بغیر جھنڈے والے پانچ سو روپے کے نوٹ اصلی ہیں یا نقلی؟ سٹیٹ بینک نے بیان جاری کر دیا

کنعان نے 'خبریں' میں ‏نومبر 20, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    بغیر جھنڈے والے پانچ سو روپے کے نوٹ اصلی ہیں یا نقلی؟ سٹیٹ بینک نے بیان جاری کر دیا

    [​IMG]

    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر جھنڈے کے نشان والے 500 روپے کے نوٹ اصلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ نوٹ قابل استعمال ہیں۔

    مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2006ء سے 2009ء تک 500 روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بغیر جھنڈے کے جاری کئے گئے تھے
    تاہم جنوری 2010ء کے بعد ان نوٹوں کے سیکیورٹی فیچرز بڑھاتے ہوئے ان میں جھنڈے کا نشان بنایا گیا تھا۔

    سٹیٹ بینک کے مطابق جھنڈے کے نشان والے نوٹ جاری ہوئے تو پہلے سے جاری کئے گئے نوٹ منسوخ نہیں کئے گئے تھے اس لئے یہ آج بھی قابل استعمال ہیں اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    ح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں