سعودی شاہ سلمان کا بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان

کنعان نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏نومبر 17, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,849
    سعودی شاہ سلمان کا بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان

    ویب ڈیسک جمعـہء 17 نومبر 2017


    ریاض: سعودی شاہ سلمان کا بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے اور وہ اگلے ہفتے ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سونپ سکتے ہیں۔


    برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی بادشاہ اگلے ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سونپ دیں گے۔ 81 سالہ سعودی فرمانروا اپنے پاس صرف خادم الحرمین شریفین کی ذمہ داریاں رکھیں گے۔

    برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بادشاہت کی تاج پوشی کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان مشرقی وسطی میں ایران اور لبنان کی طرف اپنی پوری توجہ مبذول کرلیں گے اوراگرضرورت پڑی تو جنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

    دو ہفتے قبل ہی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 11 شہزادوں اور 4 وزرا سمیت درجنوں اہم شخصیات کو گرفتار کر لیا تھا جن میں شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل تھے۔

    واضح رہے کہ 5 ماہ قبل ہی سعودی عرب کے شاہ سلمان نے موجودہ ولی عہد 57 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولی عہد مقرر کر دیا تھا۔

    ح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,867
    حالات حاضرہ کے حوالے سے مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ امکانی خبروں کی کیا حیثیت ہوتی ہے، جن کا تعلق مستقبل قریب یا بعید سے ہو؟ کیا ان پر اعتبار کیا جائے یا انہیں نقل کیا جا سکتا ہے؟
    یہ خبر بھی کئی دنوں سے قطری، ایرانی، لبنانی میڈیا کی مہربانی سے منتشر ہے. ذمہ داران کی طرف سے کئی بار ٹویٹر وغیرہ پر تردید کی گئی ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں. یہ برطانوی اخبار ڈیلی میل کا امکان ہے. جو کہ اخوانی فکر کے حامل ایرانی، قطری، لبنانی حضرات کو آکسیجن فراہم کررہا ہے.
    http://arabic.arabianbusiness.com/content/323566
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں