اسٹیفن ہاکنگ کی خاموشی دنیا میں گونجی مگر پھر ؟

سعیدہ شیخ نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏مارچ 16, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سعیدہ شیخ

    سعیدہ شیخ محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    80
    "اور ہم نے آدم کی اولاد کو عزت دی ہے اور خشکی اور دریا میں اسے سوار کیا اور ہم نے انہیں ستھری چیزوں سے رزق دیا اور اپنی بہت سی مخلوقات پر انہیں فضیلت عطا کی"(قرآن 17 :70)

    انسان کارخانہ قدرت میں ایسا شاہکار ہے جس کو بنانے کے بعد باوجود قدرت کے اسکے ہم پلہ کسی اور مخلوق کو بنانے کی ضرورت نہیں پڑی "یہی انسان تھا" جس نے صحراآورخشکی سمندر اور دریا کو عبور کرتےہوتے ستاروں پر کمندیں ڈالنے کی جرآت وقوت دکھلائی تھی یہی انسان تھا جس کی سپردگی اور اطاعت کا یہ حال تھا کہ فرشتے بھی اپنے اس الزام پر شرمندہ شرمندہ کھڑے تھے کہ کیا یہ وہی مسجود ملائک ہے جسکے بارے میں ہم نے کہا تھا کہ یہ زمیں میں فساد کرے گا اور خون بہائے گا-


    اسٹیفن ہاکنگ کی زندگی مسلمانوں کے لیے باعث ندامت اورشکر ہے.باعٹ ندامت اسلیے کہ ایک معذور انسان نے اپنی معذوری سے ٹکر لے کردنیا کو باور کرادیا کہ انسان کو قدرت نے اشرف المخلوقات کا درجہ یونہی عطا نہیں کیا تھا اس کے اندر وہ کمالات وہ عزائم وحوصلہ ارادے کی قوت اور پختگی سے مالا مال کرکے اسے تمام مخلوقات پر برتری عطا کی تھی-

    آج اس صدی میں اسٹیفن ہاکنگ اسکامنھ بولتا ثبوت ہے۔اپنے مفلوج جسم کے ساتھ اپنی نیم مردہ پلکوں پر انہوں نے زندہ رہنے اور آگے بڑھنے کا عزم کیا اور موجودہ صدی کے مشہور سائنسداں بنے۔ ان کے عزائم کے سامنے ان کی معذوری نے بھی سپر ڈال دی۔ وھیل چیئر پر بیٹھے اس شخص نے کائنات کے اسرار و رموز کھولے اور دنیا کو حیران و ششدر چھوڑ کر اپنی آخری منزل کی طرف عازم سفر ہوا۔ جس پر جانا ہر ذی روح کا مقدر ہے۔ کوئی انسان اس سے آگے آج تک نہیں جاسکا۔ موت پر تبصرہ نہیں کرسکا، موت کے اسرار نہیں جان سکا، جسم سے وہ کون سی چیز نکل جاتی ہے جس کے بعد انسان مردہ ہوجاتا ہے۔ کائنات کے کچھ ایسے ہی اسرار ہیں جن کے سامنے انسان بےبس اور معذور ہے اور اس بےبسی اور معذوری کا مطلب ہے کہ انسان کا کوئی خالق ہے جس نے زندگی اور موت بنائی، اسی نے انسان کو بنایا،

    " الذی خلق الموت والحیات لیبلوکم ایکم احسن عملا"
    " اس نے زندگی اور موت بنائی تاکہ دیکھے کہ کون ہے تم میں اچھے عمل کرنے والا"۔ (قرآن 67 : 2) قرآن نے احسن عملا کو ڈیفائن بھی کردیا۔


    کائنات میں بلیک ہول دریافت کرلینا اس کے نزدیک بہتر عمل اس وقت ہوتا جب وہ کائنات کے بنانے والے کو دریافت کرلیتا۔ اس کے آگے اپنی ہستی کو جھکا دیتا۔ فتح اور نصرت انہیں انسانوں اور قوموں کا مقدر ٹھہرتی ہیں جن کے علم اور عمل میں اس کی معرفت و پہچان ہوتی ہے. بنا اس کی معرفت کے ہر علم و عمل، ہر جہد مسلسل بیکار و عبث ہے.

    " و یتفکرون فی خلق السمٰوٰت و الارض ربنا ما خلقت ھذا باطلا سبحانک فقنا عذاب النار۔"
    "وہ غور و فکر کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں (اور پکار اٹھتے ہیں ) اے ہمارے رب تو نے یہ سب عبث نہیں بنایا، پاک ہے تو پس بچالے ہمیں تو آگ کے عذاب سے"۔(قران 3 :191)


    افسوس صد افسوس آج کی صدی کا سب سے بڑا سائنسداں جس نے کائنات کو اپنی پلکوں میں سمولینا چاہا لیکن کائنات کے خالق کی پہچان نہیں کرسکا۔ اس کی زندگی اور موت ہم مسلمانوں کے لئے عبرت کا مقام ہے۔ کیا نعوذ باللہ اگر ہم پیدائشی مسلمان نہ ہوتے تو کیا اپنے خالق کی پہچان حاصل کرلیتے

    "الحمد اللہ الذی ھدانالھّذا وما کنا لنھتدی لولا ان ھدانا اللہ"
    "شکر اور تعریف اس ذات کے لیے جس نے ہمی اسکی (اسلام) کی ھدایت دی ورنہ ہم ھدایت پانے والے نہ تھے اگر اللہ ہمیں ھدایت نہ دیتا"۔ (قران 7: 43)


    اس نعمت عظمی سے سرفراز ھونے کے بعد ہم پر لازم ہے کہ ہم بندگی رب سے تغافل نہ برتیں اس کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں مسلمان بنایا۔ انسان وہی کامیاب ہے جس نے اپنا رشتہ اسلام سے جوڑ کر خالق کائنات کی کبریائی کااعلان کرتے ہوئے اپنی ہستی کو فنا فی الاسلام کر دے اس فکر کو تازہ رکھے کہ وہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نائب وخلیفہ ہے -انسان کی فلاح وکامرانی صرف دنیاوی تعلیم سے وابستہ نہیں ہے اس کے لیے صرف اقرآ کافی نہیں ہے بلکہ اقرآ کے ساتھ باِسم ربِک الذی شرط ہے۔ رب کی معرفت حاصل کرنے کے لئے سائنس بہت قریب تر ہے مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ رب کائنات کوجاننے اور پہنچانے کے لئے سالم دل چاہیے جو اس کی ہستی کو دل میں محسوس کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا بہت عمدہ مضمون!
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب
     
  4. سعیدہ شیخ

    سعیدہ شیخ محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    80
    جزاک اللہ خیر ..حوصلہ افزائی کے لئے بہت بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت عمدہ لکھا ہے۔ جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    عمدہ ۔ اچھا لکھا ہے ۔ اسٹیفن ہاکنگ کچھ زیادہ کامیاب سائنسدان نہیں رہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ اپنی معذوری، لوگوں کی ہمدردی کی وجہ سے معروف ہو گئے ۔ بلیک ہول کی دریافت بھی ان کا کارنامہ نہیں ۔ بلکہ پہلے سے اس کا تصور موجود تھا ۔ صرف ہاکنگ ریڈی ایشن ان کی دریافت ہے۔ جس پر مزید تحقیق باقی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں