پاکستان کی زمبابوے کے خلاف سات وکٹ سے فتح !

ڈان نے 'سپورٹس' میں ‏اکتوبر، 13, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    کینیڈا میں کھیلنے جانے والے چار ملکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایک میچ پاکستان نے زمبابوے کو سات وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

    زمبابوے نے پاکستان کو فتح کے لیے ایک سو آٹھ رن کا ہدف فراہم کیا تھا جو کہ اس نے انیس اوورز میں حاصل کر لیا۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر شعیب خان جونیئر نے چھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی جبکہ سلمان بٹ تینتیس رن بنا کر نمایاں رہے۔

    اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سات رن بنائے۔زمبابوے کی اننگز کی خاص بات اوپنر مساکادزا کی شاندار بلے بازی تھی۔ انہوں نے اڑتیس گیندوں پر باون رن کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

    زمبابوے کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو باسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا اور اس سکور پر کپتان شعیب ملک نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اکیاسی کے مجموعی سکور پر نصف سنچری بنانے والے مسکادزا کے آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور سکور جب سو رنز تک پہنچا تو اس کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

    زمبابوے کے ابتدائی دو کھلاڑیوں کے علاوہ کسی کھلاڑی کا سکور دہرے ہندسوں میں داخل نہ ہو سکا اور زمبابوے کے مجموعی سکور میں دوسرا سب سے بڑا حصہ اضافی رنز کا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے تین جبکہ عمر گل، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

    یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے ابتدائی میچوں میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو تین وکٹ سے جبکہ کینیڈا کو پینتیس رنز سے شکست دی تھی۔

    بی بی سی اردو
     
  2. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    ہمممم۔۔۔۔۔۔زبردست اچھی خبر ہے تو شکریہ بھی قبول کریں نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!:00003:
     
  3. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    اب تو یہ خبر پرانی ہو چکی ہے- رات کو تو پاکستان فائنل بھی ہار چکا ہے سری لنکا سے-
     
  4. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    اوہ۔۔۔۔۔
    کیسے؟؟؟:00002:
     
  5. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں