جرم اور مجرم

حیدرآبادی نے 'گوشۂ ابن صفی' میں ‏اکتوبر، 1, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    "میں نے آپ کو اتنا پریشان کبھی نہیں دیکھا"۔ حمید بولا۔

    "میرے سینے میں بھی دل ہے حمید۔ پتھر نہیں ہے"۔ فریدی نے کہا۔
    "رقیہ اگر خودکشی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہوتی تو مجھے اتنا افسوس نہ ہوتا۔ اُف وہ اپنی مرضی سے مر بھی نہ سکی۔ معلوم نہیں کب سے وہ ان کے اشاروں پر ناچتی چلی آ رہی تھی اور اس کی موت بھی انہیں کی مرضی کی پابند رہی۔ کیا یہ معمولی ٹریجیڈی ہے؟
    سنو حمید ! میں محض سراغرسانی کی مشین نہیں ہوں ، میری نظر انسانی کمزوریوں اور مجبوریوں پر بھی رہتی ہے۔ میں جب بھی کسی مجرم کو قانون کے حوالے کرنے لگتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ کیا اب ہمیں مجرموں سے پناہ مل جائے گی؟
    کیا مجرموں کو سزا دینے سے وہ برائی مٹ جائے گی جس میں مبتلا ہو کر یہ پھانسی کے تختے کی طرف آتے ہیں؟
    اب تک کروڑوں قاتل سزائے موت پا چکے ہیں لیکن کیا اب قتل نہیں ہوتے؟ کیا مجرموں کی تعداد کم ہو گئی؟"
    فریدی خاموش ہو گیا۔

    "اس کا نہ تو ابھی تک کوئی حل دریافت ہوا ہے ، نہ ہونے کی امید ہے۔" حمید بولا۔

    "اس کا حل شروع ہی سے موجود تھا، لیکن اس کی طرف کسی نے دھیان ہی نہیں دیا۔ یا اگر دھیان دیا بھی گیا تو محض تفریح طبع کے لئے۔ ذہنی برتری ظاہر کرنے کے لئے۔ یہ حل محض کاغذوں اور تقریروں کی زینت رہا۔"

    "تو آخر اس کا حل ہے کیا؟"

    "بُروں زیادہ برائی کی طرف دھیان دیا جائے۔ یہ سوچا جائے کہ آخر جرم کئے ہی کیوں جاتے ہیں؟ کیوں نہ سماجی زندگی کو اس معیار پر لایا جائے جہاں جرم کا سوال ہی نہ رہ جائے۔"

    "مگر یہ کس طرح ممکن ہے؟" حمید بولا۔

    "ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اپنی آسودگی کے لئے کرتے ہیں۔ اگر سوسائٹی میں ایسے حالات پیدا کئے جائیں جن کے تحت ہم اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے آسانی سے جائز طریقے اختیار کر سکیں تو پھر ہمیں انہیں خواہشات کو آسودہ کرنے کے لئے ناجائز راستوں پر جانے کی ضرورت نہ پڑے گی۔"

    "یہاں ۔۔۔۔۔ میں آپ سے متفق ہوں ، لیکن ان حالات کا پیدا کرنا امر محال ہے۔"

    "دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں ۔۔۔۔ صرف عزم اور ہمت چاہئے۔" فریدی بولا۔


    اقتباس : ناول " خطرناک بوڑھا " (فریدی سیریز)
     
  2. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بہت خوب
     
  3. رانا ابو بجاش

    رانا ابو بجاش ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 15, 2009
    پیغامات:
    80

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں