"اردو مجلس" کے اختیارات کی منتقلی

MajlisAdmin نے 'ضروری اعلانات' میں ‏جولائی 1, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    20
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

    ادارۃ الدعوۃ الاسلامی ، المکۃ المکرمۃ ، یہ اطلاع آپ تمام تک پہنچاتے ہوئے مسرت محسوس کرتا ہے کہ "اردو مجلس" کے کُل اختیارات ادارۃ کے حق میں محفوظ کئے جا چکے ہیں الحمدللہ۔ اس سلسلہ میں قانونی تقاضوں کے مطابق باضابطہ دستاویزات کا تبادلہ بھی ایک طویل مذاکرے کے بعد عمل میں آ چکا ہے۔

    ہم جناب عبدالرحمٰن (المعروف : زمرد/شداد) اور دیگر کے شکرگذار ہیں کہ بغیر کسی رکاوٹ کے حقوقِ مالکانہ ہم تک منتقل کرنے میں کوئی کوتاہی برتی نہیں گئی۔ جزاک اللہ خیراَ کثیراَ۔ ادارۃ کی کمیٹی برائے "اردو مجلس" نے جناب عبدالرحمٰن کو ان کی صلاحیتوں کے پیشِ نظر تکنیکی امور کے ماہر کی حیثیت سے "اردو مجلس" پر ملازمت کی پیشکش کی ہے جو ان کے زیرِ غور ہے۔
    ہم اپنے معزز قارئین کو یقین دہانی کروانا پسند کریں گے کہ "اردو مجلس" حسبِ سابق جناب عبدالرحمٰن کے قائم کردہ طریقہ کار اور اصول و ضوابط کے تحت جاری و ساری رہے گی انشاءاللہ۔ ادارۃ الدعوۃ الاسلامی کی کمیٹی برائے "اردو مجلس" نے انتظامی امور کے لئے ہنگامی طور پر ایک سپر موڈریٹر جناب "ابوسفیان" کا تقرر کیا ہے جو ہر اہم معاملے میں کمیٹی کو جوابدہ رہیں گے۔ "اردو مجلس" کی انتظامیہ کی تشکیلِ جدید کے لئے عنقریب مناسب عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

    ایک اہم اعلان یہ بھی نوٹ فرما لیں کہ "اسلامی مجلس" کے جملہ اختیارات جامعہ امّ القریٰ ، المکۃ المکرمۃ کے بعض مایہ ناز اساتذہ اور علماء کرام پر مشتمل ایک خاص پینل کو سونپے گئے ہیں اور "اسلامی مجلس" کا نیا ڈھانچہ اسی پینل کی زیرنگرانی تشکیل دیا جائے گا۔ علماء کا مذکورہ پینل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ "اسلامی مجلس" میں پیش کی جانے والی ہر تحریر قرآن و سنت کی انہی تعلیمات کا نچوڑ ہو جو ہمارے اسلاف کا طرہء امتیاز رہی ہے۔

    "اردو مجلس" کے معزز قارئین کا دلی استقبال کرتے ہوئے ہم امید کرتے ہیں کہ ادارۃ الدعوۃ الاسلامی ، المکۃ المکرمۃ کے زیرسرپرستی ، "اردو مجلس" مستقبل میں مزید بہتری لاتے ہوئے انٹرنیٹ کی اردو کمیونیٹی میں ایک نمایاں انقلابی مقام حاصل کرے گی، انشاءالعزیز۔
    اللہ تعالیٰ ہم تمام کا حامی و ناصر ہو۔

    اِدَارَۃ اُرْدُو مَجْلِسْ وَاِدَارَۃ اَلدَّعْوَۃُ الِاسْلاَمِیْ ، اَلْمَکَّۃُ الْمُکَرَّمَۃ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں