گوگل ایڈ سیینس کی آمدنی کیسے بڑھائی جائے؟

راشد احمد نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏جنوری 25, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. راشد احمد

    راشد احمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2009
    پیغامات:
    108
    اگر آپ گوگل ایڈسینس کی کم آمدنی سے پریشان ہیں تو اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں۔
    1۔ آپ کی ویب سائٹ کی ٹریفک کم ہے
    2۔ گوگل کے اشتہارات آپ کی ویب سائٹ سے match نہیں‌کرتے۔
    3۔ گوگل اشتہارات صحیح جگہ پر نہیں لگے ہوئے۔
    4۔ غیر متعلقہ گوگل اشتہارات
    5۔ ویب سائٹ پروموشن نہیں کی گئی۔

    یہ تکنیک ملاحظہ فرمائیں جو گوگل ایڈسینس کی آمدنی بڑھانے کے لئے مددگار ثابت ہوں گی.

    1. اپنی ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھائیں. ٹریفک بڑھنے کا مطلب ہے آمدنی بڑھنا. اس کے لئے سرچ انجن اوپٹمائزیشن کی تکنیک استعمال کریں۔

    2. گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کے رنگ، بیک گراونڈ اپنی ویب سائٹ کے مطابق استعمال کریں اور یہ اس طرح لگیں کہ یہ ایڈورٹائزمنٹ آپ کی ویب سائٹ کا ہی حصہ ہیں.

    3. اپنی ایڈورٹائزمنٹ ایسی جگہ پر لگائیں جہاں زیادہ کلک ہونے کے امکانات ہوں.

    4. 250x250، 728x90 ،300x280 کی ایڈورٹائزمنٹ زیادہ اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ اس پر کلک ہونے کے زیادہ امکانات ہیں.

    5. اپنی ویب سائٹ پر اچھے اور ویب سائٹ سے متعلقہ کی ورڈز استعمال کریں جو زیادہ سے زیادہ ویلیوایبل ہوں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ ایڈورٹائزمنٹ آپ کی ویب سائٹ سے متعلقہ نظر آئے. یہ ویب سائٹ ایسے کی ورڈ کے بارے میں بتاتی ہے جو پر کلک زیادہ پیسے دیتی ہے۔ www.spyfu.com

    6. ویب سائٹ امریکہ، یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا کے لوگوں کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر بنائیں اور ان کے لوگوں کو ویب سائٹ پرلانے کی کوشش کریں کیونکہ ان ملکوں سے فی کلک زیادہ آمدنی ہوتی ہے.

    7. اپنی ویب سائٹ پر بے تحاشہ ایڈورٹائزمنٹ نہ کریں تاکہ آپ کی ویب سائٹ صاف ستھری نظر آئے اور لوگوں کی دلچسپیوں کا مرکز بنے.

    8. اپنی ویب سائٹ کے مواد کا فونٹ بالکل گوگل ایڈسینس والے فونٹ کے مطابق ہو. گوگل ایڈسینس کے اشتہارات میں arial فونٹ استعمال ہوتا ہے.

    9. اپنی ads ایسی جگہ پر لگائیں کہ صارف جیسے ہی آپ کا ویب سائٹ کھولے تو اسے نظر آئیں اسے سکرول کرکے آپ کی ایڈورٹائزمنٹ پہ نہ جانا پڑے.

    10. لنک یونٹ کا استعمال کریں کیونکہ لنک یونٹ سے آپ کا ایڈسینس کا ctr اور آمدنی بڑھتی ہے.

    11. اپنی ویب سائٹ پر گوگل کا سرچ باکس لازمی اور صحیح جگہ پر استعمال کریں اور یوزر کو لگے کہ یہ سرچ باکس اس ویب سائٹ سے مواد تلاش کرسکتا ہے.

    12. اپنی ایڈورٹائزمنٹ اور ویب پیجز کو زیادہ ریفریش اور خود سے کسی ایڈز پر کلک نہ کریں. غلطی سے کلک ہونے سے بچنے کے لیے Adsense Preview Tool استعمال کریں۔

    13۔ گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کی ٹریکنگ کے لئے چینلز کا استعمال کریں۔

    14۔ ویب سائٹ کا سٹرکچر بھی آمدنی بڑھانے میں کارآمد ہے۔ اس لئے ویب سائٹ اگر 800 کی ریزولیوشن پر بنائی جائے تو زیادہ کارآمد ہوتی ہے۔
     
  2. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,412
    محترم راشد بھائی
    ممکن ہوتو سرچ انجن میں سب مشن کے بارے میں بتائیں۔
    مجھے ایک پروڈکٹ کی مارکٹنگ کرنی ہے۔ اسکی الگ سے ایک ویب سائٹ ہے۔
    جواب کا انتطار رہے گا۔
    Alex
     
  3. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    بھائی کیا گوگل ایڈ سینس سے واقعی میں کوئی کمائی ہوتی ہے اور اگر ہوتی ہے تو ہو ہمیں کیسے مل سکتی ہے اور یہ آمدنی مہینے کی کتنی ہوتی ہے؟
    اسکے علاوہ کوئی آسان سے نسخہ ویب سائٹ کا بتا دیں جسکو استعمال کرتے ہوئے ہم بھی کوئی ایسی سائٹ بنا لیں۔
    شکریہ
     
  4. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,412
    جی بالکل ہوتی ہے۔ لیکن اس کے لئے آپ کی اپنی ویب سائٹ ہو۔ اور بھی کئی چیزیں ہیں۔
    میں اسکا ایک تھریڈ شروع کرنا چاہونگا اگر انتظامیہ اجازت دے تو۔
     
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,412
    جی بالکل ہوتی ہے۔ لیکن اس کے لئے آپ کی اپنی ویب سائٹ ہو۔ اور بھی کئی چیزیں ہیں۔
    میں اسکا ایک تھریڈ شروع کرنا چاہونگا اگر انتظامیہ اجازت دے تو۔
     
  6. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    جی بالکل ایلیکس جی آپ ارادہ کریں انشاء اللہ انتظامیہ بھی آپ کی ضرور مدد کری گی۔
    شکریہ
     
  7. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,412
    محترم ابو عبداللہ صاحب
    میں ابھی ان سفحات پر نیا ہوں اور میں نے اب کافی وقت اس پر گزارنا شروع کیا ہے۔
    بہت سی کارامد معلومات کے ساتھہ2 یہاں اس پر بھی بہت کچھ مواد ہے کہ گوگل سے کس طرح کمائی ہوتی ہے۔
    اگر پھر بھی ضرورت ہوتو میں اپنا تجربہ لکھھ بھیجونگا
    ہر ممکن تعاون کے وعدے کساتھھ

    آپکا دوست
    ۔
    ۔
    Alex
     
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    محترم Alex بھائی ۔
    اُردو مجلس فورم میں‌کوئی بھی تھریڈ شروع کرنے کیلیے انتظامیہ کی اجازت کی ضرورت نہیں‌رہتی اگر قوانین کی پاسداری کی جائے ۔
    اُردو مجلس کے قوانین پڑھنے کیلیے درج ذیل ربط پر کلک کریں‌۔
    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=7431

    ہم آپ کے تجربات سے مستفید ہونے کے منتظر ہیں‌۔
     
  9. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,412
    ٹھیک ہے

    ٹھیک ہے میں اپنا تجربہ بھیجنے کو تیار ہوں اگر باس نے زیادہ موڈ نہیں خراب کیا تو لیکن میں اسے شداد بھایی کو پرسنل میل کرونگا جو شداد بھایی تھوڑی بہت ترمیم کے ساتھ یہاں فورم پر ڈال دیں۔ اور کیونکہ ابھی میرے لیے ماحول ذرا ساز گار نہیں ہے اس لیے میں کویی بھی بڑی پوسٹنگ نہیں کر پاونگا انشا اللہ اللہ سے دعا کریں میرے لیے ماحول ٹھیک ہو جاے۔ اور ایک میٹر میں نے گوگل اینالاٹکس پر لکھ چکا ہے پرسو اسے پوسٹ کر ہی رہا تھا کہ نیٹ ڈی سی ہو گیا۔ خیر وہ کام بھی اب بعد ہی میں ہو سکے گا۔
    دعاوں کا طالب
    ۔
    ۔
     
  10. majeed.akram

    majeed.akram -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    17
    بھائی جان ٹوپ کی ورڈ کیا ہیں اور کہاں استعما ل ھوتے ہیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں