرنا رکن ہے ، اگر کوئی اس رکن کو چھوڑ دے تو اس کا عمرہ نہیں ہوگا ۔ جو انجانے میں طواف کرکے بال منڈاکر حلال ہوگیا ہے اسے چاہئے کہ پھر سے احرام کا لباس لگائے اور سات چکر سعی کرے پھر بال کٹاکر یا منڈاکر حلال ہوجائے ۔ انجانے میں پہلی بار بال منڈانے کی وجہ سے کوئی فدیہ نہیں دینا پڑے گا۔

    12/ جس نے عمرہ کیا اور طواف کے چکر میں شک ہے اسے کیا کرنا چاہئے ؟
    جواب : اگر طواف کرتے ہوئے اس کے چکر میں شک ہوجائے تو کم پر بنا کرے مثلا اسے شک ہے کہ چار کیا یا پانچ تو چار مانے اور بقیہ چکر پورا کرے لیکن اگر عمرہ کی ادائیگی کے بعد شک پیدا ہو اس کے طرف التفات نہ کرے ، یہ وسوسہ ہے۔

    13/ عقیقہ کے لئے جانور کا گوشت تول کر لیناکیسا ہے؟
    جواب : عقیقہ دراصل خون بہانے کا نام ہے یہ مقصداس وقت پورا ہوگا جب آپ مسلم بکرا خریدکر اسے نومولود کے نام سے ذبح کریں گے ۔ اگر ہم ذبح کئے ہوئے جانور سے گوشت خرید کر عقیقہ دیتے ہیں تو یہ کفایت نہیں کرے گا ۔ البتہ یہ جائز ہے کہ زندہ جانور وزن کرکے خریدیں اور اسے نومولود کے نام سے ذبح کریں خواہ وہیں قصائی سے ذبح کرائیں یا گھر لاکر ،دونوں صورت میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    14/ کفار کی قبر پہ جانا اور اس کو مٹی دینا کیسا ہے ؟
    جواب :کافر کی میت پہ اس کی تعزیت(اسلامی احسان و سلوک کے تئیں) یعنی اس کے اقرباء کو دلاسہ دینا ماسوا استغفار کے جائز ہے لیکن اس کے جنازہ میں شرکت کرنا ، قبرپہ حاضری دینا یا اس کے کفن دفن میں شریک ہوناجائز نہیں ہے ۔

    15/ میری ایک سہیلی کا شوہر باہر رہتا ہے ،بہت دنوں سے بات چیت نہیں کرتا ہے تو بیوی کے لئے کوئی عدت ہے ،کیا کرے؟
    جواب : ایسا شوہر بیوی کے حقوق کی ادائیگی میں خیانت کر رہا ہے تاہم میاں بیوی کا رشتہ ابھی باقی ہےاور عورت کے لئے کوئی عدت نہیں ہے ۔ اس عورت کو چاہئے کہ کسی واسطہ سے شوہر سے اپنے حق کا مطالبہ کرے ، شوہر کسی طرح بات چیت اور حقوق کی ادائیگی سے انکار کرتا ہے تو پھر عورت کو اختیار ہے کہ اس کے ساتھ نکاح باقی رکھے یا طلاق کا مطالبہ کرے ۔ اگربیوی اپنے شوہر سے علاحدہ ہونا چاہتی ہو اور وہ طلاق بھی نہ دے تو مسلمان قاضی کے توسط سے اپنا نکاح خلع کے ذریعہ فسخ کرالے ۔

    16/ ایک شخص نے کسی کی غیبت کی اور غیبت کا علم اس شخص کو ہوگیاتو غیبت کرنے والے نے معافی مانگی تو اسے معاف نہیں کررہاہے ؟
    جواب : غیبت کرنا گناہ کبیرہ ہے بلکہ حقوق العباد میں سے ہے ، یہ گناہ اس وقت تک معاف نہیں ہوگا جب تک کہ صاحب معاملہ معاف نہ کرے ۔ اگر کسی نے بہکاوے میں آکر ایک مسلمان کی غیبت کردی ، اسے اپنی غلطی کا احساس بھی ہوگیا اور صاحب معاملہ سے شرمندہ ہوکر معافی بھی طلب کررہا ہے تو اسے معاف کردینا چاہئے ۔ معاف کرنے والے کا درجہ بڑا ہوتا ہے ۔ صاحب معاملہ معاف نہ کرے تو درمیان میں کسی صاحب اثر کو لاکر معاملہ حل کرے ممکن ہے آپس میں غلط فہمی یا حقوق ہوں ۔

    17/ مسجد کے اوپر فیملی کوارٹربنانا کیسا ہے؟
    جواب : اگر ذاتی ملکیت والی عمارت میں نماز کے لئے ایک فلیٹ خاص کردیا گیا ہے تو اس عمارت کے اوپر تعمیری کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگرعلاحدہ طور پرپہلے سے مستقل مسجد بنی ہوئی ہے توبعد میں اس کے اوپر فیملی کوارٹر بنانا جائز نہیں ہے کیونکہ اس کا پورا حصہ مسجد ہے۔ ہاں اضطراری صورت کی بات الگ ہے۔

    18/ قبرستان میں سایہ کے لئے درخت لگانا اوراس کا پھل کھانا کیسا ہے ؟
    جواب : قبرستان کو اسی حالت میں چھوڑ دیا جائے جس حالت میں ہےالبتہ اس کے حفاظتی امور جن سے قبرستان اور میت کی بے حرمتی نہ ہو جائز ہے مثلا گھیرا بندی کرنا ، مٹی برابر کرنا، غیرضرور ی اشیاء گھاس پھوس او ر درخت اکھیڑنا وغیرہ جائز ہیں۔ عیسائی اپنے قبرستان کو باغیچہ کی طرح بارونق بناتے ہیں اس وجہ سے علمائے اسلام نے قبرستان میں شجرکاری سے منع کیا ہے ، یہ کوئی زینت کی جگہ نہیں ہے کہ اسے قمقموں اور پودوں سے بارونق بنائے جائے ۔ یہ عبرت کی جگہ ہے اسے اپنی ہیئت پہ رہنے دی جائے ۔ اگر محض سایہ حاصل کرنے کی غرض سے چند ایک درخت مناسب جگہوں پر لگادیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ مقصد نہ پھل اگانا ہو اور نہ ہی قبرستان کی زینت ہو۔

    19/ باپ، دادا، بھائی اور چچا نہ ہونے کی صورت میں کیا نانا یا مامو لڑکی کا ولی بن سکتا ہے ؟
    جواب : حقیت کے اعتبار سے ولایت کی ترتیب ہے ۔ پہلے باپ پھر دادا، پھر بیٹا، پھر سگے بھائی ،، اس طرح سوتیلا بھائی (باپ کی جانب سے)، پھر سگے اور سوتیلے بھائی کی اولاد ، پھر حقیقی چچا ،پھر باپ کی طرف سے سوتیلا چچا ۔اس ترتیب کے ساتھ ان میں سے جو زندہ ہو اس کی ولایت میں لڑکی کی شادی ہوگی اور ننہیال سے کوئی ولی نہیں بنے گا۔

    20/ نماز میں اقعاء کا حکم و طریقہ کیا ہے ؟
    جواب : نماز میں اقعاء کی دو صورتیں ہیں ، ایک صورت کی ممانعت آئی ہے اور دوسری صورت مسنون ہے۔ اقعاء کی جو صورت ممنوع ہے وہ یہ ہے کہ آدمی دونوں پنڈلیاں اور ران کھڑی رکھے اور سرین زمین پر رکھے نیز دونوں ہاتھ بھی زمین پر ہوں ۔اور اقعاء کی جو صورت جائز ہے وہ یہ ہے کہ آدمی دونوں قدموں کو زمین پر کھڑا کرکے ایڑی پر سرین رکھے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    جنازہ سے متعلق چند سوالوں کے جواب

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جنازہ کے متعلق کچھ سوالات کے جوابات مطلوب ہیں ۔

    پہلا سوال : کیا کسی کا انتقال ہو جائے تو ان کی چارپائی قبلہ رخ ہونی چاہیے؟

    دوسراسوال : جب جنازہ کو گھر سے مسجد لے جاتے ہیں یا مسجد سے قبرستان لے جاتے ہیں اس وقت میت کا سر شمال کی جانب ہوناچاہئے یا جنوب کی جانب؟.

    تیسرا سوال : میت کو قبر میں اتارنے سے پہلے قبر میں عبیر کا پاوڈر ,گلاب کا پانی یا بعض لوگ زمزم کا پانی چھڑکتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟

    چوتھا سوال : خبر میں میت کو رکھنے کے بعد بعض لوگ لکڑی یا بعض جگہ پتھر دیتے ہیں کیا یہ وہ کچی اینٹوں کی طرح ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قبرمیں رکھی جاتی تھی جیساکہ سعودیہ میں آج بھی اس کا رواج ہے۔ کیا یہ صحیح ہے ؟ اور میت کو دفنانے کے بعد قبر کو کوہان کے مانند بنانا صحیح ہے؟

    پانچواں سوال : کیا قبرستان میں میت کی تدفین کے وقت آنے والے افراد کی نصیحت کے لیے کوئی عالم یا کوئی جاننے والا کچھ دیر فکر آخرت دلاتے ہوئے بیان کرے تو یہ جائز ہے؟

    چھٹا سوال: میت کے گھر پہ دفنانے کے بعد دو دن یا تین دن یا ہفتہ کے بعد میت کے گھر والوں کو وعظ و نصیحت کے لیے جمع ہونا، میت کے گھر والوں کی طرف سے دی گئی کھانے کی دعوت تناول فرمانا شریعت کی نظر میں کیا حکم رکھتا ہے؟

    ساتواں سوال : عورتوں کے لئے کفن کا کپڑا تین ہے یا پانچ ؟

    آٹھواں سوال : عورتوں کے سر کی چوٹی کو کتنے حصے کیا جائے اور بال پیٹ یا پیچھے یا سینے پر رکھے جائیں ؟

    نواں سوال : بیری کے پتوں کی کیا خصوصیت ہے اور اس میں کیا حکمت ہے میت کو غسل دینے کے لئے اس کے استعمال کا کیوں حکم دیا گیا؟

    مہربانی فرما کر ان سوالات کے جواب قرآن و سنت کی روشنی میں دے کر عنداللہ ماجور ہوں ۔

    سائل : عبداللہ تلنگانہ

    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    الحمدللہ :

    ان میں سے اکثر سوالات کے مدلل ومفصل جواب میری کتاب جنازہ کے اہم مسائل واحکام میں موجود ہیں پھر بھی سائل کے اصرار پہ ان کا مختصر جواب دیا جارہاہے ۔
    پہلے سوال کا جواب : جس پارپائی پہ کسی کی وفات ہوئی ہے اس چارپائی کا کوئی مسئلہ نہیں وہ جوں کا توں رہے گی البتہ اچھا ہے کہ میت کا چہرہ قبلہ رخ کردیا جائے ۔ ابن حزم نے کہا:
    وتوجيه الميِّت إلى القِبلة حسَنٌ، فإن لَم يُوجَّه، فلا حرَج؛ قال الله تعالى: فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ [البقرة: 115]،ولَم يأتِ نصٌّ بتوجيهه إلى القِبلة(المحلى :1/ 256).
    ترجمہ: میت کو قبلہ کی طرف کرنا اچھا ہے اوراگر نہ کیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔اللہ کا فرمان ہے : تم جدھر بھی منہ کرو ادھر ہی اللہ کا منہ ہے۔ میت کو قبلہ رخ کرنے سے متعلق کوئی دلیل وارد نہیں ہے۔
    شیخ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ میت کو قبلہ رخ کیا جائے ، کعبہ زندہ اور مردہ تمام مسلمانوں کا قبلہ ہے۔ (موقع شیخ ابن باز)
    ابوقتادہ سے مروی قبلہ رخ کرنے والی روایت کو شیخ البانی نے ضعیف کہا ہے ۔(إرواء الغليل: 3 / 153)
    خلاصہ یہ ہوا کہ صرف میت کو وفات کے وقت قبلہ رخ کردیا جائے یہ بہتر ہے اور نہ بھی کیا گیا تو کوئی حرج نہیں ہے۔

    دوسرے سوال کا جواب : جنازہ لے جاتے ہوئے راستہ میں شمال وجنوب کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے ، بس اتنی سی بات ہو کہ میت کولے جاتے ہوئے سر کا حصہ آگے کی طرف ہو۔

    تیسرے سوال کا جواب : میت کو قبر میں اتارنے سے پہلے کوئی چیز چھڑکنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کوئی دلیل ہے البتہ میت کو غسل دیتے وقت بیری اور کافور (خوشبو) کا استعمال کیا جائے۔کافور آخری مرتبہ غسل دیتے وقت استعمال کریں تاکہ خوشبو باقی رہے ، اسی طرح غسل کے بعد کستوری، عنبر اور کافور والی خوشبومیت کے بدن کو لگائی جائے بطور خاص سجدہ والی جگہوں کو اور کفن کو بھی خوشبو کی دھونی دی جائے ۔ میت کےلئےخوشبو کے تعلق بس یہی عمل مسنون ہے۔ اور قبر کے اندر گلاب وعنبراور زمزم چھڑکنا یا قبر کے اوپر چھڑکنا اپنی من مانی ہے ۔ قبر کے اوپر دفن کے فورا بعدصرف پانی چھڑک سکتے ہیں یہ مستحب ہے ضروری نہیں ہے۔

    چوتھے سوال کا جواب : نبی ﷺ نے حضرت عثمان بن مظعون کی قبر کو پتھر سے نشان زد کیاتھا اس سے دلیل پکڑتے ہوئےکسی قبر کو نشان زد کرنے کے لئے اس کے پاس پتھر یا تختی نصب کرنا درست ہے مگر قبر پہ لکھنا یا کتبہ لگانا یا قبر کو ایک بالشت سے زیادہ اونچی کرنا جائز نہیں ہے۔ اورجمہور علماء کا قول ہے کہ کوہان نما قبر سنت ہے جیساکہ صحیح بخاری میں روایت ہے :
    عَنْ سُفْيَانَ التَّمَّارِ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ: أَنَّهُ رَأَى قَبْرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسَنَّمًا.(1405)
    ترجمہ: حضرت سفیان تمار سے روایت ہے،انھوں نےبتایا:میں نے نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک کو کوہان شتر(اونٹ کے کوہان) کی طرح ابھری ہوئی دیکھا ہے۔

    پانچویں سوال کا جواب : نمازجنازہ سے قبل خطبہ دینا یا وعظ ونصیحت کو لازم پکڑنا جائز نہیں ہے ۔ جنازہ کا تقاضہ ہے کہ بلاتاخیر نمازجنازہ پڑھ کر جلدسے جلد میت کو دفن کردیا جائے ۔ بسااوقات جنازہ کے لئے کافی لوگ جمع ہوتے ہیں اور کچھ کا انتظار کیا جارہا ہوتا ہےاس صورت میں بغیر خطبے کی شکل کے چند ناصحانہ کلمات کہنے میں کوئی حرج نہیں مگر یاد رہے وعظ ونصیحت کے نام پہ جنازہ میں تاخیر کرنا خلاف سنت ہے، نصیحت کے لئے کسی کا جنازہ اٹھنااور قبرستان جانا کافی ہے ۔(تفصیل کے لئے میری کتاب دیکھیں )

    چھٹے سوال کا جواب : اہل میت کے یہاں جمع ہونا اور پھر ان لوگوں کے لئے اہل میت کا کھانا پکانا نہ صرف زمانہ جاہلیت کے عمل میں سے ہے بلکہ یہ نوحہ میں شمار ہے ۔
    كنَّا نرى الاجتماعَ إلى أَهلِ الميِّتِ وصنعةَ الطَّعامِ منَ النِّياحة(صحيح ابن ماجه:1318)
    ترجمہ: ہم گروہِ صحابہ اہل میّت کے یہاں جمع ہونے اور ان کے کھانا تیار کرانے کو مردے کی نیاحت سے شمار کرتے تھے۔
    امام نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ اہل میت کا کھانا بنانا، دوسروں کا ان کے یہاں جمع ہونا اس سلسلے میں کوئی چیز منقول نہیں ہے اس لئے یہ کام بدعت اور غیرمستحب ہے ۔ (روضة الطالبين:2/145).
    اس لئے اہل میت کا میت کی وفات پہ تیجا، دسواں، تیرہواں ، چالیسواں یا کوئی اوراس طرح کا دن منانا بدعت ہے البتہ گھر آئے مہمان کی ضیافت کرنا اس سے مستثنی ہے ۔اہل میت کو چاہئے کہ میت کی طرف سے فقراء ومساکین میں بغیر دن کی تعیین کے صدقہ کرے ۔

    ساتویں سوال کا جواب : عورت کو بھی مردوں کی طرح تین چادروں میں دفن کیا جائے گا ، عورت ومرد کے کفن میں فرق کرنے کی کوئی صحیح حدیث نہیں ہے ۔ ابوداؤد میں پانچ کپڑوں سے متعلق ایک روایت ہے جسے لیلیٰ بنت قائف ثقفیہ بیان کرتی ہیں جنہوں نے نبی ﷺ کی بیٹی ام کلثوم کو غسل دیا تھا۔ اس روایت کو شیخ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ ضعیف قرار دیتے ہیں اور شیخ البانی نے بھی ضعیف کہا ہے ۔ دیکھیں : (ضعيف أبي داود:3157)
    اس لئے شیخ البانی نے احکام الجنائز میں عورت ومردکے لئے یکسان کفن بتلایا ہے اور کہا کہ فرق کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ شرح ممتع میں ذکر کرتے ہیں کہ عورت کو مرد کی طرح کفن دیا جائے گا یعنی تین کپڑوں میں ، ایک کو دوسرے پر لپیٹ دیا جائے گا۔

    آٹھویں سوال کا جواب : ام عطیہ رضی اللہ عنہا نبی ﷺ کی ایک صاحبزادی کی وفات پر ان کے غسل سے متعلق ایک حدیث بیان کرتی ہیں اس حدیث کے آخری الفاظ ہیں : فَضَفَرْنَا شَعَرَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ وَأَلْقَيْنَاهَا خَلْفَهَا(صحيح البخاري: 1276)
    ترجمہ: ہم نے ان کے بال گوندھ کر تین چوٹیاں بنائیں اور انھیں پیٹھ کے پیچھے ڈال دیا۔

    نویں سوال کا جواب : بیری کے پتے کی یہی بڑی خصوصیت ہے کہ نبی ﷺ نے میت کو اس سے غسل دینے کا حکم دیا ہے ، علماء نے اس کی حکمت بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے بدن کی اچھی صفائی ہوتی ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب
    کتبہ
    مقبول احمد سلفی
    اسلامک دعوۃ سنٹر، شمالی طائف (مسرہ) سعودی عرب​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    جنازہ سے متعلق چند سوالوں کے جواب (دوسری قسط)

    جوابات از شیخ مقبول احمد سلفی
    اسلامک دعوۃ سنٹر، شمالی طائف (مسرہ)


    11/اکتوبر 2018 کو جنازہ سے متعلق چند سوالوں کے جواب میں نے دئے تھے ، اس کے بعدمزید چند سوالات آگئے جن کا مختصر جواب نیچے دیا جارہاہے ۔
    (1) کیا میت کو زمین والی قبر میں ہی دفن کرنا ضروری ہے یا زمین کے اوپر بھی دفن کیاجاسکتا ہے؟
    جواب : اسلام میں سدا سے مردوں کو زمین میں دفن کرنے کا عمل رہا ہے ، اس طریقہ پر ہمیشہ مسلمان عمل پیرا رہے۔ اللہ تعالی نے بھی اس حقیقت کا ذکر کیا ہے کہ انسانوں کی تخلیق مٹی (زمین)سے ہے، وہ مرکر اسی زمین میں جاتا ہے اور اسی زمین سے قیامت میں اٹھایا جائے گا۔ فرمان باری تعالی ہے:
    مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى (طه:55 ).
    ترجمہ:اس زمین میں سے ہم نے تمہیں پیدا کیا اور اسی میں پھر واپس لوٹائیں گے اور اسی سے پھر دوبارہ تم سب کو نکال کھڑا کریں گے ۔
    عہدرسالت میں جن کی بھی وفات ہوئی نبیﷺ نے زمین میں قبر کھود کر دفنانے کا حکم دیا ۔آج بھی صحابہ کرام کی قبریں حتی کہ خود آپ ﷺ کی قبر مبارک اس بات کا ثبوت ہیں۔
    جب نبی ﷺ کی بیٹی ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو (زمین والی )قبرمیں دفنایا جارہاتھا تو آپ ﷺ نےپوچھا تھا کہ کیا تم میں کوئی ایسا شخص بھی ہے کہ جو آج کی رات عورت کے پاس نہ گیا ہو۔ اس پر ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر قبر میں تم اترو چنانچہ وہ ان کی قبر میں اترے۔(صحیح بخاری:1285)
    سیدنا ہشام بن عامر ؓ سے مروی ہے کہ احد کے روز انصاری لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا : ہم زخمی ہیں اور تھکے ہوئے بھی تو آپ ﷺ کیا ارشاد فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا:احفُروا وأوسِعوا ، واجعَلوا الرَّجُلَيْنِ والثَّلاثةَ في القبرِ (صحيح أبي داود:3215,3216)
    ترجمہ: قبریں کھودو اور کھلی کھلی بناؤ اور دو دو اور تین تین کو ایک ایک قبر میں دفنا دو ۔
    عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:اللَّحدُ لَنا والشَّقُّ لغيرِنا(صحيح الترمذي:1045)
    ترجمہ: بغلی قبرہمارے لیے ہے اور صندوقی قبر اوروں کے لیے ہے۔
    بغلی والی قبر کہتے ہیں کہ زمین میں میت کے قد برابر مستطیل گڑھا کھودا جائے پھر قبلہ کی جانب نیچے والی دیوار میں میت کے جسم کے مطابق گڑھا کھودا جائے اورشق(شگاف) ہیں کہ زمین میں میت کے برابر لمبا گڑھا کھودا جائے ۔
    ان سارے دلائل سے معلوم ہوتا ہے کہ میت کے لئے قبر زمین میں ہی کھودی جائے اور اسی میں دفن کیا جائے ۔
    بعض علاقوں میں تھوڑی سی زمین کھودنے پر نیچے سے پانی آجاتا ہے ، وہاں قبر کھودکر مردوں کو دفن کرنا مشکل ہے ، ایسی صورت میں زمین کے اوپر دفن کرنے کی جو مناسب صورت بنے دفن کیا جاسکتا ہے مگر پہلے کوشش یہی ہو کہ زمین میں دفن کی صورت اختیار کی جائے اور آج کازمانہ ترقی یافتہ ہے، قبرستان کی مشکلات کو دور کرسکتے ہیں۔ کہیں پر قبرستان بناکر اس میں مٹی ڈال کر اس قدراونچا کرلیا جائے کہ قبر کے برابر زمین کھودنے پرپانی نہ نکلے اس طرح ہم اپنے مردوں کوزمین میں دفن کرسکیں گے ۔

    (2) کیا میت کو دفنانے کے بعد اذان دینا صحیح ہے کیونکہ میں نے دو جگہ ایسا کرتے ہوئے دیکھاہے؟۔
    جواب : قبر پر یا قبرستان میں اذان دینا بدعت ہے اور بدعت گمراہی کا نام ہے ۔ رسول اللہ ﷺ کے فرامین میں قبرستان میں اذان دینے کا کوئی ذکر نہیں ہےبلکہ چار فقہی مذاہب میں بھی اس کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ قبرستان میں اذان دینے کا عمل بریلوی طبقہ میں رائج ہے کیونکہ اس کے گرو اعلی حضرت نے قبرپہ اذان دینے کی کتاب لکھا ہے ۔ ہمارے لئے رب کا قرآن اور نبی کافرمان کافی ہے ان دونوں کتابوں میں قبر پر اذان کاکوئی ثبوت نہیں ہے جو قرآن وحدیث کے خلاف عمل کرتا ہے اس کا وہ عمل مردودوباطل ہے۔

    (3) دفنانے کے بعد میت کے سر کی طرف اور پاؤں کی جانب کھڑے ہوکر سورۃ بقرہ کا آخری حصہ پڑھا جاتا ہے اس عمل کی کیا حیثیت ہے؟ ۔
    جواب : امام طبرانی نے المعجم الکبیر(13613) میں اور بیہقی نے شعب الایمان(8854) میں ایک روایت ذکر کی ہے۔
    إذا ماتَ أحدُكم فلا تحبِسوهُ ، وأسرِعوا بهِ إلى قبرِهِ ، وليُقرَأْ عندَ رأسِه بفاتحةِ الكتابِ ، وعندَ رجلَيهِ بخاتمةِ البقرةِ في قبرِه۔
    ترجمہ: جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے روک نہ رکھو بلکہ اسے قبر کی طرف جلدی لے جاؤ اور اس کی قبر پر اس کے سر کی جانب سورہ فاتحہ اور اس کے پاؤں کی جانب سورہ بقرہ کی آخری آیات پڑھی جائیں۔
    ہیثمی نے مجمع الزوائد(3/47) میں اس روایت کو ضعیف کہا ہے اور شیخ البانی نے السلسلة الضعيفة(4140) میں بہت ہی ضعیف کہا ہے ۔ اس لئے میت کو دفنانے کے بعد اس کے سرہانے یا پیر کی جانب سورہ فاتحہ یا سورہ بقرہ کی آیات پڑھنا غیرمسنون عمل ہے اس سے بچنا چاہئے بلکہ قبرستان میں قرآن پڑھنے کی سرے سے کوئی صحیح دلیل نہیں ہے۔

    (4) میت کو لحد کے اندر لے جاتے وقت کچھ مٹی گر جاتی ہیں تو کچھ لوگ فوراً چیخ اٹھتے ہیں کہ مٹی کو اندر نہ گرنے دیں بلکہ جو مٹی گر جاتی ہے اسکو بھی نکال لی جاتی ہے یہ بات مجھے حیرت میں ڈال رہی ہے۔
    جواب : میرے خیال سے قبر کے پاس لوگوں کو احتیاط برتنے کو کہاجاتا ہوگا تاکہ میت پر مٹی نہ گرے ،بد احتیاطی میں قبر کا سرا بھی ٹوٹ سکتا ہے ، آدمی بھی اس میں گرسکتا ہے۔ شاید یہی نیت ہوگی ۔ تھوڑی بہت مٹی قبر میں گرجائے تو اسے نکالنے کی ضرورت نہیں ہے خواہ میت کو دفن کرتے وقت گرے یا اس سے قبل ۔ جو گورکن ہوتے ہیں وہ بڑی محنت سے قبر کھودتے ہیں اس کے سامنے کسی سے ذرہ برابر بھی مٹی قبر میں گرے برداشت نہیں ہوتا اس لئے لوگوں پر چلا اٹھتے ہیں ، اگر آپ اپنے گھر کو صاف ستھراکریں اور کوئی دوسرا وہاں گندا کرے تو شاید آپ کو بھی برداشت نہیں ہوگا۔

    (5) میت کو لحد میں لٹانے کے بعد لکڑی کے پھٹوں یا کنکریٹ کی بنی سلوں سے ڈھانپ دیا جاتا ہے تو کچھ جگہوں پر چھوٹے سوراخ رہ جانے کی بنا پر انکو پتھر، اینٹوں یا کاغذ کے ٹکڑوں سے بند کیا جاتا ہے کیا یہ ضروری عمل ہے؟۔
    جواب : یہ اس لئے ایسا کیا جاتا ہے تاکہ جب مٹی ڈالی جائے تو قبرکے اندر نہ گرے اور اسی طرح مردہ خور جانور کمزور مقامات سے قبر میں داخل ہوکر میت کو چیرپھاڑسکتا ہے جبکہ ہمیں میت کی بے حرمتی سے منع کیا گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ قبر کو پہلے مضبوطی سے بند کیا جائے پھر اس پر مٹی ڈالی جائے ۔

    (6) کیا جنازہ اٹھاتے وقت اور قبرستان تک لے جاتے ہوئے پورے راستے میں کلمہ شہادت پڑھنا ضروری ہے؟
    جواب : جنازہ کے ساتھ چلتے ہوئے خاموشی اختیار کی جائے ، بعض لوگ کلمہ شہادت اور بلند آواز سے ذکر کرتے ہیں جوکہ دین میں نئی ایجاد ہے ۔ صحابہ کرام جنازہ کے پیچھے آواز بلند کرنے کو ناپسند فرماتے تھے ۔كان أصحابُ النَّبيِّ صلَّى اللهُ علَيهِ وسلَّمَ يكرهونَ رفعَ الصَّوتِ عند الجنائزِ .(أحكام الجنائزللالبانی : 92)ترجمہ: نبی ﷺ کے اصحاب جنازہ کے پیچھے آواز بلند کرنے کو ناپسند فرماتے تھے ۔
    ٭ شیخ البانی نے کہا کہ اس کی سند کے رجال ثقہ ہیں ۔
    نبی ﷺ کا فرمان ہے : لا تُتبَعُ الجَنازةُ بصَوتٍ ولا نارٍ(سنن أبي داود:3171)ترجمہ: جنازے کے پیچھے آواز اور آگ کے ساتھ نہ آ۔
    شیخ البانی نے کہا کہ اس کی سند میں غیر معروف ہے مگر مرفوع شواہد اور بعض موقوف آثارسے اسے تقویت ملتی ہے ۔ (احکام الجنائز:91)
    اس کا مطلب یہ ہوا کہ جنازہ کے پیچھے جس طرح آواز لگانا منع ہے اسی طرح آگ لے کر جانا منع ہے کیونکہ اس میں اہل کتاب کی مشابہت ہے ۔

    (7) مسجد میں مائیک سے یا رکشتہ وغیرہ میں لاؤڈسپیکر لیکر جنازہ کی خبر دینا جائز ہے ، یہ ہمارے علاقہ میں رواج کی شکل اختیار کرلیا ہے؟
    جواب: اصل وفات کی تشہیر کرنا منع ہےجوکہ نعی میں داخل ہے لیکن تجہیزوتکفین میں شامل ہونے اور دعائے مغفرت کے لئے اعزاء واقارب اور مسلمانوں کو خبر دینے کی غرض سے موبائل سے فون کرنے یا مسجد کے اسپیکر سے اعلان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ رکشہ اور گاڑی وغیرہ میں اسپیکر لگاکر گاؤں گاؤں میت کا اعلان کرنا درست نہیں ہے۔

    (8) جس وقت میت کے لئے نماز جنازہ ہوتی ہے اس وقت میت کا چہرہ کس طرف ہونا چاہئے ؟
    جواب : اس وقت میت کا چہرہ قبلہ رخ ہویا غیرقبلہ کوئی حرج نہیں ہے البتہ اہم با ت یہ ہے کہ امام کس جگہ کھڑا ہو ؟ میت مرد ہو تو امام سر کے پاس اور عورت ہو تو درمیان میں کھڑا ہو۔ اگر میت میں کئی مردوعورت اور بچے ہوں تو عورتوں کو قبلہ کی طرف پھر بچوں کو،اس کے بعد مردوں کو امام کی جانب رکھا جائے ۔

    (9) کیا عورتیں الگ سے جماعت بناکر گھر میں جنازہ کی نماز ادا کرسکتیں ہیں ؟
    جواب : بعض لوگوں کا خیال ہے کہ عورت نماز جنازہ نہیں پڑھ سکتی اور اس خیال سے متعلق ثبوت کے طور پر ایک روایت بیان کی جاتی ہے وہ اس طرح ہے :لَيْسَ للنِّسَاءِ في الجنازَةِ نصيبٌ(مجمع الزوائد:16/3)
    ترجمہ: عورتوں کے لئے جنازہ میں کوئی حصہ نہیں ہے ۔
    اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ ضعیف ہے ۔ شیخ البانی نے اسے بہت ہی ضعیف کہا ہے ۔(ضعيف الترغيب:2069)
    حقیقت یہ ہے کہ عورتیں بھی میت کا جنازہ پڑھ سکتی ہیں ۔ حضرت ابوسلمی بن عبدالرحمن روایت کرتے ہیں کہ جب سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ادخُلوا به المسجدِ حتى أصليَ عليه(صحيح مسلم:973)
    ترجمہ: سعد کا جنازہ مسجد میں لاؤ تاکہ میں بھی نماز جنازہ ادا کرسکوں ۔
    عورتوں کی افضل نماز تو گھر میں ہی ہے ، اس لحاظ سے عورتیں میت کے غسل اور کفن کے بعد جمع ہوکر جماعت سے میت کی نماز جنازہ گھر ہی میں پڑھ لے تو کوئی حرج نہیں اور وہ مردوں کے ساتھ مسجد میں ادا کرنا چاہے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے جیساکہ اوپر والی حدیث عائشہ گزری جس سے مسجد میں عورت کا نماز جنازہ پڑھنا ثابت ہوتا ہے۔
    اس بارے میں شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا عورتوں کے لئے جائز ہے کہ گھر کی ساری عورتیں جمع ہوکر گھر ہی میں میت کی نماز جنازہ پڑھ لے؟
    توشیخ رحمہ اللہ نے جواب کہ کوئی حرج نہیں عورتیں نماز جنازہ مردوں کے ساتھ مسجد میں ادا کرے یا جنازہ والے گھر میں ادا کرلے کیونکہ عورتوں کو نماز جنازہ پڑھنے سے منع نہیں کیا گیا بلکہ قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ ("مجموع فتاوى" ابن عثيمين:17/157)

    (10) ایک بھائی کا اعتراض ہے کہ ایصال ثواب کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے کیونکہ یہ قرآن وحدیث میں کہیں نہیں آیا ہے ، بدعتیوں میں اس کا مخصوص طریقہ اور مخصوص ماحول ہے اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی درکار ہے ؟
    جواب : لفظ "ایصال ثواب" کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ مروجہ طریقہ تو بہت ساری چیزوں میں ہے اس کی وجہ سے ہم صحیح الفاظ استعمال نہیں کر سکتے ہیں ایسا نہیں ہے۔ میت کو زندہ شخص اپنے بعض اعمال سے فائدہ پہنچاتا ہے یہ ایصال ثواب ہی ہے۔ بدعتیوں کے نزدیک وسیلہ کا مروجہ طریقہ شرکیہ ہے تو کیا ہم وسیلہ کا استعمال ترک کر دیں گے؟ ۔ نہیں۔
    جیسے وسیلہ میں مشروع و غیر مشروع وسیلہ ہے اسی طرح ایصال ثواب میں بھی مشروع وغیرمشروع ایصال ثواب ہے اس وجہ سے ایصال ثواب کے استعمال میں حرج نہیں ہے ۔ اس لفظ کو بہت سے سلفی علماء نے بھی استعمال کیا ہے اور عربی میں تو اس کا استعمال عام ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    جوابات از شیخ مقبول احمد سلفی

    سوال(1):کیا عشاء کی نماز کے بعد بغیر سنت پڑھے وتر کی نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
    جواب : سنن رواتب کی بڑی اہمیت ہے ، نبی ﷺ ان پہ محافظت برتتے تھے اسی سبب یہ سنت مؤکدہ کہلاتی ہیں لہذا ہمیں بھی نبی ﷺ کا اسوہ اپناتے ہوئے پنچ وقتہ نمازوں کی سنن رواتب پہ ہمیشگی برتنی چاہئے ۔ اگر کبھی سنتیں چھوٹ جائے تو اس پہ گناہ نہیں ہے بلکہ ان کے اجر سے محرومی ہے۔ عشاء کی نماز کے بعد کسی نے سنت چھوڑ کےوتر پڑھ لیا تو اپنی جگہ اس کی عشاء نماز بھی درست اور وتر کی بھی نماز درست ہے ، تاہم سنت پڑھنے کا جو اجر تھا وہ اس سے ضائع ہوگیا مگر پھر بھی وہ گنہگار نہیں کہلائے گا۔

    سوال(2):کیا بیوی شوہر کے مال سے زکوہ کا پیسہ اپنے والدین کو دے سکتی ہے ؟
    جواب : بلاشبہ ایک شخص زکوۃ کے مال سےاپنے سسراور ساس کی مدد کر سکتا ہے ، یہ تعاون دامادکی جانب سے سسر اور ساس کے واسطے ہوگا ۔ شوہر کے مال سے زکوۃ کی رقم بیٹی اپنے ہاتھوں سے اپنے والدین کودیتی ہے تواس میں کوئی حرج نہیں، زکوۃ دینے والا تواصل اس کا شوہر ہے بیوی محض پہنچانے والی ہے۔ ہاں جب بیوی اپنے مال سے زکوۃ نکالے تو وہ اپنے والدین کو نہیں دے سکتی ، اولاد کو اصل مال(غیرزکوۃ) سے والدین پر خرچ کرنا چاہئے۔

    سوال(3):بجاج فائننس یا کوئی اور فائننس کمپنی کا زیرو پرسینٹ والا ای ایم آئی والا لون لینا کیسا ہے؟
    جواب : سودی کاروبار والے بنکوں اور کمپنیوں سے لون لینا سود کے کام پر تعاون ہے اس وجہ سے زیرو پرسینٹ پر بھی سودی کاروبار والے فائننس کمپنیوں سے لون نہیں لے سکتے۔

    سوال(4) : طلاق تفویض کی کیا حقیقت ہے ؟
    جواب : مسلم معاشرہ میں ایک غلط رواج نکل پڑا ہے ، بعض جگہوں پرنکاح نامہ میں تحریر ہوتا ہےکہ کیا شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق کا حق تفویض کیا یعنی طلاق کا حق سونپ دیا؟ اس سوال کا جواب ہاں یا نہیں میں دینا ہوتا ہے ۔ جس نے ہاں کردیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب بیوی کو اختیار ہے،اپنے شوہر کو جب چاہے طلاق دے سکتی ہے ۔ اس غلط رواج کی وجہ سے لوگوں میں طلاق تفویض کے واقعات ہورہے ہیں ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں طلاق دینا مرد کا حق ہے وہ اگر نکاح نامہ پر طلاق تفویض کا اقرار بھی کرلے تو طلاق کا حق عورت کو نہیں ملے گا اور اس طرح سے دی گئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔ اللہ اور اس کے رسول نے فیصلہ کردیا ہے کہ طلاق مرد کا حق ہے ۔ فرمان الہی ہے: لَّا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ(البقرة:236)
    ترجمہ:تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اگر تم نے عورت کو طلاق دے دیا۔
    اور نبی ﷺ کا فرمان ہے:أيُّما امرأةٍ سألَت زَوجَها الطَّلاقَ في غيرِ ما بأسٍ ، فحرامٌ علَيها رائحةُ الجنَّةِ(صحيح ابن ماجه:2055)
    ترجمہ:جس کسی عورت نے اپنے شوہر سے بغیر کسی ایسی تکلیف کے جو طلاق لینے پر مجبور کرے طلاق کا مطالبہ کیا، تو اس پہ جنت کی خوشبو حرام ہے۔
    نبی ﷺ کا فرمان ہے:يا أيُّها النَّاسُ ، ما بالُ أحدِكم يزوِّجُ عبدَهُ أمتَهُ، ثمَّ يريدُ أن يفرِّقَ بينَهما؟َ إنَّما الطَّلاقُ لمن أخذَ بالسَّاق.(صحيح ابن ماجه:1705)
    ترجمہ: لوگو! تمہارا کیا حال ہے کہ تم میں سے ایک شخص اپنے غلام کا نکاح اپنی لونڈی سے کر دیتا ہے، پھر وہ چاہتا ہے کہ ان دونوں میں جدائی کرا دے، طلاق تو اسی کا حق ہے جو عورت کی پنڈلی پکڑے۔
    قرآن کی آیت سے معلوم ہوا کہ طلاق دینے والا مرد ہوتا ہے کیونکہ اللہ نے مرد کو خطاب کیا ہے اور پہلی حدیث سے معلوم ہوا کہ بیوی بلاوجہ شوہر سے طلاق کا مطالبہ نہیں کرے گویا طلاق مرد کا ہی حق ہے اور اسی طرح دوسری حدیث سے معلوم ہورہا ہے کہ مرد کے ہی اختیار میں طلاق کا حق ہے کیونکہ وہی بیوی کے اعضائے مستورہ یعنی پنڈلی وغیرہ کو دیکھ اور چھو سکتا ہے۔ گوکہ اس میں غلام ولونڈی کا ذکر ہے کہ مالک ہی لونڈی کی شادی کسی غلام سے کرسکتا ہے مگر طلاق کا قانون غلام وآزاد دونوں کے لئے یکساں ہے یعنی جس طرح طلاق کا اختیار مالک کو نہیں ہے کہ وہ شادی شدہ غلام ولونڈی میں تفریق کرے اسی طرح بیوی کو بھی نہیں ہے،یہ حق شوہر کا ہے۔

    سوال (5): پراویڈنٹ فنڈ سے حج وعمرہ کرنا کیسا ہے ؟
    جواب : رٹائرمنٹ پہ ملنے والی رقم کو پراویڈنٹ یا جی پی فنڈ کہتے ہیں ۔ یہ دراصل حکومت کی جانب سے ملازمین کے لئے ان کی عمر کے آخری وقت میں بطور انعام وعطیہ ہوتی ہےاس کے لینے میں ، اس سے فائدہ اٹھانے میں اور اس رقم سے حج وعمرہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کچھ لوگوں کو شبہ ہوتا ہے کہ تنخواہ سے کٹوتی ہونے والی معمولی رقم کے عوض خطیر رقم لینا سود میں داخل ہے، اسی طرح یہ شبہ بھی کہ حکومت کٹوتی والی رقم کو سودی کاروبار میں لگاتی ہے اسی سے رٹائرمنٹ پہ معاوضہ دیتی ہے۔ اس پہ عرض یہ ہے کہ حکومت کا ملازم کے ساتھ رٹائرمنٹ پہ حق خدمت دینا طے ہوتا ہے جس طرح حکومت سے ہماری تنخواہیں طے ہوتی ہیں۔ حکومت کے پاس ہزاروں ذرائع آمدنی حرام اور سودکے ہیں کیا ہم تنخواہیں نہیں لیتے ؟
    پنشن کے جواز سے متعلق اپنے ایک فتوی میں شیخ محمد بن صالح المنجد نے کئی اقوال ذکر کئے ہیں ۔شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ پر ملنے والی پنشن میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر وہبہ زحیلی رحمہ اللہ کہتے ہیں: مذکورہ جتنی جانب سے بھی رقوم جمع ہوئی ہیں انہیں سود کی نظر سے نہیں دیکھا جائے گا کہ ملازم یا مزدور نے کم پیسے دیکر زیادہ وصول کیے ہیں کیونکہ ملازم یا مزدور کو ملنے والی یہ رقم حقیقت میں مالی تعاون ، عطیہ یا تحفہ ہے۔اسلامی فقہ اکیڈمی کی قرار دادوں میں یہ بھی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے وقت دی جانے والی رقم کا حکومت پہلے ہی اقرار کر چکی ہوتی ہے کہ یہ رقم اس نے اپنی رعایا کو دینی ہے کیونکہ حکومت رعایا کی ذمہ دار ہے۔(بحوالہ الاسلام سوال وجواب، رقم:243216)

    سوال(6): شیطان کہاں کہاں انسان کو چیلنج کرتا ہے اور کہاں کہاں اسے امیدیں دلاتا ہے ؟
    جواب: شیطان ہمارا کھلا دشمن ہے اس لئے اسے دشمن سمجھیں اور ہمیشہ اس کےشر سے محتاط رہیں، اللہ کا فرمان ہے:
    إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ (فاطر:6)
    ترجمہ: بے شک شیطان تمہارا دشمن ہے، تم اسے دشمن جانو۔وہ تو اپنے گروہ کو صرف اس لئے ہی بلاتا ہے تاکہ وہ سب جہنم واصل ہو جائیں۔
    یہ شیطان ہمارے اوپر اس طرح مسلط نہیں ہے کہ نیکی کرنے پر ہاتھ پکڑلے یا ہمیں گھسیٹ کر برائی کی طرف لے جائے بلکہ وہ نیکی سے روکنے کے لئے دل میں وسوسہ ڈالتا ہے اور برائی کے کرنے کی دعوت دیتا ہے، اس لئے اللہ نے ایسے موقع پر اپنی پناہ طلب کرنے کا حکم ہے، فرمان الہی ہے:
    وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (فصلت:36)
    ترجمہ:اور اگر شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آئے تو اللہ کی پناہ طلب کرو، یقینا وہ بہت ہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔
    گناہ کرنے والا یہ نہ کہے کہ شیطان نے ہمیں پکڑ کر زبردستی گناہ کروایا ، شیطان تو ہمیں بس ورغلاتا ہے ،غلطی انسان کی ہے جو اس کے بہکاوے میں آتا ہے۔ شیطان جہنمیوں سے کہے گا:وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ إِلَّا أَن دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي ۖ فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنفُسَكُم ۖ(ابراھیم:22)
    ترجمہ: میرا تم پر کوئی دباؤ تو تھا ہی نہیں ، ہاں میں نے تمہیں دعوت دی اور تم نے میری مان لی پس تم مجھے الزام نہ لگاؤ بلکہ خود اپنے آپ کو ملامت کرو۔
    شیطان برائی کی دعوت لیکر ہمارے چاروں طرف سے حملہ کرتا ہے اور بہکانے کے واسطے ہر ایک حربہ استعمال کرتا ہے جس کا ذکر اللہ نے کیا ہے:ثُمَّ لَآتِيَنَّهُم مِّن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَن شَمَائِلِهِمْ ۖ وَلَا تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شَاكِرِينَ (الاعراف:17)
    ترجمہ: پھر ان پر حملہ کروں گا ان کے آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی اور ان کی داہنی جانب سے بھی اوران کی بائیں جانب سے بھی اور آپ ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پاؤگے۔
    اعراف کی اس سے پہلی والی آیت میں اللہ فرماتا ہے: قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ (الاعراف:16)
    ترجمہ: اس نے کہا کہ بسبب اس کے کہ آپ نے مجھ کو گمراہ کیا ہے ، میں قسم کھاتا ہوں کہ میں ان کے لئے آپ کی سیدھی راہ پر بیٹھوں گا۔
    اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان ہمیں ہر نیکی کے کام سے بہکانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ابن حبان ، الجامع الصغیر اور سنن نسائی وغیرہ میں اس کی کچھ تفصیل بھی ذکر ہے کہ شیطان اسلام سے اورجہاد سے کس طرح بہکاتا ہے؟۔ فرمان نبوی ہے:إنَّ الشَّيطانَ قعدَ لابنِ آدمَ بأطرُقِهِ ، فقعدَ لَهُ بطريقِ الإسلامِ۔
    ترجمہ: شیطان انسان (کو گمراہ کرنے کے لیے اس) کے سب راستوں پر بیٹھتا ہے۔ وہ اس (کوگمراہ کرنے) کے لیے اسلام کے راستے پر بیٹھتا ہے۔
    لمبی سی حدیث ہے ، اس میں آگے ہے : ثمَّ قعدَ لَهُ بطريقِ الجِهادِ ، فقالَ : تُجاهدُ فَهوَ جَهْدُ النَّفسِ والمالِ ، فتُقاتلُ فتُقتَلُ ، فتُنكَحُ المرأةُ ، ويُقسَمُ المالُ ، فعصاهُ فجاهدَ۔
    ترجمہ: پھر شیطان اس کے سامنے جہاد کے راستے پر آکر بیٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ تو جہاد کرے گا؟ یہ تو جان ومال کی مشقت کا نام ہےپھر تو لڑائی کرے گا،تو مارا جائے گا۔ تیری عورت سے کوئی دوسرا شخص شادی کرلے گا اور تیرا مال وارثوں میں تقسیم کردیا جائے گالیکن مومن اس کی نافرمانی کرتا ہے اور جہاد کرتا ہے۔
    اس حدیث کو شیخ البانی نے صحیح کہا ہے۔(صحيح النسائي:3134)
    تمام نصوص کو سامنے رکھتے ہوئے دولفظوں میں مذکورہ سوال کا جواب یہ بنتا ہے کہ ہر نیک کام کرنے میں شیطان کا چیلنج ہے اور ہربرائی میں شیطان کی مدد و امیدہے۔ اگر نیکی کی طرف آپ رغبت کریں گے تو شیطان اس سے روکنے کے لئے ہر قسم کا ہتھکنڈا اپنا سکتا ہے یعنی نیکی کے ہرراستے میں اس کا چیلنج ہے اور برائی کرنے جائیں گے تو شیطان تمام تر دلفریبیوں کے ساتھ ظاہر ہوگا اور برائی کی انجام دہی میں مدد دے کر لمبے وعدے اوراچھی امیدیں دلائےگا۔ اللہ کا فرمان ہے: يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ ۖ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا (النساء:120)
    ترجمہ: وہ ان سے وعدے کرتا رہے گا اور امیدیں دتالا رہے گا مگر یاد رکھو شیطان کے جو وعدے ان سے ہیں وہ سراسر فریب ہیں۔
    اس وجہ سے شیطان سے حفاظت کے جو طریقے اسلام نے بتلائے ہیں انہیں اپنانا چاہئے۔

    سوال(7) : جمعہ کا خطبہ کوئی اور دے اور نماز جمعہ کوئی اور پڑھائے سلف سے ایسی کوئی مثال ملتی ہے اور ہمارے لئے اس مسئلہ میں کہاں تک گنجائش ہے؟
    جواب : سنت تو یہی ہے کہ جو خطبہ دے وہی جمعہ کی نماز پڑھائے کیونکہ نبی اکرم ﷺ سے اسی کا ثبوت ملتا ہے اور اسی سنت پر اسلاف کا عمل رہاہے مجھے اس کے برخلاف کوئی ثبوت نہیں معلوم ہے لیکن اگر ایک شخص نے خطبہ دیا اور دوسرے سے نماز پڑھائی تو اس کا جواز بھی علماء نے ذکر کیا ہے، ان میں امام احمد اور شیخ ابن باز بھی ہیں۔

    سوال (8): اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کس طرح نماز ادا کرے؟
    جواب : بہتر ہے کہ مریض امامت نہ کرائے تاکہ اس مریض کو اور اس کے پیچھے دیگر نمازی کو تکلیف نہ ہوتاہم اس کی امامت میں نماز جائز ہے۔ جب کوئی امام کسی عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھائے تو اس کے پیچھے نمازی بھی بیٹھ کر نماز پڑھے کیونکہ مقتدی کوامام کی متابعت کا حکم دیا گیا ہے۔نبی ﷺکا فرمان ہے : وإذا صلى قاعدًا فصلوا قعودًا أجمعون(صحيح مسلم:411)
    ترجمہ: اور جب امام نماز بیٹھ کر پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو۔
    بعض علماءمقتدی کےلئے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کے قائل ہیں مگر قوی موقف بیٹھ کر پڑھنا ہی جیساکہ فرمان رسول سے ظاہر ہوتا ہے البتہ مقتدی نے کھڑے ہوکر بھی نماز ادا کرلی تو اس کی نماز صحیح ہے۔

    سوال(9): آپ کا ایک مضمون قطع تعلق سے متعلق پڑھا بڑا جامع اور مؤثر ہے ، اس کی روشنی میں میرا یہ سوال ہے کہ کیا بدعتی اور مشرک رشتہ داروں سے بھی قطع تعلق نہیں کرسکتے ؟
    جواب : فسق وفجور اور شرک وبدعت کرنے والوں سے قطع تعلق کرسکتے ہیں ، یہ تو دین کے واسطے ہوا اور رشتہ داروں سے قطع تعلق کی جوممنوع صورت ہے وہ ذاتی غر ض اور دنیاوی منفعت کے سبب ہے۔ کوئی اللہ کی رضا کے لئے اہل شرک وبدعت سے مقاطعہ کرتا ہے تو یہ جائز ہے۔

    سوال(10) : میں باہر گھوم کر کام کرنے والا ہوں ، نماز کے وقت عموما بریلویوں کی مسجد ملتی ہے کیا اس میں جماعت کےساتھ نماز پڑھوں یا اکیلے؟
    جواب : بریلویوں کے عقائد گمراہ کن ہیں اور کھلے طور پر شر ک وبدعت کا ارتکاب کرتے ہیں ، ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے بہتر ہے کہ اکیلے پڑھی جائے۔ اور اگر وہ وہابی سمجھ کر اپنی مسجد میں گھسنے نہیں دیتے جیساکہ بہت ساری جگہوں پر ایسا ہوتا ہے تو اللہ نے ساری زمین مسجد بنادی ہے، مسجد سے باہر کسی بھی جگہ اپنی نماز ادا سکتے ہیں خواہ گھر ہو، ہوٹل ہو،گاڑی ہو، دوکان ہویا کھلی زمین ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل
    جواب از مقبول احمدسلفی

    سوال(1): میں گھر میں نماز پڑھتی رہتی ہوں تو کبھی کبھار بچی جائے نماز پر تو کبھی پیرپر پیشاب کردیتی ہے تو کیاایسی صورت میں نماز جاری رکھنا چاہئے؟
    جواب : اگربچی کی نجاست(پیشاب یاپاخانہ) کپڑے یا بدن پر لگ جائے تونجاست والے حصے کو دھونا ضروری ہے تبھی نماز درست ہوگی ۔ دوران نماز کپڑے/بدن میں نجاست لگنے کا علم ہو یا بچی نماز کی حالت میں کپڑے یا بدن (پیروغیرہ) پر پیشاب کردے تو نماز توڑ دے اور نجاست کو دھلے پھر ازسرے نو نماز ادا کرے لیکن اگر جائے نمازپر نماز پڑھتے وقت پیشاب کردے تو نماز ہی میں اس نجاست والی جگہ سے ہٹ جائے اور نماز جاری رکھے ۔ یاد رہے اگر کوئی لاعلمی میں نجاست لگےکپڑے/بدن میں نماز پڑھ لے تو نماز صحیح ہے دہرانے کی ضرورت نہیں ہےاور یہ بھی یاد رہے کہ بچی کا بدن یا کپڑا پیشاب سے تر ہو اور نمازی کے کپڑے سے لگ جائے اس حال میں کہ کپڑے میں نجاست معلوم ہورہی ہے تو اس کا بھی حکم پیشاب کرنے کی طرح ہے جواوپر بیان کیا گیا ہے یعنی اگر اس حالت میں انجانے میں نماز پڑھ لی گئی تو نماز درست ہے اور دوران نمازنجاست معلوم ہوئی تو نماز توڑ کر نجاست زائل کرے ۔ نجاست لگے کپڑے کو نماز میں نکالنا ممکن ہو اس حال میں کہ نماز کے لئے ضروری ستر باقی رہے تو پھر نماز جاری رکھنی ہےتوڑنی نہیں ہےمگر یہ صورت عورت کے لئے مشکل ہے۔

    سوال (2): صبح نیندکھلنے پر معلوم ہوا کہ بستر پر پیشاب ہوگیاہے تو کیا مجھے غسل کرکے نماز پڑھنی ہوگی؟
    جواب: پیشاب کرنے سے غسل طہارت لازم نہیں آتا، اس صورت میں فقط پیشاب لگا ہوا کپڑا بدل لیں اور بدن کے جس حصے میں پیشاب لگا ہو اسے دھولیں ، اس کے بعد وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں۔

    سوال(3) ایک عورت کو ہمیشہ سے شروع میں دو دن حیض آتا ہے پھر دو دن کے لئے بند ہوجاتا ہے اور اس کے بعد پھرچنددن آتا ہے تو جن دنوں میں حیض نہیں آیا ان دنوں میں غسل کرکے نماز پڑھ سکتی ہے ؟
    جواب : اس مسئلہ میں اختلاف ہے مگر صحیح قول کی روشنی میں وہ دو دن جن میں حیض کا خون نہیں آتا ہے عورت طہر (پاکی) نہیں شمار کرے گی بلکہ ان دنوں کو حیض کے دن شمار کرے گی اور نمازوروزہ سے پرہیز کرے گی۔

    سوال(4): ایک شخص کے پیر کا پنجہ کاٹا گیا تو اس کٹے ہوئے حصہ کو قبرستان میں دفن کریں گے یا کہیں دور پھیک دیا جائے ؟
    جواب : پیر کے کٹے حصے کو قبرستان میں یا کسی محترم جگہ میں دفن کرسکتے ہیں ، پھیکنا نہیں چاہئے ۔ اس پہ نماز جنازہ نہیں ہے۔

    سوال(5): میں نے عالموں سے سنا ہے کہ کورٹ میریج نہیں ہوتا تو اس پر طلاق کیوں دی جاتی ہے اور عدت کا سوال کیوں پیدا ہوتا ہے؟
    جواب : اگر نکاح کے ارکان وواجبات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت کے ذریعہ نکاح کیا جائے تو یہ نکاح صحیح ہے جیساکہ سعودی عرب میں ہوتا ہے لیکن ہندوپاک میں عموما عدالتی نکاح بغیر ولی کے ہوتا ہے ،اور بھی کئی خامیاں ہیں اس وجہ سےیہ نکاح نہیں ہے ۔ اس طرح کوئی نکاح کرلے تو نکاح ہی نہیں ہوا اس پہ طلاق دینے یا عدت گزارنے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم لڑکا اور لڑکی عدالتی نکاح کو نکاح سمجھ کر اکٹھے رہ رہے ہوں تو اکٹھے رہنے کی وجہ سے محکمہ یا پنچایت کے ذریعہ ان کا نکاح فسخ کیا جائے گا ، طلاق دینے کا سوال پیدا نہیں ہوتا کیونکہ یہ نکاح ہی نہیں ہے البتہ فسخ نکاح پہ عدت اس لئے گزارنی ہے تاکہ استبراء رحم پہ اطمینان ہوجائے ۔ ٹھیک اسی طرح جب میاں بیوی کافر ہوں ، بیوی اسلام قبول کرلے تو نکاح فسخ ہوجاتا ہے اور وہ مطلقہ کی طرح احتیاطا عدت گزارتی ہے۔

    سوال(6): ایک لڑکا نے ایک اجنبی لڑکی سے زنا کیا اور حمل ٹھہر گیا ، اسی حمل کی حالت میں گھروالوں نے اس لڑکی کی شادی کسی مرد سے کردی تو اس لڑکی نےحمل کا واسطہ دے کر پہلے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا ، شوہر نے طلاق دیدی اب اس حاملہ لڑکی کی دوسری شادی زانی مرد سے کردی گئی کیا یہ صحیح ہے؟
    جواب : دونوں شادی باطل ہے ، پہلی اس لئے باطل ہے کہ حالت حمل میں شادی ہوئی اور حمل میں شادی جائز نہیں ہے اور دوسری شادی اس لئے باطل ہے کہ زانی کا زانیہ سے نکاح نہیں ہوتا بلکہ پاکدامن عورت کا پاک مرد سے شادی ہوتی ہے۔ دونوں شادی میں حمل اور زنا مشترک ہے یعنی عورت حاملہ اورزانیہ ہے اس سے پاک مرد بھی شادی نہیں کرسکتا ہے تو زانی مرد سے کیسے نکاح ہوگا؟ گویا دونوں نکاح باطل ہیں ۔ عورت سچی توبہ کرلے تو وضع حمل کے بعد پاک مرد سے نکاح کرسکتی ہے۔

    سوال(7): ایک شخص کو حد سے زیادہ کھانسی آتی ہے قے کی نوبت آجاتی ہے کیا وہ شخص دوران نماز سکون ملنے والی چیز مثلالونگ یا ادرک وغیرہ منہ میں رکھ کر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
    جواب : کھاناپینا نماز کے منافی اوراس کے مبطلات میں سے ہے لہذا کوئی نماز کے دوران کچھ بھی نہیں کھا پی سکتا ہے لونگ وادرک بھی نہیں ۔ اگر کسی کو تکلیف دہ حد تک کھانسی آرہی ہوجیساکہ سوال میں ذکرکیا گیا ہےکہ قے کی نوبت آجاتی ہے توایسی صورت میں سکون آنے تک نماز میں وہ تاخیر کرسکتا ہے ، نماز میں ہی موذی کھانسی آنے لگے تو نمازبھی توڑ سکتا ہے حتی کہ اس کی کھانسی اپنے سوا دوسرے نمازی کے لئے تکلیف کا سبب ہوتو تکلیف زائل ہونے تک گھر پہ ہی نماز پڑھ سکتا ہے۔

    سوال(8): وہ کون سے صحابی ہیں جنہوں نے بھیڑ ئےسے بات کی ؟
    جواب : بھیڑئے سے بات کرنے والی حدیث صحیح بخاری ،صحیح مسلم اور جامع ترمذی وغیرہ میں موجود ہے مگربات کرنے والے کی صراحت موجود نہیں ہے ۔ ترمذی کی روایت دیکھیں؛
    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يَرْعَى غَنَمًا لَهُ إِذْ جَاءَ ذِئْبٌ فَأَخَذَ شَاةً فَجَاءَ صَاحِبُهَا فَانْتَزَعَهَا مِنْهُ فَقَالَ الذِّئْبُ كَيْفَ تَصْنَعُ بِهَا يَوْمَ السَّبُعِ يَوْمَ لَا رَاعِيَ لَهَا غَيْرِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَآمَنْتُ بِذَلِكَ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ وَمَا هُمَا فِي الْقَوْمِ يَوْمَئِذٍ .(صحيح الترمذي: 3696)
    ترجمہ: ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا:' اس دوران کہ ایک شخص اپنی بکریاں چرارہا تھا، ایک بھیڑیا آیا اور ایک بکری پکڑکرلے گیا تو اس کا مالک آیا اور اس نے اس سے بکری کو چھین لیا، تو بھیڑیا بولا : درندوں والے دن میں جس دن میرے علاوہ ان کا کوئی اور چرواہا نہیں ہوگا توکیسے کرے گا؟ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' میں نے اس پر یقین کیا اور ابوبکر نے اور عمر ؓ نے بھی'، ابوسلمہ کہتے ہیں: حالاں کہ وہ دونوں اس وقت وہاں موجود نہیں تھے۔
    الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب میں سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کی سیرت کے تحت یہ بھی مذکور ہے کہ انہوں نے ہی بھیڑئے سے بات چیت کی ۔

    سوال(9): کچھ ٹراولس ایجنسی والے لوگوں سے چھ ماہ قبل کچھ ہزارروپئے لیتے ہیں اس سے تجارت کرتے ہیں اور اس کے منافع سے عمرہ کراتے ہیں، کیا یہ صورت جائز ہے؟
    جواب : ٹراولس ایجنسی سفر کی سہولیات فراہم کرنےکے لئے قائم کی جاتی ہے ، اگر اس ایجنسی سے کوئی عمرہ کا ٹکٹ یا پیکج خریدتا ہے تو اس شخص کا ایجنسی سے عمرہ کے لئے معاملہ طے ہوتا ہے ۔ اب اگر ٹراولس والے اس کاپیسہ دوسری تجارت میں لگاکر کاروبار کرے اور اس کے منافع سے سستے میں عمرہ کرائے توجائز نہیں ہے۔ اس کی چند وجوہات ہیں ۔ ایجنسی سے جومعاملہ ہوا ہے اس میں دوسرا تجارتی معاملہ داخل کیا جارہاہے، کسی کی رقم کو اس معاملہ میں لگایا جارہاہے جس پہ معاملہ نہیں ہواہے، اسلامی تجارت میں مشارکت نفع ونقصان کی بنیاد پر ہوگی مگر یہاں ایجنسی والا ہرحال میں منافع دے رہا ہے جوکہ جائزنہیں ہے۔

    سوال (10): ابلیس کا اصلی نام کیا ہے ؟
    جواب : ابلیس کے اصلی اسم سے متعلق کوئی مرفوع روایت نہیں ہے البتہ آثارمیں نافرمانی سے قبل عزازیل نام مذکور ہے ۔ بیہقی میں یہ اثر ہے۔
    عن ابن عباس رضي الله عنهما قال كان اسم إبليس عزازيل وكان من أشراف الملائكة من ذوي الأربعة الأجنحة ثم أبلس بعد(رواہ البيهقي في شعب الإيمان1/ 170)۔
    ترجمہ: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ابلیس کا نام عزازیل تھا ، یہ چارپروں والے اشرف فرشتوں میں سے تھا ، پھر بعد میں ابلیس ہوگیا۔
    اس کی سند صحیح ہے اورابن عباس کے اثر کو حافظ ابن کثیر نے بھی اپنی تفسیر میں ذکر کیا ہے اور حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں کہا ہے کہ طبرانی اور ابن ابی الدنیا میں ابن عباس سے مروی ہے کہ ابلیس جب ملائکہ کے ساتھ تھا تب عزازیل نام تھا پھر ابلیس ہوگیا۔
    جہاں تک بیہقی کے اثر میں اشرف الملائکہ ہونے کا ذکر ہے تو علامہ ابن کثیر نے ابن عباس کے حوالے سے سورہ بقرہ آیت نمرچونتیس اور سورہ کہف آیت نمبرپچاس میں ابن عباس کے واسطہ سے ذکر کیا ہے : "إن من الملائكة قبيلة من الجن ، وكان إبليس منها" کہ ملائکہ میں جنوں کا ایک قبیلہ ہے، اسی قبیلہ میں سے ابلیس تھا گویا ابلیس فرشتوں میں سے نہیں ہے بلکہ جنات میں سے ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    واٹس ایپ پہ بہنوں کے گروپ "مراۃ الاسلام"کے چندسوالات اوران کے مختصر جوابات

    جوابات ازشیخ مقبول احمدسلفی

    (1) جنات کی مدد سے جادو کا علاج کیسا ہے ؟
    جواب : جادو کے اثرات زائل کرنے کے لئے جنات کی مدد لینا جائز نہیں ہے بلکہ جادو کا علاج کتاب وسنت کے اذکار اور ادعیہ ماثورہ سے کیا جائے گا۔

    (2)شادی کے بعد بیوی کا اپنے شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا کیسا ہے اور جوائنٹ فیملی میں رہنا ضروری ہے؟
    جواب: اگر رہائش کی پریشانی ہو تو بیوی کا اپنے شوہر سے نئے مکان یا الگ گھر کا مطالبہ کرنا درست ہے ، شوہر طاقت رکھتا ہو تو بیوی کے لئےالگ گھر کا انتظام کرے یا اچھی رہائش کا بندوبست کرے تاکہ بیوی کی رہائشی پریشانی دور ہو اور جوائنٹ فیملی ہوکر رہنا ضروری نہیں ہے شادی کے بعد اولاد الگ الگ رہ سکتی ہے ۔

    (3) کیا عورتوں کی نماز کا طریقہ مردوں کے طریقہ سے مختلف ہے؟
    جواب: عورت اور مرد کی نماز کی کیفیت میں کوئی فرق نہیں ہے ، جس طرح مردوں کا قیام ، رکوع اور سجود ہے اسی طرح عورتوں کے لئے بھی ہے البتہ بعض احکام نماز میں فرق ہے ۔ مسائل واحکام میں فرق مرد مرد کے درمیان بھی ہے اور عورت عورت کے درمیان بھی ہے جیسے مردوں کی امامت میں کون سا مرد امامت کے لائق ہے؟ اور حیض والی عورت نماز وروزہ سے پرہیز کرے اور غیرحیض والی کے لئے یہ پرہیز نہیں ہے ۔ ان باتوں کی وجہ سے کیا ہم یہ کہیں گے کہ مردوں کی نماز مردوں سے مختلف ہے یا عورتوں کی نماز عورتوں سے الگ ہے ، نہیں بالکل نہیں ۔

    (4) کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ جمعہ کے دن جمعہ کے بعد سو مرتبہ"سبحان اللہ العظیم و بحمدہ" کوئی پڑھ لے تو پڑھنے والے کے ایک لاکھ گناہ معاف کردئے جاتے ہیں ، اس کے باپ کے بارہ ہزار اور اس کی ماں کے بارہ ہزار گناہ معاف ہوتے ہیں ؟
    جواب : ابن السنی نے عمل الیوم واللیلۃ میں ابن عباس کے واسطہ سے ذکر کیا ہے :
    مَنْ قَالَ بَعْدَ مَا يَقْضِي الْجُمُعَةَ : سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ ، غَفَرَ اللَّهُ لَهُ أَلْفَ ذَنْبٍ ، وَلِوَالِدَيْهِ أَرْبَعَةً وَعِشْرِينَ أَلْفَ ذَنْبٍ۔(عمل اليوم والليلة لابن السني، بَابُ : مَا يَقُولُ بَعْدَ صَلاةِ الْجُمُعَةِ)
    ترجمہ: جس نے جمعہ کے بعد ایک سو مرتبہ"سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ " کہا تو اس کے ایک لاکھ گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور اس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ معاف ہوتے ہیں ۔
    ٭ یہاں حدیث میں الف ذنب آیا ہے جبکہ دوسری جگہ مائۃ الف آیا ہے اس وجہ سے ایک لاکھ کا ترجمہ کیا ہوں۔
    شیخ البانی نے اس حدیث پر منکرکا حکم لگایا ہے ۔ (السلسلة الضعيفة:6493)

    (5)کیا چیکن بوائلر کھانا حرام ہے ؟
    جواب: بوئلر مرغی کھانا حلال ہے، اس میں شک نہیں کرنا چاہئے، دل نہ مانے تو نہ کھائیں مگر حلال چیز کو حرام نہ کہیں نہ سمجھیں اور شبہ پیدا کرنے والوں کے شبہ پہ دھیان نہ دیں۔ رسول اللہ ﷺ کوگوہ پسند نہیں تھا ، آپ نے کبھی نہیں کھایا مگر آپ نے دوسروں کو کھانے سے منع بھی نہیں فرمایا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    جواب از شیخ مقبول احمد سلفی
    اسلامک دعوۃ سنٹر، شمالی طائف(مسرہ)

    سوال(1): کیا قبر پر جاکر یہ کہنا درست ہے کہ میرے لئے دعا کیجئے گا یا قبر والے لوگ دعائیں کرسکتے ہیں ؟
    جواب : قبروالوں کو دنیا والوں کی کوئی خبر نہیں ہوتی جیسے دنیا والوں کو قبر والوں کے حالات معلوم نہیں ہوتے ۔ جب کوئی زندہ انسان مرے ہوئے کو پکارتا ہے تو مردہ اس کی آواز نہیں سنتا کیونکہ وہ موت کا ذائقہ کچھ چکے اور جب کسی کی موت واقع ہوجائے تو اس کے سارے اعمال منقطع ہوجاتے ہیں ، سننا بھی عمل ہے لہذا مردہ سن بھی نہیں سکتا ۔ اس وجہ سے کسی کی قبرپر جاکر اسے دعا کے لئے کہنا بے فائدہ ہے اور مردے کسی کے لئے دعائیں بھی نہیں کرتے ، وہ زندوں سے پورے طورپر پر بے خبر ہیں ۔

    سوال(2): کیا محمد ﷺ کسی انسان کی موت کے بعد اس کی قبر میں تشریف لاتے ہیں؟
    جواب: کسی بھی حدیث میں یہ مذکور نہیں ہے کہ محمد ﷺ کسی کی وفات کے بعد اس کی قبر میں تشریف لاتے ہیں ، یہ لوگوں کی بے دلیل بات ہے ۔ قبر میں مردوں سے تین سوالات کئے جاتے ہیں ۔ تمہارا رب کون ہے ؟ تمہارا دین کیا ہے اور تمہارے نبی کون ہیں؟ نبی کو اگر قبر میں تشریف لانا کہیں گے تو پھریہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اللہ بھی قبر میں نزول کرتا ہے جبکہ اس کا کوئی قائل نہیں ہے ۔ مسند احمد کے الفاظ سے بدعتیوں نے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے وہ الفاظ اس طرح ہیں : ماھذاالرجل الذی کان فیکم؟ اس شخص کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جو تمہارے درمیان بھیجا گیا تھا؟ اس میں کہیں بھی ذکر نہیں کہ آپ وہاں جسمانی اعتبار سے موجود ہیں یا کسی کی قبر میں آپ تشریف لاتے ہیں ۔ اگر ایسی بات ہوتی تو "کان" کا لفظ ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی جس کے معنی تھا کے ہوتا ہے یعنی یہاں پہلے والی بات پوچھی جارہی ہے قبر میں موجود قریبی کسی چیز کے بارے میں سوال نہیں ہے۔

    سوال(3): بعض لوگ امیر خسرو کی مثال دیکر موسیقی اور قوالی حلال قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں ان کے پاس دلیل ہے اس بات کی کیا حقیقت ہے ؟
    جواب : امیرخسرو صوفی شاعر ہیں اور صوفیوں کے یہاں بناؤٹی اسلام ہے ۔ ان لوگوں نے اپنے لئے موسیقی بھی حلال کرلیا ہے اور اسے اللہ تک پہنچنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ ہرقسم کی موسیقی حرام ہے ۔ قوالی میں بھی ڈھول ، باجے اور موسیقی ہوتی ہے اس وجہ سے قوالی بھی حرام ہے ۔ ہمارے لئے معیار کتاب اللہ اور سنت رسول ہے ان دونوں سے ہٹ کر کسی بزرگ اور صوفی شاعر کی بات نہیں لی جائے گی ۔

    سوال (4): بدر کی لڑائی میں اللہ نے چار ہزار فرشتوں سے مسلمانوں کی مدد کی کیا اس کی دلیل ملتی ہے ؟
    جواب: بدر کے متعلق سورہ انفال آیت نمبر (9) میں اللہ تعالی نے ایک ہزار فرشتوں کے ذریعہ مسلمانوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے جبکہ آل عمران آیت (124) میں تین ہزار فرشتوں کے ذریعہ مدد کرنے کا ذکر ہے اور اس کے بعد والی (125) آیت میں پانچ ہزارفرشتوں کا وعدہ ہے ۔
    ان تینوں آیات کی تفسیر کا خلاصہ یہ ہے کہ پہلے اللہ نے ایک ہزار فرشتوں کے ذریعہ اہل بدر کے مسلمانوں کی مدد کی پھر مزید تین ہزار فرشتے مدد کے لئے آئے ۔ اس طرح مکمل چار ہزار کی تعداد ہوگئی ۔ پانچ ہزار کی تعداد میں مفسرین کے دو اقوال ہیں ایک قول تو یہ ہے کہ مدد کے واسطے پانچ ہزار فرشتوں کی تعداد پوری کی گئی اور دوسرا قول یہ ہے کہ مسلمانوں کو پانچ ہزار فرشتوں کی ضرورت نہیں پڑی چار ہزار سے ہی مدد کافی ہوگئی ۔

    سوال(5): بعض علماء منی کو پاک کہتے ہیں ،میرا سوال یہ ہے کہ اگر منی کپڑوں میں کہیں لگی ہو تو اسے دھونا ضروری ہے یا نہیں ، اگر اسے دھونا ضروری ہے تو منی کو پاک کیسے کہیں گے ؟
    جواب : منی اگر گیلی ہو تو اسے دھونا ہے یا کسی چیز سے پوچھ لینا بھی کافی ہے اور اگر خشک ہو گئی ہو تو اسے کھرچ دینا یا مل دینا ہی کافی ہے۔ صحیح مسلم میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سےمروی ہے ،وہ فرماتی ہیں:لقد كنت أفركه من ثوب رسول الله صلى الله عليه وسلم فركاً ، فيصلي فيه۔یعنی میں نبی کریمﷺ کے کپڑوں سے منی کو کھرچ دیتی تھی اور ان میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
    یہ حدیث منی کے پاک ہونے کی دلیل ہے کیونکہ کھرچنے سے کوئی چیز مکمل طور پر زائل نہیں ہوتی اور اگرمنی نجس ہوتی تو اس کو کھرچنا کافی نہ ہوتا بلکہ دھونا لازمی ہوتاجبکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبیﷺ کے کپڑوں پر منی لگی ہوتی تو میں اسے کھرچ دیتی اور آپ انہی کپڑوں میں نماز ادا کرتے جبکہ منی کا نشان کپڑوں میں موجود ہوتا ۔

    سوال(6) :قبرستان میں قرآن خوانی کرنا منع ہے تو میت کو دفن کرنے کے بعد آداب دعاء کا خیال رکھتے ہو ئے دعاء شروع کرتے وقت سورہ فاتحہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
    جواب : نبی کریم ﷺ نے ہمیں دعا کے آداب بتلادئے ہیں ان آداب میں سورہ فاتحہ پڑھنا مذکور نہیں ہے لہذا ہمیں دعا کرتے ہوئے آداب نبوی کو ملحوظ رکھنا چاہئے ۔ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے کہا کہ دعا کے شروع میں یا دعا کے اخیر میں سورہ فاتحہ پڑھنا بدعت ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ سے وارد نہیں ہے کہ آپ دعا کے شروع میں یا دعا کے اختتام پر سورہ فاتحہ پڑھتے تھے اور عبادت کے معاملہ میں جو چیز نبی ﷺ سے وارد نہ ہو اسے ایجاد کرنا بدعت ہے ۔ (مجموع فتاوى ابن عثيمين:14/159) .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  20. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    جواب از شیخ مقبول احمد سلفی

    سوال (1):ہمارے یہاں مکان صرف دو کمروں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے جگہ کی قلت ہے اور مجھے تہجد کی نماز بیڈ پر ہی ادا کرنی ہوتی ہے،کیا اس سے نماز کی ادائیگی ہو جاتی ہےاورکیا بیڈ پر کیا گیا سجدہ قابل قبول ہے؟
    جواب: جگہ کی قلت یا زمین گیلی ہونے یا کیڑے مکوڑے کی تکلیف سے بچنے کی غرض سے ایسے بیڈ ، تخت اورٹیبل پرنماز جائز ہے جو زمین پر ثابت ہو ، اس طور پر کہ سجدہ کرتے وقت پیشانی اور ناک کو قرار وسکون حاصل ہو۔ تخت پر موجود خفیف گدا میں کوئی حرج نہیں ہے تاہم نماز ادا کرتے وقت اسفنج وغیرہ کے موٹے گدا سے پرہیز کرنا ہےجس پر سجدہ کرنے سے پیشانی کو زمین پر استقرار نہ ہو۔

    سوال(2):ایک مسجد ہے جس میں پہلی منزل پرنیچے مرد حضرات نماز پڑھتے ہیں اور اوپر والی منزل پرعورتیں نماز پڑھتی ہیں مائیکرو فون کے ذریعے کیا عورتوں کی نماز دوسرے منزلہ پر درست ہے؟
    جواب:مسجد کے نیچے جماعت سےمرد نماز پڑھیں اور مرد امام کی اقتداء میں عورتیں اسپیکرکے ذریعہ مسجدکے بالائی حصے میں نمازاداکریں تواس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

    سوال(3):کیا دودھ پلانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
    جواب :بعض لوگوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے وضوٹوٹ جاتا ہےحالانکہ احادیث میں کہیں یہ ناقض وضو ہونا ثابت نہیں ہے ۔ مزید برآں دودھ ایک پاک اور طیب و طاہر چیز ہے اور پاک چیزوں کے بدن سے نکلنے کی وجہ سے بھلاوضو ٹوٹتا۔ جیسے کوئی تھوک دے تو وضو نہیں ٹوٹا، بدن سے پسینہ نکل گیا تو وضو نہیں ٹوٹا، آنکھ سے آنسو نکل آیا تو وضو نہیں ٹوٹا اسی طرح بچے کو دودھ پلانے سے بھی وضو نہیں ٹوٹے گا۔ سبیلین سے جب ناپاک چیز نکلے گی تب وضو ٹوٹے گایا ان چیزوں سے جنہیں اسلام نے ناقض وضو بتلایا ہے۔

    سوال(4) : ایک جوان آدمی یوم النحر کو رمی اور طواف افاضہ وغیرہ سے پہلے اپنی بیوی سے جماع کرلیا جبکہ اسے یہ معلوم تھا کہ احرام میں یہ ممنوع ہے ایسی صورت میں کیا کیا جائے گا؟
    جواب: اگر کسی نے احرام کی حالت میں تحلل اول(اس سے مرادحج کے دوکام مثلا رمی اور حلق یا قصر) سے پہلے بیوی سے جماع کرلیا تواس کا حج باطل ہوگیا ۔ایسے شخص پر اس حج کی قضا لازم ہے خواہ نفلی حج ہو یا فریضہ ۔ اس کے علاوہ اس کے ذمہ ایک اونٹ ذبح کرنا ہے جسے مکہ کے فقراء ومساکین پر تقسیم کرے ۔شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں:( إذا كان ) المحظور جماعاً قبل التحلل الأول في الحج ، فإن الواجب فيه بدنة يذبحها في مكان فعل المحظور ، أو في مكة ويفرقها على الفقراء(المجموع المتين من فقه و فتاوى العمرة و الحج لابن عثيمين)
    ترجمہ: اگر ارتکاب کردہ ممنوعہ عمل جماع ہو جو کہ حج میں تحلل اول سے پہلے کیا گیا ہو تو اس میں اونٹ واجب ہو گا جو کہ اسی جگہ ذبح کیا جائے گا جہاں جماع ہو ا ، یا پھر اسے مکہ میں ذبح کر کے فقرائے حرم میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

    سوال(5): میں ایک خاتون ہوں میرے یہاں محلے میں اذان کافی تاخیر سے ہوتی ہے کیا مجھے اذان کے بعد ہی نماز پڑھنا چاہئے جبکہ حدیث میں اول وقت میں نماز پڑھنے کی فضیلت آئی ہے ؟
    جواب:بلاشبہ اول وقت میں نماز ادا کرنے کی فضیلت آئی ہے اس لئے مرد کی طرح عورت کو بھی اپنی نمازاول وقت میں ادا کرنی چاہئے تاکہ اسے یہ فضلیت حاصل ہو۔ اگر کہیں بستی میں اذان تاخیر سے ہوتی ہو تو عورت کو نماز کا وقت ہوتے ہی اول وقت میں نماز ادا لینی چاہئے ۔

    سوال(6):ہم خاتون کو کبھی کبھی گھر میں زیادہ مصروفیت رہتی ہے تو کیا فرض نماز کے اذکار کرنا لازم ہیں یا اگر کسی وجہ سے نہ کر پائیں تو گناہ ہوگا یا اگر کبھی کام زیادہ ہوتو ان اذکار کو چلتے پھرتے یا بستر پر لیٹ کر بھی پڑھ سکتے ہیں؟
    جواب : تکبیر تحریمہ سے نماز شروع ہوتی ہے اور سلام پھیرتے ہی نماز ختم ہوجاتی ہے ، نبی ﷺ کا فرمان ہے:
    مِفتاحُ الصَّلاةِ الطُّهورُ وتحريمُها التَّكبيرُ وتحليلُها التَّسليمُ(صحيح أبي داود:61)
    ترجمہ:نماز کی کنجی وضو ہے ، اس کی تحریم «الله اكبر» کہنا اور اس کی تحلیل «السلام علیکم» کہنا ہے ۔
    نماز بعد کے اذکار مستحب ومسنون ہیں ، یہ واجب نہیں ہیں۔ کسی نے ان اذکار کو چھوڑدیا تو اس کی نماز صحیح ہے اور وہ گنہگاربھی نہیں ہوگا تاہم ان کے جو بڑے فضائل وفوائد ہیں ان سے محروم ہوجائے گا ۔ کوئی مصروف آدمی نماز ختم ہونے کے بعد اس جگہ سے ہٹ جائے تو چلتے ہوئے یا بستر پر چلاجائے تو بستر پر ہی لیٹے یا بیٹھےنمازبعد کے اذکار پڑھ سکتا ہے شرط یہی ہے کہ یہ اذکار نماز کے فورا بعد ہو ۔

    سوال(7): اذان کے وقت عورتوں کا اپنے سر پردوپٹہ لینا کیسا ہے ؟
    جواب:سر پہ دوپٹہ کا تعلق اذان سے نہیں ہے اس کا تعلق حجاب سے ہے ،اگر اس بات کی کوئی حقیقت ہوتی تو ضرور شریعت میں عورتوں کواس کا حکم دیا گیا ہوتا۔ مرد کی طرح عورتیں بھی مختلف حالات سے گزرتی ہیں مثلا غسل کررہی ہو،قضائے حاجت کررہی ہو، جماع کی حالت میں ہوکیا ان حالا ت میں بھی اذان کے وقت عورت کو سر ڈھکنا ضروری ہے ؟ ظاہر سی بات ہے شریعت میں ایسی کوئی دلیل وارد نہیں ہے ۔ اذان کے وقت رسول اللہ ﷺ کا حکم ہے کہ سننے والا یا سننے والی اس کا جواب دے ۔ ہاں کسی اجنبی مرد کی نظر پڑنے والی جگہ ہو تو جس طرح پورے بدن کو اس سے چھپانا ہے اسی طرح سر کو بھی چہرہ سمیت چھپانا ہے خواہ کوئی بھی وقت ہو۔

    سوال(8): آج کل الٹراساؤنڈ سے جنین کا ناقص الخلقت ہونا معلوم ہوجاتا ہے تو کیا معذور پیدا ہونے والے بچے کا اسقاط جائز ہے ؟
    جواب:رابطہ عالم اسلامی کے اسلامک فقہ اکیڈمی نے اپنےایک سیمنار جو 10/2/1990 میں منعقد ہوا تھا اس میں یہ قرارداد پاس کیا ہے کہ اگر طبی رپورٹ کے ذریعہ جنین(بچہ) تخلیقی اعتبار سے عیب دار معلوم ہو تو حمل کی شروعات سے لیکر ایک سو بیس دن سے پہلے اسقاط کرسکتے ہیں لیکن اس کے بعد جنین کا اسقاط جائز نہیں ہے ۔
    اس سلسلے میں میرا یہ ماننا ہے کہ ڈاکٹروں کااکثرایسا گمان ہوتا ہے جبکہ اللہ سب سے اعلی حکیم ہے ہمیں بغیرکسی سوء ظن کے اپنے مہربان حکیم پہ کامل بھروسہ رکھنا چاہئے اور جنین کا اسقاط نہیں کرنا چاہئے ،چاہے جنین میں روح پھونگی گئی ہو یا نہیں پھونکی گئی ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب حمل ٹھہرجاتا ہے تو وہ ایک نفس ہے اور اس نفس کی اصل حالت کا علم صرف اللہ کو ہے ۔ محض گمان سے کسی نفس کا اسقاط قتل کے زمرے میں ہے ۔ بسا اوقات اطباء کا گمان جنین کا ناقص الخلقت ہونا ہوتا ہے مگربچہ صحیح صورت میں پیداہوتا ہے۔ ممکن ہے جنین میں پہلے تخلیقی اعتبار سے کوئی عیب نظر آرہا ہو اللہ نے اسے ماں کے پیٹ میں ہی شفا دیدے۔ تخلیق کے متعلق اللہ کی اپنی تدبیروحکمت ہوتی ہے کسی کواندھا تو کسی کو پاگل تو کسی کو کالا تو کسی کو گورا پیدا کرتا ہے ۔ اس میں بھی اللہ کی طرف سے آزمائش اور لوگوں کے لئے اس میں صبر پہ بے انتہا اجر ہوتا ہے۔ جیسے ہم کسی زندہ پاگل یا معذور انسان کا قتل نہیں کرسکتے اسی طرح ماں کے پیٹ میں بھی جنین کا قتل جائز نہیں ہے الا یہ کہ ماں کی جان کا خطرہ ہو تو حمل کے کسی بھی مرحلہ میں اسقاط جائز ہے۔

    سوال(9): میت کے غیرضروری بال کی صفائی نہ کی جائے تو کیا میت نجس ہی رہتا ہے ؟
    جواب: اگرمیت کےغیرضروری بال مونچھ(بغل اور زیرناف چھوڑکر) اور ناخن بڑے ہوں تو ان کی صفائی کر دینی چاہئے لیکن اگرعمدا یا سہواصفائی نہ بھی کی گئی تو غسل سے میت کو پاکی حاصل ہو جاتی ہے اور ایک حدیث میں ہے کہ مومن ناپاک ہی نہیں ہوتایعنی مومن معنوی طورپرپہلے سے پاک ہی ہوتا ہے۔

    سوال(10):کیا اشیاء لیتے اور دیتے وقت دایاں ہاتھ ہی استعمال کرنا چاہئےیا بایاں بھی استعمال کر سکتےہیں؟
    جواب: حسب ضرورت بائیں ہاتھ سے بھی کام لے سکتے ہیں بطور خاص جہاں دونوں ہاتھ کی ضرورت ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شرف والے کام دائیں طرف سے کیاکرتے تھے اس لحاظ سے مسنون یہی ہے کہ شرف والا کام دائیں سے کیا جائے مگر ضرورت بائیں ہاتھ کی پڑے تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

    سوال(11): کیا عورت اپنے سروں کے بال نیچے سے برابر کروانے کے لیے کٹوا سکتی ہے، عورت کا بال کٹوانے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
    جواب:مسلمان عورتوں کے لئے سر کے بال مکمل رکھنا واجب ہے اور بلاضرورت اسے مونڈوانا حرام ہے۔اسی طرح بال کٹوانا بھی جائز نہیں ہےچاہے شوہر ہی کا حکم کیوں نہ ہو،رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں عورتوں کے بال پورے ہوتے تھے اور چھوٹے بالوں والی عورتیں وصل سے کام لیتی تھیں تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ان پر لعنت بھیجی۔حج و عمرہ میں عورت کا انگلی کے پور کے برابر بال کٹانے کا حکم ہے اور اگر عورت کوکسی بیماری وغیرہ کی وجہ سے بال کٹانے کی ضرورت پڑجائے تو اس صورت میں جائز ہوگا۔نبی ﷺ کی ازواج مطہرات کے متعلق مسلم شریف میں ہے ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:وكان أزواجُ النبيِّ -صلى الله عليه وسلم- يَأخذْنَ مِن رؤوسِهنَّ حتى تكونَ كالوَفْرَةِ (صحيح مسلم:320)
    ترجمہ: بے شک نبی کریمﷺ کی بیویاں اپنے سروں کے بال کاٹ لیتی تھیں حتیٰ کہ کانوں تک لمبے ہوجاتے۔
    اس حدیث کی بناپر بعض علماء نے عورتوں کو بال کٹانے کی رخصت دی ہے حالانکہ یہ حدیث ازواج مطہرات کے ساتھ ہی خاص ہے ، انہوں نے نبی ﷺ کی وفات کے بعد ترک زینت کے طور پرایسا کیاتھا۔ اگر کوئی عورت ضرورتا کٹانا چاہے تو اس کی اجازت ہے مگر فیشن کے طورپریا مغربی تہذیب کی نقالی کی خاطر یا مردوں سے مشابہت اختیار کرنے کی غرض سے عورت کا سرکے بال کٹاناان صورتوں میں حرام ٹھہرے گا۔

    سوال(12): اسلام میں موسیقی حرام ہے اس کی کیا دلیل ہے ؟
    جواب:قرآن وحدیث میں متعدد نصوص ہیں جو موسیقی اور اس کے آلات کی حرمت پہ دلالت کرتے ہیں ۔ اللہ کے فرمان میں لہوالحدیث (لغوبات) کی ممانعت ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے مراد گانا بجانا لیا ہے، مجاہد نے ڈھول مراد لیا ہے اور اس کے متعلق حسن بصری نے کہا کہ یہ آیت گانابجانے اور مزامیر(آلات موسیقی )کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ لہوالحدیث کے علاوہ کوبہ (ڈھول) مزمار(موسیقی کاآلہ) اور معازف ( گانابجانے کے آلات ) کی ممانعت وارد ہے ۔ چند احادیث دیکھیں :
    ٭ نبی ﷺ کا فرمان ہے:إنَّ اللهَ حرَّم عليَّ – أو حرَّم – ؛ الخمرَ ، والميسِرَ ، والكُوبةَ(صحيح أبي داود:3696)
    ترجمہ: اﷲ تعالیٰ نے مجھ پر حرام فرمایا ہے یا کہا ۔ حرام کی گئی ہے ۔ شراب ‘ جوا اور ڈھول۔
    ٭نبی ﷺ کافرمان ہے:صَوتانِ ملعونانِ ، صَوتُ مزمارٍ عند نِعمةٍ ، وصَوتُ وَيلٍ عند مصيبةٍ(السلسلة الصحيحة:427)
    ترجمہ: دو آواز ملعون ہیں، ایک خوشی کے وقت باجے کی آواز اور دوسری غم کے وقت شور مچانے اور پیٹنے کی آواز۔
    ٭نبی ﷺ کا فرمان ہے : في هذِهِ الأمَّةِ خَسفٌ ومَسخٌ وقَذفٌ ، فقالَ رجلٌ منَ المسلِمينَ : يا رسولَ اللَّهِ ، ومتَى ذاكَ ؟ قالَ : إذا ظَهَرتِ القِيانُ والمعازِفُ وشُرِبَتِ الخمورُ(صحيح الترمذي:2212)
    ترجمہ: اس امت میں خسف،مسخ اور قذف واقع ہوگا ، ایک مسلمان نے عرض کیا : اللہ کے رسول! ایساکب ہوگا؟ آپ نے فرمایا:جب ناچنے والیاں اورباجے عام ہوجائیں گے اورشراب خوب پی جائے گی۔
    ٭سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا:أنَّ النَّبيَّ صلى الله عليه وسلم قالَ في الجرسِ: مزمارُ الشَّيطانِ.(صحيح أبي داود:2556)
    ترجمہ:رسول اللہ ﷺ نے گھنٹی کے متعلق فرمایا :یہ شیطان کا ساز ہے ۔
    ٭ عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ مِزْمَارًا، قَالَ: فَوَضَعَ إِصْبَعَيْهِ عَلَى أُذُنَيْهِ( صحيح أبي داود:4924)
    ترجمہ: جناب نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر ؓ نے بانسری کی آواز سنی تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں پر رکھ لیں اور راستے سے دور چلے گئے ۔آگے راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اس طرح کی آواز سنی تو آپ ﷺ نے ایسے ہی کیا تھا ۔

    سوال(13):ایک شخص نمازی نہ ہو اور بہت اچهے اخلاق و کردار کا مالک ہو،اگر ایسے شخص کا انتقال ہو جائے اور وہ بهی جلنے سے توایسے شخص کی موت کو شہادت کی موت کہا جائے گا؟
    جواب: اگر کوئی آدمی نماز کی فرضیت کا انکار نہ کرنے والا ہو اور کبھی کبھار یا ہفتہ وار نماز ادا کرنے والا ہو تو ایسا شخص مسلم ہے اور جل کر مرنے والے کو حدیث میں شہید کہا گیا ہے۔ ابوداؤد(3111) میں "وصاحبُ الحريقِ شهيدٌ" اور نسائی(1845) میں "وصاحبُ الحرقِ شَهيدٌ " کے الفاظ ہیں اس کا معنی ہے جل کر مرنے والا شہید ہے۔ اس حدیث کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔

    سوال(14): ماں کو اپنے میکہ سے جائیداد ملی ہے کیا اس جائیداد سے ماں جسے چاہے اسی کودے گی یا اس میں تمام اولاد کا حق ہے ؟
    جواب: اولا یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ترکہ کی تقسیم موت کے بعد ہوتی ہے اور والدہ کی میراث بھی وفات کے بعد تمام اولاد اور شوہر و وارث میں تقسیم ہوگی۔ اگر والدہ زندگی میں اپنی ملکیت میں سے کسی اولاد کو کچھ ہدیہ دینا چاہے تو دے سکتی تاہم تمام اولاد کے درمیان عدل وانصاف کو قائم کرے ۔
    نبی ﷺ کا فرمان ہے : اعدلوا بينَ أبنائِكُم ، اعدلوا بينَ أبنائِكُم(صحيح النسائي:3689)
    ترجمہ:اپنی اولاد کے درمیان انصاف کرو، اپنی اولاد کے درمیان انصاف کرو۔
    بخاری شریف میں ہے ایک شخص نے اپنے ایک بیٹے کو ایک غلام ہدیہ کیا جب نبی ﷺ کو معلوم ہوا کہ دوسرے بیٹیوں کو نہیں دیا ہے تو حکم دیا کہ اس سے بھی غلام واپس لے لو۔(صحيح البخاري:2586)

    سوال (15) : ایک شخص کمیشن دلال ہے جو بسا اوقات دونوں جانب کمیشن لیتا ہے اور کبھی وہ اس طرح کمیشن طے کرتا ہے کہ میں یہ مال تمہیں اتنے میں بیچ دوں گا اس سے زیادہ میرا حصہ ہےکیا اس طرح کی دلالی درست ہے ؟
    جواب : اگر دلال دونوں جانب یعنی بائع اور مشتری کے لئے محنت کرتا ہے تو دونوں جانب سے کمیشن لے سکتا ہے اور کمیشن کی اجرت معلوم ہوتو جائز ہے ورنہ جائز نہیں ہے یعنی کوئی اس طرح معاملہ طے کرے کہ یہ سامان تمہارے لئے اتنے میں بیچوں گا اور اس سے زیادہ جو منافع آئے گا میں لوں گا، اس طرح دلالی میں منافع طے کرنا جائز نہیں ہے،یاتو فیصد متعین کرلے یا رقم کی تحدید کرلے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں