خطبہ حرم مکی پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید حفظہ اللہ "بندے کی محتاجی؛ رب کی بے نیازی" 04-01-1448 ہجری

شفقت الرحمن نے 'خطبات الحرمین' میں ‏ستمبر 17, 2026 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    783
    ﷽

    عزت مآب فضیلۃ الشیخ پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید حفظہ اللہ نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 04 محرم الحرام 1448ہجری کا خطبہ جمعہ " بندے کی محتاجی، رب کی بے نیازی" کے عنوان پر ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے نئے ہجری سال کے آغاز پر محاسبۂ نفس، موت کی یاد اور رب کے سامنے محتاجی کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مال و دولت، جاہ و منصب اور دنیاوی کامیابیاں فنا ہو جانے والی ہیں، جبکہ انسان کے ساتھ صرف اس کے اعمال باقی رہتے ہیں۔ خطبے کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ بندگی کا کمال رب کے سامنے عاجزی، انکساری اور محتاجی میں ہے۔ بندہ جتنا اپنے رب کا محتاج بنتا ہے، اتنا ہی اس کے قریب، محبوب اور سعادت مند ہوتا ہے۔ دعا، توکل، ذکر، استغفار اور خوفِ الٰہی اس مقام کے حصول کے اہم ذرائع ہیں۔ دوسرے خطبے میں دل کی غلامی، خواہشاتِ نفس کی پیروی، شرک، بدعت اور گناہوں کے نقصانات بیان کیے گئے اور نئے سال کا استقبال توبہ و عملِ صالح سے کرنے کی تلقین کی گئی۔ نیز یومِ عاشوراء کے روزے کی فضیلت بیان کی گئی اور امتِ مسلمہ، فلسطین اور مسجدِ اقصیٰ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    مکمل خطبہ کے لیے کلک کریں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں