عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں !!

ابوعکاشہ نے 'ماہِ شوال' میں ‏ستمبر 30, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    عزیزانِ گرامی !

    [ar]رمضان المبارک[/ar] کے مقدس و متبرک مہینے میں ہم نے اللہ کی کتاب کو پایا تھا
    اسی ماہ میں کتابِ اللہ سے اپنے رشتہ کی تجدید کی تھی
    کتاب اللہ سے اپنے تعلق کو تازہ تر اور قوی تر بنانے کے لیے تلاوت کا اہتمام کیا تھا
    نمازِ تراویح کی ادائیگی کی تھی ، قرآن کریم کو سنا اور سنایا
    طاق راتوں میں جاگ جاگ کر رب العالمین کی چوکھٹ پر پیشانی بچھائی ، رویا گڑگڑایا اور دستِ سوال کو پھیلایا

    عبادت اور بندگی کی یہ لذتیں بےشک اللہ کی توفیق سے حاصل ہوئیں ۔۔۔
    اور آج ۔۔۔ رمضان المبارک کی تکمیل پر نزولِ قرآن کریم کا جشن ۔۔۔ گویا ۔۔۔ [ar]عیدالفطر[/ar] کا جشن ہے !
    اور عید کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دینا ۔۔۔ برکت کی دعا کرنا بھی ہے اور خوشی و مسرت کا اظہار بھی۔

    اردو مجلس کے تمام معزز اراکین کو عید الفطر کی بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔

    مگر ، یاد رکھئے کہ ۔۔۔۔۔۔
    ہرچند کہ ماہِ مبارک نے اپنا کام مکمل کر لیا اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو گیا۔ خالقِ کائینات نے "تربیتِ نفس" کی جو اہم ذمہ داری اس کے سپرد کی تھی اس کی تکمیل بحسن و خوبی انجام پائی۔
    اب اپنے اپنے دلوں کو بدعملی کی آلائشوں سے محفوظ رکھنا ہماری اپنی ذمہ داری ہے جو ہمارے اپنے عزم و ارادے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔
    ماہِ مبارک کے طفیل ، روحِ مسلم کو عبادت کی چاشنی ، اعمالِ خیر کی حلاوت اور ذکر و تلاوت کی مٹھاس حاصل تو ہو گئی ۔۔۔ مگر یہ گراں بار ذمہ داری بھی عائد ہو گئی کہ
    • عبادت و ریاضت کی اس عادت کو برقرار رکھا جائے۔۔۔
    • شریعت کے ساتھ وابستگی کے اس تسلسل کو جاری رکھا جائے۔۔۔
    • ماہِ مبارک والی نیکیوں کے اہتمام کا سلسلہ دیگر مہینوں میں بھی قائم رکھا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔
    فرمان باری تعالیٰ ہے :
    اور (ہر وقت) اللہ سے ڈرتے رہو۔ اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے۔
    ( سورة الحشر : 59 ، آیت : 18 )


    اللہ تعالیٰ ہم تمام کو صراط مستقیم پر قائم و دائم رکھے ، آمین !!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    اللہ ہم سب کو عمل صالح کی توفیق عطا فرمائے آمین

    میری طرف سے ادارے کے منتظمین اور تمام اراکین کو دلی عید مبارک
     
  3. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    وعلیکم السلام
    ہماری طرف سے بھی تمام اراکین بشمول انتظامیہ ، عید کی پرخلوص مبارک باد قبول فرمائیں۔
     
  4. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا
    [you] کو میری طرف سے عید کی ڈھیڑوں مبارک باد قبول ہو۔۔۔۔۔:) :00032:
     
  5. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
    آپ سب کو بھی عید مبارک اللہ سبحانہ و تعالی عید کے بعد بھی ہمارے دلوں کی حالت ایسی ہی رکھے مسجدیں اسی طرح آباد ہوں اور امت مسلمہ کو یکجا کردے (آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    ارے ابھی ایسا وقت نہیں آیا کہ آپ خود مبارکباد دیں

    بہت بہت عید مبارک ہو آپ کو :)
     
  7. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    آمین

    عید مبارک :)
     
  8. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    عید مبارک صدا خوش رہیئے
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  10. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    [​IMG]
     
  11. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    مجیب بھائی ماشااللہ بڑے خوبصورت کارڈ بنا رہے ہیں :)
     
  12. ام زینب

    ام زینب -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 19, 2008
    پیغامات:
    252
  13. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    دانیال صاحب ۔آپ کا شکریہ
    [​IMG]
     
  14. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ تمام مسلمانوں کو میری طرف سے عید مبارک باد قبول ہو۔۔۔
    آمین ۔
     
  15. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    خیر مبارک ۔آپ کو بھی مبارک آفریدی بھائی
     
  16. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    تمام ساتھیوں کو ایک بار عید کی دلی مبارکباد

    اللہ آپ سب کو ایسی ہزاروں خوشیاں نصیب فرمائے آمین
     
  17. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا۔ اچھی باتیں ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    آمین ، اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یا رب العالمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں