پہلی نماز

صدف شاہد نے 'مجلس اطفال' میں ‏مارچ 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    نماز دین کا سب سے اھم ستون ھے
    نماز برے کاموں سے بچاتی ھے
    نماز پڑھنے والوں پر اللہ کی خاص رحمت ھوتی ھے
    نماز سے گھر میں بہت برکت ھوتی ھے
    نماز جنت کی کنجی ھے
    نماز اللہ سے قریب کرتی ھے
    نماز انسان کو مضبوطی عطا کرتی ھے
    نماز بچوں کو ڈسیپلین سکھاتی ھے


    میری دادی کہتی ھیں کہ جس گھر میں نماز روزے کی پابندی ھوتی ھے وھاں نیکی کے فرشتے رزق لیکر آتے ھیں اور بہت برکت ھوتی ھے۔


    میں نے جب سے ھوش سنبھالا ھے اس وقت سے اپنی دادی اور پاپا کو نماز کی پابندی کرتے دیکھا ھے


    پاپا کہتے ھیں کہ بچے تو ھر چیز کی کاپی کرتے ھیں۔


    میں ان سب کے ساتھ ھی جائےنماز پر کھڑی ھوتی تھی اور انکی طرح ھی سجدہ رکوع اور قیام کرتی یہ اس وقت کی بات ھے جب مجھے اپنا نام لکھنا بھی نہیں آتا تھا نہ ھی نماز رکوع اور سجود کے معنی پتہ تھے


    مگر میں نے اپنے بچپن ھی سے یہ ماحول دیکھا اور خود کو اسی ماحول میں پایا۔


    میرے پاپا ھر نماز پابندی سے ادا کرتے ھیں اور خاص کر نماز فجر کا خاص اھتمام کیا جاتا ھے


    میری دادی بھی نماز کے لیے صبح سویرے اٹھ جاتیں ھیں


    مجھے سب سے اچھا وہ منظر لگتا ھے جب پاپا نماز کے بعد دیر تک دعائیں پڑھتے ھیں


    اور پھر ھم بچوں پر دعا پڑھ کر پھونکتے ھیں میرے کانوں کو یہ پاکیزہ آوازیں بہت بھلی لگتی ھیں اور میں بھی پاپا اور دادی کے ساتھ جائے نماز پر کھڑی ھوکر انکی نقل کرتی تھی


    جب وہ سجدے میں جاتے تو میں بھی انکی دیکھا دیکھی سجدے میں جاتی تھی بعد میں سب لوگ میرا مذاق بھی اڑاتے تھے مگر میں بہت چھوٹی عمر ھی سے نماز کا مطلب سمجھتی تھی اور کوشش کرتی کہ پاپا اور دادی کے ھمراہ نماز ادا کرسکوں


    میں اکثر اپنی دادی کی بھی مدد کرتی ھوں میری دادی بہت خوبصورت ھیں صبح کی نماز کےوقت جب وہ سفید دوپٹے کو سر سے اوڑھ کر نماز پڑھتی ھیں تو مجھے بہت ھی اچھی لگتی ھیں انکی انکھوں کا رنگ نیلا ھے میرے پاپا بھی دادی کی طرح لگتے ھیں


    بہت پر وقار اور پر نور


    میں تو پاپا کی بہت چہیتی ھوں اس لیے پاپا کی کمپنی میں بہت خوش رھتی ھوں پاپا کو سردیوں میں صبح سویرے جاگتا دیکھ کر مجھے بہت حیرت ھوتی ھے


    وہ بہت دیر تک نماز اور مختلف دعاؤں کی ادائیگی کرتے ھیں میں بھی دادی کی طرح دوپٹہ اوڑھ کر نماز کے لیے کھڑی ھوجاتی ھوں


    پاپا نے کبھی ھم کو نیہں روکا ٹوکا


    بلکہ ھمیشہ یہی کہتے ھیں کہ یہی عادتیں بعد میں پختہ ھوجاتی ھیں اور بچے نمآز کی ادائیگی شوق سے بروقت کرنے لگتے ھیں


    مجھے میری دادی نے نماز پڑھنی سکھائی چھوٹی چھوٹی آیتوں کو آسان زبان میں بتایا


    اٹھتے بیٹھتے دعائیں سوتے جاگتے دعائیں


    میری دادی تو دعاؤں کی پوٹلی ھیں گھر میں کوئی بھی بیمار ھوتا میری دادی فورا” اسکا سیدھا ھاتھ پکڑ کر دعا کرتیں ساتھ میں ڈاکٹری علاج بھی جاری رھتا مگر مجھے یقین ھے کہ ھم بچے صرف دادی کی دعاؤں کی و جہ سے بہت جلد شفایاب ھو جاتے ھیں

    ھمارے اسکول میں بھی ھم کو آیات قرانی کی تعلیم دی جاتی ھے اور ھم کو بہت ساری آیات اسکول میں بھی حفظ کرائی جاتی ھیں جب میں سات سال کی ھو ئی تو مجھے بہت ساری قرانی آیات زبانی یاد ھوچکی تھیں جن کو میں نماز میں پڑھتی اور دادی سے ڈھیروں دعائیں لیتی ھوں

    میری بڑی بہن اور میری دوست انعمتہ بھی مجھے آیات یاد کراتی پھر پاپا اور دادی بھی ھم سے آیات سن کر ھم کو چاکلیٹ اور مٹھائی دیتے
    ھیں اور کبھی کبھار بہت سارے پیسے بھی مل جاتے ھیں ۔


    مجھے نماز پڑھ کر بہت سکو ن ملتا ھے جیسے کوئی ایکدم سے بہت گرمی میں اے سی والے کمرے میں آجاۓ

    واقعی نماز دل ونظر کو تقویت دیتی ھے

    پاپا ٹھیک ھی کہتے ھیں

    اور نماز کی برکت کی وجہ سے میں اسکول میں بھی بہت اچھے نمبروں سے پاس ھوجاتی ھوں میں کوشش کرتی ھوں

    اپنے گھروالوں کا کہنا مانوں اور سب کی دعا لوں

    کیونکہ میرا نام دعا ھے اور میرا یہ نام میرے پاپا نے رکھا ھے

    تو میں چاھتی ھوں کہ پاپا ھمیشہ مجھ سے خوش رھیں

    اپنی پہلی نماز مجھے خوب یاد ھے

    مسجد ھمارے گھر سے بہت قریب ھے اور ھر نماز کی آواز ھمارے گھر میں
    خوب صاف سنائی دیتی ھے
    یہ اس دن کی بات ھے جب میں رات کو صبح کی نماز کی نیت کرکے سوئی تھی

    میری آنکھ کھل گئی سردی کا موسم تھا اور باھر بہت شدید سردی تھی میں اپنے نرم گرم کمبل میں لیٹی ھوئی تھی مگر مجھے پاپا اور دادی کی آوازیں آرھی تھیں میں نے اپنے دل میں پکا ارادہ کیا تھا کہ پابندی سے نماز فجر کی ادائیگی کرونگی ۔میں نے اٹھنا چاھا تو لگا جیسے کسی نے مجھے جکڑ لیا ھے کوئی بار بار مجھے روک رھا ھے میں نے بستر پر لیٹے لیٹے پوری اذان سنی
    مگر اٹھ نہیں پا رھی تھی مجھے یاد آیا دادی کہتی ھیں کہ
    جب انسان گہری نیند سے بیدار ھوکر نماز ادا کرنے کے لیے آٹھتا ھے تو شیطان کو بہت تکلیف ھوتی ھے اور وہ نیک کاموں سے روکتا ھے جب کوئی نماز کے لیے اٹھتا ھے اور وہ پوری کوشش کرتا ھے کہ بندے کو الجھا دیا جاۓ۔
    ھر نیک کام میں رکاوٹ کھڑی کی جاۓ تاکہ انسان نماز سے غافل رھے اور نیکیوں سے محروم ھوجاۓ

    دادی کی تعلیم کے مطابق میں لاحول پڑھنے لگی اور اپنے دل پر پھونکتی رھی ،ساتھ ھی دعا بھی کہ اللہ تعالی مجھے شیطان کے شر سے محفوظ رکھنا اس کے ساتھ ھی مجھ میں تھوڑی سی طاقت آگئی اور میں مشکل سے کمرے سے باھر آئی تو دیکھا دادی اپنی نماز کی کرسی پر بیٹھی ھوئی ھیں اور پاپا وضو کررھے تھے مجھے دیکھا تو ھنس دئیے اور کہا کہ کیا ڈرگئی بیٹا ۔۔
    میں دوڑ کر پاپا سے لپٹ گئی
    پاپا میں اپنی پہلی نماز ادا کرنا چاھ رھی تھی مگر اٹھ نہیں پارھی تھی
    پھر میں نے لاحول پڑھا تو نیند بھی غائب ھوگئی اور ڈر بھی نہیں لگا
    پاپا آج سے میں بھی آپ لوگوں کی طرح نماز پڑھونگی سچی والی نماز

    دادی نے میری آواز سنی تو مجھے اپنے پاس بلایا اور بہت پیار کیا
    اور خوب ساری دعايئں بھی ملیں
    دادی نے مجھے وضو کرنے کا طریقہ بھی بتایا اور ساتھ ان آیات کی قرات بھی کرتیں رھیں
    جو مجھے نماز میں پڑھنے تھیں یہ وھی آیات تھیں جو مجھے دادی پاپا نے اور اسکول میں پہلے سے یاد کرائی گئی تھیں
    دادی نے مجھ سے دوبارہ وھی آیات سنیں اور پھر مجھے اپنے ساتھ ھی کھڑا کیا تاکہ میں پہلی نماز انکے ساتھ ھی پڑھوں اور جب میں نماز ختم کرکے جائےنماز سے اٹھی تو میں نے دیکھا امی بھی نماز پڑھ رھی تھیں

    اور میری بہن انعمتہ بھی واش بیسن کے پاس کھڑی برش کرنے کے بعد وضو کررھی تھی

    میں نے دادی کی سکھائی ھوئی دعا ّپڑھی کہ اللہ تعالی کا لاکھ شکر ھے ایک مسلمان اور دیندار گھرانے میں پیدا کیا اور یہ بہت بڑی نعمت ھے ۔

    میری پہلی نماز۔۔۔۔۔از …….. دعا زہرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    بہت عمدہ انتخاب!

    شیئرنگ کا شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت عمدہ ۔۔۔ اسی لیے کہتے ہیں ناں کہ بچہ وہ نہیں کرتا جو آپ کہتے ہیں بلکہ وہ کرتا ہے جو آپ کرتے ہیں ۔

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب، جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں