زمیں پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں

بابر تنویر نے 'حمد و نعت' میں ‏مارچ 3, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہیں
    زمیں پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں

    وہ دھوپوں میں تپتی زمینوں پہ سجدے
    سفر میں وہ گھوڑوں کی زینوں پہ سجدے

    چٹانوں کی اونچی جبینوں پہ سجدے
    وہ صحرا بیاباں کے سینوں پر سجدے

    علالت میں سجدے مصیبت میں سجدے
    وہ فاقوں میں حاجت میں غربت میں سجدے

    وہ جنگ و جدل میں حراست میں سجدے
    لگا تیر زخموں کی حالت میں سجدے

    وہ غاروں کی وحشت میں پر نور سجدے
    وہ خنجر کے ساۓ میں مسرور سجدے

    وہ راتوں میں خلوت سے معمور سجدے
    وہ لمبی رکعتوں سے مسحور سجدے

    وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہیں
    زمیں پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں


    وہ سجدے حافظ مدد گار سجدے
    غموں کے مقابل عطر دار سجدے

    نجات اور بخشش کے سالار سجدے
    جھکا سر تو بنتے تھے تلوار سجدے

    ہمارے بجھے دل سے بے زار سجدے
    خیالوں میں الجھے ہوۓ چار سجدے

    مصلے ہیں ریشم کے بیمار سجدے
    چمکتی دیواروں میں لاچار سجدے

    ریاکار سجدے ہیں نادار سجدے
    ہیں بے نور بے ذوق نادار سجدے

    سروں کے ستم سے ہیں سنگسار سجدے
    دلوں کی نحوست سے مسمار سجدے

    وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہیں
    زمیں پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں

    ہیں مفرور سجدے ہیں مغرور سجدے
    ہیں کمزور بے جان معذور سجدے

    گناہوں کی چکی میں ہیں چور سجدے
    گھسیٹے غلاموں سے مجبور سجدے

    کہ سجدوں میں سر ہے بھٹکتے ہیں سجدے
    صرافت سروں پر لٹکتے ہیں سجدے

    نگاہ خضوع میں کھٹکتے ہیں سجدے
    دعاؤں سے دامن جھٹکتے ہیں سجدے

    چلو آؤ کرتے ہیں توبہ کے سجدے
    بہت تشنگي سے توجہ کے سجدے

    مسیحا کے آگے مداوت کے سجدے
    ندامت سے سر خم شکستہ ہیں سجدے

    وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہیں
    زمیں پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں


    رضا والے سجدے وفا والے سجدے
    عمل کی طرف رہ نما والے سجدے

    سراپا ادب التجا والے سجدے
    بہت عاجزی سے حیا والے سجدے

    نگاہوں کے دربان رودار سجدے
    وہ چہرے کی زہرہ چمکدار سجدے

    سراسر بدل دیں جو کردار سجدے
    کہ بن جائيں جینے کا اطوار سجدے

    خضوع کی قبا میں یقین والے سجدے
    رفع عرش پر ہوں زمین والے سجدے

    لحد کے مکیں ہم نشیں والے سجدے
    وہ شافع محشر جبیں والے سجدے


    وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہیں
    زمیں پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں

    شبیر احمد مظفر پوری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ، بس کل سے ایک شعر کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں:

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    586
    بہت عمدہ انتخاب
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی شاہ جی اس کے علاوہ بھی چند اشعار وضاحت طلب ہیں۔ بندے نے جیسے سنا ویسے کاپی کر دیا۔ مطلب پر وقت ملتے ہی غور کرنے کی کوشش کریں گے۔
     
  6. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    میری سمجھ کے مطابق
    وہ سجدے جو مرنے کے بعد قبر کے مکیں کے ساتھی ہوں قبر میں
    وہ سجدے جو اس جبیں سے ادا ہوں جو روز محشر شفاعت کی حقدار ہو

    واللہ اعلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں