ہر دل عزیز صاحب ایمان چل بسا ۔۔۔ در رحلت حافظ صلاح الدین یوسف

Ayesh نے 'شعری مجلس' میں ‏جولائی 18, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Ayesh

    Ayesh نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جولائی 15, 2020
    پیغامات:
    5
    ہر دل عزیز صاحب ایمان چل بسا
    یوسف تھا جس کا نام وہ انسان چل بسا
    ثمرہ ہے جس کے جہد کا یہ 'احسن البیان'
    دنیا سے وہ مفسر قرآن چل بسا
    رو رو کے کہہ رہے ہیں عنادل چمن کے اب
    گلشن کا ایک اور نگہبان چل بسا
    رہبر تھا رہنما تھا وہ امت کے واسطے
    سب کو تھا جس پہ ناز وہ ذی شان چل بسا
    کس کو سناؤں آج سہیل اپنا حال دل
    تھا مہرباں جو ہم پہ وہ سلطان چل بسا
    شاعر نامعلوم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں