ولاگر کی جانب سے یوٹیوب پر بچوں کے جنسی استحصال کو فروغ دینے کا انکشاف

عائشہ نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' میں ‏فروری 22, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میٹ واٹسن نامی یوٹیوب ولاگر نے حال ہی میں ایک تفصیلی ولوگ جاری کیا جس میں اس نے یوٹیوب پر بچوں کے جنسی استحصال کو بے نقاب کیا ہے۔ یوٹیوب نپ صرف ایسی فحش وڈیوز کے ذریعے کما رہی ہے بلکہ باقاعدہ اسے اپنے ناظرین کے لیے تجویز کردہ مواد میں بھی شامل کرتی ہے۔

    اس انکشاف نے ان سب لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جو پیسہ کمانے کی دوڑ میں انسانیت سے عاری نہیں ہوئے۔ ولوگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنی سات بھتیجیاں یا بھانجیاں ہیں، میں اس پلیٹ فارم کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔

    یاد رہے کہ یہ صرف بچوں کے فحش مواد کے متعلق احتجاج ہے۔ عالمی الیکٹرانک میڈیا کسی نہ کسی حد تک بالغ افراد کے فحش مواد کو تجارتی منافع کے سبب نا صرف قبول کر چکا ہے بلکہ اکثر جان بوجھ کراس کے خلاف ہونے والے احتجاج کو نظرانداز کر دیتاہے۔ حزب شیطان بہ تدریج بے حیائی اور فحاشی کا ہر رنگ پھیلا رہی ہے۔ حزب رحمان اور کتنی پسپائی اختیار کرے گی؟ یہ دنیا اور کتنی بیمار ہو گی اور ہم کب جاگیں گے؟

    مکمل ولوگ کا ربط:


    ......
     
    Last edited: ‏فروری 23, 2019
    • غیر متفق غیر متفق x 1
  2. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    وہ تو جو کررہے ہیں ؟ کررہے ہیں ، آپ کیا کررہی ہیں ؟

    کچھ تحریر لکھ دی جاتی اور ربط ساتھ دے دیا جاتا تو کچھ مناسب تھا اور جسے ویڈیو دیکھنی ہے لنک سے دیکھ لے

    لیکن آپ تو سیدھا سیدھا
    دعوت نظارہ دے رہی ہیں ایسی ویڈیو لگا کر

    " کہ اگر کسی نے معلومات کے ساتھ ساتھ گناہوں میں اضافہ کرنا ہے تو یہ دیکھ لے " ؟


    گزارش ہے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور ایسی گھٹیا ویڈیوز سے اجتناب کیا جائے تو سبھی کیلئے ماحول فائدہ مند ہوگا

    شکریہ
     
    Last edited: ‏فروری 22, 2019
    • متفق متفق x 1
    • غیر متفق غیر متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جہاں آپ جیسے بدگو اور بدتمیز نمونےپائے جاتے ہوں وہاں ماحول صاف رہ ہی نہیں سکتا۔ااگر آپ کو کوئی شکایت تھی تو شکایت کا بٹن استعمال کرتے اور انتظامیہ مجھ سے رابطہ کر لیتی۔۔ آپ جیسے بدتمیزوں کو تمیز سکھانا مجھے آتا ہے۔
    میں نے احتجاج کرنے والےولاگر کی وڈیو کا ربط دیا ہے نہ کہ کوئی غلط ربط۔ دوسروں پر گند اچھالنا شاید آپ کا پیشہ ہے۔جو شخص اپنی ساس اور سالیوں کا مذاق سوشل میڈیا پر اڑا سکتا ہے اس سے کسی تمیز کی کیا توقع۔اپنییی۔ گھٹییا ذہنیت کی نمائش اپنے جیسے مردوں کے موضوعات میں جاکر کریں۔
     
    Last edited: ‏فروری 23, 2019
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    یعنی محترمہ تم نے اپنی اصل گندی اصلیت واضح کرنی شروع کردی؟

    اور اپنے تھریڈ کی وضاحت کی بجائے گھٹیا باتوں پر اتر آئی ؟

    اللہ تعالی تم جیسیوں کے شر سے محفوظ رکھے

     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تازہ خبروں کے مطابق اس ولوگ کے نتیجے میں یوٹیوب کے لیے اشتہارات کا بحران پیدا ہو گیا ہے، کئی یوٹیوب بلاگرز نے احتجاجا اپنا چینل استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے، کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں مثلا نیسلے پیورینا، کینیڈا گوز،اور بگ گیمز نے یوٹیوب کو اشتہار دینا بند کردئیے ہیں جس کے بعد یوٹیوب کو ایک وضاحت جاری کرنی پڑی جس میں نمائندہ نے بتایا کہ یوٹیوب نے ایسے کئی چینل بند کیے ہیں اور لاکھوں ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہیں۔
    ناقدین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ میٹ واٹسن نے اپنے بلاگ میں پوچھا تھا کہ دو سال پرانی ویڈیوز اب تک ویب سائٹ پر کیوں موجود ہیں جب کہ ویب سائٹ کا اپنا ایک نظام ہے جو ایسے مواد کو ڈیلیٹ کر دیتا ہے۔ یہ سوال اب بھی اپنی جگہ موجود ہے اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویب سائٹ جیسا کہ اس پر الزام ہے ارادی طور پر ایسے مواد کو پیش کر رہی ہے۔
    خبر کا حوالہ
     
    Last edited: ‏فروری 23, 2019
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس بلاگ کے بعد یوٹیوب کے اشتہار بند کرنے والوں میں ڈزنی بھی شامل ہو گیا ہے۔
    دوسری طرف یوٹیوب پر اپنے مذہبی چینل چلانے والے لوگوں کے سامنے بھی یہ سوال آیا ہے کہ انہیں اس حالت میں کیا کرنا چاہیے۔ میں نے مختلف علماء اور عالمات سے یہ سوال پوچھا ہے جن کے اپنے چینلز بھی ہیں۔ دراصل اس مسئلے کو یوٹیوبرز ہی سمجھ سکتے ہیں۔
    میرے چینل پر کسی قسم کے اشتہارات نہیں ہوتے مگر بہرحال ایسے پلیٹ فارم پر موجودگی ہم سب سے ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے۔
     
    Last edited: ‏فروری 24, 2019
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں