مرغی.انڈے اور کٹے

عطاءالرحمن منگلوری نے 'گپ شپ' میں ‏دسمبر 2, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    پہلی بات سسٹر یہ کہ میں کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں۔ میرا جو اعتراض تھا وہ میں نے پہلی پوسٹ میں ہی کر دیا تھا۔ دوسری بات یہ کہ مجھے اپنی کم علمی کا اعتراف ہے۔ لیکن آپ بھی اپنے اعلی فہمی کا ثبوت دیتے ہوۓ اس بات پر غور کر لیں کہ جس چھوٹے سے اشتہار پر ایک جانب شہباز شریف اور دوسری جانب ایک دوسرے منسٹر کی تصویر چسپاں تھی اور محکمہ لائیو اسٹاک کی جو اسکیم پنجاب میں کامیاب ہوئ وہ جاری رہے بلکہ ملک کےدوسرے صوبوں میں بھی ایسی اسکیمیں لائ جائیں۔ بڑے پیمانے پر نہ سہی لیکن یہ اسکیم ایک نچلے طبقہ کو اپنی روزی روٹی کمانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

    اصل میں وہ چندہ ہی ہے لیکن جب آپ نے اسے بھیک کہا تو میں نے اس کا جواب دیا۔

    یہ بحث تو آپ نے ہی شروع کی میں نے نہیں۔ میں عام طور پر اس طرح کی سیاسی بحث سے اجتناب ہی کرتا ہوں۔ آپ نے کچھ کہا تو میں نے جواب دیا ۔ بہرحال آپ بھی اسے بھکاری کہہ کر دنیا و آخرت کی بھلائ حاصل کر لیں۔ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ہم لائے ہیں کسی پنجرے سے مرغی نکال کر
    اس کے انڈوں کو رکھنا مرے بچو سنبھال کر
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    انڈے کٹے اور معیشت کی بہتری کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے.یہی بات بل گیٹس نے بھی کہی..اسی بحث میں دانشوران سوشل میڈیا طرح طرح کے لطائف گھڑ رہے ہیں..اور اس لفظی جنگ سے اردو ادب میں کافی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.بابر تنویر بھائ اور بہن عائشہ کے درمیان ہونے والا خوبصورت مکالمہ اس بات کا تقاضا کرتا ہےکہ اس بحث میں پڑ کر اپنی عاقبت سنوار تو نہیں سکتے البتہ برباد کر سکتے ہیں.
    اس لئے طنز و مزاح اور گپ شب میں بھی اصلاح کی نیت رکھیں اور عدل پر قائم رہیں."ولا یجرمنکم شناٰن قوم علیٰ ان لا تعدلوا"
    طنز و مزاح کا مقصد کسی کی تحقیر و تذلیل ہرگز نہ یو،
     
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ابتسامہ. کوئی مرغی ہمارے لیے بھی چھوڑ دینا پاکستانیو.
    ویسے کوئی اتنی غلط بات بھی نہیں کہی تھی.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اب انہوں نے توبہ کر لی ہے اور کہہ دیا ہےکہ آئندہ مرغی اور انڈوں کی بات نہیں کریں گے۔ : (
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ابتسامہ
    شائد انہیں کوئ اور قابل ۔۔۔۔۔ منصوبہ مل گیا ہوگا۔
    خالی جگہ میں مذاق یا عمل جو بھی مناسب لگے لکھ لیں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں