ابن صفی کی وفات پر تاثراتی تحریر

حیدرآبادی نے 'گوشۂ ابن صفی' میں ‏اگست 11, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    اختصاریہ (ابن صفی کی وفات پر تاثراتی تحریر)
    - ہمایوں اقبال
    ( الف لیلہ ڈائجسٹ )​

    ایک مکتب زمین بوس ہو گیا ، اور وہ بھی صرف ایک شخص کے چلے جانے سے !
    دُکھ سے رستی ہوئی پلکیں بھی اسے نہیں روک سکیں۔
    اس راستے کو مسدود کرنے کے لئے اس کے جگر کے ٹکڑوں نے اشکوں کی دیوار کھڑی کر دی لیکن یہ ایک ایسا راستہ ہے جس پر جانے والوں کو سچے جذبوں کی طاقت بھی نہیں روک سکتی۔
    بس یوں ہوتا ہے کہ جانے والے کی یادوں کے نقش اس راہ پر ، اس کے چاہنے والوں کے اشکوں سے دُھلتے رہتے ہیں اور آخر آخر وقت کی دھول ہر نقش پر جمتی چلی جاتی ہے۔ پھر کسی کو یاد نہیں رہتا کہ کوئی ادھر سے گزرا تھا۔

    لیکن ۔۔۔۔
    کیا ابن صفی بھی کوئی ایسی شخصیت تھی جس کے نام پر وقت کی دُھول جم سکے ؟
    بعض لوگ مرنے کے لئے پیدا نہیں ہوتے لیکن یہ فن بہت کم لوگ جان پاتے ہیں کہ مر کر کس طرح زندہ رہا جاتا ہے؟
    ابن صفی کو یہ فن آتا تھا ، سو وہ زندہ ہیں !
    وہ اپنے لفظوں میں متحرک ہیں۔
    مجھے یہ دُکھ تو ہے کہ میں اب کبھی ابن صفی سے نہیں مل سکوں گا لیکن مجھے حد درجہ خوشی بھی ہے کہ وہ بہرحال زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے ، میری موت تک ! بلکہ اس کے بعد بھی !
    میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا لیکن یہ نہیں سیکھ سکا کہ میں مرنے کے بعد کس طرح زندہ رہوں گا۔

    انہوں نے گزشتہ ماہ مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ : الف لیلہ (شمارۂ اگست) کی اشاعت کے بعد میرے گھر آئیں گے اور ڈھیر سا وقت میرے ساتھ گزاریں گے لیکن ۔۔۔ اب یوں لگتا ہے جیسے وہ اپنا یہ وعدہ ایفا نہیں کریں گے۔
    میں ان کی اتنی عزت کرتا ہوں کہ 'حرفِ شکایت' زبان پر لانے کی جسارت بھی نہیں !
    اب اگر وہ میرے گھر نہیں آنا چاہتے تو اُن کی مرضی ، میں تو کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔ حدِّ ادب لازم ہے !
     
  2. رانا ابو بجاش

    رانا ابو بجاش ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 15, 2009
    پیغامات:
    80
    زبردست بہت اچھی تحریر ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں