ہمارا نام ہے عزت، ہمارانام ہے عصمت (مسلمان عورت کی منقبت)

عائشہ نے 'منقبت و خراج تحسین' میں ‏فروری 14, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہمارا نام ہے عزت، ہمارانام ہے عصمت
    شاعر: جعفر طیار
    ہمارے دم سے زندہ رہتی ہے اقوام کی غیرت
    اگر بیٹی ہیں تو رحمت، اگر ہیں بہن تو غیرت
    اگر ہیں ماں تو اک جنت، اگر بیوی تو اک راحت
    حیا ہیں ہم، شرافت ہیں، وفا ہیں ہم، رفاقت ہیں
    محبت ہیں نزاکت ہیں، خدا کی ہم عنایت ہیں
    امیدوں کا جہاں ہم سے، یقین کاررواں ہم سے
    وفاؤں کا بیاں ہم سے، رہیں جذبے جواں ہم سے
    حیا وشرم کی پیکر، ردا وحرم کی خوگر
    ہمیں ہر نام میں اسلام نے بخشی ہے یہ عظمت
    ہمارا نام ہے عزت، ہمارانام ہے عصمت
    ہمارے دم سے زندہ رہتی ہے اقوام کی غیرت

    ہمیں سے زندگی یکسر، فلاح کی سمت متواتر
    وجودِ زوج میں آکر مکانوں کو بنائیں گھر
    ہمیں سے گھر میں زینت ہے، محبت ہے معیت ہے
    ہمارے دم سے نسلوں میں شعورِ آدمیت ہے
    ہیں رشتوں کے نشاں ہم سے، نظام خانداں ہم سے
    گھرانے شادماں ہم سے، بنے گھر گلستاں ہم سے
    نوا اقبال کی بن کر بتا دنیا کو اے جعفر
    وجودِ زن ہے کائنات کی تصویر میں رنگت
    ہمارا نام ہے عزت، ہمارانام ہے عصمت
    ہمارے دم سے زندہ رہتی ہے اقوام کی غیرت

    کلام شاعر بزبان شاعر:


     
    Last edited: ‏فروری 17, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں