Shiny لکھائی Photoshop میں

محمد عویدص نے 'گرافک ٹیوٹوریلز' میں ‏جون 22, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عویدص

    محمد عویدص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 18, 2007
    پیغامات:
    200
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    یہ سارے Tutorials جو میں آپ کے نظر سے گزارتا ہوں ان کامقصد آپ کو PhotoShop سیکھانا نہیں بلکہ بتانا ہے کہ فوٹو شاپ میں کیا کچھ ہوسکتاہے۔ برائے مہربانی اگر آپ فوٹو شاپ کو صحیح سے سیکھنا چاہتے ہے تو زمرد بھائی کا Photoshop Course ساتھ ساتھ ضرور کرتے جائیے کیونکہ اصل میں ہر چیز کا منبع تو اس کے جڑ یعنی بنیاد ہوتی ہے اور وہ اگر کسی کی کمزور ہوتو پھر کچھ بھی سیکھنے کا فائدہ نہیں۔ اس کی مثال بندہ نا چیز ہے۔ آپ میری مثال ایک ایسے شخص کی طرح لے سکتے ہے جسے فوٹو شاپ کا الف بے تک معلوم نہیں (وجہ وہی ہے کہ میری بنیادیں کمزور ہے کیونکہ میں نے فوٹو شاپ ابتدا سے سیکھنا شروع نہیں کیا تھا اور آج حال یہ کہ فوٹو شاپ پر Picture Editing نہیں کرسکتا) ۔ یہ جو میں آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کرتا ہوں یہ بس ایسے ہے تیار ہوجاتا ہے ۔ اس لیے آپ لوگ اگر پروفیشنل کے حد تک فوٹو شاپ سیکھنا چاہتے ہے تو آہستہ آہستہ ایک ایک Option کے بارے میں اچھی طرح سیکھتے جائے اور جو کچھ آپ کو معلوں ہوں اسے دوسروں کے ساتھ شئیر کرتے جائے کیونکہ اگر آپ فوٹو شاپ کے سب کے سب Options سیکھ گئے تو پھر آپ کا مقابل پورے زمانے میں کوئی نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خیر میں بہت آگے نکل گیا اور آپ کا بہت Time ضائع کر گیا۔ تو آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف
    آج ہم بنائیں گئے چمکدار دل کو موہ لینا والا ٹیکسٹ (Shiny Glamour Text)۔
    تو شروع کرتے ہے اللہ عزوجل کا نام لے کر۔
    1۔ سب سے پہلے ایک نئی مسل (File) کھولیں جس کی قد و قامت(Size) 500*160 ہوں اور اُس کا بیک گراؤنڈ کلر کالا (Black) رکھے۔ پھر اُس میں سفید(White) رنگ استعمال کرتے ہوئے کچھ لکھائی کیجئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    [​IMG]

    2۔ اور پھر یہاں جائیں Layer>Layer Style>Blending Options یا پھر صرف Layerپر Right Click کر کے Blending Options کا انتخاب کریں اور مندرجہ ذیل تبدیلیاں(Settings) کرلے۔
    نوٹ: اس سے پہلے اس لئیر کو Rasterizedضرور کر لیں۔

    [​IMG]

    3۔ اپنے کی بورڈ سے Ctrl button دبائے رکھتے ہوئےlayer palette میں ٹیکسٹ Icon کو منتخب کریں۔ پھر اس کے فوراً بعد یہاں جائے Select>Modify>Contract اور contract کو 4 Pixelsمنتخب کرلیں۔اس سے آپ کے Selection زرا اندر کے طرف ہوجائے گی۔
    [​IMG]

    4۔ اور پھر ایک نئی Layer تیار کریں اور اس کو سفید رنگ سے بھر دیں۔ آپ کے پاس یہ صورت حال آنی چاہیے۔

    [​IMG]
    5۔ اور اِس کے بعد آپ یہ فلٹرز لاگو کر سکتے ہے Shiny Layer پر۔۔۔۔
    5-i: Filter>Sketch>Reticulation
    [​IMG]

    5-ii: Filter>Texture>Grain
    [​IMG]

    5-iii: Filter>Brush Strokes>Sprayed Strokes
    [​IMG]

    6۔ اب آپ Text Layer کی Icon پر Double Clickکریں اور یہ Settings کرلیں۔
    [​IMG]

    [​IMG]

    7۔ اب ہم بناتے ہے ستارہ (Star) تواس کے لیے آپ سب سے پہے ایک نئی Layer بنائے اور اس کو منتخب کر کے U دبائے اور Tool Bar سے لائن منتخب کریں۔
    [​IMG]
    اور پھر ایک "X" کے شکل کی دو لائنزکالی سطح پرکہیں بھی بنائیں۔ اور پھر برش (Press “B”) ٹولز کی یہ Settings کریں کہ اس کو استعمال کریں “X” کے بکل درمیان میں۔


    [​IMG]

    [​IMG]

    اور پھر Erase Tool کی مدد سے اس کے کونے کچھ صحیح کر لیں۔اس کے Opacity آپ انپی مرضی سے سیٹ کر لیں۔

    [​IMG]

    8۔ اور پھر سٹار والی layer کو نکل (Duplicate) کر کے اس کو مختلف جگہوں پر لگتے جائیں۔ لیجئے
    اور جب آپ یہ سب کچھ کر لیں گے تو پھر آپ کے پاس لازمی یہ نتیجہ آنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]

    کیوں ناظرین کیا آپ کو یہ پسندآیا۔
    آپ کے جوابات کا انتظار رہے گا۔
    السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ حافظ
    محمد عویدص بن عاصم
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    السلام علیکم۔۔۔
    محترم محمد عویدص صاحب
    آپ نے بہت ہی پیارے انداز میں ٹٹوریل لکھا ہے ۔۔۔
    اُمید کرتا ہوں‌آپ اسی طرح اپنے ساتھیوں‌کی مدد کرتے رہیں گے۔۔۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہتر بدلہ دے ۔۔۔ (آمین)
    واللہ ولی التوفیق
     
  3. محمد عویدص

    محمد عویدص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 18, 2007
    پیغامات:
    200
    شکریہ
     
  4. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    بہت شکریہ محمد عویدص
     
  5. محمد عویدص

    محمد عویدص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 18, 2007
    پیغامات:
    200
    پسند کرنے کا شکریہ
     
  6. محمد عویدص

    محمد عویدص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 18, 2007
    پیغامات:
    200
    میرے نیٹ کی سپیڈ کافی سلو ہوگئی ہے فون لائن کی وجہ سے اب پتا نہیں یہ کب ٹھیک ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے کوئی نیا ٹیٹوریل نہیں دے سکا۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اللہ سے دعا کرے کہ نیٹ ٹھیک ہوجائے ۔۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ عمدہ Tutorials آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(امین)
     
  7. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    محمد عویدص بھائی ....
    دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ‌آپ کے مسائل حل کرکے آسانی پیدا فرمادے ...
    انتظار رہے گا آپ کے آنے والے ٹٹوریلز کا.
    والسلام علیکم
     
  8. AATISH.MALIK

    AATISH.MALIK -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    792
    Mujay Is Ka Intazar Tha Thankz For It Brother
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    زبردست
    آپ نے بہت ہی خوبصورت انداز میں ٹیوٹوریل لکھا
    شکریہ
     
  10. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    515
    بہت خوب جناب-------
     
  11. naseem shah

    naseem shah -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2012
    پیغامات:
    1
    سلام علیکم
    جناب مجھے ایک ایسا پروگرام چاہیے جس سے میئں آسانی کے ساتھ اردو ڈیزائن بنا سکوں
    جیسے کہ اشتھاروں میں ہوتے ہیں
    شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں