ہم کیا ہیں ؟ اور ہم نے آخر آج تک کیا کیا ہے؟

اظہر عباس نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏اپریل 30, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اظہر عباس

    اظہر عباس -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 25, 2010
    پیغامات:
    36
    ہم کیا ہیں؟ اور ہم نے آخر آج تک کیا کیا ہے؟

    کسی دوست نے یہ کالم مجھے بھیجا اور مجھے اِس کالم نے انتہائی پریشان کیا ۔ ۔ ۔کیا کوئی اس کے بارے مجھے مطمئن کر سکتا ہے۔

    ہم نے اپنی 14 سو سالہ تاریخ میں اغیار کواتنا فتح نہیں کیاجتنا ہم ایک دوسرے کوفتح کرتے رہے . . . . !!!
    آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو گی مسلمانوں نے دنیا کا 95 فیصد علاقہ اسلامی عروج کی پہلی صدی میں فتح کر لیا تھا.
    مسلمان اس کے بعد ساڑھے تیرہ سو سال اس علاقے کے لیے ایک دوسرے سے لڑتے رہے.
    ہمارے علم، فلسفے، سائنس اور ایجادات کی 95فیصد تاریخ بھی ابتدائی تین سو سال تک محدود تھی۔
    ہم نے واقعی ہزار سال میں جنگوں کے سوا کچھ نہیں کیا.
    آپ 2018ء سے ہزار سال پیچھے چلے جائیے.
    آپ کو محمود غزنوی ہندوستان پر حملے کرتا ملے گا.
    آپ اسپین میں مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کا گلہ کٹتے دیکھیں گے.
    آپ کو ترکی میں سلجوق تلواریں اٹھا کر پھرتے نظر آئیں گے.
    آپ کو عرب میں لاشیں بکھری ملیں گی.
    شیعہ سنی اور سنی شیعہ کے سر اتارتے نظر آئیں گے.
    مسلمان مسلمان کو فتح کر رہا ہو گا.
    مسلمان مسلمانوں کی مسجدیں جلاتے دکھائی دیں گے.
    اور آپ مومن کے ہاتھوں مومنوں کے سروں کے مینار بنتے دیکھیں گے.
    آپ 1018ء سے آگے آتے چلے جائیں.
    آپ کے سارے طبق روشن ہوتے چلے جائیں گے.
    آپ کو مسلمان مسلمان کو قتل کرتے اور قتال کے درمیانی وقفے میں حرام خوری کرتے نظر آئیں گے.
    ہم نے اس کے بعد باقی ہزار سال تک حرام خوری کے سوا کچھ نہیں کیا.
    عالم اسلام ہزار سال سے نیل کٹڑ سے لے کر کنگھی تک ان لوگوں کی استعمال کر رہا ہے
    جنھیں ہم دن میں پانچ بار بددعائیں دیتے ہیں.
    آپ کمال دیکھئے
    !! ہم مسجدوں میں یہودیوں کے پنکھے اور اے سی لگا کر،
    عیسائیوں کی ٹونٹیوں سے وضو کر کے،
    کافروں کے ساؤنڈ سسٹم پر اذان دے کر
    اور لادینوں کی جائے نمازوں پر سجدے کر کے ان سب کی بربادی کے لیے بددعائیں کرتے ہیں۔
    ہم ادویات بھی یہودیوں کی کھاتے ہیں،
    بارود بھی کافروں کااستعمال کرتے ہیں
    اور پوری دنیا پر اسلام کے غلبے کے خواب بھی دیکھتے ہیں.

    آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو گی ہم خود کو دنیا کی بہادر ترین قوم سمجھتے ہیں
    لیکن ہم نے پچھلے پانچ سو برسوں میں کافروں کے خلاف کوئی بڑی جنگ نہیں جیتی.
    ہم پانچ صدیوں سے مار اور صرف مار کھا رہے ہیں.
    پہلی جنگ عظیم سے قبل پورا عرب ایک تھا. یہ خلافت عثمانیہ کا حصہ ہوتا تھا.
    یورپ نے 1918ء میں عرب کو 12 ملکوں میں تقسیم کر دیا اور دنیا کی بہادر ترین قوم دیکھتی کی دیکھتی رہ گئی۔
    ہم اگر جنگجو تھے، ہمارا اگر لڑنے کا چودہ سو سال کا تجربہ تھا تو ہم کم از کم لڑائی ہی میں” پرفیکٹ‘‘ ہو جاتے.
    اور کم از کم دنیا کے ہر ہتھیار پر’ میڈ بائی مسلم ‘ کی مہر ہی لگ جاتی اور ہم اگر دنیا کے بہادر ترین فوجی ہی تیار کر لیتے تو ہم آج مار نہ کھا رہے ہوتے.
    آج کم از کم عراق، لیبیا، مصر، افغانستان اور شام انسانی المیہ نہ بن رہے ہوتے۔

    آپ اسلامی دنیا کی بدقسمتی ملاحظہ کیجیے.
    ہم لوگ آج یورپی بندوقوں، ٹینکوں، توپوں، گولوں. گولیوں اور امریکی جنگی جہازوں کے بغیر خانہ کعبہ کی حفاظت بھی نہیں کر سکتے.
    ہماری تعلیم کا حال یہ ہے دنیا کی 100 سو بڑی یونیورسٹیوں کی فہرست میں اسلامی دنیا کیایک بھی یونیورسٹی نہیں آتی.
    ساری اسلامی دنیا مل کر جتنے ریسرچ پیپر تیار کرتی ہے وہ امریکا کے ایک شہر بوسٹن میں ہونے والی ریسرچ کا نصف بنتا ہے۔
    پوری اسلامی دنیا کے حکمران علاج کے لیے یورپ اور امریکا جاتے ہیں.
    یہ اپنی زندگی کا آخری حصہ یورپ، امریکا. کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں گزارنا چاہتے ہیں.
    دنیا کی نوے فیصد تاریخ اسلامی ملکوں میں ہے لیکن اسلامی دنیا کے نوے فیصد خوشحال لوگ سیاحت کے لیے مغربی ملکوں میں جاتے ہیں.
    ہم نے پانچ سو سال سے دنیا کو کوئی دواء، کوئی ہتھیار، کوئی نیا فلسفہ، کوئی خوراک، کوئی اچھی کتاب، کوئی نیا کھیل اور کوئی اچھا قانون نہیں دیا۔
    ہم نے اگر ان پانچ سو برسوں میں کوئی اچھا جوتا ہی بنا لیا ہوتا تو ہمارا فرض کفایہ ادا ہو جاتا.
    ہم ہزار برسوں میں صاف ستھرا استنجہ خانہ نہیں بنا سکے.
    ہم نے موزے اور سلیپر اور گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم لباس تک نہیں بنایا.
    ہم نے اگر قرآن مجید کی اشاعت کے لیے کاغذ، پرنٹنگ مشین اور سیاہی ہی بنا لی ہوتی تو ہماری عزت رہ جاتی.
    ہم تو خانہ کعبہ کے غلاف کے لیے کپڑا بھی اٹلی سے تیار کراتے ہیں۔
    ہم تو حرمین شریفین کے لیے ساؤنڈ سسٹم بھی یہودی کمپنیوں سے خریدتے ہیں.
    ہمارے لیے آب زم زم بھی کافر کمپنیاں نکالتی ہیں.
    ہماری تسبیحات اور جاء نمازیں بھی چین سے آتی ہیں اور ہمارے احرام اور کفن بھی جرمن مشینوں پر تیار ہوتے ہیں.

    ہم مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان صارف سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے.
    یورپ نعمتیں ایجاد کرتا ہے، بناتا ہے، اسلامی دنیا تک پہنچاتا ہے اور ہم استعمال کرتے ہیں اور اس کے بعد بنانے والوں اور ایجاد کرنے والوں کو آنکھیں نکالتے ہیں۔
    آپ یقین کیجیے
    جس سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سعودی عرب کو بھیڑیں دینے سے انکار کر دیا اس سال مسلمان حج پر قربانی نہیں کر سکیں گے

    اور جس دن یورپ اور امریکا نے اسلامی دنیا کو گاڑیاں، جہاز اور کمپیوٹر بیچنا بند کر دیے ہم اس دن گھروں میں محبوس ہو کر رہ جائیں گے. ہم شہر میں نہیں نکل سکیں گے،
    یہ ہیں ہم اور یہ ہے ہماری اوقات
    لیکن آپ کسی دن اپنے دعوے سن لیں۔
    آپ ان نوجوانوں کے نعرے سن لیں
    جو میٹرک کا امتحان پاس نہیں کر سکے.
    جنھیں پیچ تک نہیں لگانا آتا.
    اور جس دن ان کے بوڑھے والد کی دیہاڑی نہ لگے
    اس دن ان کے گھر چولہا نہیں جلتا.
    آپ ان کے نعرے، ان کے دعوے سن لیجیے.
    یہ لوگ پوری دنیا میں اسلام کا جھنڈا لہرانا چاہتے ہیں.
    یہ اغیار کو نیست ونابود کرنا چاہتے ہیں.
    آپ اپنے علماء کرام کی تقریریں بھی سن لیجیے.
    یہ اپنے مائیک کی تار ٹھیک نہیں کر سکتے.
    یہ اللہ اور اللہ کے رسولؐ کا نام بھی اپنے مریدوں تک مارک زکر برگ کی فیس بک کے ذریعے پہنچاتے ہیں۔
    یہ لوگوں کو تھوکنے کی تمیز تک نہیں سکھا سکے.
    یہ آج تک ابن تیمیہ، ابن کثیر، امام غزالی اور مولانا روم سے آگے نہیں بڑھ سکے.
    پورے عالم اسلام میں ایک بھی ایسا شخص نہیں جو ابن عربی کو سمجھنے کا دعویٰ کر سکے.
    ابن ہشام اور ابن اسحاق بھی ہم تک آکسفورڈ پرنٹنگ پریس کے ذریعے پہنچے تھے
    اور ابن رشد بھی ہمیں یورپ کے اسکالرز نے سمجھایا تھا.

    ہم نے آخر آج تک کیا کیا ہے؟
    ہم کس برتے پر خود کو دنیا کی عظیم ترین قوم سمجھتے ہیں!
    مجھے آج تک اس سوال کا جواب نہیں مل سکا۔
    ہم اگر دل پر پتھر رکھ کر یہ حقیقت مان لیں تو پھر ہمیں پتہ چلے گا ہماری حرام خوری ہمارے جینز کا حصہ بن چکی ھے .
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    مسلمانوں کو برا بھلا کہنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بہتر ہے کہ ہم اپنی کوتاہیوں پر نظر دوڑائیں تو سارے سوالات کا جواب صرف اور صرف قرآن و سنت سے دوری اور مسلمانوں کا مختلف فرقوں میں بٹ جانا ہے۔ پہلے ڈھائی تین سو سالوں میں فرقہ بندی نہیں تھی اسی لئے مسلمانوں کو عروج حاصل تھے، بعد میں قرآن و سنت کو پس پشت ڈال کر اپنے اپنے امام کا کہا ہی حق سمجھا گیا یہی وجہ ہے ایک فرقے کے لوگ دوسرے فرقے کے لوگوں پر حملے کرتے رہے۔ اللہ نے ہمیں بہترین امت کا خطاب دیا ہے، اور اس کے حقدار ہم تبھی ہو سکتے ہیں کہ مسلکی تعصب سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف قرآن و سنت کی پیروی کی جائے جو اتحاد امت کے لئے بنیادی ضرورت ہے تاکہ پھر سے ہم اقوام عالم میں فخر کے ساتھ بہترین امت ہونے کا ثبوت دے سک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    لگتا ہے یہ تحریر حسن نثار یا ڈاکٹر پرویز ہود بائی جیسے دین بیزاروں کے خیالات سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے .جن کا کام ہی یہی ہے کہ مسلمانوں پر سب و شتم کرنا ہے. جو منہ میں آتا ہے، اول فول کہ دیتے ہیں. مسلمان کی زندگی کا مقصد آخرت میں کامیابی و کافر کی دنیا ہی سب کچھ ہے.سب اپنی راہ پر چل رہے ہیں.مسجد نبوی کے اس خطبہ میں اس موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے
    http://www.urdumajlis.net/threads/40340/#post-506985
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں