اپنا دل ابھی ٹیسٹ کیجئے ، کیا یہ صحتمند ہے اور صحیح طرح سے کام کر رہا ہے ؟

عبد الرحمن یحیی نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏جنوری 15, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    اپنا دل ابھی ٹیسٹ کیجئے ! !

    کیا یہ صحتمند ہے اور صحیح طرح سے کام کر رہا ہے ؟

    اللَّهُ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى کا فرمان عالیشان ہے :

    { يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ ،
    إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ }


    جس دن کہ مال اور اولاد کچھ کام نہ آئے گی (88) لیکن فائده والا وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے (89)
    [الجزء: ١٩ | الشُعَرَاء ٢٦ | الآيَة: ٨٨- ٨٩]


    رَسُوْلُ اللَّهِ ﷺ کا فرمان ذیشان ہے :

    (( أَلاَ وَإِنَّ فِيْ الجَسَدِ مُضْغَةً:
    إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الجَسَدُ كُلُّهُ،
    وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الجَسَدُ كُلُّهُ،
    أَلاَ وَهِيَ القَلْبُ
    ))
    {سن لو بدن میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو گا سارا بدن درست ہو گا اور جہاں بگڑا سارا بدن بگڑ گیا۔ سن لو وہ ٹکڑا آدمی کا دل ہے۔ }

    [ رَوَاهُ البُخَارِيّ ، رقم الحدیث : 52 ]


    إِمَامُ #ابن_القيم
    - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى لکھتے ہیں - :

    اور دل کے صحیح ہونے کی کچھ علامات ہیں :
    یہ اپنے رب کے ذکر کو چھوڑتا نہیں
    ( غافل نہیں رہتا ) ،
    اور نہ ہی اللہ تعالی کی عبادت اور اطاعت سے اکتاتا ہے ،
    اور وہ کسی سے مانوس نہیں ہوتا ، سوائے اس کے جو اسے اُسی کا راستہ بتائے ، اور اسے نصیحت کرتا رہے ، اور اسے یاد دہانی کرواتا رہے .

    اور دل کے صحتمند ہونے کی علامات میں سے یہ بھی ہیں :
    اللہ تعالی کے وِرد اور ذکر کا حریص ہوتا ہے اور اگر کبھی یہ چھوٹ جائے تو مال و دولت کے فقدان سے زیادہ الم اور دکھ محسوس کرتا ہے .

    اور صحتمند دل کی علامات میں سے یہ بھی ہیں کہ :
    وہ اللہ مالک الملک کی عبادت اور اطاعت کا مشتاق ہوتا ہے ،
    جس طرح بھوکا کھانے پینے کا اشتیاق رکھتا ہے .

    اور صحتمند دل کی علامات میں سے یہ بھی ہیں کہ :
    اس کی ساری تگ و دو صرف اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کے لیے ہوتی ہے .

    اور صحتمند دل کی علامات میں سے یہ بھی ہیں کہ :
    جب وہ نماز میں داخل ہوتا ہے دنیا کا ھم اور غم اس سے رخصت ہو جاتا ہے ،
    اور نماز سے نکلنا اس کے لیے بھاری ہوتا ہے ،
    اور نماز میں راحت اور سکون ، آنکھوں کی ٹھنڈک اور سرور قلب محسوس کرتا ہے .

    اور صحتمند دل کی علامات میں سے یہ بھی ہیں کہ :
    وہ اپنے وقت کی بہت زیادہ حرص رکھتا ہے کہ یہ کہیں بے فائدہ ضائع نہ ہو جائے بالکل لوگوں میں سے اس شخص کی طرح جو اپنے مال کے لیے سب سے زیادہ حریص ہوتا ہے .

    [ إِغَاثَةُ الَّلهْفَان مِنْ مَكَائِدِ الشَيْطَان ج : ١ ص: ٧٢ ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت عمدہ۔ جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,321
    جزاك الله خيرا
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    جزاک اللہ خیرا برادر محترم!
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں