جنگ مت کرنا ( پاک و ہند کشیدگی پر )

ڈان نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏دسمبر 22, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    جنگ مت کرنا

    پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی پر

    مرے نادان ہمسائے خدارا جنگ مت کرنا
    کہ ہم دونوں کا ہے اس میں خسارا جنگ مت کرنا

    وسائل ہم بھی رکھتے ہیں وہی جو ہیں بہم تم کو
    نہ تم ہم کو مٹا سکتے ہو دنیا سے نہ ہم تم کو

    فقط بغضِ مسلماں میں تباہی کو نہ اپناؤ
    ذرا سوچو خدارا غیر کی باتوں میں مت آؤ

    حکومت شر کی بنیادوں پہ مستحکم نہیں ہوتی
    شکستہ مسجدیں ڈھانے سے خِفت کم نہیں ہوتی

    وہ آزادی کہ جس کا جشن ہم دونوں مناتے ہیں
    اور اپنے کارنامے فخر سے سب کو سناتے ہیں

    ہمارے خون کی سرخی ہے شامل اس کہانی میں
    تم اُس کا ذکر کرنا بھول جاتے ہو روانی میں

    اگر غم ہے غمِ ہمسائیگی ، دونوں کو سہنا ہے
    ہمیں پھر ایک ہی دیوار کے سائے میں رہنا ہے

    جدا تھیں منزلیں لیکن اب وہ اک امرِ گزشتہ ہے
    ہمارے درمیان صدیون کی ہمراہی کا رشتہ ہے

    جو دریا ہند کے سرو چمن شاداب کرتے ہیں
    وہی دریا ہماری کھیتیاں سیراب کرتے ہیں

    تجارت ہند قائم ہے جس گہرے سمندر سے
    ہمیں بھی رزق ملتا ہے اُسی پانی کے اندر سے

    وہاں جن چوٹیوں سے لوٹ کے بادل برستا ہے
    ادھر بھی ابرِ باراں کے وہی آنے کا رستہ ہے

    وہاں کے لوگ محرومی کے جن زخموں کے گھائل ہیں
    یہاں بھی عام شہری کے وہی کہنہ مسائل ہیں

    چلو مل کر بقائے باہمی کی راہ اپنائیں
    مسائل بالمشافہ گفتگو سے حل کئے جائیں

    نہیں لازم کہ واہگہ (1 ) کے تماشے ہی معطل ہوں
    بس اتنا ہو ذرادھیرے سے دروازے مقفل ہوں

    مرے نادان ہمسائے خدارا جنگ مت کرنا
    کہ ہم دونوں کا ہے اس میں خسارا جنگ مت کرنا

    (بشکریہ : ہفت روزہ اردو میگزین ۔ جدہ ۔ سعودی عرب )
    شاعر : حبیب صدیقی ۔ جدہ

    --------------------------------------------------------------------------------------------------------
    (1) ۔واہگہ کی سرحد پر دونوں ملکون کی پریڈ جسے دیکھنے سینکڑوں لوگ وہاں جاتے ہیں
     
  2. usmansyed01

    usmansyed01 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 27, 2008
    پیغامات:
    121
    Jaza kal allahایسا ھی ھو
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. راشد احمد

    راشد احمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2009
    پیغامات:
    108
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں