بوڑھوں کا ادب اور نام نہاد پیر

ابو حسن نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏اپریل 24, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )

    نام نہاد پیری مریدی کے کرتوت دیکھ لیں کہ باپ کی عمر کا باریش مرید اپنے بیٹے کی عمر کے پیر کے قدموں میں بیٹھا ٹانگیں دبا رہا ہے اور

    اسکی وجہ کیا ہے ؟

    [​IMG]
    (میں اس تحریر کو نہ بھی لکھتا تو سمجھنے کیلئے فقط یہ تصویر ہی کافی تھی)

    وجہ فقط ایک ہے

    کہ دین سے دوری اور سیرت سیدالاولین و الاخرین ﷺ سے ناآشنائی

    ہم نے اپنے سے یہ جاننے کی کوشش ہی نہ کی کہ قرآن وسنت اور آثار صحابہ نے دین کے متعلق ہماری کیا رہنمائی کی ہے؟ ( یہ تو سوشل میڈیا کی وجہ سے ایسی کچھ تصاویر منظر عام پر نمودار ہوتی رہتی ہیں وگرنہ ایسے ہزاروں حقیقی واقعات ہمارے معاشرے ہرروز ہوتے رہتے ہیں)

    ہم نے " منگھڑت پیر / نیم ملاں خطرہ ایمان " کی باتوں میں آکر اس ڈرامے کا حصہ بننا شروع کردیا ہے اور اسکے چیلوں کی باتوں میں آکر اپنے ایمان کو خطرے میں ڈالا اور اسکی تعظیم میں لگے اپنے آپ کو ہلکان کرنے اور پھر اس تعظیم نے کہیں کا نہ چھوڑا اور دن بدن جہالت کی گہری دلدل میں اپنے آپ کو دھنسانے کا کردار کچھ ہم نے خود کیا اور کچھ ہماری بد عقیدگی نے کیا جس میں اس بات کا بھی خیال نہ رہا کہ کون قابل احترام و تعظیم ہے ؟

    اور غور کریں درج ذیل حدیث میں سیدالاولین و الاخرین ﷺ نے بوڑھوں کی تعظیم میں کیا ارشاد فرمایا

    سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک بوڑھا آدمی ۔۔نبی کریم ﷺ سے ملاقات کیلئے آیا

    تو لوگوں نے اسے رستہ دینے ۔۔یا۔۔بیٹھنے کی جگہ دینے میں دیر کی

    تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    ”جو ہمارے چھوٹے پر رحم اور شفقت نہ کرے ،اور ہمارے بڑے کی عزت نہ کرے، تو وہ ہم میں سے نہیں“



    اور جہلا انکو اپنی طرف سے اولیاء اللہ مان لیتے ہیں پھر مرنے کے بعد مزار اور منگھڑت کرامات اور گدی نشینی پھر آمدن شروع اور حاجات اور مناجات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع اور پھر جمعرات کے ختم اور سالانہ عرس کے تماشے ایسے منگھڑت اولیا کیلئے

    حالانکہ

    ولایت کی دلیل فقط ایک ہے اور وہ سیدالاولین و الاخرین ﷺ کی غلامی میں ہے، جو جتنا انکی متبرک و مطہر سنت ﷺ کے قریب ہوا وہ بڑا ولی ہوا،جو جتنا ان کی ذات اورانکی متبرک و مطہر سنت ﷺ میں فنا ہوا، وہ اتنا ہی مقرب بارگاہ الٰہی ہوا

    قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
    (اے پیغمبر) کہہ دو اگر تم الله کی محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو تاکہ تم سے الله محبت کرے اور تمہارے گناہ بخشے اور الله بخشنے والا مہربان ہے

    پس یاد رکھیں!
    کشف ولایت کی کسوٹی نہیں
    خرق عادت بات کا ظہور ولایت کی دلیل نہیں
    تصرف و تسخیر ولایت کی دلیل نہیں
    حتی کہ دعاء کی قبولیت بھی ولایت کی دلیل نہیں
    اس بات کو پلے باندھ لیں کہ ولایت اور قرب الٰہی کے تمام درجات اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی اطاعت ہی سے حاصل ہوتے ہیں

    وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولَٰئِكَ رَفِيقً
    اورجو شخص الله ﷻ اور اس کے رسول ﷺ کا فرمانبردار ہو تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر الله نے انعام کیا وہ نبی اور صدیق اور شہید اور صالح ہیں اور یہ رفیق کیسے اچھے ہیں

    اولیاء اللہ تو واجب الادب اور واجب التعظیم ہوتے ہیں ، جو اولیاء اللہ کا ادب نہ کرے اور روح کی گہرائیوں سے انکی عزت نہ کرے وہ بھی کوئی انسان ہے ؟ اسے اصطبل میں باندھنے کی ضرورت ہے كَالْأَنْعَامِ ۖ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا

    انکی شان میں ادنی سی گستاخی بھی مؤجب حرماں ہے جوکہ مندرجہ ذیل حدیث قدسی کی روشنی میں کہی ہے جو کہ صحیح بخاری میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے

    مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقْد آذَنْتهُ بِالْحَرْبِ
    جو میرے کسی دوست سے دشمنی کرتا ہے میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں

    اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ ہم مسلمانوں كى حالت درست فرمادے اور ہم سب كو صحيح راہ كى توفيق نصيب فرمائے يقينا اللہ تعالى سننے والا اور قبول كرنے والا اور قريب ہے، اللہ تعالی ہمیں اس دین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ جس دین کو لیکر سیدالاولین و الاخرین ﷺ آئے اور جس پر صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو گزارا اور جنت کی بشارتیں پاتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے اللہ تعالی ہمیں بھی ان کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد ﷺ اور ان كى آل اور ان كے صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.آمین
     
    Last edited: ‏اپریل 24, 2019
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں