ماہ رجب اور اس کی بدعات

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رجب المرجب' میں ‏جولائی 7, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    ماہ رجب اور اس کی بدعات
    شریعت اسلامیہ کے اندر یہ بات ثابت شدہ ہے کہ کسی بھی عبادت کی قبولیت کیلئے دو بنیادی شرطیں ہیں:
    ١۔یہ کہ وہ عبادت خالص اللہ کے لئے ہو ،ارشاد باری تعالی ہے (فمن کان یرجو لقآء ربہ فلیعمل عملا صالحاولا یشرک بعبادۃ ربہ احدا)٫٫تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہئے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے ،،(سورئہ کہف:١١٠) اس آیت سے معلوم ہوا کہ ہر عمل میں اخلاص کا ہونا ضروری ہے اور اخلاص کا ضد شرک ہے .
    ٢۔یہ کہ وہ عبادت سنت نبوی کے موافق ہو ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے ٫٫من عمل عملا لیس علیہ امرنا فہورد،،٫٫جس نے کار خیر سمجھ کر کوئی کام کیااور اس کا م کامیں نے حکم نہیں دیا تو وہ عمل مردود ہے ،،.(صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب :٨ حدیث نمبر :١٧١٨)سنت کا ضد بدعت ہے ،شرک اور بدعت یہ دونوں ہی بربادی اعمال کے سبب ہیں.
    مذکورہ باتوںکی بنیاد پر ہمیں ایک بہت اہم شرعی قاعدہ معلوم ہوتا ہے وہ یہ کہ کسی زمان یا مکان کو کسی معین عبادت کے ساتھ خاص کرنا اور یہ عقیدہ رکھنا کہ غیر پر اس کو فضیلت حاصل ہے جائز نہیں،ہاں مگر جب قرآن اور حدیث سے اس کیلئے کوئی واضح دلیل ہو .جس نے بھی بغیر دلیل کے خاص کیا وہ بدعتی ہے اور اس نے دین کے اندر ایسی عبادت ایجاد کی جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی ہے ارشاد باری تعالی ہے (ام لہم شرکاء شرعوا لہم من الدین ما لم یاذن بہ اللہ ، ولولا کلمۃ الفصل لقض بینہم ، وان الظالمین لہم 'عذاب الیم)٫٫کیا ان لوگوں نے ایسے (اللہ کے )شریک (مقرر کر رکھے) ہیںجنہوںنے ایسے احکام دین مقرر کر دیئے ہیں جو اللہ کے فر مائے ہوئے نہیں ہیں ،اگر فیصلے کے دن کا وعدہ نہ ہوتا تو (ابھی ہی) ان میں فیصلہ کردیا جاتا،یقینا(ان)ظالموں کے لئے ہی دردناک عذاب ہے،، (سورئہ شوری:٢١)
    مذکورہ قاعدہ کے پیش نظر ہم ایک سوال کرتے ہیں کہ کیا قرآن وحدیث کے اندر رجب کے مہینہ کی فضیلت پر کوئی دلیل ہے ؟ تو اس کا جواب بعض لوگ یہ دیںگے کہ ہاں بعض روایات میں اس مہینہ کے روزوںاور نمازوںسے متعلق فضیلت موجود ہے .اس کے جواب کے لئے شارح بخاری اور اپنے زمانہ کے مشہور محدث ابن حجر کا یہ قول ملاحظہ فر مائیے، وہ فرماتے ہیں :٫٫رجب کے مہینہ کی فضیلت، اس کے روزے ،اس کے کچھ مخصوص روزے،نیز اس کے کسی خاص رات کے قیام کے بارے میںکوئی ایسی حدیث وارد نہیںجو قابل حجت ہو،،(تبیین العجب ص٢٣).
    اگر کوئی دوسری حدیثوں کی بنیاد پر رجب کے مہینہ میں روزہ رکھتا ہے جیسے ایام بیض کے روزے ،پیر اور جمعرات کے روزے،ایک دن روزہ اور ایک دن افطار اس مہینہ کی تخصیص کئے بغیر تو کوئی حرج نہیں .
    ماہ رجب کے چند معروف ومشہور بدعات:
    ١۔رجب کے مہینہ میں کثرت سے عمرہ کرنا ( حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:٫٫ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رجب میں کبھی عمر نہیں کیا ہے ،،صحیح بخاری باب:٣ حدیث: ١٧٧٦). ٢۔ماہ رجب میں بالخصوص روزے رکھنا (اس مہینہ کے روزوں سے متعلق تمام روایات ضعیف وموضوع ہیں)٣۔ستائسویں رات کو قیام کرنا،نماز شب معراج پڑھنا، محفلیں منعقد کرنااور واقعہ معراج پڑھنا ( کہ یہ اسراء ومعراج کی رات ہے ، تاریخ معراج سے متعلق مؤرخین کے چھ اقوال ہیں.دیکھئے ٫٫الرحیق المختوم،، ص١٩٧. اس لئے واقعہ معراج کیلئے ستائسویںرجب ہی کومعین کرنا بہر صورت درست نہیں ،بفرض محال اگر مان بھی لیا جائے تو اس رات قیام اور دوسرے اعمال کی مشروعیت کی کوئی دلیل نہیں). ٤۔ پہلے رجب کو ہزاری نماز پڑھنا . ٥۔پندرہویںرجب کو ام داؤد کی نماز پڑھنا . ٦۔رجب کے جمعہ کی پہلی رات بارہویں نماز پڑھنا . ٧۔صلاۃ الرغائب پڑھنا
    ( اس نماز سے متعلق ساری روایتیں موضوع ہیں) ٨۔٫٫معاجن رجب،، یعنی بعض لوگوںکا ماہ رجب کی ٢٢تاریخ کو امام جعفر صادق کی نیاز کے طور پر کھیر پکانا. ٩۔٢٢رجب کو کونڈے بھرنا( یہ بدعت١٩٠٦ء میں ریاست رامپور میں امیر مینائی لکھنوی کے خاندان میں پیدا ہوئی ہے ). ١٠۔مردو ںکی روحوںکی طرف سے صدقات وخیرات کرنا. ١١۔ بالخصوص اس ماہ قبروں کی زیارت کرنا ( خاص کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کرنا) . ١٢۔ مخصوص دعائیں پڑھنا( جو غیر ماثور ہ ہیں) مزید تفصیل کیلئے دیکھئے کتاب
    ٫٫معجم البدع ،،ص٢٥٥۔٢٥٦.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیر برادر۔
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
    بہت ہی مفید مضمون شیئر کیا ہے۔
     
  3. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    نفلی عبادات "بدعت" کیسے ؟

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ !
    کیا رجب المرجب ہی وہ مہینہ نہیں‌جس کی شبِ‌معراج میں ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سفرِ معراج عطا کیا گیا
    کیا یہی وہ مہینہ نہیں جس میں 5 نمازیں ملی جو کہ جنت کی ضمانت ہیں ؟
    کوئی نفلی عبادت مثلاً نفلی نماز، نفلی روزہ ، بدعت کیسے بن جاتی ہے ؟
    کیا نفلی روزہ رکھنا بدعت ہے ؟
    کوئی صحیح حدیث دکھا سکتے ہیں کہ نفلی روزہ رکھنا یا اللہ تعالی کے حضور نفلی قیام کرنا "بدعت و گمراہی" ہے ؟؟؟؟؟

    والسلام
     
  4. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔Thanks......شکریہ
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    آپکے سوالوں کا شافی جواب آپکو مل جائے گا مگر اس سے پہلے اسی شرط کے مطابق آپ اپنے پیدا کیے گئے اشکالات کا جواب دیں یعنی کسی صحیح حدیث سے ثابت کریں کہ :
    ۱۔ رجب المرجب ہی وہ مہینہ نہیں‌جس کی شبِ‌معراج میں ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سفرِ معراج عطا کیا گیا
    ۲۔ یہی وہ مہینہ نہیں جس میں 5 نمازیں ملی جو کہ جنت کی ضمانت ہیں
    باقی باتیں پھر بعد میں سہی , ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. بےلگام

    بےلگام ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جنوری 15, 2013
    پیغامات:
    121
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
  11. رضوان المكي

    رضوان المكي رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 9, 2017
    پیغامات:
    22
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔Thanks......شکریہ
     
  12. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    اللہ ہمیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرمائے آمین

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں