ایک مکمل قرآن پبلشنگ سسٹم فونٹ

عبدالمجید نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏ستمبر 28, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدالمجید

    عبدالمجید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2007
    پیغامات:
    68
    میں اس تحریر اور فونٹ کو اپنے محترم دوست امجد علوی صاحب کی طرف سے پیش کر رہا ہوں
    [​IMG]
    ماہ مبارک رمضان کی اس مبارک شب کو قرآن پاک کے لئے ایک مکمل اوپن ٹائپ نسخ فانٹ ریلیز کرنے کی سعادت حاصل کررھا ہوں۔ جو کہ نہ صرف مکمل قرآنی علامات پرمشتمل ھے بلکہ روایتی برصغیری قرآنی اسلوب نگارش کا آئینہ دار بھی۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    فانٹ کا لنک
    http://www.mediafire.com/download.php?m714jtunldv
    فانٹ کی جانچ کے لئے پہلا اور آخری پارہ بھی مکمل کمپوز کرکے ساتھ پیش خدمت ھیں۔ مزید قرآنی پاروں پر کام جاری ہے اور بہت جلد وہ بھی پیش کردیئے جائیں گے۔
    پہلا پارہ:
    http://www.mediafire.com/download.php?zl2nzmyhdk2
    آخری پارہ:
    http://www.mediafire.com/download.php?iwnynnj3xt2
    یہاں یہ ضرور ذہن نشین کر لیں کہ ذیل کے لنک میں موجود دونوں پارے صرف فانٹ کی ٹیسٹنگ کے لئے کمپوز کئے گئیے ھیں اور باوجود انتہائی محنت و پڑتال کے اس میں غلطی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے ان کو کسی بھی سطح پر ترسیل سے قبل ان کی پروف ریڈنگ ضرور کروالی جائے۔ تاکہ کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ رہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو قرآن پاک میں سہواً رہ جانے والی کسی بھی غلطی سے محفوظ رکھے۔‌ آمین۔
    میں اس فانٹ کی تیاری کے مراحل میں برادر شاکر القادری اور برادر عبد المجید کا تہہ دل سے ممنون ہوں جن کی ہر لمحہ مشاورت اور رہنمائی سے آج یہ فانٹ آپ کی نگاہوں کے سامنے ہے۔ اس کے علاوہ برادر خاور بلال صاحب کا بھی ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعے اس فانٹ کے لئے ایک خوبصورت ٹائیٹل ڈیزائن کیا۔ جو اوپر پیش کیا گیا۔
    اللہ تعالٰی ان سب کی توفیقات میں مزید اضافہ اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین!
    آپ دوستوں کو ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے پیش کیا جانے والا تحفہ یقینا پسند آئے گا۔ اس سلسلے میں اپنی آراء سے ضرور نوازئیے گا۔
    آج شبکی عبادات اور دعاؤں میں اس بندہ ناچیز کو ضرور یاد رکھیں۔ شائد یہی ہمارے لئے آخرت میں توشئہ نجات بن جائے۔
     
  2. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    جزاک اللہ خیرا بھائی !
     
  3. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,201
    ماشا اللہ بہت ہی پیارا فونٹ ہے۔۔۔

    ہم ابھی چیک کیے لیتےہیں

    اللہ پاک آپ سب کو اِس کاوش کا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔۔۔۔

    جزاک اللہ خیر۔
     
  4. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    مگر ان فانٹس کا استعمال کیسے ہوتا ہے میرا مطلب ہے کس سافٹ ویئر پر ہوتا ہے ؟
     
  5. عبدالمجید

    عبدالمجید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2007
    پیغامات:
    68
    کسی بھی سافٹویئر میں استعمال ہوتا ہے بھائی
     
  6. سیف اللہ

    سیف اللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 1, 2008
    پیغامات:
    195
    اللہ اس عظیم کام کو انجام دینے پر برادر عبدالمجید اور جس جس نے بھی اس میں اپنا حصہ شامل کیا، سب کو اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین۔
    میرا سوال یہ ہے کہ یہ اور ان جیسے تمام رسم الخط نسخ میں ہوتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا نستعلیق میں بھی اسی طرح پرفیکٹ رسم الخط تیار ہوسکتا ہے؟
     
  7. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    میں فانٹ ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے ۔۔۔ مگر اسکا استعمال کیسے کروں ؟

    کیا یہ ان پیج پر کام کرے گا ؟
     
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    نہیں‌۔۔۔
    آپ اسے Ms-Word میں‌استعمال کرکے دیکھیں ۔۔۔
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  10. عبدالمجید

    عبدالمجید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2007
    پیغامات:
    68
    پہلے تو تمام دوستوں‌کے پسند کرنے کا بہت شکریہ ۔ سیف اللہ بھائی یقینا یہ ممکن ہے کہ نستعلیق فونٹ میں بھی ایک بہت خوبصورت فونٹ تیار کیا جائے اور اللہ کے فضل و کرم سے میرے استاد محترم جناب امجد علوی کی جانب سے اس سلسلے میں بھی کام ہورہا ہے انشاءاللہ عنقریب نستعلیق فونٹ بھی ریلیز ہوجائے گا
     
  11. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    صرف اتنا بتا دیں کہ کیسے شداد بھائی

    میں ایم ایس ورڈ پر ہی اردو لکھتا ہوں

    یہ مہربانی جلدی کیجیئے گا
     
  12. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    [FONT="Al_Mushaf"]{بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} (1) سورة الفاتحة[/FONT]

    اوپر لکھی گئی بسم اللہ کو کاپی کرکے اپنی ایم ایس ورڈ فائل میں‌پیسٹ کردیں اور پھر ایک مرتبہ اس آیت کو سلیکٹ کرکے Al_Mushaf نامی فونٹ اپلائی کردیں ۔۔۔
     
  13. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    فونٹ میں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہوا ہے مائی ڈاکومنٹ میں ٹھیک ہے

    اب میں کوئی بھی تحریر لکھی جب میں ورڈ کا فونٹ آپشن دیکھتا ہوں تو اس میں فونٹ نظر ہی نہیں آتا ہے

    جب میں اس ڈاؤن لوڈ فونٹ کی فائل دیکھتا ہوں تو اس میں انگریزی الفابیڈز کی قطاریں نطر اتی ہیں

    پلیز کوئی مکمل طریقہ بتائیں شداد بھائی

    ہم کافی صفر ہیں ایسے کاموں میں
     
  14. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    آپ فونٹ کو مائی ڈاکومنٹس سے کاپی کرکے درج ذیل روٹ میں پیسٹ کردیں ۔۔۔
    [EN]C:\WINDOWS\Fonts[/EN]
     
  15. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بہت بہت شکریہ

    ہو گیا ہے کاپی تھینک یو:00032:
     
  16. عبدالوھاب کاٹھ

    عبدالوھاب کاٹھ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 5, 2007
    پیغامات:
    130
    ماشاء اللہ
    بہت عمدہ کام کر رہے ہیں آپ خوش رہیں
    جزاک اللہ
     
  17. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    515
    جزاک اللہ۔۔۔بہت عمدہ فونٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  18. zehri

    zehri -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 22, 2007
    پیغامات:
    6
    فونٹ کا لنک خراب ہے
     
  19. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    یہ فونٹ اٹیچمنٹس سے ڈاؤنلوڈ کرلیجئے ۔۔۔ :)
     

    منسلک فائلیں:

    • Al_Mushaf.zip
      فائل کا حجم:
      106.9 KB
      مشاہدات:
      64
  20. zehri

    zehri -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 22, 2007
    پیغامات:
    6
    شکريہ بھائی جان اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے اور صحيح علمِ دين سے نوازيں ،
    اور قرآن وسنت پر عمل کرنے کی توفيق عطافرمائيں آمين ... ثمّ آمين ۔۔ اللہ حافظ !!!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں