گوگل ایڈ سینس

علمدار نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏دسمبر 20, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    گوگل ایڈسینس کے بارے میں آپ نے ضرور سنا ہو گا بلکہ کئی ویب سائٹس پر گوگل کے اشتہارات دیکھے بھی ہوں گے۔ ہمارے ہاں کافی عرصے سے اس کا بہت چرچا ہے۔ لیکن اس کی حقیقت اور طریقہ کار کا صحیح علم نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اس کی افادیت سے محروم ہیں۔ اس سلسلے میں کمپیوٹنگ فورمز پر کئی لوگ لکھ چکے ہیں۔ کمپیوٹنگ فورمز پر سے کچھ تحریریں آپ کے لیے پیش کی جا رہی ہیں تاکہ گوگل ایڈسینس کے بارے میں آپ کی معلومات میں اضافہ ہو سکے۔

    گوگل ایڈسینس کے لیے اردو یونیکوڈ ویب سائٹ کو گوگل نہیں‌ مانتا۔ جس طرح بھینس کو کٹا دکھا کر دودھ دوھنا پڑتا ہے اسی طرح گوگل کو انگریزی سائٹ دکھلا کر رجسٹر ہوجائیں۔ اس کے بعد وہاں سے اپنے اکاؤٹ کے لیے کوڈ حاصل کریں اور اپنی ویب سائٹ میرے جیسوں کے لیے عمومًا بلاگ کے پیج میں‌ ڈال دیں۔ اشتہار آنے لگیں‌ گے۔
    ایک کلک پر چند سینٹ بھی ملتے ہیں اور چند ڈالر بھی۔ نوعیت اشتہار اور کی ورڈ کی ہے۔ کچھ ایسے “بابرکت“ کی ورڈز ہیں جو اگر‌ صفحے میں‌ ہوں تو آنے والے اشتہارات پر فی کلک ڈالر میں‌ آمدن ہوتی ہے۔ گوگل ایڈسنس کوئی آسمانی چیز نہیں اشتہار ہی ہیں۔ گوگل کریں ‌تو اس کے بارے میں‌ اچھی خاصی مدد مل جائے گی۔ گوگل ہی مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ایڈسینس پر تشریف لے جائیں۔
    گوگل اس معاملے میں خاصا بدنام ہے کہ سو ڈالر کا چیک ہوا، صاحبِ چیک یعنی مشتہر اس کو وصول کر خرچنے کے بارے میں بھی سوچ چکا ہے لیکن وہ یہ کہہ کر ضائع کردیا جاتا ہے کہ آپ نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ میں‌ یہ نہیں کہہ رہا کہ ہر ایک کے ساتھ گوگل ایسا ہی کرتا ہے میں خود سے کلک کرنے کے بارے میں‌ گوگل کی حساسیت بتا رہا ہوں۔ اس سلسلے میں ذرا محتاط رہیے گا۔ ویسے بھی خود کلک کرکے پیسے کمائے تو حلال تو نہ ہوئے خیر ہم ان چیزوں کا کم ہی خیال کرتے ہیں۔ پیسے ہوں اور ڈھیر سارے ہوں اللہ اللہ خیر صلا۔

    گوگل ایڈ لگوانے کے لیے گوگل کو اپنی ویب سائٹ کا بتا کر درخواست کی جاتی ہے- رجسٹریشن کے لیے درج ذیل ویب سائٹ سے رجوع فرمائیں:
    https://www.google.com/adsense
    approve ہونے کے بعد آپ کو تفصیلات مل جائیں گی- اب جس کے پاس یہ اکاؤنٹ ہے گوگل سے آنے والی آمدن اسی کو ملے گی- اپنا ایڈریس وغیرہ بھی دینا پڑتا ہے- کم از کم 100 ڈالر کی رقم جمع ہونے پر ارسال کی جاتی ہے- یعنی جب تک آپ کے اکاؤنٹ میں سو ڈالر جمع نہیں ہوتے آپ کو پیسے نہیں ملیں گے-
    گوگل ایڈ سینس کا نظام بہت ہی اچھا ہے- اسے دھوکا دینا تقریباّ ناممکن ہے- وزیٹرز جب آپ کی ویب سائٹ پر لگے گوگل ایڈ پر کلک کر کے ان ویب سائٹس کو دیکھیں گے تو اس کے آپ کو پیسے ملیں ‌گے- آئی پی ایڈریس تو نوٹ ہوتا ہی ہے اس کے علاوہ یہ بھی نوٹ کیا جاتا ہے کہ وزیٹر نے ایڈ پر کلک کر کے آگے کیا کام کیا، کتنی دیر ویب سائٹ دیکھی یا کچھ ڈاؤن لوڈ کیا- ایسا سمجھنا سراسر بے وقوفی ہے کہ ایڈسینس لگوا کر بندہ خود ہی کلک کرتا رہے- گوگل کو جیسے ہی معلوم ہو گا کہ اس کے ساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے آپ کا اکاؤنٹ بند بھی کیا جا سکتا ہے-
    صرف آئی پی ہی نہیں اس کے علاوہ بھی کئی چیک ہوتے ہیں۔ گوگل ایڈسینس کا الگورتھم کافی پیچیدہ اور خطرناک ہے۔ اسے دھوکہ دینا بہت مشکل ہے، یہ چیٹرز کو ڈھونڈ نکالتا ہے اور سزا دلواتا ہے۔
    اگر آپ سمجھتے ہیں‌ کہ آپ کی ویب سائٹ پر اتنے لوگ آئیں گے کہ آپ گوگل سے پیسے حاصل کر سکتے ہیں تو ایڈسینس استعمال کریں ورنہ بلاوجہ ویب سائٹ کی ساکھ خراب کرنے والی بات ہے-
    اور ایسا بھی نہیں ہے کہ ہر کلک کا آپ کو ایک ڈالر ملے گا- یہ کام سینیٹ سے شروع ہوتا ہے اور سو ڈالر ہوتے ہوتے کافی عرصہ لگ جاتا ہے- ہو سکتا ہے کئی سال بھی لگ جائیں۔
    گوگل دنیا کی ایک بہت بڑی کمپنی ہے۔ وہ اتنے بے وقوف نہیں ہیں کہ ایڈ سینس کی مد میں پیسے بانٹتے پھریں۔
    گوگل ایڈ سینس کی مدد سے کئی لوگ اچھی خاصی رقم کماچکے ہیں اور کما رہے ہیں۔ گوگل والے واقعی اس مد میں ادائیگی کرتے ہیں، یہ چور نہیں ہیں۔ بس آپ ان کی پالیسی سے انحراف مت کریں اور کوئی چیٹنگ نہ کریں۔ گوگل ایڈ سینس کیلئے آپ کی سائیٹ پر ٹریفک زیادہ ہونا ضروری ہے۔ جتنا زیادہ ٹریفک ہوگا، اتنی زیادہ آمدنی ہوگی۔
    ایڈز پر خود سے کلک کرنے کی غلطی کبھی مت کیجئے گا، گوگل اس معاملے میں بہت سخت ہے، آپ کا ڈومین بھی بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بہترین معلوماتی تحریر ہے !! بہت بہت شکریہ۔
    ایک اور اہم بات نوٹ کی جائے ۔۔۔ گوگل اگر ایک بار آپ کا اکاؤنٹ بین کر دے تو پھر زندگی بھر کوئی دوسرا اکاؤنٹ آپ کو نہیں‌ دے گا۔
    لہذا گوگل ایڈسنس کے ساتھ دیانتداری کے ساتھ چلنا لازمی ہے۔
     
  3. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    شکریہ بھائیوں ۔
    لیکن وہ کونسے کی ورڈز ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ذرا وضاحت سے بیان کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے ۔
     
  4. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    وہ ورڈز مجھے صحیح سے ابھی یاد نہیں۔ ایک تو یاد ہے کہ Loan کے حوالے سے الفاظ بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔
     
  5. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    انہیں گوگل ایڈسنس کی اصطلاح میں niche کہا جاتا ہے۔
    اور niche کی ایک لمبی فہرست ہے جسے ہرچند کہ گوگل کا راز سمجھا جاتا ہے مگر ایک جگہ میں نے وہ فہرست دیکھ لی تھی :00026:۔
    لیکن یہ فہرست مستقل نہیں رہتی ہر چند ماہ میں بدلتی رہتی ہے۔ ہاں البتہ یہ ہے کہ شروع کے 100 نمبر والے آگے پیچھے ہوتے رہتے ہیں۔
    اور بھی مزید دلچسپ تفصیلات ہیں اس ضمن میں ۔۔۔۔
    باقی فرصت ملنے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    ویب سائیٹ یا بلاگ پر کی ورڈز کی سب سے موزوں جگہ کونسی ہے ۔ کیسے ؟
    meta tags
    کی بھی وضاحت کریں ؟
     
  7. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    میٹا ٹیگز کے بارے میں ایک آرٹیکل میں مجلس پر پوسٹ کر چکا ہوں۔ ملاحظہ کریں:
    میٹا ٹیگز
     
  8. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ۔۔۔۔۔
    گوگل درج ذیل زبانوں کی سائیٹس کو ایڈسنس کے لئے approve کرتا ہے :
    اور گوگل کا ایک اہم قانون یہ بھی ہے : بحوالہ
    یعنی ۔۔۔۔۔
    اگر آپ کے دس عدد اردو (یونیکوڈ) ویب سائیٹس ہیں اور ایک انگریزی (یا درج بالا adsense-supported زبان کی سائیٹ) ، اور آپ نے اس انگریزی سائیٹ کے ذریعے اپنا ایڈسنس کوڈ حاصل کر لیا ہے اور چاہتے ہیں کہ اس کوڈ کو اپنی اردو کی دس سائیٹس پر لگائیں تو یہ گوگل ایڈسنس کے قانون کے خلاف ہے !!
    کیونکہ آپ اس کوڈ کو صرف انہی زبانوں کی اپنی سائیٹس پر لگا سکیں گے جن کا حوالہ اوپر دیا گیا ہے بصورت دیگر یہ گوگل ایڈسنس کے قوانین کی خلاف ورزی متصور ہوگی اور کسی ایک دن گوگل آپ کا ایڈسنس اکاؤنٹ بین بھی کر سکتا ہے !! :00002:
     
  9. راشد احمد

    راشد احمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2009
    پیغامات:
    108
    علمدار بھائی بہت بہت شکریہ

    علمدار بھائی! اگر ہم اردو کی ویب سائٹ‌پر گوگل ایڈسینس کے اشتہارات نہیں لگاسکتے تو کیا سرچ باکسز لگا سکتے ہیں؟
     
  10. شاہ رخ رضا

    شاہ رخ رضا -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 15, 2009
    پیغامات:
    8
    اَس تھریڈ میں گوگل ایڈسینس سے متعلق واقعی بہترین معلومات ہیں۔ ماشااللہ
     
  11. greatteacherforall

    greatteacherforall -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 18, 2012
    پیغامات:
    8
    گڈ انفارمیشن
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں