عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی سعودی عرب نے بھی تجوریوں کا منہ کھول دیا، ایک ارب ڈالر امداد دیدی

کنعان نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏جولائی 30, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,851
    عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی سعودی عرب نے بھی تجوریوں کا منہ کھول دیا، ایک ارب ڈالر امداد دیدی

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حالیہ الیکشن میں تحریک انصاف کو اکثریت ملی ہے اور عمران خان وزیراعظم بننے جا رہے ہیں اور ایسے میں سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا اور اپنے خزانے کی تجوریوں کی منہ کھول دیئے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر (ایک کھرب چوبیس ارب روپے تقریباً) دے دیئے ہیں جو ٹرانسفر بھی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھی مزید کمی متوقع ہے ۔

    یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل چین بھی اعلان کر چکا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا جس سے پاکستان کے ختم ہوتے فارن کرنسی کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور عمران خان کی نئی حکومت قدرے اطمینان کے ساتھ شروعات کر سکے گی۔

    وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ”ان دو ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر پہلے ہی سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹس میں آ چکے ہیں اور 2 اگست کو بینک کی طرف سے جو ڈیٹا جاری کیا جائے گا اس میں یہ موجود ہوں گے۔ چین کی طرف سے یہ رقم ملنے کے بعد ہمارے فارن کرنسی کے ذخائر 10ارب ڈالر سے زائد ہو جائیں گے۔“

    یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمر نئے قرضے حاصل کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں لیکن چین اور سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالر پاکستان پہنچنے کے بعد ڈالر کی قیمت بھی گر چکی ہے ، 131روپے میں فروخت ہونیوالا ڈالر پیر کو 124روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔


    روزنامہ پاکستان
    30 جولائی 2018
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں