خطبہ حرم مکی از ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری حفظہ اللہ بعنوان: " حجِ مبرور کی علامت: دین پر استقامت" 19 -12-1447ہج

شفقت الرحمن نے 'خطبات الحرمین' میں ‏ستمبر 17, 2026 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    783
    ﷽

    فضیلۃ الشیخ پروفیسر ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری حفظہ اللہ نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 19 ذوالحجہ 1447ہجری کا خطبہ جمعہ " حجِ مبرور کی علامت: دین پر استقامت" کے عنوان پر ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حجِ مبرور اور رضائے الہی و قبولیت کی اصل علامت یہ ہے کہ انسان حج کے بعد بھی اطاعتِ الٰہی اور دین پر استقامت اختیار کیے رکھے۔ انہوں نے بتایا کہ ثابت قدمی اہلِ ایمان کے لیے دنیا و آخرت کی عظیم نعمت ہے، جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ بندے کو ہدایت پر قائم رکھتا ہے اور موت کے وقت فرشتے اسے جنت کی بشارت دیتے ہیں۔ خطبے میں استقامت کے اہم اسباب: توحیدِ خالص، اللہ تعالیٰ پر توکل اور استعانت، قرآن و سنت سے مضبوط وابستگی، سلف صالحین کے منہج کی پیروی، ربانی علماء سے رہنمائی حاصل کرنا، کثرتِ دعا، ذکرِ الٰہی، نیک صحبت اور گناہوں سے اجتناب ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چھوٹے سمجھے جانے والے گناہ بھی انسان کی ہلاکت کا سبب بن سکتے ہیں اور مؤمن کی عبادت و نیکیوں کا سلسلہ آخری سانس تک جاری رہنا چاہیے۔ دوسرے خطبے میں حجاج کرام کے لیے قبولیتِ حج کی دعا، حرمین شریفین کی خدمت کرنے والوں کے لیے خیر و برکت، امتِ مسلمہ کے غلبے، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور مسجد اقصیٰ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    مکمل خطبہ جمعہ کے لیے کلک کریں۔
     
Loading...
Similar Threads
  1. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    118
  2. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    64
  3. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    82
  4. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    66
  5. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    82

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں