پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں کے خلاف تشدد کی قابل مذمت لہر

عائشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏فروری 17, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہندوستان میں انتخابات کا سال ہے، توقع تھی کہ ہندو ووٹ کو حاصل کرنے کے لیے بی جے پی سمیت دیگر انتہاپسند کسی بھی حد تک جائیں گے۔ پلوامہ حملے کے بعد ان کے لیے نفع بخش صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ لیکن اہل کشمیر کے لیے زندگی تلخ ہو چکی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی خبر کے مطابق:
    مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسندوں نےکشمیری مسلمانوں پرحملوں کے دوران درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

    کشمیر میڈیا کےمطابق مسلمانوں کی املاک اور رہائشی کوارٹرز کوبھی نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔

    انتہا پسندوں کی جانب سے ہریانہ اور دھرادون کے تعلیمی اداروں پر حملے کئے گئےاورکشمیری طالب علموں کو حراساں کیاگیا۔

    شرپسند کارروائیوں کے خلاف وادی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئےجنھیں روکنے کیلئے بھارتی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

    دوسری جانب کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں ۔

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ 19 سے 21 فروی کے دوران اس آرٹیکل سے متعلق سماعت کرے گی ۔
    https://jang.com.pk/news/610015-strike-on-kashmir-against-indian-forces
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں