میرے اپنے منتخب اشعار، اپنی بیاض سے،!!!!!!

عبدالرحمن سید نے 'شعری مجلس' میں ‏اگست 5, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    میری دیوانگی سے وہ کچھ گھبرائے ھوئے
    پاس آتے تو ھیں لیکن نظریں چرائے ھوئے
     
  2. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    پرانی گلیوں میں،!!!!!

    جب کبھی گزر ھوتا ھے ان پرانی راہوں میں
    دریچہ دل کھل جاتا ھے ان بھولی یادوں میں
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 17, 2020
  3. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    قافلہ جو بچھڑ گیا مجھ سے، میری چال وہ نہ رھی
    کبھی تھی جو ساتھ میرے، میری ڈھال وہ نہ رھی

    ناچ اٹھتا تھا دل میرا جب، وہ دوڑی چلی آتی تھی
    اب ڈھولک کی تھاپ جیسے، میری تال وہ نہ رھی
     
  4. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    مطلب تھا تو ساتھ ھمارے تھا
    آج دیکھا، تو ساتھ تمھارے تھا
     
  5. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    کہنا جو چاھا زبان سے، وہ ستارے چمک سے گئے
    باد صبا نے چھوا چہرہ، رخسار انکے دمک سے گئے
     
  6. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    مسافر ھوں یارو منزل کا کچھ پتہ نہیں ابھی
    جہاں بھی قدم رک جائیں وھی منزل میری

    ×××××××

    زندگی بس ایک سفر ھے تلاش منزل نہ کر
    خود بخود ھی مل جائے گی دو گز زمیں پر
     
  7. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    گر فیصلہ لاحاصل کو جو حاصل کرلے
    خلوص کو بھی دل میں شامل کرلے

    اسے پانا کوئی ایسا مشکل تو نہیں
    نگاہ کو سامنے اور دل میں منزل کرلے
     
  8. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    تیری اس آواز کو ترستا ھوں
    نغمہ اور ساز کو ترستا ھوں

    بدمست اڑتے پرندوں جیسے
    مچلتی پرواز کو ترستا ھوں

    تیرا اٹھلانا اور پھر روٹھ جانا
    نخرے بھرے ناز کو ترستا ھوں

    خطا تیری اور ناراض بھی تو
    بگڑے اس انداز کو ترستا ھوں
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    شکریہ شیئرنگ کے لیے بہت خوب
     
  10. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    ہوا کا رخ کہیں تھا، سفر کہیں اور کا تھا
    سوکھ گیا جیسے، شجر کہیں اور کا تھا

    منزل سے بھٹک گیا، راستہ نہ مل سکا
    نشان تو ساتھ تھا، مگر کہیں اور کا تھا

    کیا طلسم ان، حسین نظاروں کا دیکھا
    آنکھ کھلی جب، سحر کہیں اور کا تھا

    غلط فہمی تھی، مستی کا عالم تھا
    موج کا زندگی پر، اثر کہیں اور کا تھا

    ملتےہی لگا کہ، طلاطم برپا ہوجائےگا
    سکوت طاری رہا، بحر کہیں اور کا تھا

    ساتھ تھا وہ میرے، ارمان تھا جب تک
    آنکھ کھلی جب، دلبر کہیں اور کا تھا
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    بہت عمدہ عبدالرحمٰن سید صاحب!

    مزید کا انتظار ہے ۔ ۔ ۔
     
  12. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    بہت بہت شکریہ، رفی جی،!!!!!
    خوش رہیں،!!!!
     
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    بہت خوب عبدالرحمن بھائی لگے رہو
     
  14. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    قیس کی طرح پاگل وہ دیوانے کہاں گئے،!!!!!!

    قیس کی طرح پاگل وہ دیوانے کہاں گئے
    شمع پر جو تھے فدا، وہ پروانے کہاں گئے

    بدلتا ہے موسم نہ جانے کہاں اور کیسے
    راستے میں چھوڑ کر وہ انجانے کہاں گئے

    آج تو کوئی ٹکتا نہیں، اپنے ایک وعدے پر
    بےوفا کو قصہ غم، وہ سنانے کہاں گئے​
     
  15. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    ارمان اپنے کہاں لے کر، فریاد کروں کس سے،!!!!!

    بے سبب بھی کوئی، یہ بے بسی نہیں ہوتی
    اختیار میں اپنے کوئی، اپنی ہنسی نہیں ہوتی

    ماہی کی تڑپ تو دیکھو، مچھیرے کے جال میں
    معلوم ہوتا گر اسے تو، یہاں پھنسی نہیں ہوتی

    شکوہ کس سے کرے، موت کو اپنی دیکھ کر
    بے خبر جو دلدل میں، آج دھنسی نہیں ہوتی

    ارمان اپنے کہاں لے کر، فریاد کروں کس سے
    بے وفا کے گھر پر، ایسے گھسی نہیں ہوتی
     
  16. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    بہت خوب برادر کہاں سے یہ آمد ہو رہی ہے
     
  17. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212

    کیوں شرمندہ کررہے ہیں حضور، بس یونہی بے ربط بے محل جو زبان پر آتا ہے لکھ جاتا ہوں،!!!

    خوش رہیں،!!!
     
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    جو بھی لکھتے ہو بھائی اچھا ہی لکھ رہے ہو لگے بھائی جی
     
  19. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    دنیاداری سے ڈر لگتا ہے

    اس چالباز دنیا کی تیزرفتاری سے ڈر لگتا ہے
    اب کسی کی خوش گفتاری سے ڈر لگتا ہے

    کیا سبق دیتے پھرتے ہو اپنے ہی دوستوں کو
    ان خوشیوں کی امن تابکاری سے ڈر لگتا ہے

    جو بوئے تھے کل ہم نے، برباد ہو گیا آج سب
    اپنے ہی ہاتھ کی شجرکاری سے ڈر لگتا ہے

    وہ سکون کہاں سے لائیں جو بیت گئے دن
    ہر راہ پر بے خبر، مارا ماری سے ڈر لگتا ہے

    ماں بیٹی کی عزت کو کس کی نظر لگی
    زمانے کی رسم کارا کاری سے ڈر لگتا ہے

    خنجر سے لگا گھاؤ سنبھل بھی جائے گا
    قاتل نظروں کی دو دھاری سے ڈر لگتا ہے

    ہم نے رزق حلال کی تمنا کی تھی مگر
    زمین پر بیٹھے بے کاری سے ڈر لگتا ہے

    ارمان اپنے سمیٹ کر، دریا میں ڈال دیئے
    خوش ہوں اب مگر دنیاداری سے ڈر لگتا ہے
     
  20. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    ممتا کا انتظار

    گھر لوٹ کر پہنچے تو ایسا لگا
    کچھ اپنا اپنا مگر بیگانہ سا لگا

    سب بدل گئے، کوئی اپنا نہ رہا
    ممتا کا پیار تھا، جو اپنا سا لگا

    ماں کو اپنے لئے، وہاں تڑپتے پایا
    وہی مجھے وہاں، اپنا شناسا لگا

    گھر کے درو دیوار، اور میرا بچپن
    گررا تھا جہاں، کچھ انجانا سا لگا

    ماں کو اب کہاں، ہوش تھا وہاں
    بس ایک گود کا وہ سہارا سا لگا

    مجھ کو لگایا گلے، ماتھا جو چوما
    تڑپ اٹھا میں، خود دیوانہ سا لگا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں