میں اپنے اس کاروبار کو بہتر کس طرح بناؤ

محمد حسن لاہوری نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏مارچ 5, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد حسن لاہوری

    محمد حسن لاہوری رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2018
    پیغامات:
    7
    السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    مجلس کے دروازے پر آج ایک سوال اور مدد لے کر حاضر ہوا ہوں امید کرتا ہوں کہ اپ احباب مدد اور مفید مشورے سے ضرور رہنمائی کریں گے۔

    بات کچھ یہ ہے کہ میں نے پہلے دو سال ان لائن کام ڈھونڈنے اور جگہ جگہ پر دھوکہ کھانے میں صرف کیے اور ان سب چیزوں کے بعد اپنا ان لائن کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور الحمدللہ شروع بھی کیا جس میں مجھ کو کبھی فایدہ اور بہت بار وہی دھوکا ہی ہوا۔

    میں نے ان لائن مارکیٹنگ کرنا شروع کی اور اس کے لیے میں نے سب سے پہلے اپنے اپ کی مارکیٹنگ کی جس سے مجھ کو بہت سے لوگ ملے جو کہ اپنی کمپنی کاروبار پروڈکٹ اور دیگر اشیاء کی مارکیٹنگ کروانا چاہتے ہیں میں نے بہت محنت اور لگن کے ساتھ ہر ایک کے ساتھ کام کیا کچھ نے مارکیٹنگ کی فیس دی اور بہت سے بلاک کر کے مجھ سے جان چھڑانے میں کامیاب ہو گئے۔میں جن چیزوں سے مارکیٹنگ کرتا ہوں وہ درج ذیل ہیں
    SEO marketing
    White board animation videos
    Animation videos
    Videos and photos
    Social media marketing service and solution
    Logs
    Classified add
    ان سب میں مجھ کو مہارت حاصل ہے اور ان سب چیزوں اور کلائنٹس کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو ایک پلان فراہم کرتا ہوں اور اپنی روزی روٹی چلاتا ہوں۔
    کیوں کہ بہت بار دھوکہ کھا چکا ہوں اس لیے اب ہمت نہیں کہ لوکل لوگوں سے کام لوں کچھ بہت اچھے لوگ ہیں جو کہ 3 / مہینوں سے میرے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
    اب میرا مسئلہ یہ ہے کہ کیوں کہ لوکل لوگوں نے تو مجھ کو اتنا مایوس کیا ہے کہ بتا نہیں سکتا اور اب میں چاہتا ہوں کہ مجھ کو اس سب کا حل بتائیں اور اگر کوئی یہ بتا سکتا ہوں کہ میں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ جو کہ رجسٹر ہوں ان کے ساتھ کس طرح کام کر سکتا ہوں اور ان تک آن لائن کس طرح پہنچ سکتا ہوں اور ان کے ساتھ کام کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھوں۔
    میری غلطیوں کو ضرور بتائیے گا اور میں کس جگہ پر کیا تبدیلی کر کے اپنے کام کو بہتر کر سکتا ہوں۔
    اپ تمام دوستوں کا بہت مشکور رہوں گا۔
    نوٹ فری لانسنگ کے بارے میں کچھ بھی سمجھ نہیں اس لیے اس کے علاؤہ مشورہ اور مدد درکار ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ فری لانس ویب سائٹس مثلا اپ ورک، پیپل پر آور، فری لانسر ڈاٹ پی کے پر اپنی پروفائل بنائیں۔ اس کے علاوہ ٹاپ ڈجیٹل مارکیٹنگ کمپنیز کی طرف سے فری لانسر کے لیے مواقع آتے رہتے ہیں ان پر نظر رکھیں۔ اور جو آپ کی تعلیمی اہلیت کے مطابق ہو وہاں اپلائے کریں۔
    فیلڈ میں سینئرز سے رہنمائی لیں۔ مجھے مارکیٹنگ کے متعلق کچھ خاص معلومات نہیں۔ البتہ فری لانسنگ میں زیادہ تر پاکستانی ایک دوسرے کو دھوکا دینے میں مصروف ہیں۔ اگر آپ کو اچھی بااصول کمپنی میں موقع ملتا ہے تو فایدہ اٹھائیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. محمد حسن لاہوری

    محمد حسن لاہوری رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2018
    پیغامات:
    7
    جی یہی مسئلہ ہے سب کام کروانا چاہتے ہیں مگر معاوضہ ادا نہیں کرنا چاہتے۔
    میں تو مجلس میں لوگوں کو اتنا نہیں جانتا اگر اپ۔پروفیشنل لوگوں کو مینشن کر دیں تو نوازش ہوگی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں