ﷲ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ قرآن کریم بہت جلدی بھلا دیا جاتا ہے

اہل الحدیث نے 'قرآن - شریعت کا ستونِ اوّل' میں ‏ستمبر 22, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    - ﷲ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ قرآن کریم بہت جلدی بھلا دیا جاتا ہے ...

    سيدنا ابو موسى اشعرى رضي الله عنه سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :

    ❐ « تعاهدوا القرآن، فوالذي نفسي بيده لهو أشد تفصيا من الإبل في عُقُلِها ».

    ❐ "قرآن کو پابندی سے پڑھتے رہو، قسم ہے اس ذات کی جس کہ ہاتھ میں میری جان ہے، قرآن لوگوں کے سینے سے بندھے ہوئے اونٹ سے زیادہ جلد نکل بھاگنے والا ہے۔"

    - |[ صحيح البخاري : ٥٠٣٣ ]|

    شيخ ابن عثيمين رحمه الله فرماتے ہیں :

    ❐ "اور یہ ﷲ تعالیٰ کی حکمت میں سے ہے کہ قرآن بڑی جلدی بھلا دیا جاتا ہے، تاکہ قرآن پڑھنے والا قرآن کو پابندی سے پڑھنے اور کثرتِ تلاوت پر حریص رہے اور اس پر اجر حاصل کر کے اپنے مجموعی اجر میں اضافہ کرتا چلا جائے۔

    ❐ اور تاکہ یہ ﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان ہو کہ کون اللہ کی کتاب کے ساتھ تعلق میں حریص ہے اور کون نہیں۔

    ❐ تو میں اپنے بھائیوں کو نصیحت کرتا ہوں جن پر ﷲ کا احسان ہے کہ وہ قرآن کے حافظ ہیں، کہ وہ قرآن کی کثرت سے تلاوت کریں، کہ اس کا بہت اجر اور ثواب ہے۔"

    - |[ مجموع فتاوى ورسائل : ٢٤٨/٢٦ ]|
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں