صیام رمضان کا مقصد حصول تقوی ہے

حافظ عبد الکریم نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏مئی 24, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    صیام رمضان کا مقصد حصول تقوی ہے
    تحریر:حافظ عبد الرشید عمری

    ہر مسلم بندے اور بندی پر یہ اللہ تعالٰی کا بہت بڑا فضل و کرم اور اس کا عظیم احسان ہے کہ اس نے عبادت اور ابتلاء کے لئے جس مخلوق جن و انس کو پیدا کیا ہے اس مخلوق کو اس مختصر سی چند روزہ فانی دنیا میں نیک اعمال کا زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب حاصل کرنے کے لئے چند دنوں کو،چندراتوں کو،چند اوقات کو،چند مہینوں کو اور چند مقامات کو فضیلت اور برکت کا حامل بنایا ہے،

    عظمت و فضیلت اور برکت کے لحاظ سے رمضان المبارک
    امتیازی خصوصیات کا حامل مبارک مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ایک مسلمان کئی نیک اعمال انجام دیتا ہے، جیسے روزے رکھنا،تراویح کی نماز پڑھنا،واجب اور نفل صدقہ و خیرات ادا کرنا، مسکینوں اور فقیروں کو کھانا کھلانا،روزہ داروں کے لئے سحری اور افطاری کی دعوت کا اہتمام کرنا،اعتکاف کا اہتمام کرنا،آخری عشرے میں اور خصوصی طور پر ان دس دنوں کی طاق راتوں میں لیلة القدر کی فضیلت اور اس کے اجر و ثواب کو پانے کے لئے نماز، تلاوت قرآن، ذکرواذکار، توبہ و استغفاراور گریہ و زاری کے ساتھ دعاؤں کا اہتمام کرنا،یہ سب قلبی،لسانی،بدنی،اور مالی عبادتیں ایک مسلم اللہ تعالٰی کی خوشنودی کیلئے انجام دینے کی کوشش کرتا ہے،
    اور اس ماہ مبارک میں اللہ تعالٰی کئی بےشمار لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے تو ہر مسلمان اپنے آپ کو اللہ کے جہنم سے آزاد کردہ بندوں میں شامل کرنے کے لئے اللہ تعالٰی سے نہایت ہی عاجزی و انکساری اور گریہ وزاری کے ساتھ نہایت ہی پرخلوص لمبی چوڑی دعائیں کرتا رہتا ہے، اور رمضان المبارک میں جس مسلمان کو اللہ تعالٰی جہنم سے آزاد کردے،اپنی مغفرت اور رحمت کا مستحق بنائے اور جنت کا مستحق بنائے یقینی طور پر ایسا خوش نصیب مسلمان حقیقی معنوں میں کامیاب ہو گیا ۔
    کیونکہ حقیقی کامیابی اخروی فوز و فلاح ہے ۔
    اللہ تعالٰی نے سورہءآل عمران میں فرمایا:
    فمن زحزح عن النار و أدخل الجنة فقد فاز
    جو آگ سے دور کر دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے یقینا وہ کامیاب ہو گیا۔
    اور یہ اخروی کامیابی اللہ اور اسکے رسول اور آخرت کے دن پر ایمان لانے کے بعد اس وقت حاصل ہوگی جب ایک مسلمان تقوی شعار بن جائے گا ۔
    اور چھوٹی بڑی اسلامی عبادت کا مقصد بھی حصول تقوی ہی ہے ۔
    تقوی کے اصل معنی بچنے کے ہیں اس کا لازمی معنی ڈرنے کے ہیں ۔
    لیکن اسلامی اصطلاح میں اس کی تعریف علماء کرام یہ بیان کرتے ہیں:
    اتقوا اللہ ۔۔اللہ سے ڈرو کا مطلب ہے کہ اس کے اوامر کو بجا لاؤ اور اس کے نواہی کو چھوڑ دو
    طلق بن حبيب ایک عبادت گزار تابعی رحمہ اللہ سے تقوی کی یہ جامع و مانع تعریف محقق اہل علم نقل کرتے ہیں:
    التقوى أن تعمل بطاعة الله على نور من الله ترجو ثواب الله
    وأن تترك معصية الله على نور من الله تخاف عقاب الله.

    تقوی کی تعریف یہ ہے کہ
    تم قرآن و سنت سے ثابت شدہ نیکیوں کو اللہ سے اجر و ثواب کی امید رکھتے ہوئے اختیار کرو اور قرآن و سنت سے ثابت شدہ گناہوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرتے ہوئے چھوڑ دو ۔
    عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے تقوی کے متعلق دریافت کیا تو ابی بن کعب نے عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا کبھی آپ کا گزر خاردار جھاڑیوں سے پر راستہ سے ہوا ہے
    عمر رضی اللہ عنہ نے کہا، ہاں ہوا ہے،
    ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا اس وقت اس راستہ سے کیسے گزرتے ہو
    عمر رضی اللہ عنہ نے کہا
    اپنے کپڑوں کو سمیٹ لیتا ہوں تاکہ کانٹے میرے کپڑوں میں الجھ کر مجھے زخمی نہ کردیں ۔
    کہا کہ یہی تقوی ہے
    یعنی اس دنیا میں ایک مسلمان کو اللہ کی نافرمانی سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے کا نام ہی تقوی ہے ۔
    اور صیام رمضان کا حقیقی اور اصلی مقصد بھی حصول تقوی ہی ہے ۔
    جیسا کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا:
    يا أيها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون
    ( البقرة )

    اے ایمان والو!تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پرفرض کئے گئے تاکہ تم اختیار کرو ۔

    اللہ تعالٰی ہم سب مسلمانوں کو رمضان المبارک کی تمام ہی فضیلت،اجر و ثواب اور برکت کے حصول کے لئے درکار تمام ہی چھوٹی بڑی قلبی،لسانی،بدنی اور مالی عبادتوں کو خالص اللہ کی خوشنودی کیلئے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے
    اور اللہ تعالٰی اپنے خاص فضل و کرم اور رحمت و مغفرت سے ہم کو جہنم سے آزاد فرمائے
    اور پہلے ہی مرحلہ میں بغیر سزا کے جنت میں داخل ہونے کا مستحق بنائے ۔

    حافظ عبد الرشید عمری
    دوحہ-قطر
    ٨/رمضان المبارک ١٤٣٩ھ
    24/مئی 2018م
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    وایاک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں