کیا یہ اسلاف کے دائرہ سے باہر ہیں ؟ اگر باہر ہیں تو تھوڑی روشنی ڈال دیں تاکہ آپکی بات سے مستفید ہوا جاسکے
بھائی. اگر آپ کو سمجھ نہیں آئی تو درگزر کیجیے. بحث کا بلکل وقت نہیں : ). یہ تھریڈ کسی اور مقصد کے لیے شروع کیا گیا تھا.
ابو حسن بھائی اسلاف کے بھی تو اسلاف ہوتے ہیں نا! تو عکاشہ بھائی غالبا اس نسبت سے کہہ رہے تھے۔ کہ ہم ان سے دو پیڑھی اوپر کو مقدم جانتے ہیں۔
محترم آپ الگ سے تھریڈ بناکر اس میں تفصیل ذکر کردیں ، میں نہیں سمجھ سکا ؟ تو آپ آسان لفظوں میں سمجھادیں ، اس میں درگزر کرنے والی بات کیا ہے ؟ یہ تو مزید علم میں اضافہ والی بات ہے ، آپ نہ بتانا چاہیں وہ الگ بات ہے ، میں آپ سی کسی قسم کی بحث نہیں کررہا مجھے لگا باپ کی جگہ بیٹے کا نام لکھ دیا۔ علی بن حسین بن علی رضی اللہ عنہما بن ابی طالب میں نے یہ بات مزاح کیلئے کہی تھی ، اگر آپ کو برا لگا ہے تو اس کیلئے معذرت چاہتا ہوں آئندہ آپکی کسی پوسٹ پر کمنٹ کرنے پر حد درجہ احتیاط برتوں گا ، ان شاءاللہ
ابو حسن بھائی یہ ہلکی پھلکی گپ شپ ہے۔ عکاشہ بھائی کا ریپلائی بھی مزاح کے طور پر ہی لیجئے جیسا کہ انہوں نے اس کی وضاحت بھی کر دی۔ جو موقف آپ ان کے سے منوانا چاہتے ہین وہ تو انہوں نے کہا ہی نہیں
: ) میرے تھریڈ یا پوسٹ میں کمنٹ نا کرنا آپ کی مرضی ہے.کوئی اعتراض نہیں.میں نے بھی مزاح میں ہی لکھی تھی. مگر اس میں کچھ حقیقت کا رنگ تھا. اور بات بھی ختم ہو گئی.
اس میں نہ سمجھنے والی بات کونسی ہے ؟ ہمارے لیے سلف تو تینوں قرون والے ہیں ، لیکن دوسرے اور تیسرے کے وہ خواص جو قرآن و سنت پر عمل پیرا تھے
خیر ہووے، آج بھر پور بحث کے موڈ میں ہیں میاں صاحب! چلو فیر ایداں ای سہی، اپ ہی بتا دیں علی بن حسین اور علی بن ابی طالب رضی اللہ عنھما میں سے کس کو ترجیح دیتے ہیں۔
شاہ جی بحث کا تو ذہن میں دور دور تک شائبہ نہ تھا اور نہ ہے مقدم وہی ہے جسکو مقدم ہونے کی فضلیت حاصل ہے اور مؤخر کو بھی سلف کے درجہ سے نہيں نکال سکتے محترم بھائی نے یہ بات کہی ہماری کوشش ہوتی ہے سلف کی طرف رہیں تو میں نے اسکی بابت سوال کیا یہاں یہ بات ہرگز نہیں ہے کہ جو ہم میں سے کسی کی ذاتی رائے ہو یا جو کہے اس پر سبھی متفق ہونے چاہیے
شاہ جی آپکا یہ جواب ابھی دیکھا میں کسی سے کوئی موقف نہیں منوانا چاہتا اور نہ ہی میرا کوئی ایسا ارداہ تھا نہ ہے محترم عکاشہ صاحب کے اس جملہ کی نسبت جاننا چاہا ہماری کوشش ہوتی ہے سلف کی طرف رہیں اور شاہ جی یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپکا عرصہ دراز کا ساتھ ہے تو جو جملہ انہوں نے کہا آپ اسکو انکے انداز میں سمجھ لیتے ہونگے پر میں ابھی مجلس پر نیا ہوں اس لیے میں ابھی اسطرح سمجھنے سے قاصر ہوں
بھائی بات ہو رہی تھی اس لڑی کی: علی بن حسین بن علی بن ابی طالب تو اس میں علی بن ابی طالب ، علی بن حسین کے سلف میں سے ہیں اور علی بن حسین ، علی بن ابی طالب کے خلف میں سے ہیں جبکہ ہمارے لئے دونوں ہی سلف میں سے ہیں، کسی ایک کو سلف میں نکالنے کی بات کسی نے کی نہیں، اسی تناظر میں جب اس لڑی کے خلف اور سلف دونوں کا ذکر آیا تو سلف کو ترجیح دی گئی۔ ا س مراسلے کے بعد 12010 ہو جائیں گے، لیکن بہت سے ایسے بھی مراسلات ہیں جو اس شمار میں نہیں آتے۔ جی وہ اس لئے کہ ہم عکاشہ بھائی کو نہ صرف عرصہ دراز سے جانتے ہیں بلکہ مجلس انتظامیہ میں ان کا دینی علم اور تجربہ بھی ہم سب سے کہیں زیادہ ہے۔ درس و تدریس سے وابستہ ہونے کی وجہ سے ان کے پاس وقت کم ہوتا ہے لہذا مختصراً اپنی بات واضح الفاظ میں کہنے کی کوشش کرتے ہیں اور بحث سے حتی الامکان گریز کرتے ہیں۔ اس لئے انہوں نے آپ کے علم اور مرتبے کو مدنظر رکھتے ہوئے جواب دیا اور پھر جب مزید سوال آیا تو یہ پوسٹ کی: لیکن بحث چیونگم کی طرح کھچتی چلی گئی، جو اس تھریڈ کو ماحول کو متاثر کر رہی ہے، اب اس موضوع پر مزید بحث اگر آپ کرنا چاہیں تو نیا تھریڈ کھول لیں۔ وہاں ان شاء اللہ تسلی بخش گفتگو ہو گی۔
منتظم اعلی رفی بھائی کے لئے شروع کیے گئے تہنیی تھریڈ( کا لنک یہاں) ہے ۔سے غیر متعلقہ پوسٹس منتقل کی گئی ہیں ۔ ابوحسن بھائی،اپنی بات جاری رکھ سکتے ہیں ۔
جب دونوں حضرات ہمارے لیے سلف تو بات ہی ختم ہوجاتی ہے اور کسی قسم کا کوئی سوال باقی ہی نہیں رہتا ہماری کوشش ہوتی ہے سلف کی طرف رہیں اس جملہ کی وجہ سے میں نے پوچھا تھا کہ کیا یہ اسلاف کے دائرہ سے باہر ہیں ؟ اگر باہر ہیں تو تھوڑی روشنی ڈال دیں تاکہ آپکی بات سے مستفید ہوا جاسکے نہ تو میں اور آپ قرون اولی سے ہیں کہ قرون ثانیہ کو خلف جانیں اور نہ قرون ثانیہ سے ہیں کہ صرف قرون اولی ہی کو سلف جانیں بلکہ ہم اس دور حاضر میں ہیں اور سبھی حضرات بعد از قرون اولی کے جو قرآن و سنت پر عمل پیرا تھے وہ ہم سب کیلئے سلف ہیں جیسا کہ شاہ جی آپ نے کہا جبکہ ہمارے لئے دونوں ہی سلف میں سے ہیں اللہ تعالی انکے علم نافع میں مزید برکت عطا فرمائے اور میں انکے دینی علم کا معترف ہوں اور یہی وجہ تھی کہ میں نے لکھا تو تھوڑی روشنی ڈال دیں تاکہ آپکی بات سے مستفید ہوا جاسکے اس زمرہ میں ،میں نے طنزا نہیں لکھا تھا اور نہ ہی کوئی اور وجہ تھی سوائے مندرجہ بالا سطر کے اور وہ بھی پہلی مرتبہ کسی سے اس طرح یہ بات جانی تو سوال ذہن میں بحرحال شاہ جی قرآن و سنت کی دلیل سے ہٹ کر کسی کی بات پر متفق بھی ہوا جاسکتا ہے اور غیر متفق بھی ،اس پر ہر کسی حق کو حاصل ہے اور ضروری نہیں ہے کہ ہر کوئی ہر کسی کی بات پر متفق ہو اللہ تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کے شر سے محفوظ رکھے اور خالص اللہ کی رضا کیلئے ایک دوسرے سے محبت رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین