میرے ساتھ آج کیا ہوا۔۔ ذرا پڑھیئے تو

المسافر نے 'دیس پردیس' میں ‏جون 17, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    آج صبح فجر سے پہلے، بلڈنگ کے چوکیدار نے آ کر اٹھایا ۔ تو ہم نے سوچا شاید گاڑی غلط کھڑی ہوگی۔۔اس لیے آیا۔۔
    مگر
    جب اس نے بتایا کہ صاحب گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور بونٹ کھلا ہوا ہے تو ایک بار تو جان نکل گئ۔۔ فورا آئے اور دیکھا کہ۔۔
    کار میں سے “ڈیک“ ٹیپ سی ڈی والی غائب۔۔

    پوری گاڑی چھان لی، مگر صرف وہی غائب تھی۔۔

    اللہ کا شکر ادا کیا کہ شاید کسی بڑی مصیبت سے بچا لیا گیا ہے۔۔
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    یہ جان کر بہت دُکھ ہوا ۔۔۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہتر بدلہ دے گا ۔ ان شاءاللہ
     
  3. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    انشاءاللہ۔۔۔ اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔۔
    شاید کسی بڑی چیز سے بچ گیا ہوں گا
     
  4. حنا فیصل

    حنا فیصل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 6, 2007
    پیغامات:
    373
    اوہ ہو
    خاصی پرانی خبر جو مجھے معلوم تھی

    خاصے لا پرواہ واقع ہوئے ہیں‌آپ
    گاڑی کو بیڈ روم میں لے جا کر سویا کریں نا ..................
    آج کل کے کھلونے بھی کافی نرم و نازک ہوتے ہیں نا
     
  5. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ہاہاہاہاہا۔۔۔
    ارے تکیے کے نیچے رکھی تھی۔۔۔
    کہیں۔۔ آپ نے تو نہیں؟؟؟
    ارے نہیں بورے والا والے ایسا نہیں کر سکتے اپنے پڑوسیوں سے
     
  6. حنا فیصل

    حنا فیصل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 6, 2007
    پیغامات:
    373
    یہ بورے والا کونسا چکر ہے

    ــــــــــــــــــــــہائے اللہ
    آپ بھی اپنے تکیے کہ نیچے رکھ کر سوتے ہیں
     
  7. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    مجھے لگا ۔۔آپ کا شھر ہے۔۔۔
    مگر یہ تکیہ کا کیا چکر ہے؟؟
     
  8. Bheegi-Palkain

    Bheegi-Palkain -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 21, 2007
    پیغامات:
    99
    ہاہاہا،،،بہت عمدہ
     
  9. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    آپ کی آمد کا شکریہ۔۔۔
    جناب کوئی قصہ کہانی ہمیں بھی سنا ڈالیں
     
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    السلام علیکم
    بہترین سلسلہ ہے۔۔۔نائیس
    لیکن ٹاپک کی مناسبت سے مزید شئرینگز آجائیں تو 25-30 چاند لگنے کی قوی امید کی جاسکتی ہے۔۔۔
     
  11. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    چلئے میں ہی اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کافریضہ انجام دیتا ہوں۔۔
    آج صبح اٹھا تو پتہ چلا کا میں‌نے نے فجر کی نماز نہیں‌پڑھی میں‌نے سوچا کہ۔۔چلو کل سے ریگولاریٹی مینٹین کرلی جائے۔۔۔لیکن ۔۔۔۔کل کس نے دیکھا
    پل کی خبر نہیں‌لیکن ہم کل کے بارے میں‌اتنا آسانی سے سوچ لیتے ہیں۔۔
    امید کا دامن نہیں‌چھوڑنے اور سستی اور کاہلی کے معاملوں‌فرق ہے۔۔۔
    اس خیال کے آنے کے بعد۔۔۔۔قضا نماز تو میں‌نے پڑھ لی۔۔
    پھر مجھے خیال آیا کہ کیا اسطرح کی قضا کی اجازت ہمیں آسانی سے مل جاتی ہے۔۔۔۔جب ہم اپنے آفس یا کسی بھی تجارتی معاملہ میں۔۔دیر یا سویر کرتے ہیں۔۔
    اللہ سے دعا ہے کہ۔۔۔اس دین حنیف سے روشناس ہونے کے بعد ہم میں وہ جذبہ بھی پیدا کردے کہ ہم۔۔۔۔ہر کام کو اسکے اپنے وقت پر نہ صرف کریں بلکہ دین کے بنیادی فرائض و ذمہ داریوں‌کا معاملہ بھی ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہوجائے۔۔انشااللہ
     
  12. فرحان دانش

    فرحان دانش -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 3, 2007
    پیغامات:
    434
    شکریہ کریں cngکٹ چوری نہیں ہوئی ورنہ25000کا نقصان ہوتا
     
  13. علی ذاکر

    علی ذاکر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 28, 2009
    پیغامات:
    132
    آئندہ کے لیئے محتاط رہیئے گا !

    مع السلام
     
  14. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    بعد مدت کوئی بولا ہے یارو!

    شکریہ جناب
     
  15. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    اوہ!

    اللہ آپکو صبر دے آمین اور آئیندہ خیال رکھیئے گا۔
     
  16. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    السلام علیکم۔
    اس بلاگ کو شروع کرکے آپ نے بہت اچھا کیا، اب اگر کوئی نہ لکھے تو نہ لکھے۔ میں تو اس بلاگ میں پابندی سے لکھتا رہوں گا ۔انشاء اللہ
     
  17. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  18. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
    آج رات عشاء کی نماز کے بعد ایک عربی سے میں نے راشن کا ٹوکن مانگا، کیونکہ عربی لوگ اکثر تو راشن کا چاول نہیں کھاتے، اوروہ تو قیمتی باسمتی چاول کھاتے ہیں۔ ویسے تو وہ اکثر لوگوں کو دے دیا کرتے ہیں۔ میں پہلی مرتبہ کسی پہچان والے عربی سے پوچھا، اور چونکہ راشن کا چاول سستا ہوتاہے،40 کلو چاول راشن کا 60 ریال میں ملتاہے جبکہ مارکٹ میں اس کی قیمت 175 ریال سے کے کم نہیں۔ مجھے آج پہلی مرتبہ کسی عربی سے تلخ جواب سننا پڑا، اس شریف عربی نے کہا کہ میں تم کو حکومت کا ٹوکن کیسے دوں،یہ تو تمہارے لیےحرام ہے۔ وہ صرف یہاں کی نیشنلٹی والوں کے لیے ہے تمھارے لیے نہیں، تم انڈین کے لیے حرام ہے۔(انا للہ وانا الیہ راجعون) صرف ایک ٹوکن کے لیے ایسی بات سننی پڑی۔ میں نے اسے کچھ نہیں کہا خاموش ہوگیا۔اور کرتا بھی کیا؟ پردیسی کی زندگی میں سب کچھ برداشت کرنا ہی پڑتاہے۔ بس دعا کرسکتے ہیں کہ
    اے اللہ! ہمیں سب سے بے نیاز کردے کسی کا محتاج نہ بنا آمین ثم آمین۔
     
  19. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    آج؟؟؟؟
    نہیں میں کل کا بتاتا ہوں،
    وہ کمینہ میرا باس آ گیا مصر سے، اس نے جتنا ٹاسک بولا تھا میں نے سب کیا
    اور ایکسٹرا میں بھی کر ڈالا کہ اس کی جتنی ویب سایٹ تھی سب کی سرچ انجن میں سب مشن کردی
    کچھھ فارم میں بھی مارکیٹنگ کردی جیسا کہ کیا جاتا ہے۔ سب کرکے فارغ تھا
    کہ کھجور(سعودی) آ گیا اور اور۔۔۔۔۔۔۔
    انت ما فی شوی ای شی، ما فی شغل!!!
    کل یوم اجلس (ابے تو آی ٹی والے کیا ناچ ناچ کر اپنا کام کرتے ہیں بیٹھھ کر ہی تو کرتے ہیں نا!)
    اتنا بڑا سور میں نے زندگی میں نہیں دیکھا
    معذرت بھایوں یہ میرے جذبات تھے جو نکلنا چاہ رہے تھے سو نکل گےء ۔
    میں پہلے سمجھتا تھا یہاں مسلمان آباد ہیں، کوی بات ہوتی ہے تودنیا کے سب مسلمان سعودی کی طرف دیکھتے ہیں ۔
    لیکن مجھےیہاں آ کر پتا چلا کہ یہاں صرف دو ہی آباد ہیں
    امیر اور غریب !!!
    غریب سعودی بھی اجنبی کی مدد کرتے ہوے دیکھا ہے لیکن امیروں کا دماغ تو اتنا چلا ہوا ہے کہ
    انکا چلے تو آسمان سے تیل نکالنے لگیں زمین سے تو نکالتے ہی ہیں۔
    ۔
    ۔
    بولو میری یہ باتیں کیسی لگی؟؟
     
  20. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    تو کیا وہ آپ کا جاننے والا ہے ؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں