میرا پاکستان، میرے کیمرے کی آنکھ سے۔۔

فرخ نے 'دیس پردیس' میں ‏اکتوبر، 31, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    السلام و علیکم لوگو۔۔۔

    ہمارا پاکستان، اللہ کے فضل و کرم سے بہت خوبصورت ہے۔ مگر لوگ اپنے ملک کو اپنی اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔ کیمرہ وہ مناظر محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا آلہ ہے، جو ہم اپنی آنکھ سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

    یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد یہی ہے کہ اگر آپ لوگوں‌کے پاس آپ کی اپنی کھینچی ہوئی اپنے پاکستان کی کوئی تصویر ہو، تو یہاں ہمارے ساتھ شئیر کریں۔ اور اپنے پاکستان کا اپنی آنکھ سے دیکھا ہوا منظر ہمیں‌بھی دکھائیے۔

    ابتداء میں اپنی فوٹو گرافی سے کرتا ہوں۔

    میرا پاکستان، میرے کیمرے کی آنکھ سے۔۔ ملاحظہ کیجئے۔:

    نوٹ: آپ ان تصاویر پر کلک کرکے ان کے اصل ذریعے تک جا سکتے ہیں، جو کہ میری آن لائن البم ہے



    [​IMG]
    شاہ فیصل مسجد۔۔یہ تصویر اسلام آباد کی مارگلہ ہلز سے لی گئی ہے۔

    [​IMG]
    بادلوں‌اور سورج کی شعاعوں‌کا ایک حسین امتراج۔۔۔

    [​IMG]
    اس جگہ کا نام ہے "پائے"، اور شمالی علاقہ جات میں، یہ جگہ شوگران سے اوپر واقع ہے۔ یہ دور دور تک پھیلے ہوئے انتہائی خوبصورت سر سبز پہاڑوں‌کا سلسلہ ہے۔

    [​IMG]
    آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ کے قریب کی مشہور جھیل، “بنجوسہ جھیل“

    [​IMG]
    آزاد کشمیر میں یہ جگہ "تولی پیر" کے نام سے مشہور ہے۔ تصویر میں بادل دراصل بارش کے بعد پہاڑوں‌میں‌آرام کر رہے تھے:)


    [​IMG]
    اور یہ ہے مشہورِ زمانہ، "آنسو جھیل، جو تقریبا 16000 فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے۔ اسکا نام آنسو جھیل دراصل اسکی پانی کے قطرے جیسی شکل کیوجہ سے رکھا گیا۔ اور یہ اتنی بلندی پر ہے، کہ یہاں تقریبآ سارا سال ہی برف موجود رہتی ہے اور سبزہ برائے نام ہی ملتا ہے۔


    [​IMG]
    اس جگہ کا نام ہے "ڈھیر" اوریہ شمالی علاقہ جات میں ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیئے ہمیں بہت لمبی اور کٹھن ہائکنگ کرنی پڑی۔ پہلے سیف الملوک سے آنسو جھیل تک، اورپھر وہاں سے یہاں تک،تقریبآ 8 یا 9 گھنٹے کی ہائیک تھی یہ۔۔ مگر یہاں پہنچ سب پھر سے تازہ ہوگئے، جگہ ہی ایسی تھی یہ۔۔ اللہ کی بہت زبردست اور خوبصورتیاں یہاں‌دیکھنے کو ملیں۔۔


    [​IMG]
    ڈھیر کے علاقے سے صبح صبح روانگی کے وقت۔ بادلوں سے گپ شپ لگاتے ہوئے :p


    [​IMG]
    راسلام آباد کی مشہور جھیل، راول ڈیم میں‌ سورج غروب ہونے سے پہلے کا منظر۔۔


    [​IMG]
    مرگلہ کی پہاڑیوں سے لی گئی اس تصویر میں آپ میریٹ ہوٹل( بم دھماکے سے پہلے)، ایوان صدر، وزیراعظم سیکریٹیریٹ، اور سپریم کورٹ آف پاکستان بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔


    [​IMG]
    بارش کا یہ قطرہ، لوکاٹ کے پھل پر ٹہر گیا تھا۔


    یہ سب اور اس سے زیادہ میری آن لائن البم پر موجود ہیں۔ اس کا ایڈریس یہ ہے:
    Flickr: F@rrukh's Photostream.
    آپکی آرا کا انتظار رہیگا


    اللہ تعالٰی میرے اتنے خوبصورت ملک کو دشمنوں کی میلی آنکھ سے محفوظ رکھے اور اسے غداروں اور مفاد پرست عناصر سے نجات عطا فرمائے۔ آمین۔

    اور اگر آپ کے پاس بھی اپنے پاکستان کی کوئی اپنے کیمرے سےکھینچی ہوئی تصاویر ہوں تو ضرور شئیر کیجئے گا۔۔۔۔

    والسلام
    فرخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]ہیں مگر اس طرح کے ہائی پکسل کیمرے سے نہیں لی گئ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔پھر کبھی ارسال کریں گے ، ان شاء اللہ ۔ [/font]
     
  3. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    ویسے فرخ بھائی کمال کی شیئرنگ ہے اور شاندار تھریڈ ہے
     
  4. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    السلام و علیکم آفریدی بھائی
    اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ کیمرے کے پکسل ہائی ہیں‌یا کم۔ بس اپنے پاکستان کی تصاویر ہوں اور سمجھ آ رہی ہوں، تو بس کافی ہے۔
    ہم نے پاکستان تصویری صورت میں دیکھنا ہے اور آپ کی آنکھ سے جیسا نظر آتا ہے، ویسے دیکھنا۔ ہے :00006:

    مجھے انتظار رہے گا، آپ کی تصاویر کا۔ :00016:
     
  5. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    شکریہ دانیال بھائی
    تو پھر آپ کب لا رہے ہیں‌ آپ کا پاکستان ، آپ کی نظر سے"؟
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]ان شاءاللہ کل گھر سے تصاویرلاکر یہاں دفتر میں سکین کرکے اپلوڈ کرنے کے بعد ارسال کرنے کی کوشش کروں گا ۔ [/font] :00026:
     
  7. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    ہمممم۔۔۔۔بہت زبردست شئیرنگ کی ہے فرخ بھائی۔۔۔۔:00001::)
     
  8. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,525
    ااا[font="alvi nastaleeq v1.0.0"]ماشاء اللہ بہت خوب بھیا

    اللہ کی قدرت کو آپنے بہت عمدگی سے کیمرے میں محفوظ کیا ھے[/font]
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    زبردست شئیرنگ
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    اچھی کولیکشن ہے
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    ماشاء اللہ ، بے حد خوب صورت ۔ آنسو جھیل کی اس سے خوب صورت تصویر میں نے آج تک نہیں دیکھی ۔ واقعی شان دار
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    بہت عمدہ البم ہے ۔ پیر سوہاوہ کی خوب صورتی کی بہت شان دار عکاسی ۔

    [​IMG]
     
  13. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    406
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    بہت خوب
     
  14. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    بھت خوب
     
  15. مفتی عبداللہ

    مفتی عبداللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 19, 2012
    پیغامات:
    28
    سبحان اللہ اللہ تعالی سلامت رکھیں پاکستان کو
     
  16. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    ایسی کتنی تصاویر میں شیئر کر چُکا ہوں کوئی شک نہیں‌کہ پاکستان بہت خوبصورت جگہ ہے ایسے ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ بندہ دیکھ کر دھنگ رہ جائے اور منہ سے کوئی لفظ نکلنے نہ پائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    بہت زبردست۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    [​IMG]
    یہ تصویر واہ کینٹ کی ہے۔ میری ایک جاننے والی نے اپنے کیمرے سے بنائ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
  20. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سبحان اللہ
    زبردست شئیرنگ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں