افریقا میں سعودی داعی شیخ عبد العزیز التویجری کی شہادت

عائشہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏جنوری 18, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    افریقی مسلمان عددی اعتبار سے امت مسلمہ کا بہت بڑا اور علمی لحاظ سے انتہائی پسماندہ حصہ ہیں۔ غربت، جہالت اور ہولناک بیماریوں سے گھری انسانیت کی خدمت میں خاموشی سے مصروف اہل دعوت کی قربانیوں کی وجہ سے یہ مسلم اکثریتی علاقے اب رفتہ رفتہ علم دین سے منور ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں موجود روافض اور قادیانیوں کو اپنا دھندا مندا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اسی بوکھلاہٹ میں وہ بزدلانہ انداز میں اہل دعوت پر حملے کروا رہے ہیں۔
    حال ہی میں غرب افریقا کے ملک گینیا میں سعودی داعی شیخ عبد العزیز بن عبدالمحسن التویجری اور ان کے ساتھیوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک دینی درس کے بعد واپس جا رہے تھے۔ اس حملے میں شیخ عبد العزیز التویجری شہید ہو گئے اور ان کے ساتھی زخمی ہیں۔
    اللہ سبحانہ وتعالی ان کی شہادت قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے، جہالت اور بے عملی کی تاریکی میں غرق امت کو ان کا بدل عطا فرمائے، ان کے ساتھیوں کو مکمل شفا عطا فرمائے اور انہیں راہ دعوت میں استقامت عطا کرے۔ اللہ ہماری امت کے نوجوانوں کو توفیق دے کہ وہ اپنی صلاحیتیں خدا کی راہ میں صرف کریں۔ زندگی بالآخر ختم ہو جانے والی ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو نورعلم بانٹتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوتے ہیں۔ اللہ ہمیں بھی ان میں سے بنا دے۔
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,398
    انا للہ و انا الیہ راجعون

    آمین یا رب
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    انا لله و انا اليه راجعون!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں