قرآن کریم کی قسم کھانا

مقبول احمد سلفی نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جولائی 31, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    850
    قرآن کریم اللہ کا کلام ہے ، اس میں کسی کی دورائے اور اختلاف نہیں ہے ۔ اللہ کا کلام یعنی قرآن کریم اس کی صفت ہے اور ہمارے لئے اللہ کی ، اس کے ناموں کی اور اس کی صفات کی قسم کھانی جائز ہے ۔ نبی ﷺ اللہ فرمان ہے :
    من كان حالِفًا، فلْيَحلِفْ باللَّهِ أو لِيَصْمُتْ(صحيح البخاري:2679)
    ترجمہ: جو شخص قسم کھانا چاہے، اسے چاہیے کہ وہ اللہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے۔

    اس حدیث میں اللہ کی ہی قسم کھانے کا حکم ہواہے اور اس کی قسم میں اس کے اسماء اور صفات دونوں کی قسم شامل ہے۔ لہذا قرآن کی قسم کھانی جائز ہے ۔

    بعض عوام کویہ شبہ ہوتا ہے کہ صرف لفظ اللہ کے ذریعہ ہی قسم کھاسکتے ہیں اور دلیل میں پیش کرتے ہیں ۔نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    مَن حلفَ بغيرِ اللَّهِ فقد كفرَ أو أشرَكَ(صحيح الترمذي:1535)
    ترجمہ: جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی، اس نے کفر یا شرک کیا۔

    اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے علاوہ دوسروں کی مثلا نبی یا ولی یا باپ دادایاکسی انسان کی یا کسی مخلوق کی قسم کھانی جائز نہیں ہے جیساکہ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    لا تحلِفوا بآبائِكم ولا بأمَّهاتِكم ولا بالأندادِ ولا تَحلِفوا إلَّا باللهِ ولا تحلفوا باللهِ إلَّا وأنتُم صادقونَ(صحيح أبي داود:3248)
    ترجمہ: اپنے باپوں یا ماؤں کے نام کی قسمیں نہ کھایا کرو اور نہ بتوں کے نام کی ۔ صرف اللہ کے نام کی قسم کھایا کرو اور اللہ کی قسم بھی اسی صورت میں کھاؤ جب تم سچے ہو ۔

    اس حدیث سے واضح ہوگیا کہ جھوٹ پہ تو قسم کھانی ہی نہیں ، جب ہم قسم کھانے میں سچے ہوں تبھی قسم کھائیں اور صرف اللہ کی قسم کھائیں ۔ اور غیراللہ یعنی باپوں ، ماؤں اوربتوں کی قسم نہیں کھانی ہے ۔

    اوپر یہ بات ہمیں معلوم ہوئی کہ قرآن غیراللہ نہیں بلکہ اللہ کا کلام اور اس کی صفت ہے جس سے اللہ ہمیشہ سے متصف ہے ۔ یہاں فتنہ خلق قرآن کو بھی یاد کریں کہ خلیفہ مامون کے زمانے میں ہرشخص سے زبردستی گواہی لی جارہی تھی کہ قرآن مخلوق ہے اس کی گواہی دے ورنہ سزائیں دی جاتیں ۔ اس وقت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ موجود تھے انہوں نے گواہی کہ قرآن مخلوق نہیں اللہ کا کلام ہے ۔ امام صاحب کو اس بات کی وجہ سے بہت سزائیں ملیں مگر اس عقیدہ پر قائم رہے کہ قرآن اللہ کا کلام ہے ۔
    واللہ اعلم
    کتبہ
    مقبول احمدسلفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    850
    اللہ آپ سے راضی ہو۔
     
  4. Akram Naaz

    Akram Naaz رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 15, 2017
    پیغامات:
    11
    Jazak ALLAH
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں