سچی کہانی۔۔۔ انگریز کی زبانی

المسافر نے 'دیس پردیس' میں ‏جون 17, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    کیا آپ نے اس عورت کے بارے میں سنا جس کی شکایت تھی کہ اس کے گھر کے پاس سے گزرنے والی ہر ٹرین اس کے بستر کو اس طرح سے جھنجوڑ کر رکھ دیتی ہے کہ اس کے لیے دو گھڑی کا سونا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے!

    "ناممکن!" عورت کی اس شکایت پر اسٹیٹ ایجنٹ کے منہ سے نکلا تھا۔ عورت نے اسی اسٹیٹ ایجنٹ کی رہنمائی میں کچھ عرصہ قبل ریلوے لائن کے پاس مکان کرائے پر حاصل کیا تھا اور اب وہ بضد تھی کہ جو وہ کہہ رہی ہے وہ سچ ہے۔ اس نے اسٹیٹ ایجنٹ سے استدعا کی کہ وہ اس کے ساتھ گھر چلے اور یہ سب کچھ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لے۔

    جب وہ عورت کے گھر آیا تو اس نے ایک چوہے دان دیکھا جس میں مچھلی کا ایک ٹکڑا لگا ہوا تھا۔ اس نے عورت نے اس بارے میں دریافت کرنا چاہا مگر اس نے سنی ان سنی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر بعد میں بات کرے گی۔

    "اب سے کچھ ہی دیر میں ایک ٹرین آنے والی ہے۔" عورت نے کہا۔ "اور میں چاہتی ہوں کہ تم بستر کی جھنجھناہٹ کا خود مشاہدہ کرو!"

    وہ دونوں بیڈ روم میں داخل ہوئے۔ اسٹیٹ ایجنٹ نے پھر کہا: "میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ گزرتی ہوئی ٹرینوں سے آپ کا بستر ہل کر رہ جاتا ہے۔ "
    "تم سوچ نہیں سکتے اور میری تو جان نکل جاتی ہے۔" عورت نے اصرار کیا اور گھڑی پر نظر ڈالی۔ دور کہیں سے ٹرین کی سیٹی کی آواز سنائی دی۔
    "یہ پانچ پینتیس والی آرہی ہے۔ جلدی سے بستر پر لیٹ جاؤ۔" عورت نے کہا اور دوسری طرف وہ خود لیٹ گئی۔ یہی وہ وقت تھا جب اس کا شوہر کمرے میں داخل ہوا۔
    "یہ سب کیا ہو رہا ہے!" شوہر کی غراہٹ اسٹیٹ ایجنٹ کے کانوں سے ٹکرائی۔
    "کیا آپ یقین کریں گے۔" اسٹیٹ ایجنٹ نے کپکپاتی آواز سے کہا۔ "میں ایک ٹرین کا انتظار کر رہا ہوں۔"

    (انگریزی ادب سے ماخوذ)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    بہت خوب ۔
     
  3. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    نصیر حیدر بھائی شکریہ
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  5. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    جناب کہانی سوچ رہا ہوں۔۔۔
    ان شا اللہ عنقریب پیش خدمت ہوگی
     
  6. حنا فیصل

    حنا فیصل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 6, 2007
    پیغامات:
    373
    کیا کیا کیا کیا
    بات ہے ــــــــــــــــــــــــــــــ
     
  7. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    شکریہ جی۔۔۔
    آپ بھی سنائیے کو کہانی شہانی؟
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    کیا بات ہے!
    ٹرین تو نہ آئی البتہ انجن آ گیا!
     
  9. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    بھائی آپ کا شکریہ کہ آپ نے شئیر کیا.
     
  10. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    یہ تو ہونا ہی تھا
     
  11. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    تسی بڑا پھڑیا۔۔۔ ہاہاہا:00001:
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    :) انگریز تو چلا گیا انجن چھوڑ گیا
     
  13. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    اب۔۔ جہاز کی بات کریں جی۔۔۔
     
  14. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    انگریزوں کیلئے یہ کوئی نئی بات تھوڑی ہے ۔
    وہ تو خوش ہوا ہوگا۔ کہ چلو بیوی کھیل کود میں ہی مصروف ہے ۔
    ویسے ان کے مذہب میں یہ ایک روشن خیالی ہے ۔جیسے کہ اب پاکستان میں بھی پروان چڑھ رہی ہے ۔
     
  15. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    آپ کی بات دل کو لگتی ہے جناب
     
  16. فو ز یہ کاشف

    فو ز یہ کاشف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 21, 2007
    پیغامات:
    50
    کہا نی کچھ سمجھ میں نھیں آئں
     
  17. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ارے
    ایک مرتبہ پھر پڑھیں
    :00009:
     
  18. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    کیاخوب انتخاب کیا ہے تحریر مسافر بھائی ۔
     
  19. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    بہت بہت شکریہ جناب
     
  20. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    کیا وجہ ہے المسافر بھائی ۔ آپ نے فوزیہ کاشف کو پورے آٹھ مہنے بعد جواب دیا ۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں