کیا آپ بلاگنگ سیکھنا چاہتے ہیں؟

علمدار نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏جنوری 22, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    یہ مجلس پر کوئی نسخہ آزمایا جا رہا ہے جس سے ایک رکن کی ایک ساتھ کی گئی پوسٹس یکجا ہو جاتی ہیں۔ جیسا کہ اوپر میں نے دو پوسٹس کی تھیں اس نے دونوں کو پکڑ کر ایک کر دیا۔
    خیر ان شا اللہ اگر آپ یہ تھریڈ پڑھتے رہے تو اگلے چند دنوں میں آپ باآسانی بلاگنگ کے بارے میں سب کچھ سیکھ جائیں گے۔ حتیٰ کہ اپنے کمپیوٹر کی سی ڈرائیو میں جتنے چاہیں گے بلاگ انسٹال کر سکیں گے۔
     
  2. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415

    اس پکڑ دھکڑ کے چکر میں ایک فتح ہمارے ہاتھ سے ایسے نکلی کہ ہاتھ ملتے رہ گیا :00010:
     
  3. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    بہترین سلسلہ شروع کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔علمدار بھائی
    یقین کریں میں کئی دنوں سے بے تاب تھا کہ کسی سے بلاکنگ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کروں گا
    آپ نے یہ سلسلہ شروع کرکے میرے خواب کی تعبیرکو عملی شکل دیدی ہے۔۔۔فشکراجزیلالک علی ذلک
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 24, 2009
  4. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    ورڈپریس(Wordpress)
    ورڈ پریس ایک اور بہت مشہور سروس ہے اور بلاشبہ اس وقت بلاگنگ کی دنیا میں مقبول ترین بلاگنگ سروسز میں شمار کی جاتی ہے۔ اپنے بے شمار دلکش تھیمز اور پلگ اِنز کی مدد سے آپ اپنی سائٹ کو بلاگ سے لے کر کسی خبروں کی ویب سائٹ یا پھر کوئی اور شکل دے سکتے ہیں۔ مووایبل ٹائپ کی طرح ورڈپریس بھی دو طرح کی بلاگنگ کا انتخاب دیتی ہے۔ ورڈپریس کی سب سے بڑی خوبی اس کی لچکدار ساخت ہے۔
    ورڈپریس کو دنیا کی ہر تحریری زبان میں باآسانی ڈھالا جا سکتا ہے۔ آزاد مصدر ہونے کے سبب اس کے مسائل کے لیے مناسب سپورٹ بالکل مفت ورڈپریس کی سائٹ پر دستیاب ہے، جہاں دنیا بھر سے ورڈپریس کے صارفین باہمی تعاون سے منٹوں میں آپکے مسائل حل کر دیتے ہیں۔
    ورڈ پریس کا بلاگنگ ٹول جو پی ایچ پی میں بنایا گیا ایک آزاد مصدر پروگرام ہے، بہ آسانی کسی بھی ویب سائٹ پر انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اپنی ویب سائٹ بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو ورڈ پریس ہی آپ کا اولین انتخاب ہونا چاہئے۔ پی ایچ پی میں بنائے جانے کی وجہ سے یہ ونڈوز اور لینکس دونوں طرح کی ہوسٹنگ پر چلایا جاسکتاہے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 25, 2009
  5. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    بلاگنگ سرچ انجن
    ٹیکنو ریٹی بلاگنگ کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے اور اس پر بلاگز کی رینکنگ کے ساتھ ساتھ ہر بلاگ کو پسند کرنے والوں کے شماریات بھی رکھے جاتے ہیں۔ ٹیکنو ریٹی کو بیسٹ ٹیکنیکل اچیومنٹ ایوارڈ اور بیسٹ آف شو 2006ءمل چکا ہے۔ اپریل دو ہزار سات کی بلاگ شماری جو ٹیکنو ریٹی نے کی اس کے مطابق 75ملین کے قریب بلاگ موجود ہیں۔ بلاگنگ کے دوسرے بڑے سرچ انجن مندرجہ ذیل ہیں۔
    گوگل بلاگ سرچ blogsearch.google.com
    آسک بلاگ سرچ blog.ask.com
    بلاگ سرچ انجن www.blogsearchengine.com
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 25, 2009
  6. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    بلاگ شماریات
    امریکہ ، کینیڈا، یوکے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بلاگز تقریباً چھتیس ملین ہیں اور یہی ممالک بلاگرز کا سب سے بڑا مرکز ہیں۔
    ایشیا کے بلاگز کی تعداد تقریبا پچیس ملین ہے۔
    یورپ کی تقریباً تین ملین ۔
    مشرق وسطیٰ کے دس ہزار۔
    بھارت کے ایک لاکھ اور پاکستان کے لگ بھگ دو ہزار۔

    بلاگنگ کی اس تیز رفتار ترقی نے اُردو کو بھی متاثر کیا، دیر سے سہی مگر اردو کمیونٹی نے اس بات کا ادراک کیا کہ بلاگنگ کی دنیا میں ان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ سال 2005ءمیں اردو بلاگرز سامنے آنا شروع ہوئے اور پھر انہی اردو بلاگرز کی بدولت انٹرنیٹ پر تحریری اردو کی مکمل ویب سائٹس منظرِ عام پر آئیں۔ جن میں اردو ویب محفل ایک مشہور و مقبول ویب سائٹ بن کر سامنے آئی اور بہت ساری دوسری تحریری اردو ویب سائٹس کی بنیاد بنی۔
    اردو بلاگنگ کی سروس شروع کرنے میں تین ویب سائٹس نمایاں ہیں:
    اردو پوائنٹ بلاگز
    اردو ہوم بلاگز
    اردو ٹیک بلاگز
    اس کے علاوہ بڑے اخبارات جو اردو بلاگ چلاتے ہیں ان میں بی بی سی اردو اور جنگ شامل ہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 25, 2009
  7. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    حسان بھائی! شکریہ۔

    باقی اسٹوڈنٹس کہاں غائب ہیں؟ برائے مہربانی سیکھنے کے خواہش مند اپنی اپنی حاضری لگوائیں کیونکہ آج ہم آئی ایس ایس، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کو انسٹال کرنے کے بارے میں بتائیں گے۔ ان کی انسٹالیشن کے بعد آپ کے کمپیوٹر پر ایک لوکل سرور بن جائے گا۔ اور اس کے بعد ہم پہلے اسی پر ورڈ پریس انسٹال کرنے کے بارے میں بتائیں گے۔
     
  8. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    السلام علیکم علمدار بھائی !!:)
    میں تو پہے دن سے ہی حاضری دے رہا ہوں ، لیکن خاموشی سے ۔۔ :donttell:
    ہم آپکے خاموش شاگردوں میں ہیں ۔ :00032:
    ماشاءاللہ !! بہت عمدہ اور معلوماتی سلسلہ ہے ۔ اسے جاری رکھیے ۔
    اللہ تعالیٰ آپکو جزائے خیر دے ۔ آمین
     
  9. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    اور میں تو ساز و آواز کے ساتھ حاضر ہی رہتا ہوں

    dont tell either :00026:
     
  10. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    بھائی! آپ لوگ حاضری نہیں لگائیں گے تو میں کیا کرسیوں کو پڑھائوں گا؟
    یہ وہی حال ہو جائے گا کہ ایک میچ میں دونوں ٹیموں نے اتنا خراب کھیلا کہ مین آف دی میچ ریفری کو دینا پڑا۔
    اس لیے آج شام سے ان شا اللہ ہم کام کا آغاز کریں گے تو جو کام دیا جائے گا وہ آپ کو پریکٹیکل کر کے دیکھنا ہو گا۔
     
  11. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    اوکے سر
     
  12. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    لوکل ویب سرور بنائیے

    لوکل ویب سرور بنانے کے لیے آپ کو اپنے کمپیوٹر پر آئی ایس ایس، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کرنا ہو گا۔ ان تینوں کی انسٹالیشن کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ کوئی بھی فورم اسکرپٹ، ویب سائٹ یا بلاگ وغیرہ اپنے کمپیوٹر پر ہی انسٹال کر کے اس پر کام کر سکیں۔

    تقریباً ہر ویب ڈیویلپر نے اپنے کمپیوٹر پر لوکل سرور بنا رکھا ہوتا ہے کیونکہ سرور پر فائلز اپ لوڈ کرنے سے پہلے وہ اس پر تمام ٹیسٹنگ کرتا ہے اور مکمل مطمئن ہونے کے بعد ہی سرور پر فائلز اپ لوڈ کرتا ہے۔ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ ہم یہ کام آئی ایس ایس، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی مدد سے کریں تو آئیے سب سے پہلے آئی ایس ایس کی انسٹالیشن سے کام شروع کرتے ہیں۔

    آئی ایس ایس کی انسٹالیشن
    آئی آئی ایس یعنی انٹرنیٹ انفارمیشن سروسز مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لئے دستیاب ویب سرور ہے۔ یہ صرف ونڈوز این ٹی اور اس کے بعد کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لئے دستیاب ہے۔ یہ کوئی الگ سافٹ ویئر نہیں اور نہ ہی الگ سے دستیاب ہوتا ہے۔ اسے ونڈوز کا حصہ ہی مانا جاتا ہے مگر By Default یہ انسٹال نہیں ہوتا اور اسے خود انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ونڈوز کے سرور ایڈیشنز جیسے ونڈوز 2000 سرور وغیرہ میں یہ انسٹالیشن کے دوران ہی انسٹال ہوجاتا ہے۔

    ونڈوز 2000 میں آئی آئی ایس کا ورژن 5، ونڈوز ایکس پی میں ورژن 5.1 ، ونڈوز 2003 سرور میں ورژن 6 اور ونڈوز وستا میں ورژن 7 انسٹال ہوتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں انسٹال ہونے والا ورژن 5.1 ایک محدود صلاحیتوں کا حامل سرور ہے۔ اس پر زیادہ سے زیادہ 10 بیک وقت کنکشنز بنائے جاسکتے ہیں لیکن دیگر تمام ورژنز میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ آئی آئی ایس صرف ایک ویب سرور نہیں بلکہ اس کے تحت دیگر کئی سروسز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ ان سروسز میں اے ایس پی ، ایس ایم ٹی پی اور ایف ٹی پی سروسز وغیرہ شامل ہیں۔

    آئی آئی ایس استعمال کرنے کی وجہ اس کا استعمال میں آسان ہونا ہے۔ لیکن اگر آپ پرفارمنس کے حوالے سے بات کریں تو آئی آئی ایس سے بہتر اپاچی سرور ہے۔ چونکہ اپاچی سرور ونڈوز پر اچھی کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا، اس لئے ہم اپاچی کے بجائے آئی آئی ایس کا استعمال کررہے ہیں۔

    ہم اب آئی آئی ایس کی انسٹالیشن کا آغاز کرتے ہیں۔ یاد رکھئے کہ اس مضمون کو لکھتے ہوئے یہ فرض کیا جارہا ہے کہ آپ ونڈوز ایکس پی استعمال کررہے ہیں۔ اس لئے ہم انسٹالیشن کے دوران تمام طریقہ کار اور اسکرین شاٹس ونڈوز ایکس پی کے حوالے سے دیں گے۔

    آئی ایس ایس کی انسٹالیشن شروع کرنے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کرلیجئے کہ آپ کے پاس ونڈوز ایکس پی کی انسٹالیشن سی ڈی موجود ہے۔ کیونکہ انسٹالیشن کے دوران سیٹ اپ پروگرام آپ سے سی ڈی طلب کرے گا۔

    اسٹارٹ مینو میں سے کنٹرول پینل پر کلک کرکے اسے کھول لیجئے۔ اب Add or Romove Programs پر ڈبل کلک کیجئے۔ کچھ ہی دیر میں ایڈ اور ریمو پروگرام کی ایپلٹ کھل جائے گی۔ ابتدائی طور پر آپ اس ایپلٹ میں ان تمام پروگرامز کی فہرست دیکھ سکیں گے جو کہ اس وقت آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہیں۔ جتنے زیادہ پروگرامز اس وقت انسٹال ہوں گے، اتنی ہی زیادہ دیر میں یہ ایپلٹ کھلے گی۔ اب آپ اس ایپلٹ کے بائیں طرف موجود آپشنز میں Add/Remove Windows Components پر کلک کریں۔ اس بار یہ ایپلٹ ونڈوز ایکس پی کا سیٹ اپ رن کرتی ہے جو کہ ونڈو ز کمپونینٹس وزارڈ ظاہر کرنے کا سبب بنتی ہے۔

    آپ اس وزارڈ کے ذریعے ونڈوز ایکس پی میں موجود مختلف کمپونینٹس شامل اور ختم کرسکتے ہیں۔ کمپونینٹس کی فہرست میں پانچویں نمبر پر Internet Information Services موجود ہے۔ آپ اس آپشن کو چیک کیجئے اور پھر Details کے بٹن پر کلک کریں۔ ایک نئی ونڈو کھل جائے گی جس میں آئی آئی ایس کے مزید ذیلی کمپونینٹس موجود ہوں گے۔ کچھ کمپونینٹس پہلے سے منتخب شدہ ہوں گے۔ یہ وہ کمپونینٹس ہیں جو کہ آئی آئی ایس کو چلنے کے لازماً درکار ہوتے ہیں۔ اس لئے ان میں سے کسی کو بھی اَن چیک کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس بات کی یقین دہانی کرلیجئے کہ SMTP Services کا آپشن چیک ہے۔ دراصل ایس ایم ٹی پی سرور ای میلز بھیجنے کے کام آتا ہے۔ جملہ کے بہت سے فیچرز ایسے ہیں جنھیں درست طریقے سے کام کرنے کے لئے اس ایس ایم ٹی پی سرور کی ضرورت ہوگی۔

    اس کے علاوہ آپ یہاں ایک آپشن File Transfer Protocol (FTP) Services کا بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ آپشن آئی آئی ایس کے ساتھ ایف ٹی پی سرور انسٹال کرنے کے لئے چیک کیا جاتا ہے۔ یہ پہلے سے چیک نہیں ہوگا۔ ہمیں اس کی کوئی خاص ضرورت نہیں، اس لئے آپ اسے اَن چیک ہی رہنے دیں۔

    [​IMG]

    ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد اب آپ OKکے بٹن پر کلک کرسکتے ہیں۔ سب کمپونینٹس کی ونڈو بند ہوجائے گی۔ آپ Next کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے ساتھ ہی ونڈوز ایکس پی کا سیٹ اپ آئی آئی ایس کی انسٹالیشن کی تیاریاں شروع کردے گا۔ کچھ ہی دیر میں آپ سے کہا جائے گا کہ سی ڈی ڈرائیو میں ونڈوز ایکس پی کی انسٹالیشن سی ڈی لگائیے۔ آپ سی ڈی داخل کرنے کے بعد ڈائیلاگ باکس میں OKکے بٹن پر کلک کریں۔ اگر انسٹالیشن ڈسک درست ہوئی تو انسٹالیشن کا عمل آگے بڑھ جائے گا ۔ بصورت دیگر آپ سے درست سی ڈی لگانے کا تقاضہ کیا جائے گا۔ کچھ ہی دیر میں انسٹالیشن مکمل ہوجائے گی اور وزارڈ آپ کو مبارک باد کے پیغام کے ساتھ Finish کے بٹن پر کلک کرنے کی ہدایت کرے گا۔

    انسٹالیشن کی درستگی جانچنے کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر کھولئے اور اس کے ایڈریس بار میں مندرجہ ذیل ایڈریس لکھئے۔

    http://localhost
    آپ کو براؤزر میں تصویر جیسا منظر نظر آنا چاہئے۔

    [​IMG]

    اگر ایسا ہی ہے تو آپ نے کامیابی کے ساتھ آئی آئی ایس کی انسٹالیشن مکمل کرلی ہے۔
    انسٹالیشن کے بعد اب آپ اپنے کمپیوٹر پر ایکٹیو سرور پیجز بھی رن کرسکتے ہیں اور اگر آپ ڈاٹ نیٹ فریم ورک بھی انسٹال کرلیں تو آئی آئی ایس پر ASP.net میں بنے ہوئے ویب پیجز بھی چلائے جاسکتے ہیں۔ لیکن ہمیں بنیادی کام کرنے کے لیے بس آئی ایس ایس ہی درکار تھا جو کہ آپ نے کامیابی سے انسٹال کر لیا ہے تو آپ نے لوکل ویب سرور بنانے کی طرف پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

    اگلی پوسٹس میں آپ پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی انسٹالیشن کے بارے میں پڑھ سکیں گے۔
     
  13. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    جزاک اللہ خیر علمدار بھائی !!
    اب آٹو مرجڈ والا پنگا بھی شداد بھائی نے ختم کردیا ہے ۔ امید ہے کہ آپ کیلئیے آسانی ہوجائے گی ۔ :)
     
  14. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بہت شکریہ بھائی میں نے کر تو لیا مگر میرے پاس رزلٹ وہ نہیں آیا تو آپ نے لکھا تھا

    مطلب "فلاپ"

    page cannot be found

    اسکا مطلب یہ ہوا کہ مجھے اب ایک بار بھی فارمیٹ مارنا ہوگا :00003:
     
  15. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    شکریہ حسان بھائی! بھلکڑ پن کی انتہا دیکھیں کہ شداد بھائی سے بات ہو رہی تھی تو ان سے کہا کہ یہ آٹو مرجڈ والے فنکشن کا ٹائم کم کریں۔ انھوں نے چوبیس گھنٹے سے کم کر کے پانچ منٹ کر دیا اور مجھے کہا کہ میں مجلس پر باقی اراکین کو بھی بتا دوں کہ یہ سیٹ کر دیا ہے لیکن مجھے آج آپ کی پوسٹ سے یہ بات یاد آئی :00010:

    دانیال بھائی! یقیناً آپ کامیاب رہے ہوں گے اس میں ایک اور بات بھی ہے۔ اگر سسٹم پر پاس ورڈ لگا ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے میں نیکسٹ اسٹیپ آپ کو بتاتا ہوں کہ اسے کیسے سیٹ کرنا ہے۔
     
  16. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے Manage پر کلک کریں۔ کھلنے والی ونڈو میں سب سے آخر میں دیکھیں تو Internet Information Services (IIS) Manager لکھا ہو گا۔ اس کے ساتھ موجود پلس کے نشان پر کلک کریں۔ اس کے ذیلی آپشنز نیچے آجائیں گے۔ ان میں سے Web sites کے ساتھ موجود پلس کے نشان پر کلک کر کے نیچے ظاہر ہونے والے آپشن Default Web Site پر رائٹ کلک کر کے اس کی پراپرٹیز سلیکٹ کر لیں۔
    پراپرٹیز کی ایپلٹ کھل جائے گی اس میں Directory Security پر کلک کریں۔ پہلے ہی موجود آپشن Authentication and access control کے سامنے موجود Edit کے بٹن پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ ڈالنا ہے۔ Enable Anonymouse access کے ساتھ چیک لگائیں اور برائوز کے بٹن پر کلک کریں، نئی کھلنے والی ونڈوز میں ایڈوانس کے بٹن پر کلک کریں، نئی کھلنے والی ایپلٹ میں Find Now کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کے سسٹم میں موجود تمام یوزرز یہاں ظاہر ہو جائیں گے۔ آپ اپنا ایڈمنسٹریٹر حقوق کا حامل یوزر منتخب کر لیں۔ اب بس اوکے کرتے جائیں۔ آپ سے دو دفعہ پاس ورڈ مانگا جائے گا۔ اپنے سسٹم کا پاس ورڈ درستگی سے انٹر کر دیجیے۔
    یہ سارا کام کرنے کے بعد آپ دوبارہ برائوز میں http://localhost لکھ کر دیکھیں۔ امید ہے اب کی بار رزلٹ ٹھیک نکلے گا۔

    ایک بات ذہن میں رکھیں کہ یہ کام بہت آسان ہے۔ اگر آپ کو دیکھ کر الجھن یا مشکل لگے تو اسے چھوڑنا نہیں ہے۔ ایک دفعہ شروع کر دیں گے تو آگے سب ہوتا جائے گا ان شا اللہ۔
     
  17. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
  18. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    ہاں جی ہو گیا ایک اور ونڈو بھی کھلتی ہے کچھ اس طرح کی

    [​IMG]
     
  19. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    دانیال بھائی! آپ نے تو بالکل درستگی سے آئی ایس ایس انسٹآل کر لیا ہے۔
    باقی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ آئی ایس ایس بتائے ہو طریقے سے انسٹال کریں اور اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ ڈالنے کے بعد بھی اگر تصویر جیسا پیج نہیں کھل رہا تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔ آپ سسٹم کی سی ڈرائیو دیکھیں تو وہاں Inetpub کے نام سے ایک فولڈر بن چکا ہو گا اس میں wwwroot نام کا فولڈر موجود ہو گا۔ اس میں آپ یہ دی گئی چند کے بی کی فائل پیسٹ کر دیں:
    اس فائل پر کلک مت کیجیے گا۔ ورنہ یہ یہیں کھل جائے گی، اس پر رائٹ کلک کر سیو ٹارگٹ ایز کر کے اپنے پاس محفوظ کر لیں۔
    http://www.fileden.com/files/2008/12/30/2245632/test.htm

    اس کے بعد برائوزر میں یہ لکھ کر انٹر پریس کر دیں:
    http://localhost/test.htm
    اگر آپ کا آئی ایس ایس صحیح انسٹال ہوا ہو گا تو آپ کو پیغام مل جائے گا۔
     
  20. باغی

    باغی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2009
    پیغامات:
    25
    بہت شکریہ استاد محترم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں