مردہ کی طرف سے عمرہ

عطاءاللہ خان سمیجو نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏نومبر 15, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءاللہ خان سمیجو

    عطاءاللہ خان سمیجو رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 20, 2017
    پیغامات:
    12
    السلام علیکم
    کیا مردہ کی طرف سے عمرہ کیا جا سکتا ہے امید ہے کہ ضرور تسکین بخش جوب ملے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    میت کی طرف سے یا زندہ کی طرف سے حج یا عمرہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ اصل قاعدہ ہے۔
    البتہ کوئی زندہ شخص جس پر حج یا عمرہ فرض ہو لیکن وہ خود کسی بیماری یا کمزوری کی وجہ سے یہ فریضہ ادا نہ کرسکتا ہو تو اسکی طرف حج یا عمرہ کیا جا سکتا ہے۔
    اسی طرح جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر حج یا عمر ہ فرض تھا لیکن اپنی زندگی میں وہ یہ فریضہ کسی مجبوری کی وجہ سے ادا نہیں کر سکا۔ تو اسکے اولیاء اسکی طرف سے حج یا عمرہ کر یں گے۔ اگر اس پر حج یا عمرہ فرض نہیں تھا یا فرض تھا اور اس نے زندگی میں فریضہ ادا کر لیا تو ان دونوں صورتوں میں اسکی طرف سے حج یا عمرہ نہیں کیا جائے گا۔ قصہ مختصر کہ میت کی طرف سے حج یا عمرہ تبھی ہوگا جب وہ اسکے ذمہ قرض ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    السلام و علیکم ورحمتہ اللہ
    ایصال ثواب کے لیے بھی عمرہ یا طواف نہیں کیا جاسکتا؟
     
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

    محترم شیخ، حج و عمرہ فرض تھا، اس پر تھوڑا سمجھا دیں کہ فرض ہونا کی کیا علامت ہے۔ یعنی اس نے اپنی زندگی میں جانے کا ارادہ کیا ہوا تھا اور کسی بھی مجبوری کی وجہ سے نہیں جا سکا کیا اس کا مطلب یہ ہے یا کوئی اور؟

    والسلام
     
    • متفق متفق x 1
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ایصال ثواب کے لیے عمرہ یا طواف یا کوئی بھی عبادت نہیں کی جاسکتی۔
    صرف ان کاموں سے ایصال ثواب ہوتا ہے جن کی صراحت حدیث میں موجود ہے۔
     
  6. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    فرض ہونے کی علامت یہ ہے کہ وہ حج یا عمرہ کے اخراجات برداشت کر سکتا ہو۔ جیسا کہ اللہ تعالى نے فرمایا ہے:
    وللہ على الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں