خطبہ حرم مکی از ڈاکٹر عبد اللہ عواد جہنی بعنوان: "جنت کی راہداری: تعلقات کی پاسداری" 18-محرم -1448 ہجری

شفقت الرحمن نے 'خطبات الحرمین' میں ‏ستمبر 17, 2026 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    783
    ﷽

    امامِ کعبہ فضیلۃ الشیخ پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی حفظہ اللہ نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 18 محرم الحرام 1448 ہجری کو “جنت کی راہداری: تعلقات کی پاسداری”کے عنوان سے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے تقویٰ، اخلاص اور آخرت کی تیاری کو کامیاب زندگی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے قرآنِ کریم کی روشنی میں واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی لوگ کامیاب ہیں جو اس کے عہد کو پورا کرتے، اللہ کے حکم کے مطابق تمام تعلقات کو قائم رکھتے ہیں۔ صبر، نماز، انفاق فی سبیل اللہ اور نیکی کے ذریعے اپنی زندگی سنوارتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان تعلقات میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے وفاداری، والدین، رشتہ داروں، پڑوسیوں، یتیموں اور محتاجوں کے حقوق کی ادائیگی، امر بالمعروف، نہی عن المنکر اور کثرتِ ذکرِ الٰہی سب شامل ہیں۔ امام کعبہ نے خود احتسابی، سچائی، نیک اعمال میں سبقت، اور موت سے پہلے آخرت کی تیاری کی تلقین کی، نیز دنیا کی بے ثباتی یاد دلاتے ہوئے صحت، فراغت، خوش حالی اور امن کو غنیمت جاننے کی نصیحت کی۔ آخر میں درود و سلام، امتِ مسلمہ کی سربلندی، حکمرانوں کی اصلاح، بارانِ رحمت، مغفرت اور حسنِ خاتمہ کی دعائیں کیں۔

    مکمل خطبہ کے لیے کلک کریں۔
     
Loading...
Similar Threads
  1. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    111
  2. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    63
  3. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    65
  4. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    81
  5. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    95

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں