سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 428 سکالرز غائب ہو گئے

کنعان نے 'خبریں' میں ‏فروری 21, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 428 سکالرز غائب ہو گئے
    20 فروری 2018

    اسلام آباد (آن لائن) ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سکالر شپ پروگرام پاکستان کے لئے فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے، حکومت پاکستان نے ہزاروں طالب علموں کو سپانسر کیا اور سرکاری خزانے سے پیسہ خرچ کر کے بیرون ملک پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لئے بھیجا , کروڑوں ڈالرز کے خرچ پر امریکہ ، برطانیہ اور دیگر مغربی ملکوں میں پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام کے لئے جانے والے تقریباً 850 پاکستانی سکالرز ہیں جنہوں نے واپس آنے کے بجائے وہیں سکونت اختیار کر لی یا غائب ہو گئے ہیں، سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 428 سکالرز غائب ہو گئے۔


    ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کے مطابق بیرون ملک جانے والوں کو واپسی کا حلف نامہ دینا پڑتا ہے کہ پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے اور تقریباً 5 سال تک پاکستان کے اداروں میں کام کرنے کے پابند ہوں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سینٹ میں بتایا کہ 5780 اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا جن میں سے 3800 نے تعلیم مکمل کر رہے ہیں جبکہ 428 سکالرز غائب ہو گئے ہیں۔ واپس نہ آنے والے 55 سکالرز سے جرمانہ وصول کیا جبکہ 338 سکالرز کے خلاف اب قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے ۔

    شکریہ روزنامہ پاکستان ح

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    ہہہہ بہت خوب، یہ تو سکالرز تھے، ان پر تو اغیار کی نظریں تھیں;) کوئی پچیس سال پہلے سنا تھا کہ فٹ بال کی ایک ٹیم جاپان میں کھو گئی، پھر اسے ڈھونڈنے والی تفتیشی ٹیم گئی دونوں کا آج تک پتہ نہیں چلا۔ ہمارا ٹیلینٹ مغرب چھین رہا ہے :LOL: اس کے لئے حکومت کو چاہئے کہ سخت اقدامات کرے :cautious:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    @بابر تنویر

    بھائی ناپسند کرنے کی وجہ بھی بتا دیں تو شاید میں کچھ اپنی صفائی پیش کر سکوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شاہ جی صفائ تو ہمیں پیش کرنی چاہیے۔ بلکہ صفائ کرنی چاہیے۔ میرا ایک مشورہ ہے کہ پسند اور ناپسند کے آپشنز میں فاصلہ بڑھا دیں۔ یہ دباؤ تو وہ دب جاتا ہے۔
    نا پسندیدگی کو پسندیدگی سے بدل دیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    مجھے اندازہ تھا کہ سلپ آف کلک ہوا ہے، پھر بھی اندیشہ دور کرنا ضروری تھا :D
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,942
    ناپسند کا آپشن اکثر موبائل پر سلپ آف کلک ہو جاتا ہے ۔ اس کا حل یہ ہو سکتا ہے کہ ریٹننگ کے وقت فورم کو زوم کر لیا جائے : ))
     
    • متفق متفق x 2
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    اتنی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر جو ایسا کرتے ہیں وہ ویسے ہی تعلیم سے صفر ہو جاتے ہیں، اب ان ممالک کے ویزے فنگر پرنٹس ہونے کے بعد ملتے ہیں جس پر سیٹ ہونا اب ایک طویل عرصہ اور مشکل ہے، نام بدل کر کیس بھی نہیں کر سکتے، لوکل کرنسی 20 پر اپنے پاکستانی شاپ پر کام دے دیتے ہیں جس کا دورانیہ وقت 12 سے 16 گھنٹے ہوتا ہے۔

    والسلام
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں