حق بات کا یہ حق ہے کہ اسکی اتباع کی جائے

اہل الحدیث نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏ستمبر 22, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    حق بات کا یہ حق ہے کہ اسکی اتباع کی جائے .... مسلک کے لیے عصبیت جائز نہیں۔ افراد کے لیے عصبیت جائز نہیں۔ قبائل کے لیے عصبیت جائز نہیں۔ ایک مسلمان کا کام یہ ہے کہ حق جہاں کہیں ملے، وہ اسکی اتباع کرتا ہے .... وہ تعصب کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ حق بات کو نہیں چھوڑتا۔ مسلمان تو وہ ہے، اسے جہاں سے حق مل جائے، اسکے ساتھ رہتا ہے۔ خواہ یہ حق اسکے مسلک میں ہو یا دوسرے کے مسلک میں۔ اسکے امام کے پاس ہو یا دوسرے کے امام کے پاس۔ اسکے قبیلے اور برادری کیساتھ ہو یا دوسرے کے قبیلے اور برادری کیساتھ۔ یہاں تک کے اگر اسکے دشمن کے پاس ہو تب بھی وہ اسے اختیار کرتا ہے۔ کیونکہ حق کیطرف رجوع کرنا، باطل پر جم جانے سے بہتر ہے۔

    (شیخ صالح الفوزان حفظہ الله - إعانة المستفيد 2/115)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں