یہ عورتیں مسجد نہ جانے پائیں

عائشہ نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏جون 6, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    "مسلمان عورتوں کے لیے بازار، سنیما اور مزار کھلے رہیں، بس یہ مسجد نہ جانے پائیں"۔
    یہ خلاصہ ہے ہمارے فقہا کے جاہلانہ اجماع کا، حالاں کہ اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں سے مت روکو!
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نافرمان فقیہوں کو جب بھی سوجھتی ہے کوئی بدبودار دلیل سوجھتی ہے۔ مفتی طارق مسعود کی ہفوات سے مسجد جانے والی باسعادت خواتین کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اللہ کی بندیاں اللہ کی مسجدوں میں رمضان کی روح پرور عبادات کا اجر سمیٹ رہی ہیں۔ کسی منافق کو تکلیف ہوتی ہے تو ہوتی رہے، لیکن اس عالم تکلیف میں جو کف اڑایا جا رہا ہے اس کو تبلیغ نہیں کہتے۔ ان بے بصیرت مفتیوں کے لشکر مسلمان عورت کو مسجد جانے کے حق سے محروم نہیں کر سکتے۔ جو حق اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا کیا ہے، کسی کوڑھ مغز امتی کے کہنے پر چھینا نہیں جا سکتا۔ عورت مسجد جاتی رہے گی اور ایک دن پاکستان کی ہر مسجد میں عورتوں کا حصہ بنے گا۔
    #اسلام #اصلاح #مرد #عورت #تبلیغ #فقاہت #فقیہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں