خوش نصیب جسے زندگی میں ایک اور رمضان مل گیا!

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏مارچ 22, 2023 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,942
    وہ خوش نصیب جسے زندگی میں ایک اور رمضان مل گیا


    حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:
    قبیلہ بَلِیِّ کے دو آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس (ہجرت کر کے مدینہ) آ گئے۔
    وہ دونوں اکٹھے مسلمان ہوئے تھے۔
    ان میں سے ایک دوسرے کی نسبت (نیکی کے کاموں میں) زیادہ محنت کرنے والا تھا، چنانچہ اس محنت کرنے والے نے جہاد کیا اور شہید ہو گیا۔
    دوسرا آدمی اس کے بعد ایک سال تک زندہ رہا، پھر وہ فوت ہو گیا۔
    حضرت طلحہ نے فرمایا:
    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوں۔اچانک دیکھا کہ وہ دونوں بھی وہاں موجود ہیں۔
    جنت سے ایک آدمی باہر آیا اور اس نے بعد میں فوت ہونے والے کو (جنت میں جانے کی) اجازت دے دی۔
    (کچھ دیر بعد) وہ پھر نکلا اور شہید ہونے والے کو بھی اجازت دے دی۔ پھر میری طرف متوجہ ہو کر کہا: واپس چلے جاؤ ، ابھی آپ کا وقت نہیں آیا۔
    صبح ہوئی تو طلحہ نے لوگوں کو خواب سنایا۔ انہیں اس پر تعجب ہوا۔
    رسول اللہﷺ کو بھی معلوم ہوا، اور لوگوں نے نبیﷺ کو (تفصیل سے خواب کی) بات سنائی۔
    آپ نے فرمایا: تمہیں کس بات پر تعجب ہے؟
    انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! دونوں میں یہ شخص زیادہ محنت والا تھا، پھر اسے شہادت بھی نصیب ہوئی لیکن جنت میں دوسرا اس سے پہلے چلا گیا۔
    رسول اللہﷺ نے فرمایا: یہ (دوسرا) اس (پہلے) کے بعد ایک سال تک زندہ نہیں رہا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: اس نے رمضان کا مہینہ پایا اور اس میں روزے رکھے اور سال میں اتنی اتنی رکعت نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔
    رسول اللہﷺ نے فرمایا: ان دونوں (کے درجات) میں تو آسمان و زمین کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ فرق ہے۔( سنن ابن ماجہ: 3925)

    بشکریہ: حافظ شاھد رفیق.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں