پاکستانی نوجوان نے سعودی عرب میں جرات اور انسان دوستی کی نئی مثال قائم کر دی

زبیراحمد نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏نومبر 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    سعودی عرب میں پاکستانی محنت کش نے اپنی جان داؤ پر لگا کر سعودی شہری کی جان بچالی۔ گوجرانوالہ کے شکیل احمد کو گورنر مکہ خالد بن فیصل السعود نے انعام اور اعزاز سے نوازا ہے۔

    مکہ ریجن میں سیلابی ریلا سعودی شہری کو گاڑی سمیت بہا لیے جا رہا تھا، خوف کے عالم میں لوگ دور سے کھڑے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔

    ایسے میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا شکیل احمد اپنا شاول لے کر منہ زور ریلے میں داخل ہو گیا اور اس نے ایک سعودی شہری کو بہنے سے بچا لیا۔

    باوجود اس کے کہ شکیل کو امدادی کارکنوں کی جانب سے روکا گیا تھا، وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ریلے میں داخل ہوا اور ڈوبتے شہری کو کنارے تک لے آیا۔

    ایسے وقت میں جب لوگ اپنی جان بچانے کے لیے کوشاں تھے شکیل احمد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈوبتے سعودی شہری کو بچا لیا

    شکیل کی جرأت اور انسان دوستی کے اعتراف میں گورنر مکہ مکرمہ کی طرف سے اعزاز اور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    شکیل احمد کا کہنا ہے کہ وہ یہ انعامی رقم چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گا ۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/pakist...ت-اور-انسان-دوستی-کی-نئی-مثال-قائم-کر-دی.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    پاکستان یا پاکستانیوں کے حوالے سے ایسی خبریں دل کو خوش کردیتی ہیں من حیث القوم کاش ہم میں ایک تہذیب یافتہ قوم والا رویہ پروان چڑھے تو اس خطہ ارضی کے مسائل سو فیصدی حل ہوجائیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں