مشہور محدث شیخ ظہیر الدین رحمانی مبارک پوری وفات پا گئے

عائشہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏اگست 16, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    مشہور محدث شیخ ظہیرالدین مبارک پوری رحمانی وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    شیخ کی ولادت 1923 میں عبدالسبحان حسین آبادی کے ہاں ہوئی۔ والدہ محترمہ خدیجہ سے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کی جو عالمہ تھیں۔ اپنے علاقے حسین آباد کے دارالتعلیم سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مدرسہ فیض عام مئو ناتھ بھنجن سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد دہلی کے مدرسہ رحمانیہ سے اعلی تعلیم حاصل کی۔انہوں نے محدث احمداللہ دہلوی، محدث محمد عبدالرحمن مبارک پوری،اور شیخ احمد حسام الدین المئوی، اور شیخ عبیداللہ رحمانی مبارک پوری رحمہم اللہ جیسے عظیم اساتذہ سے علم حدیث حاصل کیا۔ گزشتہ ساٹھ سال سے درس حدیث کی سعادت حاصل تھی۔ اس ہفتے 94 سال کی عمر میں وفات پائی۔
    اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے،ان پر رحم فرمائے، انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے اور ہم جیسے طلبہ علم کو ان کی مبارک سیرت سے فیض اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
    خبر کا حوالہ: https://www.facebook.com/prof.alqaryooti/posts/854966301331573
    http://www.aljazeera.net/news/inter...اة-العالم-الهندي-الشيخ-ظهير-الدين-المباركفوري
    http://howiyapress.com/وفاة-الشيخ-ظهير-الدين-المباركفوري-اله/
    شیخ کی مبارک سیرت کے متعلق معلومات کا حوالہ: http://www.ahlalhdeeth.com/vb/showthread.php?t=337019
    ترجمہ: راقمہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    إنا لله وإنا إليه راجعون

    اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه و أكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس
     
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,921
    انا للہ و انا الیہ راجعون. اللہ مغفرت فرمائے.
    ان کے ایک شاگرد روایت کرتے ہیں کہ انہیں شیخ نےبتایا کہ،ان کی والدہ محترمہ رحہما اللہ عالمہ نہیں تھیں.بلکہ ان کا خاندان روایتی پیری مریدی کی طرف راغب تھا.شیخ کے والد سے نکاح کے بعد توحید و حق کی طرف پلٹ آئے.شیخ نے بچپن میں اپنی والدہ سے ناظرہ قرآن پڑھا تھا. واللہ اعلم،شیخ کی عرب سمیت پوری دنیا میں اصل وجہ شہرت ان کی صحیح مسلم کی اعلی اسناد تھی.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں