لذتِ تشکر

صدف شاہد نے 'شعری مجلس' میں ‏مارچ 17, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    لذتِ تشکر

    روز و شب کی گردش میں
    پانچ مرتبہ دیکھو
    رنگ رنگ پھولوں کو
    اُونچے اُونچے پیڑوں پر
    جب ہوا اذانیں دے
    جب پرند اُڑتے ہیں
    صف بہ صف فضاؤں میں
    آنسوؤں کی ندی سے
    تازہ دم وضو کرکے
    سقفِ ابر کے نیچے
    جانمازِ سبزہ پر
    سجدہ ریز ہو جاؤ
    تم پہ بھی یہ لازم ہے
    جیسے تم سے پہلے کی
    اُمتوں پہ لازم تھا
    جس طرف بھی رُخ کر لو
    اُس طرف وہ چہرہ ہے
    چہرہ چہرہ قبلہ ہے
    آئنوں کا کعبہ ہے
    اور کبھی جو ممکن ہو
    جتنا ہو سکے تم سے
    خونِ دل کے دانوں پر
    اس کا اسم پڑھ لینا
    ذکر میں تفکر ہے
    اہلِ جذب کی خاطر
    آیتِ تشکر ہے

    معین نظامی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    عمدہ خیال عمدہ پیرائے میں بیان کیا ہے شاعر سے اس اختلاف کے ساتھ:

    حقیقی زندگی میں کچھ چیزوں کا نہ متبادل ہوتا ہے اور نہ متماثل۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307

    بات میں سمجھ نہیں سکی ۔۔۔سہی طرح سے معذرت خواہ ہوں
    میں ویسےکافی ناقص العقل ہوں ۔۔
    میں نے تو اسے حقیقی معنوں میں اس طرح سے سمجھا کہ شاعر یہ کہنا چاہ رہا ہے کہ اللہ کی پاک ذات جابجا موجود ہے ہر طرف اُس کے جلوے ہیں کس طرف بھی رُخ کر لیں ۔۔۔۔
    اور آئینہ کو اس طرح سمجھا کہ اگر ہم یہ حقیقت پا لیں تو گناہوں کا تصور ختم ہو جائے گا کہ رب ہمیں دیکھ رہا ہے
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    جی میرا اسی طرف اشارہ تھا کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے اللہ باری تعالی کی ذات جا بجا موجود ہے جو کہ بنیادی اسلامی عقائد کے منافی ہے، جیسا کہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں جا بجا مذکور ہے کہ اللہ عرش پر مستوی ہے تو ہم اسے ذرے ذرے میں موجود بتا کر نہ صرف ان آیات و احادیث کا انکار کرتے ہیں بلکہ شرک خفی کے چور دروازے بھی کھولتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    بہت اچھا جی اصلاح کے لئے شکریہ ۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    محترم انتظامیہ سنیں پلیز !آپ اس تھریڈ کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں کوئی مذہبی مسئلہ نہ ہو جائے
     
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہو گی ان شاء اللہ۔ بلکہ اس سے آگہی پھیلے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں